Tag: shahbaz-sharifs-wife

  • شہباز شریف کی اہلیہ  23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک

    شہباز شریف کی اہلیہ 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹاؤن سمیت تین گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہے اور وہ مجموعی طور پر 8 سو 18 کنال زرعی اراضی کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹاؤن سمیت تین گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کی زرعی اراضی قصور سمیت مختلف اضلاع میں واقع ہے، ان کے 8 مختلف کمپنیوں میں 76 ہزار 9 سو شیئرز ہیں جبکہ مختلف بینکوں میں ان کی گیارہ لاکھ روپے سے زائد رقم بھی موجود ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب ) نے رپورٹ میں بتایا کہ نصرت شہباز کی جیولری کی مالیت 7 لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔

  • عدالت قانون کے مطابق   شہباز شریف کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتی ہے، تحریری حکم

    عدالت قانون کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتی ہے، تحریری حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت قانون کےمطابق نصرت شہبازکی درخواست مستردکرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے شہباز شریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نصرت شہباز کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا، احتساب عدالت کے منتظم جج جواد الحسن نے 5صفحات کاتحریری حکم جاری کیا۔

    تحریری حکم میں کہا گیا نصرت شہباز نےٹرائل سے مستقل حاضری سےاستثنیٰ کی استدعا کی ، پراسیکیوشن کے مطابق خاتون پہلے پاکستان میں رہائش پذیر تھیں، تفتیش کے لیے متعددبارسوال نامہ گھر بھیجاگیا تاہم نصرت شہباز نےدوران تفتیش کوئی تعاون نہ کیا۔

    تفتیشی افسر نے کہا کہ انصرت شہباز کے اکاؤنٹس سے بھاری رقم منتقل ہوئی جبکہ پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ کاٹرائل جوائن کرنا ضروری ہے، تفتیش کے لیے بھیجےگئےسوالنامےکےجواب آج تک نہیں دیے گے، تفتیشی افسر کے مطابق نصرت شہباز تفتیش اورنہ ہی عدالتی کارروائی میں شامل ہوناچاہتی ہیں۔

    تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ کیا ایسا اقدام قانون کے مطابق درست ہے؟ نصرت شہباز کےوکیل کے مطابق وہ بیرون ملک 2019 سے زیرعلاج ہیں، چل پھر نہیں سکتیں اور سفر بھی نہیں کرسکتیں۔

    حکم نامے کے مطابق نصرت شہبازکی انگلینڈ سےمیڈیکل رپورٹس بھیجی گئی ہیں، عدالت قانون کےمطابق نصرت شہبازکی درخواست مستردکرتی ہے۔