Tag: Shahid Khaqan Abbasi

  • نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف درخواست دائر کی گئی ہےجس میں ان کی نامزدگی چیلنج کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی کے خلاف درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی درآمد کا معاملہ نیب میں زیرالتوا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے میں ملوث شخص کی نامزدگی غیر قانونی ہے لہٰذا ان کی نامزدگی کالعدم قراردی جائے۔

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمانی اور پارٹی سیاست سے نا اہل ہوگئے لہذا ان کے پاس شاہد خان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے کا اختیار نہیں تھا۔


    شہبازشریف بھی نااہل ہوں گے، خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کروں گا، شیخ‌ رشید


    واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی اسکینڈل میں ملوث شاہد خاقان و دیگر افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جبکہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم نامزد کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عارضی دور میں بھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں گے، خاقان عباسی

    عارضی دور میں بھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھیں گے، خاقان عباسی

    اسلام آباد: نومنتخب عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عارضی دور میں بھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ کی جانب سے حتمی نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی قیادت نے عبوری اور مستقل وزیراعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کیا، پارٹی کا ہر فیصلہ سرخم تسلیم کریں گے۔

    پڑھیں: عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زندگی پر ایک نظر

    انہوں نے کہا کہ عارضی دور میں بھی ملک کی ترقی کی رفتار اُسی طرح جاری رہے گی اور ہم اس کی رفتار کو برقرار رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہوئے قومی معاملات کو افہام و تفہیم سے آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اگلے وزیراعظم کی نامزدگی تک مجھے یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے تاہم پارٹی قیادت کا جو حکم ہوگا اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نشست چھوڑ دوں گا۔

    مزید پڑھیں: خوشی ہے کہ مجھ پرکرپشن کا کوئی داغ دھبہ نہیں، نوازشریف

    قبل ازیں پنجاب ہاؤس میں نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے نوازشریف نے الوداعی خطاب کیا اور عدالتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا، ساتھ ہی نوازشریف نے عبوری اور مستقل وزیراعظم کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد

    شاہد خاقان عباسی عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم نامزد

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن نے شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا جبکہ مستقل وزیراعظم شہبازشریف ہونگے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نا اہلی کے بعد سابق وزیراعظم کی زیرصدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں عبوری وزیر اعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کے نام کی منظوری دیدی جبکہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، نوازشریف کچھ دیر میں باقاعدہ اعلان کرینگے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 45دنوں کے لیے وزیر اعظم بنایا جائے گا، جس کے بعد مستقل طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

    اجلاس میں  وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ،اسحاق ڈار،شاہد خاقان عباسی شریک ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور بیرسٹرظفراللہ بھی موجود تھے۔

    اجلاس میں نواز شریف کو دی گئی سزا کے تعین پر ریویو پٹیشن سمیت دیگرآپشن پرمشاورت کی گئی، بریفنگ کے بعد عدالتی فیصلے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس کے بعد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحادیوں کو فون کر کے عبوری اور مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر اعتماد میں لیا۔

    غیر رسمی اجلاس میں اتفاق کے بعد آج شام ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے نام کی توثیق کرائی جائے گی ۔

    خیال رہے کہ پیڑولیم  وزیر شاہد خاقان عباسی نااہل وزیراعظم کے جیل کے بھی ساتھی رہے، شاہد خاقان عباسی پر متنازع ایل این جی ڈیل کا بھی الزام ہے 1999 میں نواز حکومت کا تختہ الٹنے جانے کے وقت شاہد خاقان چیئرمین پی آئی اے تھے، اور انہیں بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہی طیارہ سازش کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    سال 2008گیلانی کے دور حکومت میں وہ وزیر تجارت رہے، گیلانی کے دور میں وہ دفاعی پیداوار کے وزیر بھی رہے، 1988 میں نیشنل اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے جبکہ جون 2013 میں پیڑولیم کے وزیر بنے۔


    مزید پڑھیں :  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تھا اور نواز شریف ، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس بھیجنے اور چھ ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے‘ وزیر پیٹرولیم

    تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے‘ وزیر پیٹرولیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہناہےکہ سندھ سمیت تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیربرائے پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیرشاہد خاقان عباسی نےکہاہےکہ وفاقی حکومت نےسندھ کےوزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ کو صوبے کوگیس کی فراہمی سے متعلق آگاہ کردیاہے۔

    وزیر پیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ ان کی وزارت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کےمسائل بھی تسلی بخش طریقے سے حل کیے ہیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہناتھاکہ حکومت نے تمام صوبوں کوگیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کاعزم کررکھا ہے۔


    گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائے‘ وزیراعلیٰ سندھ


    یاد رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوخط لکھا تھاجس میں انہوں نےکہاتھاکہ میڈیارپورٹس کےمطابق وفاق نے97گیس منصوبےپنجاب میں شروع کیے۔

    مرادعلی شاہ کا کہناتھاکہ ایس ایس جی سی دیہی ،شہری علاقوں میں گیس دینےسے انکاری ہے۔ایس ایس جی سی کاموقف ہےپابندی وفاق نےلگائی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےکہاتھاکہ پابندی ہےتوپنجاب میں کس طرح گیس دی جارہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ سیاسی بنیادپر گیس کی فراہمی سے مسائل بڑھ رہےہیں۔

    واضح رہےکہ سید مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ گیس کی فراہمی پر یک طرفہ پابندی کوفوری ختم کیا جائےاور ڈومیسٹک،انڈسٹریل،کمرشل سیکٹر کوفوری گیس فراہم کی جائے۔

  • اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد اورکشمیرکا سرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا

    اسلام آباد : بے رحم موجوں نے پنجاب اور کشمیر کے بارڈر کے علاقے بنال کو لپیٹ میں لے لیاہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ میں 126گھروں سمیت 2000 ایکڑاراضی زیرآب آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور کشمیر کاسرحدی علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا، پنجاب کی تحصیل کلرسیداں سے تقریبا 30 کلومیڑ کے فاصلے پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا حلقہ بنال پانی میں ڈوب چکا ہے۔

    منگلا ڈیم کے پانی سے 126 سے زائد خاندان کے سیکڑوں افراد پانی کی بے رحم موجوں کی نذر ہو رہے ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں، گھروں کی چھتوں پر کھڑے پانی میں گھرے مکین اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے گھر تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

    علاقہ مکین کہتے ہیں کہ پانی آنے سے گھر تو برباد ہوئے قیمتی سامان کی صورت میں بھی لاکھوں کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔

    اہل علاقہ نے وزیراعظم نواز شریف، وفاقی وزیر اور وزیر اعلیٰ سے فریاد کی ہے کہ رہے سہے گھر بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں، بصورت دیگر انہیں مناسب معاوضہ ادا کیا جائے تا کہ وہ پانی کی اس بستی سے ہجرت کر کے خوشحال زندگی گزار سکیں۔

     

  • ایل این جی منصوبے کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

    ایل این جی منصوبے کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی

    کراچی : وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی منصوبے کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ قطر سے آنے والی ایل این جی سوئی گیس سے سستی ہوگی جس کی قیمت کا اعلان معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت توانائی بحران کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ ایل این جی منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انڑنیشنل کی جانب سے ایل این جی منصوبے کے حوالے سے منفی پرپیگینڈہ کیا جا رہا ہے، اگران کے پاس اس سے کئی تجویز ہے تو حکومت کو بتائیں۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس سال 1.5 ملین میڑک ٹن ایل این جی درآمد کی جائے گی آئندہ سالاس کی در آمد 3 ملین میڑک ٹن ہو جائے گی۔

    وزیرپیڑولیم کا مزید کہنا تھا کہ ایران پرسے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاک ایران گیس پائیپ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیڑولیم سیکڑ کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے نہ صرف انڈسڑی کو فائدہ ہو گا بلکہ اس صارفین بھی منافع میں رہیں گے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچ رہا ہے۔

  • ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ  چار سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹاپی گیس لائن منصوبے سے ملنے والی گیس کا حجم ملکی گیس کی پیدوار سے زیادہ ہوگا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ اگلے چار سالوں میں مکمل ہوگا اور اس پر ترکمانستان کی حکومت 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے۔

    انہوں نے کہا اس منصوبے میں ترکمانستان کا حصہ 85 فیصد جبکہ پاکستان، بھارت اور افغانستان کا حصہ بلترتیب پانچ فیصد کے حساب سے ہوگا۔

    شاہد خاقان نے کہا گیس فراہمی کا معاہدہ 25 سال کے لیے ہوگا۔۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا ایل این جی کی فراہمی کے حوالے سے قطر گیس سے تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور اب صرف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کا انتظار ہے۔

    انہوں نے کہا ملک میں شیل گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے معاشی لحاظ سے موزوں نہیں۔

  • پائلٹس کی ہڑتال میں مسلم لیگ ن کے وزیر نے 9 کروڑ روپے بنالئے، عمران خان

    پائلٹس کی ہڑتال میں مسلم لیگ ن کے وزیر نے 9 کروڑ روپے بنالئے، عمران خان

    کپتان نے الزام لگایا ہے کہ پائلٹس کی ہڑتال میں پی آئی اے کوچالیس کروڑ کانقصان ہوا جبکہ وفاقی وزیرکی ائیرلائن نے کروڑوں کمالئے ہیں۔

    عمران خان نےنیپرا کی رپورٹس کا حوالہ دے کربھی حکومت کی مبینہ بدعنوانیوں کامعاملہ اٹھایا۔

    عمران خان نے دعوٰی کیا کہ عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، 11 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لیےنکلیں گے۔

    انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن پرآئی ایس آئی سے پیسے لینے کا بھی الزام عائد کیا۔

    عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی کے سپریم کورٹ کے روبرو مسلم لیگ ن کو پیسےدینے کا اعتراف کا بھی حوالہ دیا۔

    انہوں نےیہ بھی کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے بھارت کو چینی فروخت کرکے 60 ملین ڈالر کمائے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ بھی کہاکہ نا اہل حکومت کے سبب سرکلر ڈیبٹ 600 بلین روپے تک پہنچ چکا ہے جو کہ مشرف کے دور میں 200 بلین اور زرداری دور حکومت میں 480 بلین روپے تھا۔

    ان کا مطالبہ تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کا آڈٹ کرایا جائے کہ 22 ارب کا منصوبہ 84 ارب تک کیسے جا پہنچا۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے بوگس ووٹوں کے معاملے کو انتظامی غفلت قرار دیا ہے جبکہ غلطی سے ترپن ہزار ووٹ پڑ جانا غلطی نہیں بلکہ منظم دھاندلی ہے۔

  • پیٹرول ایک روپےفی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے، وزیرپیٹرولیم

    پیٹرول ایک روپےفی لیٹرتک مہنگا ہوسکتا ہے، وزیرپیٹرولیم

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت ایک روپےفی لیٹرتک بڑھ سکتی ہے،وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتےہیں وزیراعظم چاہیں توپیٹرول کی قیمت میں اضافہ روک سکتےہیں۔

    وزیرپیٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے اے آر وائی نیوزکےپروگرام بھائو تائومیں کیا بتایا آیئے دیکھتےہیں، شاہد خاقان عباسی نےانکشاف کیاکہ ایل پی جی کوریگولیٹ کرنے کا طریقہ کارتبدیل کیاجارہا ہے، سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی۔

    ایک سوال پروزیرپیٹرولیم کا کہنا تھاکہ ایل این جی درآمد کی راہ میں رکاوٹیں دورہوگئیں، آئل مافیا کی جانب سےدھمکیوں پروہ قانونی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتے۔

  • ایل این جی کا استعمال دیگرایندھن سے سستا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

    ایل این جی کا استعمال دیگرایندھن سے سستا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نےقطر کےساتھ سستی ایل این جی درآمد کا معاہدہ طے ہونےکااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت سالانہ ایل این جی کےچوبیس کارگو جہازملک میں گیس کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے،جس کی قیمت سات اعشاریہ سات ڈالر فی کیوبک فٹ مقررکی گئی ہےجبکہ کارگو جہاز کا بندرگاہ کا ایک دن کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ہوگا۔

    شاہد خاقان عباسی نےمزید کہا کہ ایل این جی کے استعمال ہر حال میں دیگر ایندھن سے سستا ہوگا،قطر ساتھ ہونے یہ معاہدہ قلیل مدتی ہے۔