Tag: Shahid Hayat

  • شاہد حیات کینیا کے اسپتال میں داخل، حالت تشویشناک

    شاہد حیات کینیا کے اسپتال میں داخل، حالت تشویشناک

    اسلام آباد: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات طبیعت ناساز ہونے کے باعث کینیا کے شہر نیروبی کے اسپتال میں داخل ہوگئے، خاندانی ذرائع نے اُن کی حالت بگڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سال کی رخصت لے کر کینیا کے شہر نیروبی ٹریننگ حاصل کرنے جانے والے ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کی اچانک طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں کینیا کے شہر نیروبی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

    خاندانی ذرائع نے حالت بگڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’‘ڈاکٹرز نےبگڑی طبیعت دیکھ کر مرض کی تشخیص کے لیے کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے جن کی رپورٹس آنے پر پتہ چلا کہ انہیں پھیپھڑوں کا مرض لاحق ہے‘‘۔

    پڑھیں: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

     خاندانی ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہیں ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کردیا ہے اور وہ اس وقت تشیوشناک حالت میں نیروبی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں تاہم جلد اہل خانہ میں سے کوئی فرد کینیا روانہ ہوگا۔

    یاد رہے ڈائریکٹر ایف آئی نے رواں سال جولائی کی 29 تاریخ کو شاہد حیات نے حکومت سے رخصت طلب کی اور وہ چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس کی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔ڈائریکٹر کی جگہ آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا چارج دے دیا گیا تھا۔

    یاد رہے شاہد حیات کو کراچی کے مختلف کیسس کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد اں کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ایم کیو ایم کے تعلقات کے حوالے سے لگائے جانے والے الزمات تحقیقات شروع کی تھیں۔

    قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

  • ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

    ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدہ چھوڑ دیا

    کراچی : ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا، آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی نے عہدے کا چارج نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے کورس ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے کیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کورس مکمل کرنے کے لیے لاہور جارہے ہیں۔

    پڑھیں : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی مصطفیٰ کمال سے ملاقات

    شاہد حیات کی جگہ آصف قائم خانی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا چارج دے دیا گیا ہے، ذرئع ایف آئی اے کے مطابق شاہد حیات قبل ازیں دو بار اپنی ٹریننگ موخر کرچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    یاد رہے شاہد حیات کو کراچی کے مختلف کیسس کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی تھی، گزشتہ دنوں انہوں نے مصطفیٰ کمال کی واپسی کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی راء اور ایم کیو ایم کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ملاقات بھی کی تھی۔

    قبل ازیں شاہد حیات نے ایگزیکٹ اسکینڈل سمیت دیگر بڑے کیسوں کی تحقیقات مکمل کی ہیں۔

  • ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ

    کراچی : ڈائریکٹرایف آئی اے سندھ شاہد حیات کو تبدیل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ انہوں نے 15 روزہ چھٹی کی درخواست بھی دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات کی جانب سے 15 روزہ چھٹی کی درخواست دیئے جانے کے بعد شاہد حیات کو عمران شیخ کی گرفتاری کے بعد ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    عمران شیخ جے ایس بینک کے چیئرمین جہانگیر صدیق کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں جنہیں حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور ان سے منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی اور بعد میں انہیں چھوڑدیا گیا تھا۔

    عمران شیخ سے جن لوگوں کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ان میں شاہد حیات کا نام بھی شامل تھا جس کے بعد انہیں ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔

     

  • ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    ایف آئی اے ایم کیوایم کیخلاف شواہد کیلئےسرگرم، ٹیم دبئی روانہ

    کراچی : مصطفی کمال نے را اورمنی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردیں، شواہد کی روشنی میں تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے مصطفی کمال سے ملاقات کی ہے اورملاقات میں منی را اور منی لانڈرنگ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال نے را اور منی لانڈرنگ متعلق شاہد حیات کو دستاویزات فراہم کردی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق لندن میں قائم کمپنی نے مختلف ادوار میں بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔

    رقوم ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے نام پر منتقل کی گئیں۔ جن میں ایم کیو ایم کے قائد اور محمد انور، خواجہ سہیل منصور، عادل صدیقی ، طارق میر اور ایم کیو ایم کے نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مصطفی کمال اورانیس قائم خانی سے ملاقات کے بعد ایف آئی اے ایم کیو ایم کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں سرگرم ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کراچی میں موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جبکہ تحقیقاتی ٹیم دبئی روانہ کردی گئی ہے جوکہ دستاویزات کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کررہی ہے اور تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

    دوسری جانب ایف آئی اے سرفراز مرچنٹ سے بھی رابطے میں ہے۔ سرفراز مرچنٹ نے بھی ایف آئی اے کو مزید ثبوت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

     

  • ایف آئی اے/ نادرا جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف سرگرم

    ایف آئی اے/ نادرا جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کے خلاف سرگرم

    اسلام آباد: چیئرمین نادراعثمان مبین نے ڈائریکٹرایف آئی اے شاہدحیات سے جعلی شناختی کارڈز کے اجرا کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین نادراعثمان مبین اور ڈائریکٹرایف آئی اےشاہدحیات کے درمیان غیر ملکیوںکو جاری ہونے والے جعلی شناختی دستاویزسے متعلق اہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران ملک میں پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث ایجنٹ مافیااورغیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈجاری ہونے کےمعاملےپر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات نے نادرا کے ڈائریکٹرکو یقین دہانی کرائی کہ ایف آئی اے جعلی دستاویزات بنانے والی مافیاز اور ایجنٹوں کے خلاف پہلے ہی کاروائیوں میں مشغول ہے اوراس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

  • کے ایم سی کی شعبہ تعلیم کے 9 اہلکار گرفتار

    کے ایم سی کی شعبہ تعلیم کے 9 اہلکار گرفتار

    کراچی: ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی، ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات کا کہنا ہے کے ایم سی کے سینئر افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے شاہدحیات نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کےایم سی میں 3 کروڑ روپے تنخوا ہوں کی مد میں محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کوجاتی تھی۔

     شاہد حیات نے بتایا کہ گرفتارکے ایم سی افسر سلیم خان کے گھرسے  21 افراد محکمہ میں ملازم تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کےشعبہ تعلیم میں تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کی جاتی ہے کے ایم سی کےشعبہ تعلیم کے450اکاؤنٹس کوچیک کیا گیا ہے ۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اےشاہد حیات نے مزید انکشاف کیا کہ ایک افسر کی چونسٹھ سالہ ساس بھی گھر بیٹھے تنخواہ لے رہی تھی۔

  • جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں، ایڈشنل آئی جی سندھ

    جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں، ایڈشنل آئی جی سندھ

    کراچی: ایڈشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے جرائم پیشہ عناصر ساری جماعتوں میں ہیں انہوں نے کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں لیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبواپنےمؤقف پربدستور قائم ہیں ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد سے متعلق بیان کی وضاحت بھی اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں میں مجرموں کاانکشاف بھی کردیا۔

     اے آئی جی کہتے ہیں جتنی بڑی پارٹی ہوگی اس میں جرائم پیشہ افراد کی شمولیت کے امکانات بھی اسی قدر زیادہ ہوں گے۔

    کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی جماعت کے بجائے یہ کہا تھا کہ سیاسی گروپس مین اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذمے داریاں ادا کر رہا ہوں کسی بھی جماعت کے خلاف نہیں ہوں۔

     ایک سوال کے جواب میں غلام قادرتھیبو نے احمدچنائے اور رینجرز کے چھاپے سے متعلق لاعلمی کااظہارکیا۔