Tag: Shahbaz Sharif

  • دن رات ایک کر کے ملتان کو یورپ بنایا، شہباز شریف

    دن رات ایک کر کے ملتان کو یورپ بنایا، شہباز شریف

    لودھراں: وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلزپارٹی کا گھر ہے وہ آئیں مگر پہلے کراچی کا کچرا صاف کر کے یہاں کی فکر کریں،دن رات محنت کر کے ملتان کو یورپ بنا کر دکھایا۔

    لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یپلزپارٹی پہلے کراچی کا کچرا صاف کرے پھر پنجاب کی بات کرے، پنجاب بھی آپ کا گھر ہے لازمی آئیں مگر جو آپ کے صوبے کے کام ہیں پہلے انہیں مکمل کریں اور پھر ہم پر تنقید کریں۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جب بھی سیلاب آیا دن رات ایک کیا، جنوبی پنجاب میں جو ترقی پچھلے دور میں ہوئی وہ سب کے سامنے ہیں، آئندہ انتخابات میں ن لیگ مخالف جماعتوں کا پورے ملک سے صفایا کردے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جب بھی سیلاب آیا جب تک پانی خشک نہیں ہوا یہیں رہا، آج ڈاکٹر، مریض، وکیل اور خواتین ملتان کی میٹرو بس میں عزت سے سفر کرتے ہیں، آج تک کسی منچلے نے میٹروں میں کسی ماں بہن بیٹی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔

    پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر  تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کہتی ہے کہ پنجاب کی سڑکیں کیمشن لے کر بنائی جاتی ہیں، وہ لوگ یہاں آئیں اور خود کام کر کے دکھائیں۔

  • شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید

    شہباز شریف کا انجام نواز شریف سے زیادہ بدتر ہوگا، میاں محمود الرشید

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی ہو جائیں، وزیراعلیٰ پہلی بار قانونی پھندے میں آئے ہیں، اگر وہ مستعفی نہ ہوئے تو اپوزیشن ان کا پیچھا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی ہو جائیں اور سپیکر پنجاب اسمبلی وزیر اعلٰی کیخلاف دائر ریفرنس فوری طور پر الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں، اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انجام نواز شریف اور ان کے اہلِ خانہ  سے زیادہ بدتر ہو گا، خود کو مسٹر کلین کہنے والے صادق اور امین نہیں رہے، اگر وزیر اعلیٰ مستعفی نہ ہوئے تو اپوزیشن ان کا پیچھا کرے گی۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے کاروبار میں ہونے والی بے ضابطگیاں پکڑنا حکومت کا کام ہے، شہباز شریف پہلی مرتبہ قانونی پھندے میں آئے ہیں، ان کیلئے یہاں سے نکلنا ناممکن ہے، سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی ملوں کے بارے میں ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی شاہی خاندان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا کر تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کیلئے زندہ کر لیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شریف خاندان کے خلاف آنے والے فیصلے کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا حکم

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکاما ت جاری کردیے، پنجاب بھر میں ہونے والے کریک ڈائون کے بعد سے تحریک انصاف کے سیکڑوں کارکنان اور ضلعی رہنما تھانوں اور جیلوں میں بند ہیں۔


    یہ پڑھیں: پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، سیکڑوں پی ٹی آئی کارکنان گرفتار،سینیٹر کامل آغا کے گھر چھاپہ


    اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب بھر میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، تحریک انصاف کے متعدد کارکن گرفتار

    اسلام آباد دھرنے کے اعلان کے بعد سے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے خلاف پنجاب بھر میں بڑا کریک ڈائون کیا گیا جس میں سیکڑوں کارکنوں اور متعدد ضلعی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

     بنی گالہ: پولیس کی شیلنگ‘ درجنوں کارکنان گرفتار

    پولیس اور ایف سی نے تحریک انصاف کے خلاف بنی گالہ میں بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا،اس دوران لاٹھی  چارج بھی کیا گیا اور شدید شیلنگ بھی کی گئی۔

    بنی گالہ جانے کی کوشش کرتی تحریک انصاف کی خواتین کارکن گرفتار

    تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ اسلام آباد پولیس نے خواتین کو بھی نہ چھوڑا اور مزاحمت کرنے والی خواتین کو برے طریقے سے گھسیٹ کر گرفتار کرلیا گیا۔

    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور پولیس میں ہاتھا پائی، متعدد کارکنان گرفتار

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کنونشن کے دوران پولیس اور کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوگئی تھی  پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا، شاہ محمود قریشی بیچ بچائو کراتے رہے لیکن ان کی ایک نہ چلی اور ان کے میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران بھی پولیس ایک ایک کرکے کارکنوں کو گرفتار کرتی رہی۔

     لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل

    راولپنڈی پولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے 500 سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

    پی ٹی آئی کی حمایت: اداکار کاشف محمود کی گرفتاری و رہائی

    قبل ازیں لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پر اداکار کاشف محمود کو ان کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کیا اور ایک ریلی کے دوران بنی گالہ سے گلوکار سلمان احمد کو حراست میں لے لیا، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی کو گرفتار کیا تاہم ان سب رہنمائوں کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی رہا کردیا گیا تھا۔

  • شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    شہباز شریف کا عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے،عمران خان نے اب تک 35 ارب روپے کی کرپشن کے دعوے کیے لیکن ثبوت آج تک پیش نہ کرسکے، مجھ پر لگائے گئے الزامات میں صداقت نہیں، ان کے الزامات کا جواب نہیں دوں گا اور عمران خان پر 26 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔

    عمران خان کی جانب سے کرپشن کے الزامات کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جھوٹ کی انتہا کردی گئی ہے جاوید صادق کو میرا فرنٹ مین کہا گیا، کچھ کاغذات دکھائے گئے، یہ بات سن کر میں اسلام آباد سے بھاگا بھاگا یہاں آیا تاکہ حقائق بتا سکوں، مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو 20 کروڑ عوام کا مجرم ہوں گا۔


    یہ پڑھیں: شہباز شریف کے فرنٹ مین جاوید صادق نے ٹھیکوں سے اربوں کمائے، عمران خان


    انہوں نے کہا کہ سچی اور کھری بات کی جائے، خان صاحب آج تک 35 ارب روپے کی کرپشن کے دعوے کرچکے لیکن ثبوت پیش نہیں کیے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، اگر میری بات غلط ثابت ہوجائے تو قیامت کے دن منہ دکھانے کے لائق نہ ہوں، مجھ پر جتنے الزامات عائد کیے گئے اس میں سے کسی کا بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کیں اور اس میں بچائے گئے اربوں روپے کی تفصیلات پیش کیں اور کہا کہ قوم کے اربوں روپے بچائے گئے کرپشن کہاں ہے؟

    انہوں نے کہا کہ سال 2014ء کے دھرنوں میں بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کیا گیا،چین کے صدر کا دورہ پاکستان پی ٹی آئی کی وجہ سے ہی منسوخ ہوا، ہم پاکستان کا خزانہ بھرنے کے لیے چینی حکام سےملاقاتیں کرتے ہیں ، دھرنوں کی وجہ سے سی پیک کا اعلان 2014ء کے بجائے اب کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:دھرنا دینے والے سی پیک اور ملکی ترقی کے خلاف ہیں، شہباز شریف

    انہوں نے کہا کہ پانامالیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے لیکن پھر بھی تحریک انصاف دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی ناپاک سازش کرچکی ہے۔

    اسی سے متعلق: دھرنا دینے والوں کی ہوا نکل چکی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

  • دھرنا دینے والے سی پیک اور ملکی ترقی کیخلاف ہیں، شہباز شریف

    دھرنا دینے والے سی پیک اور ملکی ترقی کیخلاف ہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہروں کو بند کرنے والے سی پیک، توانائی منصوبوں، موٹرویز اور صنعت و حرفت کے منصوبوں کے خلاف ہیں، تبدیلی کی باتیں کرنیوالوں نے منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کو ملکی ترقی اورعوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ عناصر غیر جمہوری اقدام کے درپے ہیں اور شہروں کو بند کرکے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سی پیک، توانائی منصوبے مکمل ہونے سے اندھیر دور ہوں، صنعت و حرفت کا پہیہ چلے اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو، اگر آئندہ 18 ماہ میں یہ منصوبے مکمل ہو گئے تو انہیں ایک مرتبہ پھر شکست کی دھول چاٹنی پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی کو روکنے والے ایک بار پھر اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے، پاکستان کے 18 کروڑ عوام کبھی بھی ان کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک میں افراتفری اور منفی سیاست کو فروغ دینا ہے۔

    انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست والوں کے پاس نہ تو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی وہ سیاسی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔

    منفی سیاست کرنے والے اپنے طرز سیاست پر نظرثانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی، ترقی دشمن عناصر کا اصل ایجنڈا ہے۔

     

  • مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں‌ ہورہی، شہبازشریف

    مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں‌ ہورہی، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہمسائے میں بیٹھے دشمنوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا۔

    یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں چین کے تعلیمی دورے پر جانے والے 130 طلباء و طالبات پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے مخالفین نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے، اس کے باوجود یہ منصوبہ آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے پر مستقبل میں مزید اربوں ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔

    اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں سے آگاہ ہیں، مودی نے بلوچستان کے خلاف جو زبان درازی کی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر حکم امتناعی کے باوجود چینی قیادت کو یقین ہے کہ یہ منصوبہ شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل ہو گا۔

    اس موقع پر لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل یو برنٹ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

    تقریب کے اختتام پر وزیراعلٰی پنجاب نے نویں جماعت میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور اعلٰی تعلیم کیلئے اسکالرشپس پر بیرون ملک جانے والوں میں اسناد اور لیپ ٹاپس بھی تقسیم کئے۔

    انہوں نے کہا کہ پجاب حکومت اپنے خرچ پر طلبہ کو اسکالر شپ پروگرام پر چین بھجوا رہی ہے اور چین کی جانب سے ان طلباء کو سہولتیں دینے پر ان کے شکرگزار ہیں۔

     

  • تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    تحریک قصاص حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی، طاہر القادری

    لاہور : سربراہ پاکستان عوامی تحریک علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک قصاص کا پہلا مرحلہ چھ اگست سے شروع ہوگا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ’’ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف مجوزہ قوانین میں تبدیلی کرکے عدالتی اختیارات ایس ایچ او کو دینا چاہتے ہیں، جس کے لئے مسودہ قانون تیار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ظلم کا حصہ نہ بنیں اور اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں، انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ’’وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عملے میں اُن کے عقیدت مند موجود ہیں اسی لیے یہ خبر پہلے سے علم میں آگئی‘‘۔

    سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ’’دوسری بار شریف برادران کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور حکمران دوسری بار انصاف کا قتل عام کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، قوانین میں ترامیم کر کے پرائیوٹ استغاثہ کے اختیارات میں کمی کی جارہی ہے اور اس کے اختیارات پولیس کو دئیے جا رہے ہیں۔

    علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ’’مجوزہ ترامیم کے بارے میں ریاستی اداروں اور بار ایسوسی ایشنز کو آگاہ کردیا ہے اور اس ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری کررہے ہیں، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’6 اگست سے شروع ہونے والی تحریک حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائی گی ، فائنل راؤنڈ کب ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے تاہم امید ہے کہ تین کے بعد چوتھے راؤنڈ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

    قادری صاحب نے مزید کہا کہ ’’اکیلے راؤنڈ کھیلنے نہیں جارہا جو بھی فیصلہ کروں گا اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

  • شہید شجاع خانزادہ نے شجاعت کی داستان رقم کردی، شہباز شریف

    شہید شجاع خانزادہ نے شجاعت کی داستان رقم کردی، شہباز شریف

    لاہور: کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت پر پنجاب کابینہ کا تعزیتی اجلاس ہوا۔

    کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت پر پنجاب کابینہ کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جسمیں شہدائے اٹک کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، وزیرِاعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہید شجاع خانزادہ نے شجاعت کی داستان رقم کردی ہے، ان کے مشن کو مشکلات کے باوجود آگے بڑھائیں گے۔

    کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ شجاع خانزداہ کی خدمات کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، قوم کے اتحاد سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

  • نابینا افراد کے احتجاج کا چوتھا روز، میٹرو ٹریک پردھرنا

    نابینا افراد کے احتجاج کا چوتھا روز، میٹرو ٹریک پردھرنا

    لاہور: نوکریوں کے لئے دھکے کھاتے نابینا افراد کا احتجاج چوتھے دن بھی جاری ہے، مظاہرین نے مطالبات منوانے کے لئے میٹرو ٹریک پردھرنا دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے خلاف نابینا افراد اپنے حقوق کے حصول کے لئے احتجاج پرڈٹ گئے ہیں اورانہوں نے پنجاب اسمبلی کے بعد میٹرو بس سروس ٹریک پر بھی دھرنادے دیا ہے۔

    نابینا افراد کے دھرنے کے سبب لاہورشہرمیں میٹرو بس سروس معطل ہوگئی ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت صرف وعدے نہیں نوکریاں دے۔

    حکومت کی جانب سے سی سی پی او اور ڈی سی اور لاہور نے مظاہرین سے ملاقات کی اورکسی مظاہرہ ختم کرکے کسی سرکاری دفتر میں مذاکرات کی دعوت دی۔

    حکومتی نمائندوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مذاکرات سڑکوں پرنہیں ہوتے اگراحتجاج ختم نہیں کیا گیاتو قانون کے تحت مظاہرین کو بزورِ قوت یہاں سے ہٹایا جائے گا۔

    دوسری جانب نابینا مظاہرین کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خود انھیں ملازمتیں دینے کا اعلان کریں۔

    مظاہرین نے کہا کہ اگر ہمارے مذاکرات منظور نہ کئے گئے تو ملک بھرکے نابینا افراد کو متحرک کرکے ملک گیر احتجاج اورمظاہرے کئے جائئیں گے۔

  • ماڈل ٹائون کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کو عوامی تحریک نے مسترد کردیا

    ماڈل ٹائون کیس: جے آئی ٹی کی تشکیل کو عوامی تحریک نے مسترد کردیا

    لاہور: ماڈل ٹائون لاہور میں پولیس فائرنگ سے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی مبینہ اموات کی تفتیش کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دےدی گئی، رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں۔

    ماڈل ٹاؤن فائرنگ کیس کی تحقیقات کیلئےپانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کرینگے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے نمائندے بھی شامل ہونگے، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نواز شریف، شہباز شریف سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء سے تفتیش کرے گی، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے حکومت کی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ٹیم سے مطمئن نہیں، انکا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے حکومت کو بتادیا تھا کہ اسے عبدالرزاق چیمہ پر اعتماد نہیں، عوامی تحریک کا مطالبہ تھا کہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور ایم آئی دونوں کوشامل کیاجائے،رحیق عباسی نے کہا کہ پولیس قاتل ہے ہے اس کی تفتیش پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا۔