Tag: Shahid Khaqan Abbasi

  • او آئی سی کی افادیت ختم ہو چکی ہے: اعتزاز احسن

    او آئی سی کی افادیت ختم ہو چکی ہے: اعتزاز احسن

    اسلام آباد: او آئی سی کی افادیت اب ختم ہوچکی ہے، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت ناقابل فہم تھی، ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے او آئی سی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت پر شدید نتقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ پر نوازشیں ناقابل فہم ہیں۔ ان کی موجودگی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بے وقعت معلوم ہوئے۔

    اعتراز احسن نے حکومت کی جانب سے سازش کے الزامات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پانچ گورنر اور تین وزرائے اعلیٰ آپ کے ہیں، ایسے میں سازش کا الزام بلاجواز ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : نوازشریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، اعتزازاحسن

    اعتراز احسن کے مطابق فیض آباد دھرنے کے معاملے میں حکومت نے خلا پیدا کیا، معاہدے میں خود درخواست کی کہ اس سے جان چھڑوائیں، اگر کوئی آپ کے خلاف سازش کر رہا ہے، تو اس کا نام بتائیں۔

    انھوں نے نوازشریف سے ملنے کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے سرکاری جہاز استعمال کرنے پر بھی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اختیارات سے دستبردار ہوچکی ہے۔

    سینیٹر اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ وہ کل کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں مثبت انداز میں شرکت کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک، وزیر اعظم کی شرکت، اہم فیصلے متوقع

    لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک، وزیر اعظم کی شرکت، اہم فیصلے متوقع

    لندن : نواز شریف کی قیادت میں لندن میں ن لیگ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف، خواجہ آصف، حسن نواز اور مریم نواز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ یہ ملاقات نوازشریف کے صاحب زادے کے دفتر میں ہوئی۔

    ذرایع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور اس ملاقات کا مقصد انھیں اس فیصلے کے لیے قائل کرنا ہے۔

    البتہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسے معمول کی ملاقات کردیا۔

    وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکر کے تمام تحفظات دور کریں گے۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، عبوری حکومت جون میں بنے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: ہوسکتا ہے اسمبلی مدت پوری نہ کرے، ایاز صادق

    یاد رہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے گذشتہ روز یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شاید حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے۔

    وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اسرائیل اور امریکا کو او آئی سی کے پلیٹ فورم سے مضبوط بیان دیا گیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے اتوار کو پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے زاہد حامدکا استعفیٰ منظورکرلیا

    وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے زاہد حامدکا استعفیٰ منظورکرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زاہد حامد کا استعفیٰ منظورکرلیا، زاہد حامد نے گزشتہ رات وزیرقانون کے عہدے سےاستعفیٰ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کا استعفیٰ منظور کرلیا، زاہد حامد نے گزشتہ روزرضا کارانہ طورپروزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا تھا۔

    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔


    حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


    معاہدے کے مطابق 6 نومبر کے بعد سے مذہبی جماعت کےگرفتار کارکنوں کو 3 دن میں رہا کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمات بھی ختم کیے جائیں گے۔


    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے بھی اہم ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں دھرنے سے متعلق صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دھرنے کے خلاف آپریشن سے پیدا ہونے والی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مذہبی جماعتوں اورعلما ومشائخ سے دوبارہ رابطوں کے ساتھ ساتھ صورت حال پرعسکری قیادت کو بھی اعتماد میں لینے پراتفاق کیا۔

    لاہورمیں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کےبعد دھرنے والوں سےعلما کےذریعے رابطہ کیا جائے گا۔


    فیض آباد آپریشن: پولیس اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق‘188 زخمی‘ فوج طلب


    خیال رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پر دھرنے کے خلاف سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مظاہرین سے جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 188 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔


    اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی پروزارت داخلہ کوجوابی مراسلہ


    یاد رہے کہ گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم سےآرمی چیف کی اہم ملاقات متوقع

    وزیراعظم سےآرمی چیف کی اہم ملاقات متوقع

    اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے جہاں آج ان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات میں اسلام آباد دھرنے سے ملک میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


    آرمی چیف کا وزیراعظم کو اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقےسےحل کرنے کا مشورہ


    خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد دھرنے کو پر امن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے کو پرامن طریقے سے حل کریں، دونوں جانب سے تشدد ملکی مفاد میں نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ رات آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو غیر معینہ مدت کے لیے طلب کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی رائیونڈ میں نوازشریف اورشہبازشریف سےملاقات

    وزیراعظم کی رائیونڈ میں نوازشریف اورشہبازشریف سےملاقات

    لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نااہل وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف سے رائیونڈ میں ملاقات کی اور فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف آج صبح جب رائے ونڈ پہنچے تو سینیٹر آصف کرمانی نے ہیلی پیڈ پردونوں رہنماؤں کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم پاکستان نے نوازشریف سے ملاقات میں فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی جا رہی ہے۔

    سابق نا اہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ہدایت کی کہ آپریشن کے دوران جانی نقصان سے ہر قیمت بچا جائے۔


    فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن‘ پتھراؤ سےمتعدد اہلکارزخمی


    دوسری جانب فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ فیض آباد آپریشن کے خلاف لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین کی جانب سے تورپھوڑ بھی کی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم خاقان عباسی کا بلوچستان کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان

    وزیر اعظم خاقان عباسی کا بلوچستان کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان

     کوئٹہ : وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی نے بلوچستان کیلئے دس سالہ پیکج کا اعلان کردیا، انہوں نے صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا، انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ اراکین اسمبلی اور عمائدین شہر اور ہزارہ کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔

    بعد ازاں انہوں نے امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    اس موقع پر صوبائی سیکریٹری داخلہ نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں زائرین کے لیے سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بحالی میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، صورتحال بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

    اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے دس سالہ ترقیاتی پیکج دیا جارہا ہے۔

    ہر دو سے تین ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو جن وسائل کی کمی کا سامنا ہے انہیں پورا کیا جائیگا۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہ ملک میں کچھ نہیں چل رہا سیاسی حکومت چل رہی ہے جو اپنی مدت پوری کرےگی اورجمہوریت آگے چلے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن وامان سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے،

    قبل ازیں وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کے کوئٹہ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد وزیر اعظم 40 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ  گورنر ہاؤس پہنچے۔

     وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے ایئر پورٹ سے شہر تک ٹریفک کا نظام دن بھر بری طرح متاثر رہا جبکہ وزیراعظم کے روٹ میں واقع اسکول بھی بند رہے۔

    گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم اور آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    روالپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا مشترکہ دورہ کیا جہاں پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔

    پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج نے وزیراعظم کو بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی کوئی فوج پاک فوج کے ہم پلہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف اور امن کی بحالی میں فوج کی قربانیاں گراں قدر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے علاقے کی فلاح کے لیے فنڈز کا بھی اعلان کیا، شاہد خاقان عباسی نے ایل او سی پر شہریوں کی حفاظت کے لیے بنکرز کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی اشتعال انگیزی سے ٹانگوں سے محروم بچی کے علاج کا اعلان کیا، بچی کا مسلح افواج کے بحالی مرکز میں علاج کرایا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ تھے، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے۔

    یہ پڑھیں: ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف قمر باجوہ


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وزیر اعظم کی دورہ برطانیہ کی اصل کہانی سامنے آگئی

    وزیر اعظم کی دورہ برطانیہ کی اصل کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی برطانیہ سے کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچیں گے۔ شاہد خاقان عباسی مانچسٹر کیوں گئے؟ اصل کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے مانچسٹر میں برطانوی سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی اور اپنی ایئر لائن کی بند پروازیں کھلوانے کی بات کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک ہفتے میں دوسری بار لندن کا دورہ کیا اور ان دوروں کی وجہ اب سامنے آگئی۔

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا وطن روانگی پر کہنا تھا کہ ان کا دورہ برطانیہ نجی تھا، لیکن وہ لندن سے مانچسٹرکیوں گئے؟ اصل کہانی سے پردہ اٹھ گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنی ذاتی ایئر لائن کے معاملات طے کرنے لندن سے مانچسٹر گئے۔ برطانوی سول ایوی ایشن حکام نے شاہد خاقان عباسی کی ایئر لائن کا آپریشن معطل کردیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مانچسٹر میں برطانوی سول ایوی ایشن حکام سے ملاقات کی اور اپنی ایئر لائن کی بند پروازیں کھلوانے کے لیے بات چیت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

    ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعظم

    لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور نہ ہی میرے پاس قبل از انتخابات کی کوئی تجویز آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، میرے پاس قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت سے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے کل ملاقات کروں گا، مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے، نہ تو سازشوں پر یقین رکھتا ہوں اور نہ ہی اس کی کوئی گنجائش ہے۔

    ایک صحافی کی جانب سے کیے گئے سوال پر کہ کیا نواز شریف کے لیے این آر او کی کوشش کی جارہی ہے؟ کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی اطلاع نہیں، آپ کے پاس ہے تو بتادیں۔

    قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے


    لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا اچھا اقدام ہے، امید ہے آئندہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔