Tag: Shahnawaz Dahani

  • پی ایس ایل 9: ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا

    پی ایس ایل 9: ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا۔

    گزشتہ روز کے میچ سے قبل میزبان ٹیم نے پیر کی شب نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہنواز دھانی اور برطانیہ سے آنے والے آل راونڈر ڈیوڈ ولی کو  قوالی نائٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=evTK9X4xERQ

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی کو جب قوالی سمجھنے میں مشکل پیش آئی تو شاہنواز دھانی  نے ان کی مدد کی اور انہیں قوالی کے بول بھی سکھائے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی شاہنواز دھانی کے ساتھ ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ گنگنا رہے ہیں، اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

  • وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

    پی سی بی کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے شاہنواز دھانی سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو  میں کہا کہ ’ شاہنواز نے پی ایس ایل سے اپنا کیرئیر شروع کیا اور پھر پاکستان ٹیم کا حصہ بنا‘۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’لیکن ان کی کارکردگی نظر نہیں آرہی، اس لیے ہم نے انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا، جب ورلڈ کپ میں نسیم انجرڈ ہوا تو اس وقت بھی سلیکٹر شاہنواز کے آپشن پر نہیں گئے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ جب شاہنواز کیمپ میں آئے تو انہوں نے باؤلنگ کرنے سے انکار کیا، جب ان سے وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا میں نے 20 دن سے کوئی پریکٹس نہیں کی، میں بیمار تھا‘۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ایسا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، کیوں کہ اگر کوئی ٹیم کا حصہ ہے تو اسے ہر وقت کھیلنے کے لیے تیار ہونا چاہیے‘۔

    چیف سلیکٹر نے بتایا کہ ’ شاہنواز پاکستان کے ساتھ جڑنے والے 2 سے 3 کوچز کے ساتھ رہ چکے ہیں، سب کی رپورٹ میں بولر سے متعلق ایک ہی شکایت تھی، شاہنواز دھانی کی شکایات آئیں ہیں کہ وہ نیٹ میں بھی بولنگ نہیں کرانا چاہتے‘۔

    وہاب ریاض نے مزید کہا کہ اب شاہنواز ان سب باتوں پر توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے سوئی گیس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیٹرک کی ہے، یہ ایک اچھی نشانی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کررہے ہیں

  • شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی مداحوں کا منفرد تحفہ کوہلی تک پہنچا دیا

    شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی مداحوں کا منفرد تحفہ کوہلی تک پہنچا دیا

    قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے پاکستان مداح کا ہنر مایہ ناز بھارتی بیٹر ویرات کوہلی تک پہنچا دیا۔

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے ان کے مداح ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔

    گزشتہ دنوں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی مداحوں نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی سے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتے ہوئے ریت پر ان کی تصویر بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    اب نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے پاکستانی  بیچ آرٹسٹس کا تحفہ ویرات کوہلی تک پہنچا دیا ہے ڈاہانی نے گڈانی بوائز کے نام سے مشہور نوجوانوں کا شاہکارآسٹریلیا میں بھارتی بلے باز کو دکھایا۔

    قومی فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوہلی یہ ویڈیو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور پورے گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گڈانی بوائز کے نام سے مشہورمداحوں نے ویرات کوہلی کا خاکہ بنایا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

     

  • شاہنواز دھانی کا ’بریانی اور کڑاہی‘ کا مطالبہ

    شاہنواز دھانی کا ’بریانی اور کڑاہی‘ کا مطالبہ

    مداحوں میں خوش مزاجی کے ساتھ گھل ملنے کے لیے مشہور قومی کھلاڑی شاہنواز دھانی نے مداحوں کو آٹوگراف دیتے ہوئے ایک مداح سے ملاقات کے لیے بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو مداحوں کے درمیان گھلتے ملتے دیکھا جا سکتا ہے، وہ کافی دیر تک مداحوں میں گھرے رہے اور خوش مزاجی کے ساتھ سیلفی بنواتے اور آٹو گراف دیتے رہے۔

    یہ ویڈیو نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے، جس میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے انھیں خود ہی بریانی یاد دلائی، جس پر انھوں نے کہا ’بریانی تو ضروری ہے۔‘

    ایک موقع پر انھوں نے کہا ’کل بریانی کھاتے ہیں، بریانی اور کڑاہی بہت پسند ہیں مجھے‘ مداح کے اوکے کرنے پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کل کراؤن پلازہ میں ملتے ہیں۔

    شاہنواز نے ایک خاتون مداح سے فون لے کر سیلفی بھی بنائی، اور اس کے بعد جب وہ اس فون سے دوسرے مداحوں کے ساتھ سیلفی بنانے لگے تو خاتون نے کہا کہ یہ فون اس کا ہے دے دیں، اس پر شاہنوز نے مذاق میں فون جیب میں ڈالنے کا اشارہ کیا اور پھر واپس کر دیا۔

    وہ کچھ دیر تک مداحوں میں گھرے رہے اور ہنستے، مذاق کرتے ہوئے آٹوگراف دیتے رہے، کئی بچوں کو انھوں نے گلے بھی لگایا۔

  • شاہنواز دھانی کی انجری، میڈیکل ٹیم 72 گھنٹے تک معائنہ کرے گی

    شاہنواز دھانی کی انجری، میڈیکل ٹیم 72 گھنٹے تک معائنہ کرے گی

    دبئی: قومی ٹیم کے سائیڈ‌ اسٹرین انجری کے شکار فاسٹ بولر شاہنواز دھانی آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں تک ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ شاہنواز دھانی ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری کے شکار ہیں، اس لیے ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی۔

    ٹیم کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد ہی شاہنواز دھانی کی انجری کے اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا

    یاد رہے کہ شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں، وہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

  • اجازت ہے؟ شاہنواز ڈاہانی کا نیا انداز شائقین کرکٹ کو بھاگیا

    اجازت ہے؟ شاہنواز ڈاہانی کا نیا انداز شائقین کرکٹ کو بھاگیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کا میلہ اختتام پزیر ہوا تاہم گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی شاہنواز ڈاہانی کی منفرد جشن نے شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کرلیا۔

    صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی میدان میں شائقین کرکٹ کے توجہ کا محور رہتے ہیں،وہ وکٹ لینے کے بعد پورے میدان میں بھاگتے اور باؤنڈری کے پاس جا کر اپنا جشن مکمل کرتے ہیں۔

    رواں سیزن میں شائقین کرکٹ نے انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار کی جانب سے شاہنواز ڈاہانی کو روکنے کا منظر دیکھا تھا، جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے گئے تھے۔

    گذشتہ روز پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف نصف سنچری جڑنے والے محمد حفیظ کو شاہنواز ڈاہانی نے آؤٹ کیا تو اس بار انہوں نے باؤنڈری کی جانب بھاگنے کی بجائے وہ سیدھا امپائر علیم ڈار کے پاس پہنچ گئے اور ان سے جشن منانے کی اجازت طلب کی۔

    علیم ڈار بھی شاید ڈاہانی کے مزاج کو سمجھ چکے تھے اس لئے انہوں نے فوری طور پر انہیں اشارے کے ساتھ جشن منانے کی اجازت دی، اس موقع پر کمنٹری باکس میں بیٹھے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنی ہنسی نہیں روک پائے، اس چند سیکنڈ کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا شائقین کے دل جیت لئے ہیں۔Image

    اس سے قبل میچ کے آغاز پر لاہور قلندرز کے ان فارم بیٹر فخر زمان کا باؤنڈری پر شاندار کیچ تھام کر شاہنواز ڈاہانی نے شائقین سے خوب داد سمیٹی تھی، ڈاہانی کے اس ناقابل یقین کیچ پر خود فخر زمان بھی دنگ رہ گئے تھے۔

  • فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

    فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی

    لاہور: فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کو وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں اُڑانے والے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے۔

    سلیکشن کمیٹی شاہنواز داہانی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہے، سلیکشن کمیٹی کرکٹ بورڈ پر زور دے رہی ہے کہ شاہنواز کو دورہ انگلینڈ کے لیے بھجوایا جائے۔

    پی سی بی نے بھی فاسٹ بولر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، انگلینڈ کے لاجسٹک مسائل حل نہ ہوئے تو داہانی ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال اسکواڈ جوائن کریں گے۔

    واضح ہے کہ شاہنواز کو قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہی، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 20 وکٹیں لیں، اور ٹورنامنٹ کے بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز اپنے نام کیے۔

    شاہنواز ڈاہانی اور صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

    شاہنواز داہانی کا تعلق لاڑکانہ کے ایک دیہی علاقے کے غریب خاندان سے ہے، پی ایس ایل میں یادگار کارکردگی پر لاڑکانہ میں شہر کے مختلف راستوں پر داہاني کی بڑی بڑی تصاویر آویزاں کی جا چکی ہیں، اور ان کی واپسی پر شان دار استقبال کیا جائے گا۔

  • شاہنواز ڈاہانی اور صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

    شاہنواز ڈاہانی اور صہیب مقصود نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

    ابوظبی: پی ایس ایل سیزن سکس کا میلہ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، ایونٹ کا میلہ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے لوٹ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن سکس کا میلہ چیمپئن ٹیم ملتان سلطانز کے بلے باز صہیب مقصود اور شاہنواز ڈاہانی نے اپنے نام کیا، فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے صہیب مقصود نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 428 رنز بنائے اور ایونٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

    حریف کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد منفرد اسٹائل سے جشن منانے والے شاہنواز ڈاہانی کے لئے پی ایس ایل سیزن سکس یادگار بن گیا، ٹورنامنٹ میں 20 کھلاڑیوں کا شکار کرنے والے ڈاہانی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بولر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے افتخار احمد نےبہترین فیلڈر کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز فاتح ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے نام رہا،ایونٹ کےاختتام پرشیخ زید اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا گیا۔