Tag: Shahbaz Sharif

  • اگلے ماہ تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے، شہباز شریف

    اگلے ماہ تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے، شہباز شریف

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ماہ مئی تک لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس عذاب سے نجات تک نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا، سابق حکومت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو بچانے کی کوشش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ تیل وگیس کا بندوبست ہونے تک عبوری اقدامات کو بہتر بنایا جائے، نوازشریف نے ملک میں اضافی بجلی کی وافرمقدار فراہم کی تھی۔

    گزشتہ دور حکومت پر تنقیٓد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے ایک نیا یونٹ شامل نہیں کیا، بروقت ایندھن خریدا گیا نہ کارخانوں کی مرمت کی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے سستی اور تیز بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بند کیے، مہنگی اور کم بجلی بنانے والے کارخانےاستعمال کیے گئے۔

    اس ظلم کی قیمت قوم کوہرماہ 100ارب کی شکل میں اداکرناپڑرہی ہے، 6ارب میں ایل این جی کا ایک جہاز مل رہا تھا، اب ایل این جی جہاز قوم کو20ارب میں پڑ رہا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا یہ ظلم قوم کواس سال 500ارب سے زائد میں پڑے گا، توانائی شعبے کی تباہی کرکے معیشت دیوالیہ کرنے کی سازش کی گئی۔

  • سعودی سفیر کی شہباز شریف کو مبارکباد

    سعودی سفیر کی شہباز شریف کو مبارکباد

    سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

    ملاقات کے دوران دونوں ملکوں میں دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کیساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

    اس سے قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔

    اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، ترکی، بھارت، قطر کے حکمران بھی شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

    وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہم فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صیہونی فورسز کی جارحیت پر اپنے بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ قابل مذمت ہے ، اسرائیل کی جانب سے تشددمیں اضافہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑے ہیں، عالمی برادری یواین چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

    یاد رہے صیہونی فورسز نے ایک بار پھر قبلہ اول پر حملہ کر دیا تھا اور نمازیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ اور شیلنگ سے 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے ۔

    فلسطینی حکام نے بتایا تھا کہ صیہونی فورسز جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی اور نمازیوں پر براہِ راست گولیاں چلادیں۔

  • ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی: وزیر اعظم

    ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی: وزیر اعظم

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے سندھ کی گورنر شپ کے لیے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جب میاں شہباز شریف کراچی دورے کے دوران ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد گئے تو اے آر وائی نیوز کے استفسار پر کہ کیا ایم کیو ایم نے گورنر شپ کی کوئی بات کی؟ انھوں نے جواب دیا، نہیں ایم کیو ایم سے گورنر شپ کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کی اے آر وائی سے ایکسکلوزیو گفتگو میں انھوں نے ایم کیو ایم کو کابینہ میں شامل کیے جانے کے سوال پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا اور جواب دیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا تھا، ایم کیو ایم قیادت نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

    کیا آپ گورنر سندھ بننے جارہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر نسرین جلیل نے کیا جواب دیا

    ایم کیو ایم قیادت نے صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے کراچی سرکولر ریلوے اور K-4 جیسے اہم ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل پر زور دیا، وزیر اعظم نے کراچی میں ایک نئی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

  • وزیر اعظم شہباز نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا لکھا؟

    وزیر اعظم شہباز نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں کیا لکھا؟

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات رقم کرتے ہوئے آخر میں اپنے نام کی جگہ ’خادم پاکستان‘ لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، شہر قائد پہنچتے ہی انھوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

    وزیر اعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے، انھوں نے لکھا قائد! میں آپ کی آخری آرام گاہ پر بصد احترام حاضر ہوں، اور شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہمیں ایک الگ ملک دیا۔

    میاں محمد شہباز شریف نے لکھا قائد! ہم دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتے ہیں، ہم اس راستے پر نہیں چل سکے، جس کی آپ کو ہم سے امید تھی، اور یوں آپ کی روح کو مایوس کر دیا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔

    انھوں نے مزید لکھا قائد! آپ کی امیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے۔ شہباز شریف نے تاثرات کے اختتام پر اپنے نام کی جگہ خادم پاکستان تحریر کر دیا۔ وزیر اعظم نے یہ تاثراتی نوٹ انگریزی میں لکھا۔

  • شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے،

    تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، پینل آف چیئر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

    دوران اجلاس پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے اور اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

    قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عمل کاحصہ بنوں۔

    جس کے بعد ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےانتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ،
    ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا شہباز شریف کی نامزدگی چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے میاں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو وزرات عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جب کہ شہباز شریف کی نامزدگی کو چیلنج کریں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہیں مانے جاتے تو پھر ہم استعفے دے دیں گے۔ ادھر شیخ رشید نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چو ر ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی سی ای سی کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ احتجاج کیا جائے، ہر ضلع میں پی ٹی آئی کارکنان احتجاج کریں۔

    انھوں نے کہا ہم نے اجلاس میں عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں، آج رات کو پارلیمانی کمیٹی میں استفعوں سے متعلق فیصلہ ہوگا، ہم پارلیمانی کمیٹی میں مزید استعفے جمع کر کے آگے بڑھیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا ہم ملک میں چند ہفتوں یا چند ماہ میں الیکشن کی طرف بڑھیں گے، قوم کو جامع پلان دیں گے، جو صورت حال ہے اس کو عوام نے دل سے نا پسند کیا، تمام لوگوں سے اپیل ہے باہر نکلیں۔

  • وزارت عظمیٰ‌: شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    وزارت عظمیٰ‌: شہباز شریف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے میاں شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کیے تھے، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہیں، شہباز شریف کے تحویز کنندہ خواجہ آصف اور تائید کنندہ رانا تنویر ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

    یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف رات گئے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسمبلی ایجنڈا جاری کیا تھا، جس کے مطابق قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر 11 اپریل کو ہوگا۔

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہارنے والی جماعت کسی دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ اسی شخص کو بھی بطور امیدوار نامزد کر سکتی ہے جو پہلے ہار چکا ہو۔

  • شہباز شریف’ اچکن’  سنبھالیں، کسی شادی میں کام آئےگی

    شہباز شریف’ اچکن’ سنبھالیں، کسی شادی میں کام آئےگی

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کو کرارا جواب دے ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، قوم بھولی نہیں ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کی طرح غدار،بھگوڑا اور عالمی سازش کا حصہ نہیں، آپ بتائیں جب ججز کوبلیک میل کیا،ٹیپس بنوائیں، من پسند فیصلے کرائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی ہماری فکر چھوڑیں شہباز شریف کی ‘اچکن’ سنبھالیں کسی شادی میں کام آئےگی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اپوزیشن کہتی تھی کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، آج 15 جماعتیں مل کر عمران خان کا مقابلہ کررہی ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے بھی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہنا تھا کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، ہم کہیں نہیں جا رہے، آپ دیکھتے جائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔

  • شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں، فواد چوہدری

    شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد : سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف بدعنوانی کے مقدمات میں عدالت کو مطلوب ہیں اور وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف عدالت پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں اگر کوئی عام آدمی ہوتا تواب تک اس کی ضمانت منسوخ ہوچکی ہوتی۔

    سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب تک قانون امیر اور غریب کیلئے برابر نہیں ہوجاتا تک ہم ایک قوم نہیں بن سکتے۔