Tag: shahid khan afridi

  • شاہد آفریدی عید منانے اپنے گاوٗں پہنچ گئے

    شاہد آفریدی عید منانے اپنے گاوٗں پہنچ گئے

    ملک کے مایہ نازکرکٹرشاہد خان آفریدی ان دنوں عید کی چھٹیاں منانے کے لئے اپنے آبائی گاؤں پہنچے ہوئے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹ کی شان سمجھے جانے والے شاہد خان آفریدی آل راوئنڈرہیں اورباؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    Good to be with my family before ZiM tour Posted by Shahid Afridi Official on Monday, September 21, 2015

    2

    کیمروں کی چکاچوند میں اپنی زندگی کا بیشترحصہ بسرکرنے والے اپنی نجی زندگی میں انتہائی سادہ شخصیت کے حامل ہیں اورایک عام آدمی کی سی زندگی گزارتے ہیں۔

    3

    شاہد آفریدی فاٹا کی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ضلع کوہاٹ میں واقع اپنے آبائی گاوٗں تنگی باڑہ میں ایک 16 بستروں پر مشتمل ایک اسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

    7

    ان کا ماننا ہے کہ معاشرے سے انہوں نے جوعزت حاصل کی ہے تو اب ان کا بھی فرض ہے کہ سماج کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کریں۔

    6

    شاہد خان آفریدی کا ماننا ہے کہ شہروں کی زندگی بادشاہوں کی سی زندگی ہے جہاں ہر قسم کی سہولت میسر ہے اور اگر کسی کو زندگی کی اصل مشکلات دیکھنی ہیں تو وہ خیبر پختونخواہ کے دیہاتوں کا رخ کرے جہاں کچھ بھی نہیں ہے نا بچوں کے لئے تعلیم، نہ کھیل کے لئے میدان اورنہ ہی طبی سہولیات میسرہیں۔

    1

    شاہد آفریدی کو ان کی عوامی مقبولیت کے سبب اینٹی پولیو ممہم کا سفیر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے جلد ہی قومی ٹیم کے ہمراہ زمبابوے کادورہ کریں گے۔

    10

  • بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    بھارت سیریز نہیں کھیلنا چاہتا تو پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں :آفریدی

    لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ باربار بھارت کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے بھارت کےنہ کھیلنے سے پاکستان کی کرکٹ کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دورہ زمبابوے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ بارباربھارت کے پیچھے کیوں بھاگا جارہا ہے۔

    آفریدی نے کہا کہ دونوں ممالک کی عوام پاک بھارت سیریزکا انعقاد چاہتی ہیں اگر دونوں ممالک کی سیریز کا انعقاد ہوا توایشیز سے بڑی سیریزہوگی۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ کبھی کسی ٹیم کو آسان حریف نہیں سمجھازمبابوے کا دورہ ان کے اورٹیم کے لئے اہم ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے معیاری ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان سے آکر معافی مانگی تھی اورانہوں نے سلمان بٹ کو کرکٹ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔

  • کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کراچی: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا کراچی کے انوار اللہ کی دوائیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     بوم بوم آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سترہ سالہ انوار اللہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی، میٹرک کے طالب علم میں ایک سال قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور اب یہ کرکٹ لوور زندگی کی آخری گھڑیاں دیکھ رہا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے پرستار کے علاج و معالج کے اخراجات برداشت کرنے کیساتھ پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ہے۔

     آفریدی کا کہنا ہے کہ کینسر کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، عمران خان سے درخواست کرتا ہوں شوکت خانم کراچی میں بھی بنائیں۔

     انوار اللہ کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملنے کے خواہشمند تھے، کرکٹ کیساتھ انھیں پاکستان آرمی سے بھی محبت ہے۔

  • بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

    بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

    کراچی (ویب ڈیسک) – بوم بوم آفریدی کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرکے شائقینِ کرکٹ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    شاہد خان آفریدی کرکٹ میں کئی طرح کے ریکارڈز کے حامل ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 میں یو اے ای کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے آٹھ ہزاررنز بھی مکمل کرلئے ہیں، آپ آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہوگئیے ہیں اس سے قبل انضمام الحق، سعید انوراورمحمد یوسف اعزازاپنے نام کرچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا نمبر 27واں ہے۔

    اس سے قبل سنتھ جیسوریا 13430 رنز اور323رنز بنا کر ایک عمدہ آل راؤنڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    آفریدی اس وقت 395وکٹیں لے چکے ہیں اوراگر لالہ مزید پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو 8000 رنزاورچارسو وکٹوں کے ساتھ وہ ایک منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ دنیا کی تیزترین سینچری کا ریکارڈ بھی سولہ سال تک شاہد خان آفریدی کے پاس رہا جبکہ34 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی آفریدی سے ہی منسوب ہے۔

    CRICKET-WC-2015-PAK-UAE

    ۔

  • آفریدی کی عمران خان کو شادی کی مبارک باد

    آفریدی کی عمران خان کو شادی کی مبارک باد

    اسلام آباد: شاہد خان آفریدی نے عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں شادی کی مبارک باد دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کپتان عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا اور کپتان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شادی ان کی زندگی میں بہتر تبدیلی لائے گی۔

    اس موقع پرعمران خان نے شاہد آفریدی کی تواضع قہوہ اورمٹھائی سے کی۔

    اس موقع پردونوں شخصیات نے آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ 2015 کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ، کپتان نے آفریدی کو قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین نے میگا ایونٹ کے لئے شاہد آفریدی اور پاکستانی ٹیم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • شاہد آفریدی کے یادگار چھکے

    شاہد آفریدی کے یادگار چھکے

    دنیائے کرکٹ پرسال 1996 سے لے کرآج تک راج کرنے والے مایہ ناز پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی بے شماراعزازات کے حامل ہیں۔

    انہیں اب تک سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی کا اعزاز حاصل ہے،1996 سے اب تک شاہد آفریدی 342 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں۔

    شاہد آفریدی سال 2015 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قوم کو ان سے بے پناہ توقعات ہیں۔

    .مندرجہ ذیل ویڈیو میں شاہد آفریدی کے سال 2014 کے شاندار چھکوں کی جھلکیاں

     

  • ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا، شاہد آفریدی کا ٹویٹ

    ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اچھا نہیں ہو رہا، شاہد آفریدی کا ٹویٹ

    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ملک کے سیاسی بحران سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں ایک برا خواب دیکھا ہے، اس وقت ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے اور وہ پاکستا ن کے لئے دعا گو اور پر امید ہیں ، یاد رہے کہ آزادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے شاہد آفریدی کو تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی دعوت بھی دی تھی۔