Tag: Shahbazgill

  • شہباز گل کی عدالت میں پیشی، جسمانی ریمانڈ منظور

    شہباز گل کی عدالت میں پیشی، جسمانی ریمانڈ منظور

     اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل کیخلاف بغاوت پر اکسانےسے متعلق کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی۔

    گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔

    سماعت کے آغاز پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

    پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل سے انکا موبائل فون برآمد اور جس پیپر سے دیکھ کر وہ بول رہے تھے، وہ برآمد کرنا ہے اور اس بارے میں تفتیش کرنی ہے کہ پروگرام کس کے کہنے پر ہوا؟

    شہباز گل کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پروگرام کسی کے کہنے پر نہیں کیا گیا۔

    عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔

    شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے دس مقدمات درج ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنیکا فیصلہ

    عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پولیس پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے لیکر روانہ ہوگئی۔

    شہباز گل کی گرفتاری پر چیئرمین عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے
    ہوئے اسے بدترین آمریت قرار دیا تھا اور رہنماؤں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • پاکستان میں رجیم چینج سازش کے پیچھے کون تھا؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز انکشاف

    پاکستان میں رجیم چینج سازش کے پیچھے کون تھا؟ شہباز گل کا تہلکہ خیز انکشاف

    اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کا کہنا ہے کہ روسی سفیر کے بیان نے واضح کردیا کہ رجیم چینچ آپریشن کے پیچھے کون تھا؟

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈینئل گنیش کے بیان کے بعد اب کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں رجیم چینج آپریشن سازش کے پیچھے کون تھا؟ اسکے تانے بانے کہاں ملتے ہیں؟

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لڑائی کے بعد کسی ملک پر قبضہ کرنا پرانی حکمت عملی ہے مگر پاکستان میں بکاؤ لوگوں کو خرید کر حکومت کی تبدیلی سے ملک کو عملی طور پر غلام بنایاگیا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا تھا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی سفیر کا عمران خان حکومت سے متعلق بڑا انکشاف

    روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔

    دو روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت رابطہ کرے گی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے، سابق وزیر اعظم کے دورہ روس میں تیل کی تجارت پر بات ہوئی تھی۔

  • ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا بنی؟

    ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا بنی؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مرتبہ پھر صارفین کی جانب سے فالوورز کم ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    ایلون مسک کے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئی صارفین کے فالوورز کی تعداد میں کمی بیشی دیکھنے میں آئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں فالورز کی کمی کا شکوہ کیا جس کے بعد دیگر صارفین نے بھی جانے والے فالوورز کی تعداد گنوانا شروع کر دی ہے۔

    شہباز گل کی ٹویٹ کے جواب میں کئی صارفین نے نہ صرف فالوورز کم ہونے کی خبر سے اتفاق کیا بلکہ مضحکہ خیز انداز میں میمز بھی بناتے رہے، صارفین کا کہنا تھا کہ جانے والے فالوورز میں شاید ’بوٹ‘ یعنی جعلی اکاؤنٹس شامل ہیں۔

    ٹوئٹر صارف ساجد خان نے لکھا کہ ’میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوا ہے، ایک اور ٹوئٹر صارف احسن محبوب نے لکھا کہ ’سب بوٹ (اکاؤنٹ) چلے گئے۔

    ٹوئٹر کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کارلوس مونشے نے گذشتہ برس امریکی سینیٹ میں سماعت کے دوران واضح کیا تھا کہ ان کی کمپنی سے متعلق فیصلے اور ٹوئٹر پر شائع کیے جانے والے مواد کا تعین سیاسی نظریات اور پارٹی وابستگیوں کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا۔

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دو ہزار انیس میں ٹوئٹر کے سابق چیف ایگزیکٹیو جیک ڈارسی سے ایک ملاقات کے دوران اپنے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں کمی کا شکوہ کیا تھا۔

    جس کے جواب میں میں جیک ڈارسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اکثر جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ختم کرنے کے لیے کمپنی اس نوعیت کے اقدام اٹھاتی ہے۔

  • ‘عمران خان اپنے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے’

    ‘عمران خان اپنے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے’

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما  شہباز گل کا کہنا ہے کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکرساتھ لےجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنےخرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شریف خاندان عمرے کےنام پرپورا لاؤ لشکر ساتھ لےجارہاہے، یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سےاپنےنام نکلوا رہےہیں۔ ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہےتو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنےخرچےپر عمرے پرگئےتھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نےکوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لاؤلشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

    شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نےلندن کےاکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے جبکہ زرداری نےدبئی کے اکیاون ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیےتھے، یہ لوگ جب دورےپر کابل گئےتھےتو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: شریف خاندان کے 16 افراد بھی ساتھ جائیں گے

    پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسےہی ہماری حکومت واپس آئےگی ان سےیہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکےقرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرےپر بھجوائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کےقریب لوگ تھے، مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کےخوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے۔

    شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سےآئیں گےتو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتےرہےلیکن عمران خان نےاین آراو نہیں دیا،عمران خان نےحکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔