Tag: Shahid Khaqan Abbasi

  • وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات ٹرائل کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے: اعتزاز احسن

    وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات ٹرائل کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے: اعتزاز احسن

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات نیب اور ٹرائل کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے، یہ ملاقات غیر معمولی پیش رفت ہے جو نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا وزیر اعظم سے ملاقات سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی دو گھنٹے بیٹھے رہے جس سے بری تعبیریں نکل سکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے اس ملاقات کی استدعا نہیں کی جانی چاہیے تھی، ملاقات کی درخوات کرنا نا مناسب تھی، التبہ چیف جسٹس کو اپنے فرائض پر یقین دہانی کی ضرورت نہیں ہے، ملاقات میں نواز شریف سے متعلق بات نہیں ہوئی ہوگی یہ کون یقین کر سکتا ہے؟

    وزیراعظم کی چیف جسٹس سے دو گھنٹے طویل ملاقات، سپریم کورٹ‌ کا اعلامیہ جاری

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا جس سے کنفیوژن ہوئی، اس طرح تو باتیں پھیلیں گی اور متعدد سوالات اٹھیں گے، وزیر اعظم شاہد خاقان کو چیف جسٹس کی جانب سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہد خاقان 20 بار کہہ چکے ہیں کہ وہ خود کو وزیر اعظم سمجھتے ہی نہیں، جو اپنے آپ کو وزیر اعظم مانتا ہی نہیں انھیں یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہی کیا ہے، وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ کو تسلیم نہیں کر رہے اور آئین کی پاسداری کی بات کر رہے ہیں۔

    عدلیہ کی شاعری کا مطلب ہے کہ ججز خوفزدہ ہیں، اعتزاز احسن

    ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ نوازشریف بچاؤ پارٹی بن کر رہ گئی ہے، نواز شریف کے مقدمات نتیجہ خیز مقام پر پہنچ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پرامریکہ پہنچ گئے

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پرامریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن : وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے، وزیراعظم اپنی بہن کی عیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر امریکہ پہنچ گئے جہاں وہ فلاڈلفیا میں اپنی ہمشیرہ کی عیادت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی فلاڈلفیا سے واشنگٹن ڈی سی اور نیوجرسی بھی جائیں گے جبکہ ان کے اس دورے میں امریکی انتظامیہ سے اہم ملاقاتوں کا بھی امکا ن ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 18 مارچ کو امریکہ سے لندن پہنچیں گے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے، پاکستان ہائی کمیشن لندن کو کسی بھی قسم کے پروٹوکول سے روک دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں وزیراعظم پاکستان نے دورہ امریکہ کے دوران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے دروازے کھولے جانے کے بارے میں عالمی رہنماؤں کو آگاہ کیا تھا۔

    انہوں نے اس موقع پر عالمی رہنماؤں، تھنک ٹینکس اور بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں تھیں اور انہیں پاکستان سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات

    چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فاٹا کے اراکین سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کیلئے تعاون کی درخواست کردی، فاٹا سینیٹرز نے ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار فاٹا سے لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر پارٹی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم نے فاٹا کے سینیٹ کے آزاد ارکان سے رابطہ کرکے انہیں مدعو کیا، وزیر اعظم سے ملاقات کے اس موقع پر فاٹا سینیٹرز نے شکایات کے انبار لگا دیئے، وزیر اعظم نے سینیٹ اراکین سے چیئرمین سینیٹ کیلئے تعاون کی درخواست کی۔

    جواب میں فاٹا سینیٹرز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوارفاٹا سے لینے کا مطالبہ کیا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین کی تجویز پارٹی کے سامنے رکھوں گا۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے وفاق کی جانب سے وعدے پورے نہ کرنے اور فاٹا فنڈز کے عدم استعمال کی شکایت کی، وزیر اعظم نے فاٹا سینیٹرز کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    فاٹا سینیٹرز نے نقیب اللہ محسود کے قتل کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جس پر انہوں نے راؤ انور کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ فاٹا کیلئے مختص فنڈز کے بروقت استعمال کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے فاٹا ایجنسیز کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری سروے کی ہدایت بھی جاری کی،ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے بعد 650 اسکولوں کو اساتذہ کی بھرتیاں کرکے جلد کھولا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے ملک بھر میں کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا، پابندی کی خلاف ورزی پر تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیر اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اجلاس میں کابینہ نے بجلی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں گرمیوں کے موسم اور ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سیکریٹری پاور ڈویژن بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ تربیلہ 4 اور نیلم جہلم سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس کے لیے سیکریٹری پاور پلان بھی تیار ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہوگا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں، شاہد خاقان عباسی

    نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں، شاہد خاقان عباسی

    کراچی: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کیسز کے نتائج دیکھتے ہوئے انھیں نیب کی عدالتوں سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، احد چیمہ کی گرفتای سے متعلق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے احد چیمہ کے ساتھ دو سال کام کیا، وہ ایک قابل افسر ہیں، اس قسم کی گرفتاری کے بعد آج کوئی بھی افسر کام کرنے کو تیار نہیں۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کےصدرسے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ نیب میں انتہائی سنجیدہ اصلاحات کی ضرورت کی ہے، نیب کے بنیادی قانون کی نفی نہیں کرسکتا لیکن اداروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، ہر فیصلے کی گارنٹی نہیں ہوتی کچھ غلط بھی ہو سکتے ہیں، ایسا ماحول پیدا ہوگیا کہ بیورو کریسی اگر کام نہ کرے تو کوئی نہ پوچھے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے اختیارات کی حد میں رہ کر کام کرے، لیکن یہاں تو صرف سیاست دانوں کا احتساب ہوتا ہے، انہی پر تنقید کی جاتی ہے، ایک آمر کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے نیب کے قوانین چند دنوں میں بنائے گئے، ماضی میں نیب کے قوانین پر متعدد بار بحث ہوئیں، کمیٹیاں بنیں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نااہلی کا موجودہ قانون غلط ہے، نااہلی کا فیصلہ عوام خود کریں، عوام پر چھوڑ دینا چاہیے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر بناتے ہیں، کوئی تناؤ نہیں مارشل لا جیسی نوبت نہیں آئے گی، ڈان لیکس پبلک کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں لیکن معاملات آئین کے مطابق ہونے چاہیے۔

    ججزکے طرزعمل کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایا جائے، شاہد خاقان عباسی

    شہباز شریف کے قائم مقام پارٹی صدر بننے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پارٹی صدر ماننتے ہیں، انتخابات کے بعد وزارت عظمیٰ کا فیصلہ ہوگا، میرے لیے وزارت عظمیٰ کے امید وار شہباز شریف ہیں، اگر مریم نواز کھڑی ہوئیں تو میرا ووٹ ان کے حق میں ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پیسے دے کر سینیٹ آنے والوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں، یہ انتخابات ہارس ٹریڈنگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

    تاپی گیس منصوبے سے پاک افغان تعلقات مستحکم ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

    ہرات: وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا امن مشروط ہے. افغانستان میں امن کا مطلب ہے کہ پاکستان میں امن ہے.

    تفصیلات کے مطابق ہرات میں‌ تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب میں‌ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ افغانوں کی کامیابی ہی میں‌ ہماری کامیابی ہے.

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت میرے لیےاعزاز ہے، آج افغانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد کا خواب حقیقت میں بدل رہا ہے. تاپی گیس پائپ لائن منصوبےسے لاکھوں افراد خوش حال ہوں گے اور اس منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان منصوبے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے، منصوبے سے خطےمیں امن وامان کی راہ ہموار ہوگی، افغانوں کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، آپ کی ترقی ہماری ترقی ہے.

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کےصدرسے ملاقات

    وزیرا عظم نے دونوں‌ ممالک میں‌ بہتر تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آئیں آج امن، محبت، بھائی چارے کے نئے دور کا آغاز کریں.

    قبل ازیں وزیر اعظم ترکمانستان سے ہرات پہنچے تو ان کا استقبال افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں نے کیا۔

    ترکمانستان میں وزیرا عظم عباسی نے  صدر قربان علی بردی محمدوف سے ملاقات کی، جس میں توانائی، تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    احتساب عدالت سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو شخص تین بار وزیر اعظم رہا اس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا، احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کہتا ہوں انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا ہے۔

    ن لیگ سینیٹ الیکشن سے باہر:الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کے جاری کردہ ٹکٹ مسترد کردیے

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ میں کوئی تصادم نہیں ہونے جارہا لیکن یہاں صرف پارلیمنٹ کا احتساب ہوتا نظر آتا ہے، عدلیہ پر کوئی چیک ہے اور نہ ہی ہماری کوئی ایسی خواہش ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی عدالتی حکم سے ملک کو نقصان ہورہا ہے تو عدلیہ کو خود نوٹس لینا چاہیے، اداروں کے درمیان تصادم کے حق میں نہیں، تاہم احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 62،63 پر پورا نہ اترنے والا نا اہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں‌ کرسکتا۔

    میں بھی نواز ہوں ،ہر محب وطن پاکستانی یہی کہے گا،مریم نواز

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں نوازشریف مسلم لیگ ن کی صدارت کے لیے نا اہل ہوگئے ہیں، انہیں پاناما کیس میں آئین کی دفعہ 62،63 کے تحت نا اہل قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ میاں‌ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد (ن) لیگ ایک اور بحران کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے راجا ظفر الحق کی طرف سے جاری کردہ سینیٹ کے تمام ٹکٹس کو بھی مسترد کر دیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائد اعظم ایئرپورٹ رکھنے کی سفارش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں رہنماؤں نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر کی تعیناتی کی منظوری دی اور ملک کے  مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

    اجلاس میں کابینہ نے سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کی منظوری دی جس کے لیے کمیٹی کا قیام وزیر نجکاری دانیال عزیر کی سربراہی میں ہوگا جبکہ کابینہ نے چیئرمین ایئر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کی بھی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے قواعد وضوابط تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے ای سی ی کے فیصلوں کی توثیق کردی، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی زیر غور رہی۔

    وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی

    کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز کی اراضی لیز پردینے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی سمری منظور ہوئی۔

    واضح رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ سمیت دس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جبکہ سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے معاملہ پر بھی کابینہ نے سوچ بچار کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نواز شریف سےملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امراء میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹ الیکشن اورپارٹی امور سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پرسابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمارا موقف سنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کرنے جا رہا ہوں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو لودھراں الیکشن میں کامیابی پرمباکباد دی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی سمیت دیگرمنصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔


    نوازشریف آج لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


    واضح رہے کہ نا اہل وزیراعظم میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں کامیابی پرعوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے آج لودھراں جائیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عاصمہ جہانگیرنے جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: وزیر اعظم

    عاصمہ جہانگیرنے جمہوریت کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ معروف وکیل رہنما، قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.

    اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے عاصمہ جہانگیر کی خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں‌ نے جمہوریت کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں.

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرنےانسانی حقوق کے لیے گراں قدر کام کیا اور خواتین کے حقوق کے لیے شان دار جدوجہد کی، جو قابل تقلید ہے.

    معروف قانون داں عاصمہ جہانگیر سپرد خاک

    یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی تھی، جس کے بعد ان کی میت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ مولانا مودودی کے فرزند حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔  خواتین نے بھی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    اعلامیہ کے مطابق کابینہ اجلاس میں‌ انسداد دہشت گردی رولز 2018 کی بھی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی 2016 میں قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کی تحلیل کی منظوری دی ہے.

    عاصمہ جہانگیر، غریبوں سے معاوضہ نہ لینے والی وکیل

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی کابینہ کوسی پیک پرجلد تفصیلی بریفنگ دی جائے گی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔