Tag: Shahbaz Sharif

  • ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    ماڈل ٹاوٗن کارروائی کا حکم رانا ثناء نےدیا، شہبازشریف

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ ماڈل ٹائون کی ذمہ اری رانا ثنا ء اللہ پر ڈال دی، وزیر علی کے بیان کے بعد عدالتی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔

    جسٹس علی باقرنجفی پرمشتمل عدالتی کمیشن نے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقات مکمل کرلیں،کمیشن کی سفارشات حکومت پنجاب کوبھجوائی جائیں گی،کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ پنجاب کابیان حلفی پڑھ کرسنایاگیا، جس میں کہاگیاتھاکہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کافیصلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس ہوا،ٹی وی کے ذریعے واقعے کاعلم ہوا جس پرپرنسپل سیکرٹری کی سرزنش کی اورمنہاج القرآن کے باہر سے پولیس ہٹانے کا حکم دیالیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ سیکریٹریٹ کے باہرفائرنگ سے لوگ شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد سی سی پی او لاہور ، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ماڈل ٹاون ہٹانےکاحکم دیا۔

    لاہورکی مقامی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کامقدمہ شریف برادارن سمیت اکیس افراد کےخلاف چلانےکی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار پانچ پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس پی سیکیورٹی علی سلمان اورگن مین کی ضمانتوں میں توسیع کی درخواست نوا گست تک منظورکرلی۔

  • ایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور

    ایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور: ہائیکورٹ نےایم پی اےراناشعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ضمانت ملنےکےبعدان کا کہنا تھا پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،کہا گیاپولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پرانتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

    لاہورہائی کورٹ نےن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب ادریس کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی گیارہ اگست تک ضمانت منظور کی۔۔ اور انھیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔۔ضمانت ملنے کے بعد شعیب ادریس نے کہا وہ قانون کا پابند ہیں، پولیس نے خود ہی دو اشتہاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ان سے کہا گیاکہ پولیس کے خلاف مقدمہ درج نہ کراؤ، انکار پر انتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔

    راناشعیب پر چند روز پہلے فیصل آباد کے نواحی علاقے میں ساتھیوں کے ہمراہ تھانے میں گھس کرپولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام ہے۔ واقعے کے بعد وہ روپوش ہو گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رانا شعیب کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جارہےتھے

  • وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    لاہور: وزیراعلٰی شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں ترقی مارچ کی ضرورت ہے، چھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے آزادی چوک فلائی اوور کا افتتاح پر وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے سے عوام کو آسان اور بہترین سفری سہولیات میسر ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کسی لانگ مارچ کی نہیں، صرف ترقی مارچ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا فلائی اوور کا منصوبہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے، اب میٹرو بس سمیت شہر میں بڑی ٹریفک بغیر رکاوٹ گزرے گی، آزادی چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت تھی۔