Tag: Shaheen shah Afridi

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ : شاہین شاہ آفریدی فہرست میں شامل

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ : شاہین شاہ آفریدی فہرست میں شامل

    دبئی : کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ سیریز میں اٹھارہ وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی کیریئر بیسٹ رینکنگ پر پہنچ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے بولرز کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر آگئے۔

    بابر اعظم ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں اور فواد عالم اکیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ رینکنگ میں فاسٹ بولرحسن علی اور محمد عباس کی تنزلی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق فواد عالم بھی چونتیس درجے ترقی کے بعد پچپن سے اکیس ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔

    اس کے علاوہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں اظہر علی، عابد علی حسن علی، محمد عباس اور فہیم اشرف کی رینکنگ میں تنزلی آئی ہے۔

    واضح رہے کہ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا دس وکٹیں لے کر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ سیریز میں اٹھارہ وکٹیں لیں اور ریکارڈز بھی
    بنائے۔

    اکیس سالہ شاہین شاہ آفریدی نے چھوٹی عمر میں بڑے کارنامے دکھائے، شاہین نے پہلےٹیسٹ میں آٹھ دوسرے میں دس وکٹیں اڑائیں، اٹھارہ وکٹوں کے ساتھ وہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز شاہین آفریدی کیلئے ریکارڈ ساز ثابت ہوئی۔ دوٹیسٹ کی سیریز میں شاہین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بولر بنے اس کے علاوہ اکیس سال کی عمر میں بطورپاکستانی زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینےوالے دوسرے بولر بھی بن گئے۔

    انہوں نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی پیچھے چھوڑدیا، نوجوان فاسٹ بولرز اپنے کیریئر کے ابتدائی تین سالوں میں ہی161وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20سیریز میں شاہین بُری طرح ناکام

    جنوبی افریقا کیخلاف ٹی20سیریز میں شاہین بُری طرح ناکام

    کراچی: ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ مشین بنادیا، جس کے باعث ان کی کارکردگی کا گراف دن بہ دن نیچے جارہا ہے۔

    نوجوان پیسر اس وقت تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا حصہ ہیں اور مسلسل بولنگ کررہے ہیں، جس کے باعث وہ تھکاوٹ کا شکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاہین شاہ آفریدی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں۔

    جنوبی افریقا کیخلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تین میچز میں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اب تک گیارہ اوورز کراچکے،جس میں انہوں نے ایک سو چودہ رنز دئیے اور صرف دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    سال دو ہزار بیس سے لے کر اب تک شاہین آفریدی 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، چھ میچز میں وہ کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے، آٹھ میچز میں انہوں نے 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ تو کیا مگر کسی بھی میچ میں وہ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ نہ کرسکے، اس عرصے میں شاہین شاہ آفریدی نے 51 اوورز میں چار سو بتیس رنز دیئے۔

    کرکٹ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ کو فوری طور پر آرام کرایا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں کہیں پاکستانی ٹاپ بالر ان فٹ نہ ہوجائیں۔

  • دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    دورہ انگلینڈ میں ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی، شاہین شاہ آفریدی

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ سے ہی مشکل رہا ہے امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹور ہمشیہ مشکل ہوتا ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

    خوشی اس بات ہے کہ کرکٹ واپس آرہی ہے، کورونا کی وجہ سے مشکل وقت سے گزرے ہیں، وقت سے پہلے انگلینڈ جانے سے بہت فائدہ ہو گا اور امید ہے کہ قومی ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش ہے کہ اپنی حالیہ کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اچھا پرفارم کروں، ہم نے آخری ٹیسٹ سیریز میں کافی پلان کیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ میں گزشتہ برس لارڈز جیسی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، دو ماہ کرکٹ سے دور رہے جس وجہ سے نیٹ پریکٹس شروع کی۔ اب پی سی بی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس کررہا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری تمام توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر ہے اور کوشش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارم کروں سہیل خان ، عمران خان سینئر، وہاب ریاض انگلینڈ میں کھیل چکے ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ وقار بھائی جیسے عظیم فاسٹ باولر ہمارے ساتھ ہیں جن کے تجربے کا فائدہ ٹیم کو ہوگا، ہم سے پہلے ویسٹ انڈیز وہاں کھیل رہی ہے دیکھیں گے وہ گیند کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

    ہماری کوشش ہوگی کہ گیند کو اچھے انداز میں استعمال کریں، اپنی فٹنس پر کام کیا ہے اور امید ہے کہ اچھا پرفارم کروں،وہاب ریاض کا واپس آنا خوش آئند ہے اس سے مدد ملے گی۔

  • شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج

    شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج

    کراچی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نام نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ میں شامل ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے پر 10 سال بعد ہی کسی کھلاڑی کا نام آنر بورڈ میں شامل ہوا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ فٹنس میں بہتری سے بولنگ میں بہتری آئی ہے، اس بار 5 آؤٹ کرنے پر خوشی ہے، وکٹ اچھی ہے بولرز کو فائدہ مل رہا ہے، قومی ڈیوٹی پہلے دیکھوں گا پھر لیگز کے بارے میں سوچوں گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی نے ویران میدانوں کو آباد کردیا، پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور میچ سے خوب لطف اٹھایا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ کیا تھا، وہ آئندہ سال ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کا پورا سیزن کھیلیں گے۔

    ہمپشائر کاؤنٹی کے ڈائریکٹر جائلز وائٹ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی موجود ہے، وہ مخالف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔

    شاہین شاہ آفریدی گزشتہ 18 ماہ سے قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے 6 میچوں میں 14.63 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

    فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ

    لندن: پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوینٹی کے لیے ہمپشائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ کے 2020 ٹورنامنٹ کے لیے ہمشپائر کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا۔

    شاہین شاہ آفریدی ہمپشائر کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کا پورا سیزن کھیلیں گے۔

    کاؤنٹی ہمپشائر کے اعلان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو اگلے سیزن ٹی ٹوینٹی بلاسٹ کے لیے سائن کیا گیا ہے اور وہ پورے ٹورنامنٹ میں کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے جو ان کا پہلا کاؤنٹی سیزن ہوگا۔

    شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیل کر ہمیشہ انجوائے کیا ہے، پہلی مرتبہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنے پر پرجوش ہوں، اس تجربے سے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کروں گا اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کروں گا۔

    ہمپشائر کاؤنٹی کے ڈائریکٹر جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ہے جس کے پاس پیس اور ورائٹی موجود ہے، وہ مخالف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہوں گے۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ 18 ماہ سے قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹ کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ورلڈ کپ 2019 کے 6 میچوں میں 14.63 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے 19 ایک روزہ میچز میں 40 اور 10 ٹی ٹوینٹی میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

  • شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    شاہین آفریدی محنتی کھلاڑی ہے، یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی، وسیم اکرم

    لندن : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو مستقبل کا اسٹار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا کھلاڑی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی، سوئنگ کے سلطان شاہین آفریدی کی بالنگ سے بہت متاثر نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ محنت کرنے کی یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    اپنے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوئی ، شاہین شاہ آفریدی اگلی نسل کے فاسٹ باولرز کیلئے مشعل راہ ہیں ،وہ محنت کرنے والا اور جلد سیکھنے والا ہے اور یہ خوبی اسے کامیابی تک لے جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین وکٹ حاصل کرنے والا باؤلر ہے اور ورلڈ کپ سے پہلے سے سب یہ بات جانتے ہیں تاہم اسے شرو ع سے کیوں نہیں کھلایا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔

    اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے پرفارمنس پر بہت خوشی ہو رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے مجھے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسا بننے کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی اور آگے جانا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019میں نوجوان فاسٹ باؤلر نے مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں، لارڈز کے میدان میں قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش کے خلاف بھی شاندار باؤلنگ کر کے پہلے اپنا ریکارڈ توڑا اور پھر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    شاہین آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی سے بنگلادیش کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ورلڈ کپ میں بہترین کم عمر باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا۔