Tag: Shahbaz Sharif

  • شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

    شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

    اسلام آباد : شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے، 2018 کے انتخابات میں اگر جماعت نے کامیابی حاصل کی تو شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کاالیکشن لڑیں گے اور اکثریت کی صورت میں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف،شہبازشریف کے علاوہ کوئی رہنما پالیسی بیان نہیں دےگا،اداروں کے ساتھ محازآرائی سےاجتناب کیا جائےگا جبکہ شریف خاندان عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کاسامنا کریں گے۔

    فیصلے لندن میں ہونے والی ملاقات میں کئے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : مائنس نواز مارمولا، شہباز شریف، وزیراعظم اور کابینہ کی لندن دوڑیں


    یاد رہے کہ لندن میں موجود مسلم لیگ ن کی قیادت نے مائنس نواز فارمولا کو یکسرمسترد کردیا تھا، نواز شریف کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو پاکستان جا رہا ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں اب نہ کوئی مائنس نواز فارمولا چلے گا اور نہ پاکستان جانے میں مجھے کسی ہچکچاہٹ کا سامنا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مائنس نوازشریف کی صورت قبول نہیں، نوازشریف کی مشاورت سےتمام معاملات طےکیےجائیں گے ، نوازشریف پارٹی سربراہ ہیں ان سےمشاورت کرتےہیں۔

    فیئرٹرائل نوازشریف کاجائزمطالبہ ہے، اجلاس پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے لیے تھا۔

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالت میں جاکر دیکھیں فیئرٹرائل ہورہا ہے یا نہیں ، لندن میں وزرا کا اجلاس نہیں تھا، نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہونگے،  مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کی باتیں محض پروپیگنڈہ ہیں اور مائنس نواز فارمولا کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیوں کہ نواز شریف آج بھی دِلوں کے بادشاہ اور عوام کے وزیراعظم ہیں۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،شہبازشریف

    میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،شہبازشریف

    لندن  : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچ کےپرامن انعقادپر سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی میچ کےپرامن انعقادپرمتعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ سیکیورٹی اداروں،انتظامیہ نےشاندار انتظامات سےدل جیت لئے، متعلقہ محکمے اورادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میچ کا کامیابی سے انعقاد پاکستان کی جیت ہے ،حکومت پنجاب نےٹیم ورک سےبہترین ایونٹ کرایا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سول وعسکری اداروں کیساتھ انتظامی افسران نےنئی مثال قائم کی۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 میچ کے لیے شاندار انتظامات کیے ہیں، مہمان ٹیم کا بھرپور استقبال کریں گے۔


    مزید پڑھیں :  سری لنکن ٹیم کا شاندار استقبال کیا جائے گا، شہباز شریف


    انہوں نے سری لنکن ٹیم کے بہترین استقبال کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کھلاڑی کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا جائے اور اُن کی آمد ورفت کے لیے بہترین انتظامات بھی کیے جائیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی واپسی سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ مزید ہموار ہوگی، مہمان ٹیم پاکستان سے امن ، پیار اور محبت کا پیغام لے کر جائے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شاہینوں نے سری لنکن ٹیم کو وائٹ واش کر دیا تھا، گرین شرٹس نے آخری معرکہ چھتیس رنز سے اپنے نام کیا، محمد عامر نے چار وکٹیں لیں جبکہ شعیب ملک دھواں دھار ففٹی کے بعد مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار پائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور کی ملاقات

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے ملاقات کی ، وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کوذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف سیاسی وعسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرطبقےنےقربانیاں دی ہیں ، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کےمتفقہ فیصلوں کےباعث ملیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں، شہداکی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملاہے، قوم شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قاتل پاکستانیوں کے غیرمتزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہرسکتا، دہشت گردوں کےعزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، دہشت گردوں کےعزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخرہے۔


    مزید پڑھیں : لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو کور کمانڈر لاہور تعینات


    ملاقات میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے وزیر اعلی کو امن و امان قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ  لاہور کے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمان تعینات تھے جبکہ اس سے قبل  ڈی جی ملٹری آپریشنز کے اہم عہدے پر تعینات رہے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    خیبرپختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، شہباز شریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ناکام ہوچکی، عمران خان کس بنیاد پر 2018ء کا الیکشن لڑیں گے؟

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پشاور کے عوام کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں میٹرو بس دی جائے، تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کو کچھ نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پونے دو سال ضائع نہ کیے جاتے تو اورنج لائن ٹرین سروس شروع ہوجاتی، عمران خان نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، انہوں نے پشاور میں میٹرو بس منصوبے پر ایک اینٹ نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی ناکامیوں کا غصہ اورنج لائن منصوبے پر نکالا۔

    یہ پڑھیں: ملک کوخونی انقلاب سے بچانا ہے تو اورنج انقلاب لانا پڑے گا، شہباز شریف

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پورا پاکستان سی پیک کا حصہ ہے، ملک کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر بائیکس ایمبولینس ساؤتھ ایشیاء کا پہلا منصوبہ ہے، دیہی علاقوں میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ کے اسپتال میں زچہ بچہ کیئر سینٹر بنارہے ہیں، اسپتال میں جدید الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، پنجاب حکومت صحت کے شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری نے کل ایک بھاشن دیا، سر سے پاؤں تک کرپٹ لوگ بھاشن دے رہے ہیں، آصف زرداری سر سے پاؤں تک چور ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت ختم نبوت کے عقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، شہباز شریف

    حکومت ختم نبوت کے عقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت ختم نبوت کے عقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں ختم نبوت کے حلف نامے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر وفاقی وزیرکا شکریہ ادا کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ختم نبوت کے عقیدے پرغیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے ،حلف نامے کے قانون کواصل شکل میں بحال کرنے کیلئے فوری ایکشن لیا جو ایک اچھی کاوش ہے ۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی میں الیکشن بل2017میں ترمیم اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی، ترمیم کے ذریعے کاغذات نامزدگی میں ختم نبوت کا حلف نامہ بحال کردیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : ختم نبوت ﷺ کا حلف نامہ بحال


    اس سے قبل حکومت نے جلد بازی میں منظور کیے گئے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 میں سنگین غلطی کو کلیریکل غلطی قرار دیا تھا اور حلف نامے کو پہلے والی شکل میں واپس لانے کے لیے ترمیمی بل لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرلیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا،شہبازشریف

    بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا،شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ کیا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے، بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ن لیگ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اکتوبر1999میں شب خون ماراگیا تو کسی نےاعتراض نہ کیا، جب چاروں صوبوں کےعوام نےایک شخص کومنتخب کیا تواعتراض کاحق نہیں، 2013 میں لوڈشیڈنگ کےاندھیرے ختم کرنے کاوعدہ پورا ہوا، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر قومی خزانے کو لوٹا گیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج کچھ لوگ کلف لگے کپڑے پہن کر بھاشن دیتے ہیں، بلاخوف کہہ سکتا ہوں شفافیت نے نوازشریف کےگزشتہ ادوارکو مات کیا، داسوڈیم ،کراچی سے پشاورکی موٹروے اور دیگرمنصوبے شروع کیے، نندی پورکی باتیں کرتے ہیں،منصوبے کی مشینری3سال پورٹ پر پڑی رہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کیا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے، نیلم جہلم کامنصوبہ 18سال پہلےشروع کیا گیا،ہم مکمل کرنے جارہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والےشفافیت اوراحتساب پر بھاشن دیتے ہیں، کے پی کے میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی ، ڈینگی کے خلاف کام کیا تو عمران خان نے کہا یہ ڈینگی برادران ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب پشاورمیں ڈینگی نےحملہ کیاتو عمران خان پہاڑوں پرچڑھ گئے،عمران خان ڈینگی کےمریضوں کانظارہ نتھیاگلی سےدیکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میٹرومنصوبے پر70ارب کاالزام لگایا گیا،35ارب سے ایک دھیلا زیادہ نہیں لگا، 10ارب لینے کاالزام لگایا گیا،میں پیچھے پیچھے اورعمران خان آگے آگے ہیں،شہبازشریف

    چوہدری نثار کے بعد شہباز نے بھی نواز شریف کو غلط مشیروں سے جان چھڑانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اورعہدوں کےلالچ میں آنے والوں نےغلط مشورے دیے،کارکن بیٹھے ہیں نوازشریف ان سے مشورے لیں ،نوازشریف سب کوبلا کرمشاورت اور پھر فیصلے کریں، پھر کچھ نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ چہرے جانے پہچانے ہیں، برسوں سے ساتھ کارکن بیٹھےہیں، نوازشریف کو اللہ نے پھرموقع دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رواں سال کے آخرتک لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئےگی، شہباز شریف

    رواں سال کے آخرتک لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئےگی، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز کا کہنا ہے کہ 2018کے آغازمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائے گا، مخالفین جھوٹ بول کر کس کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کیلئے پنجاب حکومت اور چینی کمپنی میں معاہدے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں سال کےآخرتک لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئےگی، لوڈشیڈنگ اب ماضی کی بات بن چکی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے4سال دن رات کام کیا، آج کامعاہدہ لوڈشیڈنگ کےخاتمےکی کوششوں کا تسلسل ہے، 2018کےآغازمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ ہوجائیگا۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پہلےپاکستانی اور بعد میں کچھ اور ہیں ، ہم نے ملکرقوم کی درست سمت کاتعین کرنا ہے، میں آج کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا ہوں ، پاکستان کوآج درپیش چیلنجزپرمیڈیاقوم کی رہنمائی کرے،مخالفین جھوٹ بول کر کس کو فائدہ پہنچارہےہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف


    یاد رہے اس سے قبل  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا  کہ آج لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے، ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرنا ہے، تمام طبقات ایک ہوجائیں اورمل کرکوشش کریں۔

    انکا کہنا تھا کہ کوشش کریں تووہ وقت دورنہیں جب ملک کی تقدیربدل جائے گی، مجھے یقین ہے مشکلات اورچیلنجزکے باوجود قوم عظیم قوم بنے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگرہم نے9 سال میں عوام کا ایک دھیلا بھی کھایا ہو توعوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور : وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف لندن کے چار روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لندن سےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے اورسخت سکیورٹی میں اولڈایئرپورٹ کے راستے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون روانہ ہوئے۔

    شہباز شریف تئیس ستمبرکو لندن روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے نواز شریف سے اہم سیاسی امور پر مشاورت اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب آج جاتی عمرہ رائیونڈ میں مسلم لیگ نون کےمشاورتی اجلاس میں شریک ہونگے۔


    مزید پڑھیں :  مائنس مریم یا کچھ اور‘ شہباز شریف لندن میں مصروف


    خیال رہے کہ لندن روانگی سے قبل  وزیراعلی پنجاب کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی۔

    زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں مائنس نواز کے بعد اب مائنس مریم کی صدائیں بھی زور پکڑنے لگی ہیں اور شہباز شریف اسی حوالے سے نوازشریف کو چوہدری نثار کا “مائنس مریم ” فارمولا بتانے لندن گئے  تھے۔

    یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر کے فیصلے کے بعد شہباز شریف نے اجلاس طلب کرکے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی منظوری دی تھی۔


    مزید پڑھیں :  سانحہ ماڈل ٹاؤن: تحقیقاتی رپورٹ پر حکم امتناع کی حکومتی استدعا مسترد


    جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلے کے خلاف  پنجاب حکومت کی اپپل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے تھے اور عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے پر حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوہدری نثارسمیت بعض  رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    چوہدری نثارسمیت بعض رہنما مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن میں اندرونی چپقلش شدت اختیار کر گئی، چوہدری نثارسمیت بعض رہنماؤں نے مریم نواز کو اہم ذمہ داری دینے کے مخالف کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات نے شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات بے سود رہی، وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے، شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف نوازشریف تک پہنچائیں گے۔

    چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کل لندن روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں کسی بھی اہم عہدے کیلئے مزاحمت کا سامنا ہے ، چوہدری نثار سمیت بعض رہنما مریم نوازکواہم ذمہ داری دینے کے مخالف ہیں۔


    مزید پڑھیں : مریم نوازکو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں، چوہدری نثار


    یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ اورمسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مریم نواز کو لیڈر تسلیم نہیں کرتا، بچے بچے ہوتے ہیں انہیں لیڈر کیسے مانا جاسکتا ہے، اختلافات کے باوجود نواز شریف کے ساتھ چلا جاسکتا ہے۔

    چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کردارصرف نوازشریف کی بیٹی کا ہے، جب مریم باضابطہ سیاست میں آئیں گی، ان کا پروفائل بنے گا تو لوگ فیصلہ کرینگے، مریم نواز اور بے نظیر بھٹو میں بہت فرق ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کا معاملہ مریم نواز سے قطعاً مختلف ہے، بےنظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کے قتل کے بعد گیارہ سال تک مصبیتیں جھیلیں۔

    جس کے بعد مریم نواز نے چوہدری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار کے اپنے خیالات ہیں وہ میرے والد کے پرانے ساتھی ہیں اُن کی عزت کرتی ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک سعودی برادرانہ  تعلقات مضبوط سےمضبوط ترہورہے ہیں،سعودی سفیر

    پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سےمضبوط ترہورہے ہیں،سعودی سفیر

    لاہور: وزیراعلیٰ شہبازشریف نے سعودی سفیرنواف سعید المالکی سے ملاقات کی، ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سےمضبوط ترہو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سعودی سفیرنواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات مضبوط سےمضبوط ترہورہےہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نےہرمشکل گھڑ ی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ملاقات میں شہبازشریف نے سعودی سفیر سےعربی میں بھی گفتگو کی۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، شہبازشریف


    اس سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اپنے بیان میں این اے 120 پر کلثوم نواز کی کامیابی پر کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوگیا کہ عوام خدمت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ ہیں اور احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی سیاست کوعوام نے ووٹ کی طاقت سے رد کردیا، 4 سال بعد بھی ن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں، مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔

    انھوں نے بیگم کلثوم نواز اور کارکنوں کو این اے 120 میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کلثوم نوازکی کامیابی عوام کا مسلم لیگ ن سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔