Tag: Shahbaz Sharif

  • دس ارب روپے ہرجانہ کیس، عمران خان کو چوتھی بار نوٹس جاری

    دس ارب روپے ہرجانہ کیس، عمران خان کو چوتھی بار نوٹس جاری

    لاہور: مقامی عدالت نے وزیراعلٰی شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سول عدالت میں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی نوٹس کے باوجود عمران خان نہ پیش ہوئے نہ جواب جمع نہیں کرایا۔

    عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو 25ستمبر کیلئے چوتھی بار نوٹس جاری کر دیا ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ پنجاب کا عمران خان پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر


    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس پر مجھے خاموش رہنے پر 10 ارب روپے دینے کی پیشکش کی تھی.

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ عمران خان کے بیان سے میری ساکھ بری طرح متاثر ہوئی، انھوں نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے کردار کشی کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناما کیس میں قوم نے انہیں بھرپورایکٹنگ کرتے دیکھا، شہباز شریف افسانے تراش رہے ہیں۔

    ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے بغیر شہبازشریف کی پریس کانفرنس کا مقصد نظر نہیں آتا، وہ محض افسانےتراش رہے ہیں، ان کی باتوں نے یہ تاثر دیا کہ جیسے اپوزیشن لیڈر پریس کانفرنس کررہا ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کے کاغذ کی اصلیت جاننے کیلئےتحقیقات لازمی ہے، جعلی دستاویز بنانے میں شریف خاندان سے زیادہ ماہر کوئی نہیں، پاناماکیس میں قوم نےانہیں بھرپور ایکٹنگ کرتے ہوئے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے شریف برادران کو پوری قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے بھی دیکھا، دونوں بھائی قوم اور پارلیمان کو بتاتے کچھ ہیں اور نکلتا کچھ اورہے، آئندہ تمام تحقیقات ان کےٹریک ریکارڈ کی روشنی میں کرانا ہونگی۔


    مزید پڑھیں: شہباز شریف کی پریس کانفرنس ،ویڈیو دیکھیں


    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف برادران ساڑھے چار سال سے اقتدارمیں ہیں، چاہتے تو آئینی ترامیم کرسکتے تھے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما پرکرپشن کی تحقیقات نہیں ہورہی اور اگر ایسے الزامات ہیں بھی تو سیاسی بلیک میلنگ کے بجائے تادیبی کارروائی ہونی چاہئے۔

  • شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

    شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں پونے 2 کروڑ ڈالر کی کرپشن میں ملوث نکلے

    ملتان :چینی کمپنی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا کہ ملتان میٹرو منصوبے میں شہباز شریف نے پونے دو کروڑ کی کرپشن کی، چینی ادارے کی رپورٹ ایس ای سی پی نے وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نواز خاندان کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، شہباز شریف ملتان میٹرو منصوبے میں مبینہ کرپشن میں ملوث نکلے۔

    چینی ریگیولیٹری ادارے سی ایس آر سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہبازشریف میٹرو منصوبے میں ایک کروڑ75لاکھ ڈالرکی کرپشن میں ملوث ہیں، شہبازشریف نے پونے2 کروڑڈالر چین منتقل کیے، رقم ملتان میٹرو منصوبے میں کک بیکس کی مد میں لی گئی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رقم دبئی، ماریشس اور دیگر ممالک کے ذریعے بھجوائی گئی۔

    دوسری جانب ایس ای سی پی نے چینی ادارے کی رپورٹ وزارت خزانہ کوارسال کردی ، ایس ای سی پی کمشنرز دباؤ پر ایس ای سی پی نے رپورٹ وزارت خزانہ کو بھیجی۔

    کمشنرز کا کہنا ہے کہ معاملہ نیب اورایف آئی اے کو تفتیش کیلئے دیا جاناچاہیے، سابق چیئرمین ظفرحجازی مشیر مظفر مرزا اور خالدہ حبیب نے کیس کو دبانےکی کوشش کی تھی، معاملہ آفیشل ہوگیا ہے، اسے دبایا نہیں جاسکتا۔

    چینی کمپنی کو ملتان میٹرو منصوبے کا ٹھیکہ کیپیٹل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن لمیٹڈ نے دیا جو کہ ایس ای سی پی میں درج ہی نہیں اور کمپنی کا پتا بھی غلط ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جنوبی پنجاب کےلیے 10 فیصد سے زائد فنڈز مختص کیے، شہباز شریف

    جنوبی پنجاب کےلیے 10 فیصد سے زائد فنڈز مختص کیے، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اس لیے وہاں کی ترقی کے لیے 10 فیصد سے زائد فنڈز فراہم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے امیدوار سلطان محمود بنجرا اور صوبائی وزیر احمد یار بنجرا سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ’پنجاب حکومت کی متوازن اور ترقیاتی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ہم نے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے اربوں روپے کے وسائل اختیار کیے‘۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے اس لیے وہاں 10 فیصد سے زائد ترقیاتی فنڈز مہیا کیے گئے، جنوبی پنجاب کے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیں اس لیے وہاں کے ترقیاتی کاموں اور دیگر منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے صرف باتیں کیں جبکہ مسلم لیگ ن نے اس علاقے کو حق دینے کے لیے ہمیشہ وسائل دل کھول کر فراہم کیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وقت آگیا ہے پاکستان امریکی امداد کا باب بند کردے، شہباز شریف

    وقت آگیا ہے پاکستان امریکی امداد کا باب بند کردے، شہباز شریف

    لاہور : وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے وقت آگیاہے پاکستان امریکی امداد کا باب بند کردے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان پر الزام تراشیوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی میدان میں آگئے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اب پاکستان نہایت نرم الفاظ میں یہ کہتے ہوئے کہ ’’ہم آپ کے شکرگزار ہیں‘‘، امریکی امداد کا باب بند کردے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسی امداد سے نجات حاصل کی جائے، جس سے عزت نفس مجروح ہو، یہی وہ طریقہ ہے جس سے قوم ہزیمت آمیز طعنہ آرائی سے بچ سکے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام اپنی قسمت آپ بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ کرنا ہوگا، یقین ہے عوام اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی ملک کو حق نہیں کہ وہ بلاجواز پاکستان پر الزامات لگائے، ہمیں اس غربت اور بے توقیری کی حالت سے نکلنے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی۔

    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا تھا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے، شہباز شریف

    اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی رابطہ ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے، اللہ میرے بھائی ، لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نواز شریف کی ریلی کی روانگی کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوامی رابطہ ہر سیاسی پارٹی کا بنیادی حق ہے ، عوامی رابطہ جمہوری ماحول کا محور اور سیاسی پارٹیوں کیلئے اکسیجن ہے۔

    شہباز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عوام کا بھروسہ ہے، جس نے نواز شریف کو متاثر کیا اور حوصلہ دیا، اللہ میرے بھائی لیڈر اور ریلی کے شرکاء کو حفاظت میں رکھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو سے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف

    ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نے غریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایک بار پھر نام لئے بغیر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا پارٹی نے سیاست میں اخلاقیات کو پامال کیا ، ان کے چہرے سے منافقت کا لبادہ اتر چکا ہے، ذاتی ایجنڈے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصر بےنقاب ہوچکے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات کا جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ، عوام منفی عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قوم اب کسی کو بدلتی ہوئی قسمت کو کھوٹا نہیں کرنے دے گی، دو ہزار اٹھارہ میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کاہردورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے،و زیراعلیٰ پنجاب


    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدا پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا قوم کے ہیرو ہیں، قوم آج عظیم ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    شہبازشریف نے مزید کہا کہ پولیس کے شہدا نے بہادری ،جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان

    شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان

    لاہور : ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نوازشریف صرف بانی رہنمارہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد اب وہ پارٹی کی صدارت بھی نہیں کرسکتے، جس کے باعث ان کے بھائی شہباز شریف کو پارٹی کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے۔

    زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاناما کے تاریخی فیصلے نے نواز شریف سے وزارت عظمی ہی نہیں چھینی بلکہ پارٹی صدارت سے بھی محروم کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے نواز لیگ سے پارٹی صدارت کیلئے اہل شخص کا نام مانگ لیا

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نواز لیگ سے پارٹی صدارت کیلئےاہل شخص کانام مانگا تھا، الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق نااہلی کے بعد نوازشریف پارٹی کے صدر نہیں رہ سکتے

    اٹھائیس جولائی کو سپریم کورٹ سے نااہلی کے باوجود الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر نوازشریف کا نام بطور پارٹی صدرموجود ہے، 2016 میں ن لیگ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تفصیلات کےمطابق راجہ ظفرالحق نوازلیگ کے چیئرمین اورسرتاج عزیز سینئرنائب صدر ہیں۔

    مسلم لیگ نواز کے نائب صدرمیں سکندرحیات،چنگیز خان،سرانجام خان یعقوب ناصراورامداد چانڈیو کا نام بھی شامل ہےجبکہ پرویز رشید پارٹی کے فنانس سیکریٹری اور مشاہداللہ سیکر ٹری اطلاعات ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کاہردورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے،و زیراعلیٰ پنجاب

    نوازشریف کاہردورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے،و زیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر دورترقی وخوشحالی کا دور رہا ہے، منافقت کا لبادہ اوڑھنے والے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا ہر دور ترقی و خوشحالی کا دور رہا ہے، نوازشریف کے ترقی کے سفر کے اہداف تیزی سے مکمل کرینگے، منصوبے شفافیت، معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ زیرو کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیا پاکستان بنانے نکلے ہیں، عوام باشعور ہیں،تماشہ لگانے والوں کو بخوبی پہچانتے ہیں ، 2018 میں منفی سیاست کرنےوالوں کو خاک چاٹنا پڑے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اوڑھنا بچھونا ہے، آخری سانس تک اسے جاری رکھیں گے، رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر پوری طاقت سے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دی ہے، نوازشریف نے عزم، محنت اور خدمت کو شعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے، ملک میں سی پیک کے منصوبوں کا اجراء بھی نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف


    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کادورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا ہے، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز دور کے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں، ملک بھرمیں مکمل ہونے والے میگامنصوبوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف

    نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کادورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترقی کے سفر کو پہلے سے بڑھ کر آگے بڑھائیں گے، ترقی و خوشحالی کے مخالف سیاسی عناصر کو دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں بھی ناکامی ہوگی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دور خدمت، شفافیت، امانت اور دیانت سے عبارت ہے، نواز دور کے منصوبے تعمیر و ترقی کے اعلیٰ نمونے ہیں، ملک بھرمیں مکمل ہونے والے میگامنصوبوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مخالفین کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : جھوٹ کا ورلڈریکارڈ بنانے والےسیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا تھا کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اورلاک ڈاؤن سےخوشحالی کے خلاف سازش کی، بےبنیاد الزامات لگانے والے سیاستدان کو ہرالیکشن میں شکست ہوئی اور جھوٹ کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست ،دیانت اورایمانداری سےعوام کی خدمت کانام ہے جبکہ عوام کی خدمت سے عاری جھوٹ سے سیاست چمکانےکی کوشش کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔