لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے قائم مقام صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قائد نوازشریف اور مجلس عاملہ کےاعتماد کا شکر گزار ہوں، اللہ تعالی ہمارے سروں پرنوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ن لیگ کا قائم مقام صدر منتخب ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے قائد نواز شریف اور سی ڈبلیوسی نے مجھ پرجواعتماد کیا اس کے لئے شکر گزار ہوں، پارٹی قیادت اورورکرزکی توقعات پرپورا اترنے کے لئے دن رات کام کروں گا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقی کا سفرجاری رہے گا، اللہ تعالی ہمارے سروں پرنوازشریف کا سایہ ہمیشہ قائم رکھے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شہبازشریف کو مسلم لیگ(ن) کا بلامقابلہ قائم مقام صدر منتخب کرلیا جبکہ نوازشریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دیدی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، ہماری حکومت نےعوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے منصوبے شفافیت، تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کی خود گواہی دے رہے ہیں، حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار برس کے دوران حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث پاکستان میں کرپشن کنٹرول کرنے کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نے وسائل کو بے دردی سے لوٹااوران کی کرپشن، لوٹ مار اور غلط پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کے خون پسینے کی کمائی کو دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خرچ کیا ہے، اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بچت کی نئی مثال قائم کی گئی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے، جب تک جان میں جان ہے مشن کو جانفشانی سے پورا کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے ہمیشہ خون پسینہ بہایا ہے جبکہ منفی سیاست کرنے والوں نے اپنے صوبے میں عوام کی خدمت نہیں کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ با شعورعوام نے خدمت کرنے والوں کو ہمشیہ سر آنکھوں پر بٹھایا ہے جبکہ عوام منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو منصوبے میں وزیر اعلیٰ کو کمیشن دینے کا اعتراف کرنے والے فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے، شہبازشریف کی پانامہ لیکس بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فیصل سبحان نے کرپشن کی تحقیقات کرنے والے چینی حکام کے سامنے ملتان میٹرو منصوبے میں شہباز شریف کو کمیشن دیئےجانے کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی شہبازشریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک اکاؤنٹس میں کی گئی، اس اعترافی بیان کے بعد فیصل سبحان کو غائب کردیا گیا ہے، اس کی گمشدگی کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی نوکر شاہی کا کردار بے نقاب ہوگیا ہے، شہبازشریف کی پانامہ لیکس اب منظر عام پر آگئی ہے، اربوں مالیت کے منصوبوں کو خفیہ تجوریوں میں چھپائے رکھنا ناقابل قبول ہے۔
حکومت کی جانب سے شفافیت کے تمام تقاضے بالائے طاق رکھے گئے، سپریم کورٹ پنجاب اور وفاق کے میٹرو منصوبوں کے معاہدے عام کرنا یقینی بنائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے معاہدے کو بھی قوم کے سامنے لایا جائے۔
دوسری جانب اس سے قبل بنی گالہ اسلام آباد عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز 4 مارچ کو کراچی سے کیا جائے گا جس کا اختتام لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کرپشن کیخلاف مہم میں بھی تیزی لا ئی جائے گی، پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل سے متعلق شہباز شریف کا بدترین ریکارڈ ہے، خدشہ ہے شہباز شریف عابد باکسر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل تک اگر سول سیکرٹریٹ کے تالے نہ کھلے تو ایم پی ایز تالے توڑ دیں گے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے میٹرو منصوبے میں نو سو ارب کی کرپشن کا حساب بھی مانگا جائے گا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سابق ڈی جی احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کرنے والی پنجاب بیورو کریسی کے خلاف کل دوپہر دو بجے پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔
اسلام آباد : نوازشریف کی پارٹی سربراہی کے لیے بھی نااہل قرار دیے جانے کے بعد شہباز شریف ن لیگ کی صدارت کے مضبوط امیدواربن گئے جبکہ مریم نوازکو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی صدارت کا تاج کس کے سر سجے گا، ن لیگ کے اگلے صدر کیلئے اہلیہ کلثوم نواز، شہباز شریف اور مریم نواز کا نام زیر غور ہیں۔
نوازشریف کی پارٹی سربراہی کے لیے بھی نااہلی کے بعد شہبازشریف ن لیگ کی صدارت کے مضبوط امیدواربن گئے، چوہدری نثار سمیت مرکزی رہنما شہبازشریف کی صدارت کے حامی ہیں۔
دوسری جانب مریم نواز کو صدر بنانے پر پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا خدشہ ہیں ،ایازصادق کے ذریعے چوہدری نثار سے معاملات حل کرنے کی کوشش کی جاہی ہیں۔
مسلم لیگ ن لیگ کا بڑا گروپ چوہدری نثارکےموقف کا حامی بن گیا، چوہدری نثار کا نوازشریف کی پالیسیوں سے اختلاف ہیں لیکن اختلاف کےباوجود ن لیگی رہنما چوہدری نثار سے رابطے میں ہیں۔
نوازشریف نے بھی قریبی رفقا اور اہم رہنماؤں سے رابطے تیز کردیئے ہیں اور نئے پارٹی صدر اور قائم مقام صدر کیلئے مشاورت شروع کردی ہیں ، نواز شریف کا احتساب عدالت پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس جانے کا امکان ہے ، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں سے باضابطہ مشاورت کریں گے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کا فیصلہ سنایا گیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے نااہل قرار پائے اور 28 جولائی کے بعد ان کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتےہیں، قوم کشمیریوں سے اخلاقی،سفارتی، سیاسی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نےمسئلہ کشمیر کوعالمی فورمزپربھرپورطریقےسےاجاگرکیا، یواین قراردادوں کےمطابق کشمیرکامسئلہ حل کرنےکی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔پاکستان اور دنیاکےمختلف ممالک میں ریلیاں،احتجاج،مظاہرےاور سیمینارز ہوں گے،صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔
پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک طرف تو صوبے میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں تو دوسری جانب خادم اعلیٰ کے لاہور میں ان کے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع گرلز پرائمری اسکول بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔
خادم اعلیٰ پنجاب کے لاہور میں حلقہ انتخاب پی پی 159 میں حکومت کی تعلیم دوستی واضح نظر آنے لگی۔ حکومت نے 2014 میں خادم اعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کی عمارت کی تعمیر شروع کی تاکہ یہاں کی طالبات کو تعلیم کے حصول کے لیے دور نہ جانا پڑے۔
لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود اسکول کی عمارت بچیوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کروانے کی بجائے بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے۔
اسکول میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر حکومت کی تعلیم دوستی کو منہ چڑھا رہے ہیں۔ 2013 میں خادم اعلیٰ پنجاب کو پی پی 159 کی عوام نے منتخب کروا کر اسمبلی میں بھیجا اور بعد ازاں وہ پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوئے۔
چک بوٹا کے عوام خصوصاً طالبات کا خادم اعلیٰ سے سوال ہے کہ ہمارا گرلز پرائمری سکول 3 سال سے آپ کی توجہ کا منتظر ہے۔ کروڑوں روپے اسکول کی عمارت پر لگ چکے ہیں لیکن یہ فعال کیوں نہیں۔
حکومت کی عدم توجہی کے باعث چک بوٹا کی طالبات دور دراز کی سفری صعوبتیں برداشت کر کے مہنگے نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
طالبات کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ ایک طرف تو غریبوں کے لیے دانش اسکول بنانے کے اعلانات اور دعوے کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف چک بوٹا کا سرکاری گرلز پرائمری اسکول 3 سال سے ان کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے، عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ خالی نعرے لگاکرتبدیلی نہیں لائی جاسکتی، پاکستان کی 70سال کی تاریخ میں ہمارادورشفاف ترین ہے، ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
شہبازشریف نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شکست خوردہ عناصر نےالزام تراشی، یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے، دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بولا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کےلئےمٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتاہے، تبدیلی کے لئے محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔
یاد رہے 3 روز قبل منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ زرداری اورعمران خان الزامات تو لگاتے ہیں، مگر کبھی توانائی کاایک منصوبہ نہیں لگا سکے. کے پی کے میں پہاڑ اور آبشاریں ہیں، بہت سے پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتےتھے کہ کے پی کے کو بجلی میں خود کفیل کردیں گے، مگر وہ ایک کلوواٹ کا پراجیکٹ نہیں لگاسکے، عمران خان نے دھرنا دیا، الزامات لگائے اور ہم نے کام کیا۔
انھوں نے کہا تھا کہ دو دن پہلے لیہ میں موبائل اسپتال کا تحفہ دےکرآیا ہوں، آج منڈی بہاؤالدین کوبھی موبائل اسپتال کاتحفہ دےرہاہوں، یہ موبائل اسپتال کروڑوں روپےمیں یورپ سےخریدا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔
لاہور: نیب نے وزیر اعلی پنجاب کے گرد گھیرا تنگ کردیا اور رائے ونڈ میں غیر قانونی سٹرک بنانے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں شہباز شریف سے جوابطلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بڑے میاں کے بعد چھوٹے میاں کے نیب ایک کے بعد ایک کیس کھولتا جارہا ہے، رواں ماہ نیب نے دوسری بار نوٹس جاری کرتے ہوئے رائے ونڈ میں غیر قانونی سڑک کی تعمیر پر جواب طلب کرلیا ہے
نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو 29جنوری تک دستاویز اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب کی رائیونڈ روڈ کرپشن ریفرنس پرخصوصی ٹیم کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ پر قومی خزانےکو بارہ کروڑ روپےنقصان پہنچانے کا الزام ہے، رائیونڈ سے اپنےگھر تک دو رویہ سڑک کی تعمیر غیر قانونی قراردی گئی ہے۔
اس سے قبل نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹرخاور الیاس نے نوٹس جاری کیا تھا، بائیس جنوری کو شہباز شریف نےکمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کراویا تھا۔ یہ پیشی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تھی۔
پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔
لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میں نے قوم اوراپنے صوبے کا پیسہ بچایا ہے، اگر یہ جرم ہے تو کروڑ بار کروں گا، آشیانہ اسکیم کا ٹھیکہ سب سے کم بولی والی پارٹی کو دیا گیا، نیب کی جانب سے مجھے طلب کرنا بد نیتی پر مبنی تھا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے دفتر میں پیشی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کیا تھا، ان کی طلبی بدنیتی پر مبنی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکیم میں من پسند لوگوں کو ٹھیکہ دیا، نیب کو بتادیا ہے کہ اسکیم میں17سو روپے کی بولی سب سے زیادہ تھی جبکہ کم سے کم بولی نو سو روپے فی مربع فٹ تھی۔
میں نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا اور قوم کے اربوں روپے بچائے، انہوں نے واضح کیا کہ اگر ملک و قوم کا پیسہ بچانے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے لئے مجھے ایک کروڑ بار بھی اختیارات سے تجاوز کرنا پڑا تو میں یہ کام ہر بار کروں گا۔
احتساب کریں لیکن سیاست نہیں کریں لیکن افسوس یہاں دہرا معیار اختیار کیا جارہا ہے، نیب کے چیئرمین جسٹس ( ر) جاوید اقبال سے درخواست ہے کہ وہ سب کے خلاف کارروائی کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے کر خود گھرچلاجاؤں گا، احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام ہو رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ شفاف احتساب صرف ہی الیکشن نہیں بلکہ قیامت تک جاری رہنا چاہئے، احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام کو قوم قبول نہیں کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کیا بادشاہ ہیں35ارب کا منصوبہ بغیر بولی الاٹ کردیا گیا، بڑے لوگ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کراچکے ہیں۔
نندی پورکی فائل بابراعوان نے 3 سال تک اپنے پاس رکھی، ڈھائی ارب روپے میں ایک کلو واٹ تک بجلی نہیں بنائی جاسکی، نندی پور پروجیکٹ کی بولی نہ ہونا بابراعوان کا جرم ہے۔
تحریک انصاف کی طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں بدترین القابات سے آپ کی وجہ سے ہی نوازتے ہیں، اورنج لائن منصوبے کے 22 مہینے پی ٹی آئی نے ضائع کرائے اس کا حساب لیں گے، 2018میں موقع ملا تو پاکستان کی لوٹی دولت واپس لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم معاشی طور پرخود مختارملک نہیں ہیں، کشکول اٹھانے والے اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتے، ایسے مذاق سے آپ مجھے کام کرنے سے روک نہیں سکتے اور نہ ہی ایسا مذاق کرنے سے پنجاب میں ترقی کی رفتار کم ہوگی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔
قصور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، قصور کی زینب کی طرح مردان کی بیٹی بھی قوم کی بیٹی ہے،مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے، واقعات پر ہم اب بھی سیاست کریں گے تو نہ قوم معاف کرےگی نہ خدا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی بیٹی زینب کیساتھ درندوں نے زیادتی کی، زینب سے زیادتی ،قتل کے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں، پنجاب حکومت،ادارے بھر پور کوشش کررہےہیں، کوشش ہے مجرموں کا جلد پتہ لگایاجائے ، مجرموں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قصور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، قوم کی بیٹی سے درندوں نےزیادتی کی، زینب قتل کیس پرجےآئی ٹی سےبریفنگ لی ہے، قیاس آرائیوں سے گریز اور تفتیشی ٹیم کی مددکی جائے، پرامید ہوں تحقیقات میں جلد کامیابی ملے گی
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قصور،ملحقہ علاقوں کےلوگوں سےکہتاہوں آگےبڑھیں، تحقیقاتی ٹیم سے تعاون اور نشاندہی کریں ،نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا، قاتل کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملزمان کو مثالی سزا دی جائیگی تاکہ آئندہ کوئی ایسا سوچ نہ سکے۔
انکا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا، قابل آفیسرز کی موجودگی میں تحقیقات جاری ہیں، معاملےکی خود ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں، پوری قوم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، تحقیقات میں تعاون کرنےوالےکانام صیغہ راز رکھا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی تفتیش میں تحقیقاتی ادارے کافی قریب پہنچ رہے ہیں ، ہماری کاوشیں زینب کےقاتلوں کوڈھونڈنے میں ہونی چاہئیں، مال روڈ پر دھرنے والوں کے ہاتھ کیا مردان کی بیٹی کیلئے اٹھیں گے، قصور کی زینب کی طرح مردان کی بیٹی بھی قوم کی بیٹی ہے، مشال قتل ،ڈی آئی خان میں خاتون پرتشدد بھی پاکستان کا واقعہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعات پر ہم اب بھی سیاست کریں گے تو نہ قوم معاف کرےگی نہ خدا، ایسے واقعات پر سیاست نہ کریں ، قوم کے جذبات کو نہ بھڑکائیں، ایسی روایت پڑ گئی تو کیا ہم کل مردان میں جاکر احتجاج کریں گے، قوم زینب اور عاصمہ سمیت سب کیلئے انصاف مانگتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ احتجاج اور تقاریر کرنا ہے تو کرلیں شوق سے، یہ کس منہ سے بتائیں گے کہ ان کے آنسو مگرمچھ کے ہیں یا حقیقی، آنسوں مگر مچھ کے نہیں تو مردان جاکر عاصمہ کےوالدین سے تعزیت کریں، ایک ایک بات کا حساب لیا جائے گا، ان واقعات سے آپ لوگ آنکھیں نہیں چرا سکتے۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔