Tag: Shahid Khan Abbasi

  • صدر پاکستان کا نیب ترمیمی بل پر اعتراض، شاہد خاقان عباسی  کی کڑی تنقید

    صدر پاکستان کا نیب ترمیمی بل پر اعتراض، شاہد خاقان عباسی کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کرنے پر صدر پاکستان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ملک کا صدر پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پارلیمان سےمنظوربل درست نظرنہ آناسمجھ سےبالاہے، ملک کا صدر پارلیمان کی نفی کرنے پر مجبور ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا صدر پارٹی کارکن بنے گا تو پھر نظام کیسے چلے گا، عارف علوی پی ٹی آئی کی ٹوپی اتاریں اورصدرکی ٹوپی پہنیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ صدر نے پی ٹی آئی دورمیں کبھی چیئرمین نیب کوبلاکرپوچھ گچھ کی، گزشتہ حکومت کوآج ہرقانون میں خرابی نظرآرہی ہے،، نیب قانون میں بیشترترامیم گزشتہ حکومت نے کیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے صدر کو کہنا چاہیے نیب انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرسکا اور نیب کا ادارہ سیاسی جوڑتوڑ کے لیےاستعمال ہوتارہا، نیب میں ہرکیس جھوٹا ہوتا ہے۔

    نیب کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب نےملک کوختم کردیا ، نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چلے گا، اس دارے کو ختم ہونا چاہیے۔

    عمران خان سے متعلق ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کوملنی والی قتل کی دھمکی پرحکومت اُن کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی، پہلےبھی عمران خان کے خلاف سازشیں ہوئی لیکن ان سازشیوں کا کوئی ثبوت نہیں۔

    گزشتہ حکومت نےتوانائی کی ضروریات پوری کرنےکےلیےمنصوبہ بندی نہیں کی، بجلی کےمعاملےکوکم سےکم لوڈشیڈنگ کرکےسنبھالیں گے،

  • ایل این جی کرپشن کیس: نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

    ایل این جی کرپشن کیس: نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: سابق وزرائے اعظم میاں نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو کے ریڈارپر آگئے، چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دے دی.

    تفصیلات کے مطابق من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی.

    چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں‌ یہ اہم فیصلہ کیا گیا. تمام ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور قواعد کے برخلاف ٹھیکے دینے کا الزام ہے.

    ترجمان نیب کے مطابق ملزمان پر من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا 15 سال کے لئے ٹھیکے دینے، مبینہ طور پر ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.

    سندھ کلچرل فیسٹیول 2014 میں قواعد کےخلاف ٹھیکے دینے پر سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سابق سیکریٹری اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ہے.

    ترجمان نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 127 ملین روپے کا نقصان پہنچایا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور متعلقہ سیکریٹریز کے خلاف بھی انکوائری کی ہدایات کی گئی ہیں.

    اجلاس میں رمضان شوگرملز چنیوٹ انتظامیہ، سابق چیئرمین پورٹ ٹرسٹ احمد حیات، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں.

    ترجمان کے مطابق ملزمان پر بڑے پیمانے پردھوکا دہی اور مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے، جن کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔


    ایون فیلڈ ریفرنس: ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب کے حتمی دلائل جاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم

    سی پیک وزیراعظم نوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے‘ وزیرپٹرولیم

    نواب شاہ : شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت اور اس کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق نواب شاہ میں ایڈمور دولت پور آئل ٹرمینل کی افتتاحی تقریب کےموقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری وزیراعظم محمدنوازشریف کی کوششوں کانتیجہ ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت سندھ کےشہروں، قصبوں اور دیہات میں قدرتی گیس کی فراہمی پر ہرماہ تیس ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے۔

    شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ نےپاکستان میں تیل کی قیمتیں ہمسایہ ملک سمیت تیل درآمد کرنے والے ملکوں کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔


    تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے‘ وزیر پیٹرولیم


    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ سندھ سمیت تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ حکومت نے تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کاعزم کررکھا ہے۔


    پاک چین اقتصادی راہداری ترقی اورخوشحالی کی راہداری ہے‘ چینی سفیر


    واضح رہےکہ دو روز قبل چینی سفیر سن وی ڈونگ کاکہناتھا کہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کےلیے ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا باعث بنےگا۔