Tag: Shahid Afridi

  • شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    شاہین کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر شاہد آفریدی کا رد عمل

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ہمیشہ کپتانی سے دور رکھنے کی کوشش کی، خود سمیت کئی سابق کپتانوں کا اختتام اچھا نہیں دیکھا۔

    عالمی شہرت یافتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی اپنی کرکٹ پر توجہ دیں، شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز سے کپتانی کی آفر آئی تو تب بھی میں نے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے معاملے میں شاہین آفریدی نے میری بات پر خاص توجہ نہ دی۔ پی سی بی کو مشورہ دیا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ کا کپتان برقرار رکھیں۔

    شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی سی بی کو محمد رضوان کو وائٹ بال کا کپتان بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں لابی کررہا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، جس کو جو بولنا ہے بولے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین کو کپتان بنادیں۔

    روہت شرما کو ممبئی انڈینز کی کپتانی واپس مل سکتی ہے! سابق بھارتی کرکٹر

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے بارے میں 4، 5 ماہ مہینے سے بات کررہا ہوں۔

  • شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کی دلی خواہش پوری کردی؟

    شاہد آفریدی نے بھارتی مداح کی دلی خواہش پوری کردی؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے بھارتی مداح خاتون کی دلی خواہش پوری کردی۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عالمی سطح پر مقبول ہیں ان کے چاہنے والے صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت سے تعلق رکھنے والی بھوانہ پریا درشنی نامی خاتون مداح نے ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی کو مخاطب کر کے لکھا کہ ’صبح بخیر شاہد، میں اپنے سب سے اہم دن پر اب تک انتظار کررہی ہوں کہ آپ مجھے وش کریں‘۔

    خاتون کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ کیا دوسروں کی طرح میری خواہش بھی پوری ہوگی، میں اچھی امید کررہی ہوں۔

    جس کے جواب میں پاکستانی کرکٹر نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوش رہو۔ سابق کپتان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد ملنے پر خاتون مداح کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

    ’’سیریز میں شکست کے باوجود اسٹوکس کی کپتانی روہت سے بہتر رہی!‘‘

    خاتون نے ایک اور جوابی پوسٹ میں شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا دن اور میری سالگرہ انتہائی بہترین دن میں تبدیل ہوگئی ہے۔

  • ’اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں‘

    ’اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں‘

    کراچی: سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنا سکتی ہے، اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہتر کوئی چیز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے وائس آف امریکا اردو کو انٹریو دیتے ہوئے کرکٹ کے حوالے سے پاک انڈیا تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں کا حق ہے کہ ایک دوسرے کا خیال کریں۔

    انھوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پاک ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کرکٹ ہی ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنا سکتی ہے۔

    تاہم دوسری جانب گزشتہ روز بھارت کی جانب سے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ سامنے آیا ہے، بھارت نے ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    بھارت کا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو خصوصی سیکیورٹی دینے سے انکار

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا جائے گا، میگا ایونٹ میں پاکستان کو وہی سہولتیں دی جائیں گی جو دوسرے ملکوں کی ٹیموں کو حاصل ہوں گی۔

  • شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    شاہین آفریدی کے بعد شاہد آفریدی نے بھی وننگ ٹرافی اٹھالی

    پی ایس ایل میں اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی کامیابی کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم نے بھی قطر میں ہونے والی لیگ میں فتح اپنے نام کرلی۔

    قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹز کو 7وکٹوں کے شکست دے کر دوسری لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اٹھالی۔

    ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

    بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے اسپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

    شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی انشا اور داماد شاہین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے، بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shahid Afridi (@safridiofficial)

    قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ایک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں موجودہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، شاداب اور نسیم شاہ موجود ہیں۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر انشا اور شاہیں کی کلب کی ایک تصویر وائرل ہے، جس کے بعد ٹوئٹر پر انشا آفریدی ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

    انشا آفریدی دلہن بنے شاہین آفریدی کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں، جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Tanveer Speaks (@tanveerspeaks)

  • ’آج کس کھلاڑی کا دن تھا‘ شاہد آفریدی نے بتادیا

    قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    کراچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، نسیم شاہ کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 کٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، فخر زمان 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، نسیم شاہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 11 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    قومی ٹیم کی شاندار کامیابی پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان نے نیوزی لینڈ کو کھیل کے تمام شعبوں میں بے بس کیا ہے، بابر، نسیم شاہ، اسامہ، حارث اور رضوان کے لیے اچھا دن تھا۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فخر زمان نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا امید ہے کہ دوسرے ون ڈے میں بھی ایسا ہی میچ دیکھنے کو ملے گا۔

  • ویڈیو: شاہد آفریدی کے گھر قومی کرکٹرز کی دعوت

    قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹرز کو گھر دعوت پر مدعو کرلیا جس کی ویڈیو کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹیم اور آفیشلز کو گھر پہنچنے پر خوش آمدید کہا، سابق کپتان کی جانب سے دعوت میں اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی مدعو کیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹار آل راؤنڈر کے گھر دعوت میں بولنگ کوچ شان ٹیٹ، بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، محمد رضوان ودیگر بھی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی جبکہ ون ڈے سیریز 9 جنوری بروز پیر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 11 اور آخری میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف اعلان کردہ ون ڈے اسکواڈ

    ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا جس میں بابر اعظم خان کپتان، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور طیب طاہر شامل ہیں۔

     

  • شاہد آفریدی نے تین نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا

    کراچی: عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے تین نوجوان کرکٹرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

    سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس، بیٹر باسط علی ڈیرہ مراد جمالی اور فیصل آباد کے فاسٹ بولر محمد ذیشان کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم ناصرف حال کو دیکھ رہے ہیں بلکہ مستقبل پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کرکٹرز کو شامل کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ قومی ٹیم کے اسٹارز کے ساتھ رہیں اور انٹرنیشنل میچز کی تیاری کا طریقہ سیکھ سکیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اگرچہ تینوں کھلاڑی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن یہ اقدام ان کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    واضح رہے کہ عرفات منہاس پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ انہوں نے گوادر شارک کی جانب سے 178 بنائے اور 9 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

    باسط علی نے پی جے ایل  بہالپور رائلز کی نمائندگی کی تھی انہیں ایونٹ میں 379 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، باسط علی نے نومبر میں ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 19 سیریز میں بھی شرکت کی تھی۔

    یاد رہے کہ پی جے ایل میں محمد ذیشان کو 14 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین بولر قرار دیا گیا تھا۔

  • شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے، نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کراچی گفتگو کرتے ہوئے کہا  شاہد آفریدی جارحانہ انداز اپناتے ہیں ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، اس وقت شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا، ہم انہیں  واپس لائے اس سے اچھا پر فارم کیا۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں میں ویمن کرکٹ کو اہمیت نہیں دی گئی، ویمن ٹیم کے لئے غیر ملکی کیوی کوچ  مارک کوس کو لا رہے ہیں، ویمنز لیگ کے بارے میں سوچنا ہے۔

     نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھی ماڈرن لوگ ہیں ویمنز لیگ کرا سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کوچز غیر ملکی ہوں تاکہ سفارشیں نہ چلیں۔

  • شاہد آفریدی نے بابر اور سرفراز کی اننگز سے متعلق کیا لکھا؟

    کراچی: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق کپتان سرفراز احمد نے 196 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کی بیٹنگ کو سہارا دیا، پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    کپتان بابر اعظم نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 161 رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد کی اننگ میں 9 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ کیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے لکھا کہ’قومی ٹیم  کی پرفارمنس سے خوش ہوں، ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا ہے بابر اعظم کے لیے خاص تعریفیں انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔

    انہوں نے کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

    واضح رہے کہ مینجمنٹ بدلتے ہی سرفراز احمد کو محمد رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، سرفراز کو 2019 میں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا۔