Tag: Shahbaz Sharif

  • اسد قیصر اور عمران خان پر "آرٹیکل سکس” لگے گا، شہباز شریف

    اسد قیصر اور عمران خان پر "آرٹیکل سکس” لگے گا، شہباز شریف

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عمران خان پر آرٹیکل6لگے گا۔

    یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد واپسی پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر شہباز شریف تیزی سے چلتے ہوئے باہر نکل گئے۔

    اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر کا یہ اقدام کسی بڑی غداری سے کم نہیں، عمران خان نے ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے ساتھیوں کو کسی صورت محفوظ راستہ نہیں جانے دیا جائے گا۔ آئین کی صریحاً اور ڈھٹائی سے خلاف ورزی کے نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ آئین کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

     

  • ‘میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں’، اسد عمر کا جواب

    ‘میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں’، اسد عمر کا جواب

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے، البتہ اس قوم کی اشرافیہ کا ایک بڑاحصہ ضرور بےضمیر ہے، اشرافیہ اپنےذاتی مفاد کےلئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

    اسدعمر نے کہا کہ پاکستان قوم ایک غیرت مند قوم ہے اور قوم آج تاریخی لمحے میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھکاریوں کی کوئی پسند نا پسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے، کسی سے جنگ نہیں کرنی۔

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

  • ابھی تک کسی پارٹی ممبر یا اتحادیوں کو کال نہیں آئی کہ یہ نہ کریں: شہباز شریف

    ابھی تک کسی پارٹی ممبر یا اتحادیوں کو کال نہیں آئی کہ یہ نہ کریں: شہباز شریف

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم نے کرپشن کے خاتمے کا کبھی ڈھنڈورا نہیں پیٹا، ہم نے عوام کے منصوبوں میں کئی اربوں کی بچت کی لیکن پیسے بچانے پر کبھی ڈھنڈورا نہیں کیا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا متحدہ اپوزیشن نے مجھے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سونپا تو یہ مہربانی ہے، متحدہ اپوزیشن کی حکومت آئی تو سب سے پہلے غریب کی زندگی بہتر کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا ابھی تک کسی پارٹی ممبر یا اتحادیوں کو کال نہیں آئی کہ یہ نہ کریں، انتظامیہ اور پولیس کو کہا ہے ووٹنگ کے دن سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کیا تو ہم سب کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے، ممبرز کو پرامن ووٹنگ میں رکاوٹ ہوئی تو ہم خط لکھیں گے۔

    انھوں نے کہا آج عمران نیازی کی حالت ڈوبتے کو تنکے کا سہارا جیسی ہے، سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں ایک لفظ سازش کا نہیں ہے، آج کل عمران بھارتی پالیسی کی تعریف کر رہے ہیں، بھارت سے متعلق نیوٹرل کی الگ اور اپنوں کی نیوٹرل کی تشریح کچھ کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پریس کانفرنس کے دوران ہی شہباز شریف کو نواز شریف کا فون آ گیا، انھوں نے فون پر بات سنی پھر کہا پریس کانفرنس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت کروں گا، بعد ازاں صحافیوں کے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا نواز شریف اپنے علاج کے بعد جلد از جلد پاکستان آئیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے کر ایک روایت قائم کریں، شہباز شریف

    وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے کر ایک روایت قائم کریں، شہباز شریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے کر ایک روایت قائم کریں ، وہ اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیوایم قیادت اور متحدہ اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں یقینا بہت اہم دن ہے، قومی یکجہتی کیلئے جتنی کوششیں کی گئیں وہ خراج تحسین ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دوستوں، ساتھیوں اور ورکرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ، انہوں نے اس اتحاد کو مضبوط کرنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

    ن لیگی صدر نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاخصوصی شکرگزار ہوں ، دونوں نے تلخیوں کو بھلا کر کراچی کی ترقی کیلئے فیصلہ کیا ، ایم کیوایم کیساتھ معاہدے پر تمام اکابرین نے دستخط کئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دےکر ایک روایت قائم کریں کیوںکہ عمران خان اسمبلی میں اکثریت کھوچکے ہیں۔

    شہباز شریف نے اتحاد سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا امید کرتا ہوں کہ یہ معاہدہ قائم رہےگا اوراس پرمن وعن عمل ہوگا۔

  • اسپیکر نے پیر کو پھرغیرآئینی کام کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، شہباز شریف کی وارننگ

    اسپیکر نے پیر کو پھرغیرآئینی کام کیا تو دمادم مست قلندر ہوگا، شہباز شریف کی وارننگ

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وارننگ دی ہے کہ اگر اسپیکر نے پیر کو پھرغیرآئینی کام کیا تو ہر آئینی وقانونی حربہ استعمال کریں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز نے قومی اسمبلی اجلاس کے بعد بلاول اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آج پھر پی ٹی آئی ورکر کی طرح قانون کو رونددیا، تحریک عدم اعتماد 8مارچ کو جمع کرائی گئی تھی اور اسپیکر پابند تھا کہ 14دن کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلاتا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 22مارچ کوتاریخ ختم ہوگئی ہے، اوآئی سی اجلاس22اور23مارچ کوتھا، ہم نے کہا ان دنوں میں لانگ مارچ اور احتجاج نہیں کریں گے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسپیکر کو کیا مشکل تھی،21 تاریخ سے پہلے اجلاس بلاسکتے تھے، اسپیکر نے عمران نیازی سے ملکر سازش کی اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران بات تو الگ اسپیکر نے مجھے دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا، میں نے باربار مائیک کھولنے کیلئے کہا، اسپیکر کو قانون کی پابندی کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد پیش ہونےدیتے، اسپیکر نے ہماری ایک نہیں سنی اور چلے گئے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ اسپیکر نے تاریخ میں ایسا گھناؤنا کردار اداکیاجسے قوم برےالفاظ میں یادرکھےگی، آج پوری قوم کی نظرپارلیمان پر لگی ہوئی ہے، یہ قانون کو مجروح کرکے من مانی کریں اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    اپوزیشن لیڈر نے وارننگ دی کہ پیر کو اسپیکر نے پھر غیرآئینی کام کیا توہر آئینی وقانونی حربہ استعمال کریں گے اور یہ پیر کو پھر دھاندلی کے مرتکب ہوتے ہیں تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام لیڈر ان مل کر پیر کے دن کی حکمت عملی بنائیں گے، انہیں اسی میں خوش ہونے دیں بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی، حکمت عملی تھی کہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتمادلائی جائے یا نہیں، یہ اختیارابھی تک ہم نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا ہے۔

  • آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا، شہباز شریف

    آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا، شہباز شریف

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مہمانوں کیساتھ عوام کی نیک تمنائیں اور خواہشات ہیں، وزرائے خارجہ کا یہ دورہ یادگار ہوگا، افغانستان میں قحط سالی کا دور ہے،اسپتالوں میں ادویات  نہیں ، امید ہے او آئی سی کشمیری اورفلسطینی بھائیوں کے لیے آوازاٹھائیں گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ سی ای او نے نواز شریف سےغیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے کہا حکومت اور نیب کے کہنے  پر باریک بینی سے جائزہ لیا، تحقیقات کی اور کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے جو بھی اجلاس ہوئے آرمی چیف نے کہا نوازشریف نےہمیشہ عزت دی، ،میں اپنی طرف کچھ نہیں کہہ رہا سب نے سنا ہے آرمی چیف کے الفاظ ہیں، آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا۔

    براڈ شیٹ کے سربراہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی نے معافی مانگ کرعمران نیازی کےمنہ پرطمانچہ ماراہے، یہ معافی نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ پر زوردار تھپڑ ہے، قوم پوچھتی ہے کروڑوں روپےنفرت کی آگ میں ضائع کردیے، نواز شریف  کی بےتوقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیک نامی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے، یہ معافی نوازشریف سےنہیں بلکہ قوم سےمعافی مانگ رہاہے، دور میں پاکستانی عوام کی خوشخالی اور ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کوسلام پیش کرتا ہوں کہ سچ سامنے لے آئے، ایٹمی دھماکے ہوں یا پاکستان کی ترقی ہو،نواز شریف ملک کا ہیرو ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا۔

    نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز کی اجازت درکار ہے، پھر پاکستان آجائیں گے۔

    عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر 14دن کےاندر اجلاس بلانے کے قانون کی خلاف ورزی کی ، اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے، آج پی ٹی آئی کے ممبرز اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہوگئے ہیں ، عمران خان کو قانون وآئین کے ذریعے گھر چلتا کرنا چاہیے۔

  • کسی رکن کوابھی تک کہیں سےکوئی فون کال نہیں آئی، شہباز شریف

    کسی رکن کوابھی تک کہیں سےکوئی فون کال نہیں آئی، شہباز شریف

    مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی رکن کو اب تک کہیں سے بھی کوئی فون کال نہیں آئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے کسی بھی رکن کو اب تک کہیں سے بھی کوئی فون کال نہیں آئی ہے۔

    شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےاحتساب کےنام پرانتقام لیا، عمران خان کوالگ نہ کیا گیا تو پاکستان کاوجودخطرےمیں پڑجائیگا، ہم فوری طور پر شفاف انتخاب چاہتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہےفوری طورپرشفاف انتخابات ہوں، الیکشن میں قوم جس کو مینڈیٹ دے گی اس کااحترام کرینگے جب کہ وزارت عظمیٰ کا فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباداورراولپنڈی کےدرمیان ہمیشہ پل کاکرداراداکیا، نئے آرمی چیف کی تعیناتی یا توسیع سےمتعلق ملکی مفادمیں فیصلہ کرینگے۔

    مسلم لیگ ن کے صدرشہاز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت،خارجہ پالیسی کیلئےقومی حکومت ایک ٹرم کیلئےبنائی جائے۔

    مسلم لیگ ن کے صدرشہاز شریف  کا یہ بھی کہنا  تھا کہ معیشت،خارجہ پالیسی کیلئےقومی حکومت ایک ٹرم کیلئےبنائی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے مائنس پی ٹی آئی قومی حکومت کی تجویز دی تھی اور کہا تھا پی ٹی آئی کے بغیر پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنائی جائے۔

    شہباز شریف کے اس بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ انھوں نے آئین سے ماورا نظام لانے کی بات کی ہے۔

    مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا شہباز شریف کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

    وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی تھی کہ شہباز شریف کے بیان کا نوٹس لیا جائے، اور سپریم کورٹ شہباز شریف کو طلب کر کے باز پرس کرے۔

  • شہباز شریف سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    شہباز شریف سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

    لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان کی خالد مقبول صدیقی زیر قیادت وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

    اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی، خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامرخان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے۔

    ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کیخلاف چلائ یجانے والے تھریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اہم شخصیات کی ملاقات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اپوزیشن قائدین اور ایم کیوایم رہنماؤں میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجزمیں ہوگی۔

  • شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، منی لانڈرنگ  کیس میں فرد جرم  کیلئے  تاریخ مقرر

    شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

    لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کیلئے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

    شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

    لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

    جس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت ملزمان کو فرد جرم عاٸد کرنے کے لیے آٸندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر وکلاء آٸندہ سماعت پر دلاٸل دیں ۔

    عدالت نے شریک ملزم عثمان احمد کی عدالتی داٸرہ اختیار کے خلاف درخواست پر بھی وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے پابند کردیا اور حکم دیا کہ ملزم عثمان آئندہ سماعت پر اپنے وکیل کی حاضری یقینی بنائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے تین روز میں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں عدالتی سٹاف کو جمع کروائے گا۔

    خیال رہے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

  • حکومت نے کل اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا، شہباز شریف

    حکومت نے کل اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا، شہباز شریف

    لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر عمران خان بہکی باتیں کررہے ہیں،عمران نیازی تم دھاندلی سے آئے ہو،تمہیں آئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے۔

    حتساب عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پر عمران خان بہکی باتیں کررہے ہیں، وہ خود کو عقل کل اور افلاطون سمجھتے ہیں اور اپنی کرسی بچانے کیلئے انقلابی بن گئے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میں بھی عمران خان کی زبان میں بات کر سکتا ہوں مگر ایسا نہیں کرونگا، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، ہم یہاں پیدا ہوئے ہیں اور یہاں ہی مریں گے، عمران خان آپ بھگوڑے ہوں گے، لیکن ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

    صدر مسلم لیگ (ن)  کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار اور پریشان ہیں، گیڈر بھبھکیاں دیتے ہیں کہ شہبازشریف، فضل الرحمان کو نہیںچھوڑوں گا، پارلیمنٹ لاجز میں فضل الرحمان کے ساتھیوں کو مارا پیٹا گیا، ہم آئینی اور قانونی طریقے سے چلنا چاہتے ہیں اور یہ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں، کل حکومت نے اپنا مکروہ چہرہ دکھا دیا۔

    صدر مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ جب آئین اپنا راستہ اپنائے گا تو ان کی زبانوں کو تالے لگ جائیں گے، مشاورت کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ تسلیم کرینگے، نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے اقتدار سے باہر کیا گیا، آپ غیر قانونی طریقے سے آئے، مگرہم آپ کو آئینی طریقے سے بھیجنا چاہتے ہیں۔

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد ذاتی خواہشات کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خواہشات کے مطابق جمع کرائی ہے، ریکوزیشن پر تمام جماعتوں نے دستخط کئے، اسپیکر قومی اسمبلی کا فرض ہے کہ 14 روز میں اجلاس طلب کرے۔