Tag: shahid pasha

  • متحدہ رابطہ کمیٹی کے سابق رہنما شاہد پاشا کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    متحدہ رابطہ کمیٹی کے سابق رہنما شاہد پاشا کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو جعلی دوتہائی اکثریت سے ہٹایا گیا، انہوں نے متحدہ ورکرز ایکشن کمیٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شاہد پاشا نے کہا کہ آج کارکنان کی ایم کیوایم الگ ہے اور رابطہ کمیٹی کی الگ، ایم کیو ایم کے8شہری وڈیرے ارب پتی ہیں، جوان8کے ٹولے سے سوالات کرتا ہے تو بغیر نوٹس دیئے اسے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔

    شاہد پاشا نے بتایا کہ کامران ٹیسوری نے ان شہری وڈیروں سے سوالات کیے تھے، ٹوٹی ہوئی چپلوں اور موٹرسائیکل پر آنے والے رہنما آج ارب پتی بن گئے ہیں۔

    سابق ڈپٹی کنوینئر نے کہا کہ خواجہ اظہارالحسن، عامر خان اور امین الحق بتائیں وہ مالدار کیسے ہوئے؟ عادل صدیقی اور بابرغوری لوٹ مار کرکے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، یہاں لوگ کرپشن کرتے اورملبہ لندن پر ڈالتے تھے.

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ایم کیوایم رہنما شاہد پاشا کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ32سال سے ایم کیو ایم کا کارکن رہا، مجھے5مرتبہ گرفتار بھی کیا گیا اور اس دوران میں نے اپنی کوئی جائیداد نہیں بنائی۔

    مجھے بغیر کسی قصور کے معطل کیا گیا، اس ساری سازش کے پیچھے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا ہاتھ ہے، ہم رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ رابطہ کمیٹی کو فوری تحلیل کیا جائے۔

    شاہد پاشا کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو جعلی ٹو تھرڈ مجورٹی سے ہٹایا گیا، خالد مقبول صدیقی کنونیئر ہیں تو پارٹی کو آئین کے تحت چلائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا گرفتار

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا گرفتار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کو قانون نافد کرنے والے اداروں نے ایک بار پھرحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی شاہد پاشا کو رات گئے قانون نافد کرنے والے اداروں نے نجی اسپتال کے قریب سے حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہد پاشا کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔


    ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینرشاہد پاشا رینجرزکے زیرِحراست


    خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کو حراست میں لیا گیا اور 15 دن بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔

    بعدازاں 22 اگست 2016 کو بھی شاہد شاپا کو حراست میں لینے کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔


    حیدرآباد فائرنگ، ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 25 اکتوبر کوحیدرآباد کے علاقے حالی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 7اکتوبرکو رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما گلفراز خان خٹک ایڈووکیٹ کو حراست میں لے لیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ڈاکٹرعامر لیاقت کو رینجرز کی تحویل سے رہا کردیا گیا

    ڈاکٹرعامر لیاقت کو رینجرز کی تحویل سے رہا کردیا گیا

    کراچی : رینجرز نے ڈاکٹرعامر لیاقت کو رہا کردیا گیا جبکہ ایم کیو ایم رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیوا ایم کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت کو رہا کردیا گیا، انھیں گزشتہ روز انکے آفس سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    رہائی کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو کچھ نہیں، انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، عامر لیاقت کا ایم کیو ایم سے علیحدگی سے متعلق کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، انھوں نے کہا میں شدید دباؤ میں ہوں۔

    ایم کیو ایم قائد کی ملک مخالف تقریر پر ڈاکٹرعامر لیاقت نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور مرتے دم تک کرتا رہوں گا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد کے بیان کی مذمت کرتا ہوں اور ڈاکٹر فاروق ستار کی حمایت کااعلان کرتا ہوں۔

    اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو پیش کیا گیا ، تینوں رہنماؤں کو منہ پر کپڑا ڈال کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا تو وکلا اور شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


     مزید پڑھیں : فاروق ستاراوراظہارالحسن رہا، کنورنوید جلیل اورقمرمنصورتحویل میں


    ایم کیو ایم کے تینوں رہنماؤں کے خلاف 116/2016 اور 117/2016 کے تحت مقدمات درج ہیں، جس میں جلاؤ گھیراؤ، اشتعال انگیزی کے الزامات شامل ہیں ۔


     مزید پڑھیں : کراچی: ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ


    اس سے قبل ایم کیو ایم کے 11 کارکنوں کو بھی رہنماؤں سے پہلے 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز متحدہ کے قائد کی پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز تقریر اور اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرشاہد پاشا کورہا کردیا گیا

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئرشاہد پاشا کورہا کردیا گیا

    کراچی : رینجرزنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا کو گزشتہ ماہ رات گئے رینجرز کی بھاری نفری نے گلستان جوہر میں قائم فلیٹ بلیسنگ ہائٹس میں چھاپہ مار کر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

    رینجرز نے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے نوے روز کا ریمانڈ لیا تھا تاہم نوے روز سے پہلے ہی رینجرز نے شاہد پاشا کو رہا کردیا ہے۔

    شاہد پاشا رہائی کے بعد نائن زیرو پہنچے جہاں انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی۔