Tag: shahi syed

  • بھارت درندگی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، شاہی سید

    بھارت درندگی کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھارت درندگی اور تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں کچل سکتا۔

    یہ بات انہوں نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں کہی، شاھی سید نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہوں کا بہتا خون تمام دنیا خاص طور پر مسلم دنیا کا ضمیر کو جھنجوڑ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام عالم کی چشم پوشی مظلوموں کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    بھارت درندگی اور تشدد کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نہیں کچل سکتا، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    ظلم و ستم اور بربریت سے مظلوموں کی تحریکوں زیادہ دیر دبایا نہیں جاسکتا، کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی ناقابل برداشت ہے۔

    اے ین پی سندھ کے صدر نے مذید کہا کہ ہم دنیا بھر میں ہر مظلوم تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ یا جنگی جنون کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، مسائل صرف مذاکرات سے ہی حل کئے جا سکتے ہیں تاکہ دونوں اطراف بسنے والوں کیلئے آزاد فضاءقائم کی جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہے، اس نازک وقت میں سیاسی قیادت کو اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا، مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔

    پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں کئی زخم اپنے سینے پر کھائے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر خطے کو جنگ کا ایندھن بننے سے بچانے کیلئے کردار ادا کریں۔

  • الیکشن کا سال ہے کیا اس لیے پی ٹی آئی کو بارہ مئی کی یاد آئی، شاہی سید

    الیکشن کا سال ہے کیا اس لیے پی ٹی آئی کو بارہ مئی کی یاد آئی، شاہی سید

    کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ الیکشن کا سال ہے کیا اس لیے پی ٹی آئی کو بارہ مئی کی یاد آئی۔

    ان خیالات کا اظہار وہ کراچی میں باچاخان سیکریٹریٹ سے متصل گراؤنڈ میں اے این پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی میں تحریک انصاف کا ایک بھی کارکن زخمی نہیں ہوا۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں پی پی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 19 سال حکومت میں رہنے والی پیپلزپارٹی کس سے انصاف مانگ رہی ہے؟

    شاہی سید نے کہا کہ 12 مئی کے شہدا کو اب تک انصاف نہیں ملا، چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سانحے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

    خیال رہے کہ بارہ مئی کراچی کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن بن چکا ہے، جب چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سڑکیں خون سے رنگین کردی گئیں اور چالیس شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

    اس سانحے کی مناسبت سے آج شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے جلسے بھی منعقد ہورہے ہیں جن میں بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان خطاب کر رہے ہیں۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے 12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی


    واضح رہے کہ بارہ مئی کے سانحے کو آج گیارہ برس مکمل ہوگئے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی اس کیس کی فائل طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ یہ کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

    12 مئی کے خونریز دن کو 11 برس بیت گئے


    سب سے قابل افسوس امر یہ ہے کہ گیارہ سال گزرنے کے باوجود بے گناہ مرنے والوں کے لواحقین آج بھی انصاف کی راہ دیکھ رہے ہیں، دوسری طرف ان گیارہ برسوں میں آج کا دن ایک نمایاں دن ہے جب سانحے پر سیاست عروج پر پہنچ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، شاہی سید

    کراچی کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے بد تر ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی تاب نہ لانے والے اب گروپوں میں بکھر چکے ہیں، ان ظالموں کیلئے ہرآنے والا دن پچھلے دن سے مزید بدتر ہوگا۔

    رہنما اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں شہر قائد کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا نتیجہ ہم سب دیکھ چکے ہیں، کوئی ایک جماعت کراچی کے مسائل اکیلے حل نہیں کرسکتی، اس مسئلے کے حل کیلئے شہر کی سنجیدہ سیاسی قوتیں مربوط لائحہ عمل طے کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کی پہچان بلدیہ فیکٹری ،12 مئی اورنشتر پارک جیسے سانحات نہیں ہیں بلکہ کراچی کی پہچان ڈاکٹرعبدالقدیرخان، ڈاکٹرادیب رضوی، عبدالستارایدھی اورحکیم محمد سعید ہیں۔

    شاہی سید نے شہر میں ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے کہا کہ کراچی ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے چلا گیا اور گندگی کے لحاظ سے بہت آگے نکل چکا ہے، شہر کا میئر اور صوبے کا سربراہ بےاختیاری کا رونا روئیں تو پھر عوام کس کے پاس جائیں؟

  • شرابی کو پھانسی دی جائے، چرس درویشی نشہ ہے، شاہی سید

    شرابی کو پھانسی دی جائے، چرس درویشی نشہ ہے، شاہی سید

    اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ  شراب پینے والے کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے جبکہ چرس تو درویشی نشہ ہے، پھر بھی نہیں ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہی سید نے نشے میں حلال اور حرام کا فرق بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ شراب پینے والے سیاستدانوں کو سزائے موت دی جائے، یہ بات انہوں نے سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

    اجلاس کے دوران مقامی اور غیر ملکی شراب کے تذکرے بھی ہوئے۔ شاہی سید نے کہا کہ شراب کا پرمٹ ہندوؤں کے نام پر ہوتا ہے لیکن کام مسلمان کرتا ہے شراب کے معاملے پر کسی بڑے آدمی کو سزا نہیں ملتی صرف غریب ہی کی گردن پکڑی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹرین عوام کا سمبل ہیں اور اگر وہ غلط کام کریں تو ان کیلئے بھی سزا ہونی چاہئے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ چرس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تو اے این پی کے رہنما نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ چرس تو درویشوں کا نشہ ہے لیکن یہ بھی نہیں ہونا چاہیئے۔

  • کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والوں کو شہر کی ترقی کے لیے دوسروں کے وجود کوتسلیم کرنا ہوگا، کراچی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اپنے خطاب میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لئے یہاں کے رہنے والوں کو ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید نے کہا کہ آج کے ورکرز کنونشن نے ثابت کیا ہے کہ اج بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں جہاں چار سال پہلے تھے۔

    شہر میں جاری آپریشن پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کراچی میں آپریشن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں، کراچی والوں کو شہرمیں قیام امن مبارک ہو۔

    شاہی سید نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا اور لیاری بلوچوں کا ہے، اس حقیقت کو ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن اصولوں کا دہرا معیار ناقبل قبول ہے، شہر قائد میں پچاس لاکھ پختونوں کی موجودگی کے باوجود ان کی شہر میں نمائندگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔

  • میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    میئرکراچی وسیم اخترکی شاہی سید سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

    کراچی : شہر قائد کے میئر وسیم اختر اے این پی کے مرکزی رہنما شاہی سید کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ اے این پی کے رہنماؤں نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاسی حریف کراچی کے مسائل کے حل کے لئے مل بیٹھے۔ میئر کراچی وسیم اختر اختلاقات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

    اس موقع پر اے این پی کے یونس بلوری، امیر نواب، رانا گل آفریدی اور عبدالمالک نے میئر کراچی کا استقبال کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر اور اے این پی رہنماؤں کے درمیان بلدیاتی مسائل پر تبادلہ خیال اور شہری مسائل مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    دونوں پارٹیوں نے باہمی رابطوں کے سلسلے کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ساڑھے آٹھ سال ہوگئے، کراچی کی حالت جوں کی توں ہے، ہم ان پر کیسے اعتبار کرلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا میئر ہوں, میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کرسب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ کراچی کے مسائل ہم سب کے سامنے ہیں ہم یہاں سے منتخب ہوکر آئے ہیں، میرے ساتھ اے این پی کے چیئرمین وائس چیئرمین اورکونسلرز بھی ہیں ہم مل کر اس شہر کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لہٰذا کراچی والوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساتھ چلنے سے شہر کے مسائل سو فیصد نہ سہی 70 فیصد تو حل ہوں گے ہی انہوں نے کہا کہ کاش کراچی کے کچرے کے مسئلے پر ہی ہم سے مشورہ کرلیا ہوتا ہمارے پاس ٹیم اور وسائل ہیں ہم خود شہر سے کچرا صاف کر سکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں وسیم اختر نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے تعاون کی درخواست کی۔

  • کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا، شاہی سید

    کراچی : اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ جب تک بارہ مئی کے سانحہ کے ملزمان کو سزا نہیں ملے گی کراچی میں امن قائم نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ بارہ مئی کی یاد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شاہی سید نے کہا کہ کراچی پر اے این پی اورفوج کی سوچ ایک ہے۔

    ان کا شرکا ء سے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف ، پی ٹی آئی ،جے یو آئی اور جماعت اسلامی بیت اللہ محسود کی وجہ سے الیکشن جیتے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے چالیس لاکھ پختون متحد ہوجائیں تو ڈپٹی میئر پختون ہوگا۔

  • مصلحتوں کا انبار شہر کی بدامنی کی بڑی وجہ ہے، سینیٹر شاہی سید

    مصلحتوں کا انبار شہر کی بدامنی کی بڑی وجہ ہے، سینیٹر شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ مصلحتوں کا انبار شہر کی بد امنی کی بڑی وجہ ہے، شہرکو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے، جو قیام امن کے لیے مصلحتوں اور سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر سوچے، ہزاروں انسانوں کے قتل کے باوجود آج تک نا قاتلوں کو سزا دینا تو درکنا کوئی ذمہ داران کے لیے لب کشائی کرنے کو تیار نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاست میں مصلحت اور مفاہمت کوئی بری بات نہیں مگر انسانی جانوں پر مصلحت ظلم عظیم ہے، گزشتہ چند برس میں دس ہزار زائد شہری بدامنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، صرف الزامات بدامنی کی بیماری کی دوا نہیں ہے، نشتر پارک، بارہ مئی، بولٹن مارکیٹ، عاشورہ، عباس ٹاوٴن ، طاہر پلازہ ، محبت سندھ ریلی اور بلدیہ ٹاوٴن جیسے سانحات کے ذمہ داران کے ذمہ داران کو منظر عام پر لانا ریاستی داروں کے لیے زیادہ مشکل نہیں ہے۔

     مردان ہاوٴس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں فیصلے ہوچکے ہیں اب عمل کا وقت ہے،اگر وزیرِاعظم سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا تہیہ کرلیں تو ڈھائی سو زائد انسانوں کو زندہ جلانے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور ارباب اختیار سے پوچھنا ہوگا کہ کیوں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا جارہا ہے، پے درپے دہشت گردی کے واقعات کے باوجود کیوں سبق حاصل نہیں کیا جارہا ہے، صوبائی حکومت کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھنا ہوگا۔

  • اے این پی کارکنان پرفائرنگ، متحدہ اپوزیشن کا سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ

    اے این پی کارکنان پرفائرنگ، متحدہ اپوزیشن کا سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ

    اسلام آباد:کراچی میں اے این پی کارکنوں پر فائرنگ کے واقعہ پر متحدہ اپوزیشن نے سینٹ اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ،سینٹ کا اجلاس نیئرحسین بخاری کی صدارت میں ہوا،

    اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اے این پی کے سینٹر شاہی سید کاکہناتھاکہ اے این پی پر کب تک پابندیاں رہیں گی کیا سندھ میں پختونوں کو سیاست کا حق نہیں ہے۔

    سینٹر ایم حمزہ نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر مزدوروں کو قتل کیا گیا جو قابل مذمت ہے،سینٹر فرح عاقل کا نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ دھرنے کیلئے لائی گئی پنجاب پولیس کو اسپورٹس کمپلیکس میں ٹھہرایاگیا ہے ۔

    جس سے اسپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کی تیاری کیلئے آنے والی لڑکیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو اگلے ماہ لڑکیا ں سیف گیمز میں کیا کارکردگی دکھا پائیں گی۔

    قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سینٹ اجلاس کو بتایا کہ ایسے پلانٹ لگائے جارہے ہیں جن سے اٹھارہ ماہ میں بجلی حاصل ہو جائے گی، تمام آئی پی پییز کو آڈٹ کے مطابق ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

  • دنیا میں جہموریت سب سے بہترںظامِِ حکومت ہے، شاہی سید

    دنیا میں جہموریت سب سے بہترںظامِِ حکومت ہے، شاہی سید

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ دنیا میں جہموریت سب سے بہتر ںظامِ حکومت ہے، کوئی مانے یا نہ مانے نوازشریف اٹھارہ کروڑ عوام کے وزیرِ اعظم ہیں۔ تمام ادارے وزیرِاعظم کے ماتحت ہے اگر ادارے نہیں ہوں گے تو پھر نظام کیسے چلے گا۔

     شاہی سید  نے کہا ہے کہ اے این پی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوری نظام کو بچانا چاہتی ہے، ہماری جماعت آئین اور جہموریت پر یقین رکھتی ہے، نظام کو چلانے کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔

    سینیٹر شاہی سید نے آزادی اور انقلاب مارچ کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر آکراس طرح بیٹھنا بغاوت ہے، پارلیمنٹ کی عزت نیلام ہوگئی ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ وزیرِداخلہ نے سینٹ کے ساتھ جو رویہ اختیار کررکھا اسے کوئی نام نہیں دیا جاسکتا۔

    شاہی سید نے سانحۂ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے خلاف ایف آئی آر سے جاں بحق افراد کا کیس کمزور ہوا، شہداء کی غلط ایف آئی آر کٹوا کراصل قاتلوں کو بچا لیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ،پی ٹی وی اورمیڈیا پرحملہ قابلِ مذمت ہے۔