Tag: Shaheen shah Afridi

  • شاہین بنگلادیش کیخلاف اسکواڈ کا حصہ کیوں نہ بن سکے، وجہ سامنے آگئی

    شاہین بنگلادیش کیخلاف اسکواڈ کا حصہ کیوں نہ بن سکے، وجہ سامنے آگئی

    پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شامل نہیں کیا گیا، تاہم اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر نے سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے دورہ سے چند روز قبل پی سی بی کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

    پاکستانی اسکواڈ میں شاداب خان، فخر زمان، ابرار احمد، فہیم اشرف شامل ہیں، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عرفان، محمد حارث، محمد وسیم جونئیر، صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، اور نسیم شاہ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی تھی کہ ان کی کرکٹ ٹیم 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، پی سی بی کے اعلامیے میں تصدیق کی گئی تھی کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوئے، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے رضا مند ہو گئی۔

    سلمان علی آغا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست پر کیا کہا؟

    مہمان ٹیم کے مختصر دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جو 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

  • شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

    شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں، وسیم جعفر

    کراچی : بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر وسیم جعفر  نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پُرجوش‘ میں میزبان وسیم بادامی کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

    وسیم جعفر  نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی جیت کا چانس 70فیصد ہوگا، بھارت کے خلاف پاکستان کو بہت اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نئی بال سے بھارتی سورماؤں کی وکٹیں لے گئے تو بھارتی ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

    وسیم جعفر نے کہا کہ پاکستانی بولرز شاہین اور نسیم نے ابتداء میں ہی وکٹیں لے لیں تو بھارتی بیٹنگ لائن کو نقصان ہوسکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے نیا بال اچھا کھیلا تو پاکستان کے پاس اچھی اسپن بالنگ نہیں، پاکستان کی اسپن بالنگ ایسی نہیں کہ مڈل میں وکٹیں لیں۔

    پاک بھارت مقابلے: کس  ٹیم نے کتنے میچز جیتے؟ 

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا سب سے بڑا ٹاکرا 23 فروری کو ہوگا۔

    اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان135ون ڈے میچز ہوچکے ہیں، پاکستان بھارت کے خلاف 73ون ڈے میچ جیت چکا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف57ون ڈے میچوں میں فتح حاصل کی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 5ون ڈے میچز کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، اس کے علاوہ پاک بھارت ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں 5 بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔

    پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 3میچز جیت چکا ہے اور بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کےخلاف دو میچز جیتے جبکہ پاکستان گزشتہ 5ون ڈے میچز میں بھارت سے نہیں جیت سکا۔

  • بھارت پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی  کرتے: شاہین شاہ آفریدی

    بھارت پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی کرتے: شاہین شاہ آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی  کرتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو یوم ولادت پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے، مزار قائد پر حاضری بھی دی۔

    اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ سال اچھا رہا، جنوبی افریقہ کو جیسے شکست دی وہ تاریخی کامیابی ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا جہ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں،گرین جرسی پہننا میرے لیے اعزاز ہے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہماری تیاری اچھی ہے اور سہ ملکی سیریز بھی ہم نے پاکستان میں کھیلنی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی  کرتے لیکن بھارتی ٹیم جہاں بھی کھیلے پم مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  • شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا؟

    شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا؟

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، جبکہ انہو ں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار” رکھا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خبر ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ وہ بھی نانا بن گئے ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کی شادی سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی، جو اس وقت راولپنڈی میں بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر نے گزشتہ ماہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو عمرے کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فاسٹ باؤلر احرام پہن کر حرم شریف میں کھڑے ہیں جبکہ ان کے پسِ منظر میں کعبے کا پُرنور منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

  • شاہین شاہ آفریدی پر محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام

    شاہین شاہ آفریدی پر محمد یوسف سے بدتمیزی کا الزام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پر کوچز سے برا رویہ رکھنے کا الزام بھی سامنے آگیا۔

    حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹیم میں بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد انہوں نے سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو فارغ کیا تھا۔

    پی سی بی نے دونوں کو فارغ کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ دونوں نے حالیہ ٹورز کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو غیر ضروری طور پر سپورٹ کیا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا حالیہ ٹورز پر منیجمنٹ کے ساتھ رویہ برا رہا لیکن منیجرز نے فاسٹ بولر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    7 رکنی سلیکشن کمیٹی سے صرف وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی چھٹی کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے تلخی ہوئی تھی، اس تلخی کے بعد شاہین آفریدی نے معاملے پربیٹنگ کوچ سے معافی مانگی تھی۔

    ذرائع نے دونوں کی تلخی کہ وجہ بتائی کہ ہیڈنگلے میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے دوران محمد یوسف نو بالز کی نشاندہی کررہے تھے، بار بار نشاندہی پر شاہین آفریدی نے کہا تھا مجھے ابھی پریکٹس کرنے دیں، بیچ میں نہ بولیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد شاہین آفریدی نے محمد یوسف سے معافی بھی مانگی اور بعد میں ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کو رفع دفع کردیا تھا، واقعے پر ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کی سرزنش کی تھی۔

  • بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو ان کی عزت مزید بڑھتی: شاہد آفریدی

    بابر شاہین کی کپتانی میں کھیلتے تو ان کی عزت مزید بڑھتی: شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتانی کے معاملے میں شاہین کا ساتھ نہ دینے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    ہوا کچھ یوں تھا کہ گزشتہ برس بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم  کی کپتانی سونپی گئی تھی۔

    جس کے بعد ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جس میں قومی ٹیم کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل شاہین شاہ سے کپتانی لے کر بابراعظم ک ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کا کپتان مقرر کیا تھا۔

    بابر اعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے عامر کو ٹیم میں شامل کیا، باسط علی

    شاہد آفریدی نے اب ٹیم کی کپتانی میں تبدیلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر اعظم ماضی میں اپنے کھلاڑیوں کیلئے اسٹینڈ لیتے اور کہتے کہ میں شاہین کی کپتانی میں کھیلنا چاہتا ہوں تو میری اور دنیا کی نظر میں بابر اعظم کی عزت اور زیادہ بڑھ جاتی۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت بورڈ سے کہنا چاہیے تھا کہ اگر آپ نے شاہین کو کپتان بنا ہی دیا تھا تو یہ بہت غلط طریقہ ہے کہ فوراً ہی اسے کپتانی سے ہٹادیا جائے، اگر شاہین کی جگہ کسی کو بھی کپتان بنا کر ہٹا دیا جاتا تو اسے بُرا لگتا۔

    انہوں نے کہا کہ کپتان کی کمزوری کی وجہ سے ٹیم میں گروپ بنتی ہے، اور یہ ہی گروپنگ کسی بھی کپتان کو کمزور بنادیتی ہے، ان معاملات کی وجہ سے ٹیم میں کپتان کی عزت بھی کم ہوجاتی ہے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ گروپ بننے کی وجہ کپتان خود ہوتا ہے، کیوں کہ میچ میں اچھی کارکردگی نہ ہونے کہ وجہ سے آپ ہر ناکامی کا ملبہ بولرز پر ڈال دیتے ہیں، میں نے کبھی بھی بابر کو بیٹسمین پر تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا، اگر کپتان مضبوط ہوگا تو کبھی ایسی گروپنگ کی باتیں نہیں نکلے گی۔

  • شاہین آفریدی کس بات پر ناراض ہوگئے؟ وجہ سامنے آگئی

    شاہین آفریدی کس بات پر ناراض ہوگئے؟ وجہ سامنے آگئی

    قومی کرکٹر شاہین آفریدی کے ساتھ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے دوران عجیب واقعہ رونما ہوا۔

    شاہین شاہ آفریدی کو فوٹو شوٹ کے دوران پوسٹر کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا گیا تو اس پر ان کے نام کے ساتھ بالر تحریر تھا، جس پر وہ شدید برہم ہوگئے۔

    قومی کرکٹر نے شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف بولر کیوں لکھا ہے؟۔

    قومی کرکٹر نے اس عمل کی آئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت درج کروائی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کا ایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں، کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیارہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے،جس کھلاڑی نے پرفارم کیا ہوتا ہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہونا چاہیے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتواسکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطور سینئر کھلاڑی آپ کو اپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

    پاک امریکا میچ، شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ڈیلاس کا رُخ کرلیا

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بتا نہیں سکتا لیکن ہمارے پلان تیار ہیں، حارث، شاہین اور نسیم گزشتہ 4 سال سے عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی

    شاہین شاہ آفریدی نے نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی  نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا نائب کپتان بننے کی پیشکش کی تھی تاہم شاہین شاہ آفریدی  نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نائب کپتان بننے سے معذرت کرلی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر نے پی سی بی کو کہا کہ ٹیم میں بطور بولر کھیلوں گا۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے لیے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال کسی نائب کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا۔

    پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلا جائے گا اور پاکستان کینیڈا 11جون کو مدمقابل ہوں گے اسی طرح 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

  • ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا، انھیں ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ذکا اشرف نے ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شاہد آفریدی کے حوالے سے انھوں نے کہا ’’شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔‘‘ کوچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ، کوچز صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔

    شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر چلے گئے

    ذکا اشرف کو گورنر بنائے جانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میں نے میڈیا میں سنی ہیں تاہم ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

  • شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی رخصتی ملتوی، وجہ سامنے آگئی

    شاہین شاہ اور انشا آفریدی کی رخصتی ملتوی، وجہ سامنے آگئی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کی رخصتی رواں سال طے تھی تاہم اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ یہ شادی تاخیر کا شکار ہے۔

    اس حوالے سے شاہد آفریدی نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کی رخصتی میں تاخیر سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ انشا اور شاہین کی شادی پہلے رواں سال ستمبر کی 3تاریخ کو ہونا قرار پائی تھی تاہم ایشیا کپ کے باعث اس میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔

    شاہد آفریدی کے مطابق شاہین شاہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں مصروف ہوں گے جو فاسٹ بولراورپاکستان دونوں کے لیے اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال تھی اور مجھے خوشی ہے کہ یہ وقت پر منعقد ہو رہا ہے اور پاکستان میزبانی کررہا ہے، اس وجہ سے شاہین اور انشاء کی شادی فی الحال تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے چار میچز کی میزبانی پاکستان کرے گا، ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز 31 اگست سے 17 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ شاہین شاہ اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں سال فروری میں کراچی میں ہوا تھا۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھیں۔