Tag: Shaheryar khan

  • شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    شرجیل اور خالد کے خلاف ثبوت موجود ہیں، شہریار خان

    کراچی: پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے ثبوت موجود ہیں، معاملے کی تحقیقات جاری ہے جس کے بعد حقائق سامنے لائیں گے۔


    یہ پڑھیں: پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کا انکشاف، شرجیل اور خالد ایونٹ سے باہر


    اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ کرکٹ بورڈ کا نہیں پورے پاکستان کا ہے،پی سی بی اس معاملے پر سختی سے پیش آئے گی اور تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑی معطل رہیں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ شرجیل خان دبئی سے کراچی میرے ساتھ فلائٹ میں آئے، دونوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں، میں ان سے سخت ناراض ہوں اس لیے میری شرجیل سے کوئی بات نہیں ہوئی، دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ہی حقائق سامنے لائیں گے اگر جرم ثابت ہوا تو کھلاڑیوں کو سخت سزا دیں گے۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملے پر آئی سی سی نے نرمی برتی تو ہم نے بھی کی۔

  • شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    شہریار خان کا بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

    کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سے برمنگھم میں نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    یہ بات انہوں‌ نے کراچی میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ودیگر بھی موجود تھے

    شہریار خان نے کہا کہ بھارتی بورڈ ایم او یو سائن ہونے کے باوجود پاکستان سے نہیں کھیل رہا، میچ کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اگر بھارت نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کوئی نہ کوئی ایکشن ضرور لے گا۔

     پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں کم بیک کریں گے

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چییئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگا۔ نجم سیٹھی نے وزیر داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس کے حوالے سے بات کی ہے۔

    گزشتہ روز باسط علی اور محمود حامد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے سوال پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ باسط علی اور محمود حامد دونوں کو بلا کر خود سنوں گا۔

    پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے لیے سات کروڑ کا بجٹ منظور کیا ہے، اب کوئی بچہ یہ نہیں کہے گا کہ مجھے موقع نہیں مل رہا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کلب کرکٹ کی ٹیمیں بنا کر چیمپئن شپ کرائی جائیں گی، کوشش ہے کہ کوئی اسپانسر بھی مل جائے اگر نہ ملا تو پی سی بی کی جانب سے ایونٹ کرائے جائیں گے۔