Tag: shahid afridi head

  • پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، شاہد آفریدی کا کہناہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور زمبابوین کپتان ایلٹن چگمبرا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر بورڈ کے اعلٰی آفیشلز بھی موجود تھے۔

    میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایک اچھی ٹیم بنانا چاہتا ہوں۔

    ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ شکست سے ڈرتے نہیں بلکہ چیلنج سمجھ کر سامنا کرتے ہیں۔

    بوم بوم آفریدی نے کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے کاموں میں مداخلت نہیں کرتے،انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے سے پہلے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ہے۔

  • پاک زمبابوے سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا اعلان

    پاک زمبابوے سیریز، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکوڈ کا اعلان

    لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو قدافی اسٹیڈیم میں ہوگا ۔

    پی سی بی نے دو میچ کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔ سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔

    تین سال بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ شعیب ملک کو ایک سال بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ خراب کارکردگی کے بعد آف اسپنر سعید اجمل کو سائڈ لائن کردیا گیا۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، مختار احمد، نعمان انور ، محمد رضوان، انور علی،حماداعظم، عمادوسیم،بلاول بھٹی، وہاب ریاض شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے ویران گراؤنڈز کی رونقیں اب بحال ہونگی، پاکستان میں چھ سال بعد پہلی غیرملکی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

    زمبابوے کرکٹ ٹیم ایمریٹس کی فلائٹ ای کے چھ سو بائیس کے ذریعے لاہور پہنچی تو ائیر پورٹ پر صوبائی وزیرِ کھیل رانا مشہود، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سمیت اعلیٰ حکام نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمان ٹیم کو گلدستے پیش کئے۔