Tag: Shahbaz Sharif

  • شہباز شریف کی خواہش

    شہباز شریف کی خواہش

    ۡاسلام آباد: ذرائع  کا دعو یٰ  ہےکہ  ایاز صادق کی ناکام کوشش کے بعد شہباز شریف عبوری وزیر اعظم بننے کے خواہش مند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ مبینہ طور پر میاں نواز شریف کے سامنے عبوری سیٹ اپ کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام پیش کر کے منانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد اب شہباز شریف خود سامنے آ گئے ہیں۔

    اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو کہا ہے کہ اگر وہ اپنی پارٹی کو منالیں تو پی پی ان کو ووٹ دے گی، شہباز شریف حمایت کے لیے پیپلز پارٹی کی تجویز آج سی ای سی اجلاس میں رکھیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں عبوری سیٹ اپ پر اختلاف ہے، پی پی اِن ہاؤس تبدیلی کی صورت میں پارلیمانی سال پورا کرنے کے حق میں ہے، جب کہ ن لیگ کی اکثریت تبدیلی کے بعد پارلیمانی سال پورا کرنے کی مخالف ہے۔

    عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے، ن لیگی رہنما نے تصدیق کردی

    اگرچہ مسلم لیگ ن کی اکثریت فوری الیکشن کے حق میں ہے، تاہم شہباز شریف ایف آئی اے کیس کی وجہ سے پی پی آفر پر عمل کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ کی اکثریت حکومتی اتحادیوں پر بھی اعتماد نہیں رکھتی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے پارلیمانی سال مکمل کرنا چاہتی ہے۔

    یاد رہے عبوری وزیر اعظم کے لیے 4 لیگی امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف ناراض ہو گئے تھے اور شہباز شریف کی مرضی سے نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے جن 4 لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا وہ عبوری وزیر اعظم کے امیدوار تھے، ان چار میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تھے، اور انھوں نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا تھا۔

  • منی لانڈرنگ کیس: شریک ملزم مسرور انور کا شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے کا اعتراف

    منی لانڈرنگ کیس: شریک ملزم مسرور انور کا شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے کا اعتراف

    لاہور : منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم مسرورانور نے شہبازشریف کے اکاؤنٹس میں پیسے جمع کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا جو بھی سیلز کا کیش آتا تھا وہ اکاؤنٹ میں جمع کراتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم اور رمضان شوگرملز کے ملازم مسرورانور نے میڈیا سے گفتگو کی ، صحافی نے سوال کیا کہ مسرورانورصاحب آپ پرکیاالزام ہے؟ جس کے جواب میں مسرورانور نے کہا مجھ پرالزام ہےکہ میں منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم ہوں۔

    صحافی نے سوال کیا آپ رمضان شوگرملز میں کیاکرتےتھے؟ تو ملزم نے بتایا کہ میں رمضان شوگرملزمیں کیشئرکی نوکری کرتا تھا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ شہباز شریف کا مسلم ٹاؤن والا اکاؤنٹ کون چلاتا تھا؟ تو مسرورانور نے جواب دیا کہ میں نہیں جانتاوہ بینک اکاؤنٹ کون چلاتا تھا۔

    جس پر صحافی کا کہنا تھا کہ چالان کے مطابق تو شہباز شریف کا وہ بینک اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے تو مسرورانور نے کہا کہ میراشہبازشریف کےاس بینک اکاؤنٹ سےکوئی تعلق نہیں تھا۔

    صحافی نے کہا چالان کےمطابق جوچپڑاسی فوت ہوا اس کا اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے، جس پر مسرورانور کا کہنا تھا کہ میرا اس چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ جوبےنامی اکاؤنٹ چلاتےتھےا ن میں 88کروڑکہاں سےآئے؟مسرورانور نے جواب دیا کہ مجھے اپنے کسی ایسے اکاؤنٹ کا نہیں پتہ جس میں 88 کروڑ آئے ہوں۔

    صحافی نے مسرور انور سے پوچھا آپ کی ذاتی تنخواہ 15ہزارروپے تھی توکروڑوں روپےکہاں سےآئے؟ تو انھوں نے بتایا مجھےجوبھی کہاگیابطورکمپنی کےملازم میں نے وہ کیا۔

    صحافی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پرالزام ہےکہ ان اکاؤنٹس کےذریعےانہوں نےرشوت طلب کی، چالان کےمطابق شہبازشریف کے رشوت کے پیسے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آئے ، چپڑاسی کی وفات کے بعد بھی اس کا اکاؤنٹ آپ چلاتے تھے۔

    جس پر مسرورانور نے کہا میں ملازم تھاجوبھی سیلزکاکیش آتاتھاوہ اکاؤنٹ میں جمع کراتاتھا،صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے آپ کو چالان میں شہباز شریف کا بھروسہ مندکیش بوائے لکھا تو ملزم نے بتایا جی مجھےعلم ہےکہ ایف آئی اے نے مجھے بھروسہ مندکیش بوائے لکھا ہے۔

  • شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع، لیگی کارکنان عدالت میں لڑ پڑے

    شہباز شریف اور حمزہ کی ضمانت میں توسیع، لیگی کارکنان عدالت میں لڑ پڑے

    لاہور : احتساب عدالت کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر انکوائری منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں دس فروری تک توسیع کر دی،  پیشی کے موقع پر ن لیگی ایم پی اے اور کارکنوں کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسین اعوان نے کیس کی سماعت کی،حمزہ شہباز سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    کورونا مثبت آنے کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت ملزمان کی حاضری مکمل ہونے پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔

    بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے گل پاشی بھی کی۔

    پیشی کے بعد مسلم لیگ کی ایم پی اے رخسانہ کوثر اور ن لیگی کارکنوں میں ہنگامہ آراٸی ہوگئی وہاں موجود لیگی کارکنان ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے۔

    ن لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی تاہم بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے لیگی کارکنوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرادیا۔

  • شہباز شریف کے اومیکرون وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

    شہباز شریف کے اومیکرون وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف

    لاہور : شہباز شریف کے اومیکرون وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، شہباز شریف ہڈیو ں کی شدید تکلیف اور نزلے کھانسی میں مبتلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اومی کرون وائرس میں مبتلا ہیں ، پہلے دو روز وہ ہڈیوں کی شدید تکلیف میں مبتلا رہے جبکہ ابتدا سے اب تک انھیں نزلے کھانسی بھی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی صحت ابتدائی تکلیف سے قدرے بہتر ہے۔

    یاد رہے 19 جنوری کو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا دوسری بار کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا۔

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کی صحتیابی کے لیےعوام،پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کی اور بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نےشہبازشریف کومکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔

  • شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

    لاہور کی بنکنگ جراٸم کورٹ نے شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے کو چالان واپس کر دیا۔ عدالت نے سات روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بنکنگ جرائم کورٹ کے جج راٸے طاہر صابر نے ایف آئی اے کی جانب سے دائر عدالتی دائرہ اختیار  پر کیس کی سماعت کی۔

    حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوٸے۔

    عدالت نے داٸرہ اختیار پر فیصلہ سناتے ہوٸے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف دائر چالان ایف آئی اے کو واپس کردیا اور سات روز میں متعلقہ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت بھی سات روزہ تک منظور کرلی اور حکم دیا کہ ایف آئی اے جہاں چالان جمع کروائے وہاں سے عبوری ضمانت کے لیے رجوع کیا جاٸے۔

    ایف آٸی اے کا مؤقف تھا کہ بنکنگ کورٹ کو مقدمے کی سماعت کا اختیار نہیں لہٰذا اسے متعلقہ عدالت کو بھجوایا جاٸے۔

    قبل ازیں بینکنگ جرائم کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف شوگر مل کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی درخواست منظور کرلی۔

  • شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

    شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہائی کورٹ میں چیلنج کردیں ، جس میں ایف آئی اے تحقیقات کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ، درخواست امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں ایف آئی اے تحقیقات کوغیر قانونی قرار دینے اور ایف آئی آر کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    شہباز شریف نے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کی استدعا کی جبکہ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ بد نیتی پرتحقیقات کی گئیں، جیل میں شامل تفتیش بھی کیا گیا، ایف آئی اےتحقیقات میں شہبازشریف کابےنامی اکاؤنٹ سامنےنہیں آیا۔

    شہبازشریف نے مؤقف میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کاکیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے، ایک ہی الزام پر 2کیس نہیں بنائے جاسکتے۔

  • وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد، شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی

    لاہور : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، جس میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان آج اہم ملاقات ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمٰن کے گھر ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت اور پی ڈی ایم کی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

    دونوں رہنما پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کامیاب بنانے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ضمنی مالیاتی بل کی منظوری ناکام بنانے کی حکمت علی پرغور کیا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو سے ملاقات ہوئی تھی ، جس میں حکومت کے خلاف تحریک اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں منی بجٹ پر حکومت کے خلاف مل کر جدوجہد کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا تھا۔

  • نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فراڈ،  حکومت کا شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فراڈ، حکومت کا شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    اسلام آباد : نوازشریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا اور کہا نوازشریف فراڈ کرکے ملک سے باہرگئے، جھوٹا بیان حلفی دینے پر شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے شہبازشریف کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیاہے، نوازشریف کھلم کھلا فراڈ کرکے باہر گئے ہیں اور ملک سےباہر بیٹھ کر پاکستان،قانون کا مذاق اڑارہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو شہبازشریف کی شخصی ضمانت پر باہر جانے کی اجازت دی گئی لیکن 17ماہ ہوچکے ہیں ، ثابت ہوچکا ہے ، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف نے 17 ماہ میں لندن میں علاج نہیں کرایا اور نوازشریف نے جو پنجاب حکومت کو بھیجی وہ مسترد ہوچکی ہیں، ان کی پچھلی رپورٹ موجودہ رپورٹ سے مطابقت نہیں رکھتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف فراڈ کرکے پاکستان سے گئے ہیں، دو بار پاکستانی ہائی کمیشن نے شریف فیملی سے رابطہ کیا لیکن شریف فیملی نے پاکستانی ہائی کمیشن سے رپورٹ شیئرکرنے سےانکارکردیا۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہبازشریف نوازشریف کو باہر بھیجنے کے فراڈ میں ملوث ہیں، کابینہ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کردی ہے ، نوازشریف کے معاملے پراٹارنی جنرل ہائیکورٹ میں درخواست دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل ہائیکورٹ سے کہیں گے کہ شخصی ضمانت پر شہبازشریف کو طلب کیاجائے، نوازشریف کی صحت کا جو ڈرامہ کیاگیا وہ درست نہیں تھا، شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 63کی خلاف ورزی کی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ شہبازشریف کو کہے کہ نوازشریف کو واپس لیکر آئیں اور اگر شہبازشریف واپس نہیں لاسکتے تو ان کیخلاف نااہلی کی درخواست کی جائے گی۔

  • نواز شریف کے ضامن بننے پر شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا اہم اعلان

    نواز شریف کے ضامن بننے پر شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا اہم اعلان

    اسلام آباد: قائد مسلم لیگ نواز شریف کی وطن واپسی میں تاخیر پر وفاق نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی کہ وہ چار ہفتوں کے بعد اپنے بھائی کو وطن واپس لائیں گے ، شہباز شریف اپنی دی ہوئی ضمانت پر قائم نہیں رہے اس لیے حکومت ان کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرے گی۔

    بی بی سی سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا عدالت عالیہ کو اس حوالے سے ازخود نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو طلب کرنا چاہیے، چونکہ ابھی تک لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اس لیے وفاقی حکومت نے اس ضمن میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف عدالتی کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی برطانیہ میں قیام کی سفارش کرنے والا ڈاکٹر مشکل میں آگیا

    بی بی سی کے مطابق پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ پراسیکوٹر جنرل کو درخواست کی تیاری کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اس سلسلے میں پراسیکیوشن برانچ نے نیب کے حکام سے بھی رابطہ کیا ہے کیونکہ نیب کیس میں ہی سابق وزیر اعظم کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم ترین اجلاس میں بھی نواز شریف کی نااہلی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، ممکن نہیں سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے۔

    وزیراعظم عمران خان کا موقف تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پاناما میں نواز شریف کا نام آیا، عدالت نے نااہل کیا، نوازشریف آج تک منی ٹریل بھی نہیں دے سکے،نااہلی کیسے ختم ہوسکتی ہے؟

  • منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی عدالت سے غیرحاضری

    منی لانڈرنگ کیس : شہباز شریف اور حمزہ کی عدالت سے غیرحاضری

    لاہور کی بینکنگ جرائم کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر وکلاء کو تیاری کے لیے حتمی مہلت دے دی۔

    بینکنگ کورٹ کے جج سردار طاہر صابر نے ایف آٸی اے کی جانب سے دائرہ اختیار پر دائراعتراض پر سماعت کی، وکلا نے کیس پر تیاری کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوٸے عدالت نے سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے قرار دیا کہ آٸندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل مکمل کریں۔ شوگر انکواٸری منی لانڈرنگ کیس میں ایف آٸی اے نے عدالت کے داٸرہ اختیار پر اعتراضات اٹھاٸے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ بینکنگ کورٹ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتی۔

    اس حوالے سے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آج منی لانڈرنگ کیس سے شہباز شریف کے وکلا غیر حاضر  رہے، روز روز چالان مانگنے والے آج عدالت سے فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب شہبازگل نے بھی طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا کہ اب چابی بھری ترجمان کیا فرماتی ہیں، جھوٹی باجی کو اطلاع دینی تھی کہ شہباز شریف عدالت سے بھاگ رہے ہیں۔