Tag: Shaheen shah Afridi

  • ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، شاہین آفریدی

    ملتان : لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔

    یہ بات انہوں نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا سیزن ہے، لوگوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

    امید ہے ملتان کے لوگ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے، میرا مقصد اچھی کرکٹ کھیلنا ہے، کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کو اچھی پرفارمنس دوں۔

    شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری تو کھیل کا حصہ ہے، جب بھی کھیلوں فخر کے ساتھ کھیلوں گا، ملتان کی پچ ابھی دیکھی نہیں ہے،2دن تک تو پچ کا پتہ نہیں چلتا۔

    شاہین شاہ آفریدیان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پچ اچھی ہی ہوگی، ملتان کے ٹاپ آرڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں لاہور قلندر کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کی ساری ٹیمیں اچھی ہیں، آپ کسی بھی ٹیم کو معمولی نہیں کہہ سکتے۔ لاہور قلندر کے کافی جگہوں پر سپورٹرز ہیں۔

  • رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    رکی پونٹنگ نے شاہین آفریدی سے متعلق پیش گوئی کردی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کل کے میچ میں بہترین کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس میگا ایونٹ جیتنے کا موقع ہے ۔‘

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نئی گیند کو سوئنگ کرتے ہیں اور پرانی گیند سے بھی وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ شاہین آفریدی مکمل فٹ نہیں ہیں لیکن وہ 90 فیصد بھی فٹ ہیں تو سب سے متاثر کن کھلاڑی ثابت ہوسکتے ہیں۔‘

    انہوں نے کہا کہ بہت سے فاسٹ بولرز کو کیریئر کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، فاسٹ بولر بریٹ لی کو بائیں تخنے کی انجری کا سامنا رہا۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شروع کے میچز میں ان کی فارم پر سوالات کیے جارہے تھے لیکن مجھے ان کی فارم پر کوئی شبہ نہیں رہا، وہ آنے والے میچز میں فارم میں آرہے ہیں اور ان کی فارم میں مزید بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نیدرلینڈز سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل 10 نومبر جمعرات کو انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، وکٹیں لینے کی ویڈیوز

    برسبین: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی دھوم مچا دی، افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ میں 2 وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

    آج قومی ٹیم دوسرے وارم میچ میں افغانستان کے خلاف مد مقابل ہے، قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بولرز نے شان دار پرفارمنس دکھائی۔

    افغانستان کے 6 کھلاڑی 119 رنز پر آوٹ ہو چکے ہیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے خلاف شان دار بولنگ کا آغاز کیا اور شروعات ہی میں افغانستان کی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    شاہین شاہ نے افغان کرکٹر رحمان اللہ گربز کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کیا، جس کے بعد شاہین حضرت اللہ زازئی کو صرف 9 ہی رنز پر پویلین بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رؤف لینے میں کامیاب ہو گئے، افغان بیٹر دروش 7 رنز پر حارث کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، جس کے بعد افغانستان کی چوتھی وکٹ محمد نواز نے لی اور نجیب اللہ کو 6 رنز پر واپسی کی راہ دکھائی۔

    حارث رؤف نے بھی 2 وکٹیں لیں، جب کہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

    واضح رہے کہ وارم اپ میچ میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، فخر زمان کے سوا تمام کھلاڑی میچ میں‌ حصہ لے رہے ہیں، فخر زمان ری ہیب میں شامل اپنی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • ملتان کا گرم موسم، شاہین شاہ نے حکمت عملی تبدیل کرلی

    ملتان کا گرم موسم، شاہین شاہ نے حکمت عملی تبدیل کرلی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے لئے نہایت پُرجوش ہوں کیونکہ کرونا کے بعد پاکستان میں کرکٹ شروع ہورہی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مضبوط ٹیم ہےجو کہ پاکستان آرہی ہے، سیریز کے لئے بہت پُرجوش ہوں جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کورونا کےبعدشروع ہورہی ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ اچھا رہا جو مجھے آگے کام آئے گا، فٹنس پر کام کیا ہے اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں، تھوڑی سی بیماری سے گزرا ہوں لیکن اب بہت بہتر ہوں، فٹنس پرکام کررہاہوں، میری لائن اور لینتھ بھی بہتر ہوجائےگی۔

    یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے بڑی خواہش کا اظہارکردیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ملتان میں گرمی کے لحاظ سےہم خود کو تیار کریں گے گرم موسم کو قبول کرنا پڑے گا، فاسٹ بولرز لمبے اسپیلز نہیں کر سکیں گے، یہ سیریز میرے لئے اہم ہے، تسلسل برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔

    شاہین آفریدی نے ملتان میں طویل عرصے بعد میچز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی انجوائے کریں گے، جیسے پچھلا سیزن گیا اسی طرح اس سیزن کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، انٹرنیشنل ٹیم آسان یا کمزور نہیں ہوتی، یہ ورلڈ سیریز کے میچز ہیں جو کہ ہمارے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔

  • شاہین شاہ آفریدی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

    شاہین شاہ آفریدی سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

    لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی برائے اسپورٹس شعیب جٹ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹائیفائڈ میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے نیٹ سیشن سے باہر ہوگئے۔

    ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق انہوں نے آرام کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر پرامید ہیں کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا شاہین آفریدی نے ماڈلنگ شروع کردی؟

    واضح رہے کہ آج ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز،دو وکٹ کیپرز،تین اسپنرز سمیت پانچ فاسٹ بولرز شامل کیا گیا تھا جن میں شاہین شاہ آفریدی بھی شامل تھے۔

    کالی آندھی سے میچز آٹھ، دس اور بارہ جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے، سیریز ون ڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کاحصہ ہیں، تربیتی کیمپ کے لیےقومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرےگا۔

  • اہم ایوارڈ شاہین آفریدی اور فخر زمان کے نام

    اہم ایوارڈ شاہین آفریدی اور فخر زمان کے نام

    کراچی: سال دوہزار اکیس میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا، جس کے ثمرات قومی کرکٹرز کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ (کرک انفو) نے سال 2021 کے بہترین بیٹرز کا اعلان کردیا ہے اور یہ قرعہ پاکستان کے فخر زمان کے نام نکلا ہے۔

    فخر زمان کو یہ اعزاز گذشتہ سال جنوبی افریقا کے خلاف ویندرڑ(جنوبی افریقا ) کے میدان میں 195 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر دیا گیا جو انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف اسکور کئے تھے۔

    کرک انفو کی جانب سے سال 2021 کےبہترین بولر شاہین شاہ آفریدی رہے، آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں تھی، جس کی بنا پر انہیں یہ ایوارڈ تفویض کیا گیا، اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سے بھی پاک بھارت ٹاکرے میں شاہین آفریدی کے اسیپل کو سال کا بہترین اسپیل قرار دی جاچکا ہے۔

    کرک انفو کی جانب سے سال کے بہترین کپتان کا قرعہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے نام نکلا، دو سال قبل 50 اوورز کے ورلڈکپ میں شکست کے بعد گذشتہ سال نیوزی لینڈ نے بھارت کو چت کرتے ہوئے پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    تاریخی ٹیسٹ میچ میں ولیمسن کی کارکردگی متاثرکن رہی، جنہوں نے اپنی پہلی اننگز میں بھارت کے خلاف 49 رنز بنائے، ولیمسن نے 5 گھنٹے تک بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ دوسری اننگز میں 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے یادگار فتح دلوائی۔

  • شاہین شاہ آفریدی نے کس کو بنایا اپنا دیوانہ؟

    شاہین شاہ آفریدی نے کس کو بنایا اپنا دیوانہ؟

    آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کو پاکستانی اسٹٓار بولر شاہین شاہ آفریدی نے اتنا متاثر کیا کہ وہ  بھی نوجوان گیند باز کے پرستار بن گئے۔

    شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں جنہوں نے اپنی خطرناک اور تیز بولنگ سے دنیائے کرکٹ پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے جس کا اعتراف کرکٹ کے عالمی ادارے آئی سی سی نے انہیں سال 2021 کا کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نواز کر کیا ہے۔

    ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچوں کی تاریخ بدلنے اور گرین شرٹس کی بڑی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے شاہین آفریدی نے اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے بریٹ لی کو بھی متاثر کردیا ہے۔

    بریٹ لی نے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک حیرت انگیز بولر ہے، طویل قامت والے شاہین کی گیند باؤنس بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

     

    بریٹ لی کا کہنا تھا کہ میں تو پاکستان کے رائزنگ اسٹار شاہین شاہ آفریدی سے بہت متاثر ہوں۔

    اس سے قبل بریٹ لی کا شعیب اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تیکنیک بہت بہترین ہے اور ان کا کور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے۔

  • بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

    بہترین کرکٹر کا ایوارڈ شاہین آفریدی کے نام

    دبئی: آئی سی سی ایوارڈز پر پاکستانی کرکٹرز کی حکمرانی جاری ہے، بابراعظم، محمد رضوان کے بعد شاہین شاہ آفریدی بھی ایوارڈ لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس میں کئی گئی نامزدگیوں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2021 میں شاندار کارکردگی کے عوض کرکٹ میں بھونچال لانے والے پاکستانی کرکٹر آئی سی سی ایوارڈ کے حق دار بن رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے، انگلش کپتان جوئے روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور پاکستان کے محمد رضوان بھی اس نامزدگی کا حصہ تھے لیکن شاہین شاہ سب پر بازی لےگئے۔

    نوجوان فاسٹ بالر نے کیلنڈر ائیر میں 36 میچز میں 78 وکٹیں حاصل کیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین نے بھارت کی بیٹنگ لائن کوتہس نہس کیا تھا, جس پر آئی سی سی نے شاہین آفریدی کو ’پلے آف دی ٹورنامنٹ‘ کے اعزاز سے نوازا تھا۔

    شاہین آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔

    اس سے قبل آج قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا جبکہ گذشتہ روز (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا تھا۔

    کرکٹر آف دی ائیر کے لئے رضوان کے علاوہ وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں تھی تاہم قرعہ ان کے نام نکلا تھا۔

    محمد رضوان نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جس میں انہوں نے 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔

  • شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کردیا گیا

    شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کردیا گیا

    لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی کپتانی کا سہرا شاہین شاہ آفریدی کے سر سج گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ثمین رانا کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی قیادت پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

    اس سے قبل ٹیم کی قیادت سہیل اختر کے پاس تھی جو فرنچائز کیلئے سب سے کامیاب کپتان ثابت ہوئے اور ٹیم نے لیگ میں اپنا واحد فائنل میچ بھی ان کی قیادت میں ہی کھیلا تھا۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل سکس میں سہیل اختر کے نائب کپتان تھے۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کو جوائن کیا تھا جس کے بعد وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہونے کے ساتھ ساتھ لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں باؤلر بھی ہیں۔

  • سیمی فائنل میں شکست: شاہین آفریدی کا جذباتی پیغام وائرل

    سیمی فائنل میں شکست: شاہین آفریدی کا جذباتی پیغام وائرل

    دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ نے شائقین کرکٹ کو لاجواب کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان، ہم نےاپنا سب کچھ دیا، ہم ہارے نہیں، ہم نےسیکھا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مضبوطی سےواپس آئیں گے اور مسکراہٹیں پھیلائیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھاکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی، کینگروز بلے باز میتھو ویڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ایک اوور میں 3 چھکے جڑتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘اپنا سر بلند رکھیں، ہم اور مضبوطی سے واپس آئیں گے’ کپتان بابراعظم

    تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خوب نام کمایا، شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں تین انتہائی اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں انہوں نے ویرات کوہلی، کے ایل راہول اور روہت شرما کو پویلین بھیجا اور مین آف دی میچ کا انعام حاصل کیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 7 ہے۔