Tag: shahroz sabzwari

  • شہروز سبزواری نے صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی

    شہروز سبزواری نے صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی دوسری اہلیہ و پاکستانی ماڈل صدف کنول کی سالگرہ یادگار بنادی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول آج 29 اگست کو اپنی 31 ویں سالگرہ منارہی ہیں، اس موقعے پر ان کے شوہر شہروز سبزواری نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلکش تصاویر جاری ہے۔

    اداکار شہروز سبزواری نے 10 تصاویر پر مشتمل پوسٹ شیئر کی جس میں صدف کنول کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ کا آغاز صدف اور شہروز کی سیلفی سے ہوتا ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہا ہے۔

    جبکہ دیگر تصاویر میں ڈنر نائٹ، صدف کنول کا پوز، میوزک کانسرٹ انجوائے کرتے برتھ ڈے گرل کی ویڈیو، ننھی زہرہ کیساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات، صبح کے ناشتہ سمیت قیمتی لمحات شامل ہیں۔۔

    اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میری زندگی میں آنے کیلئے آپکا شکریہ۔’

    یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے اپنی سابقہ اہلیہ و اداکارہ سائرہ یوسف سے 2020 میں علحیدگی کے بعد پاکستانی ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی زہرہ سال 2022 میں پیدا ہوئی۔

  • ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    ’محبت جب ’جرم‘ بن جائے تو ’سنگسار‘ کردیتی ہے‘

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کا ٹیزر شیئر کردیا۔

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی (حیا)، شہروز سبزواری (شہیر)، فیصل قریشی (جعفر الٰہی)، صائمہ نور، حنا دلپذیر، شبیر جان، مریم انصاری ودیگر مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب محبت جرم بن جائے تو سنگسار کردیتی ہے۔‘

    گزشتہ روز ’ہوک‘ کا تیسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جس میں کنزا ہاشمی اور شہروز سبزواری کو دکھایا گیا وہ ساتھ پڑھتے ہیں اور انہیں ’حیا‘ سے محبت ہوجاتی ہے جبکہ فیصل قریشی بھی پہلے ٹیزر میں حیا کو دھمکاتے دکھائی دیے تھے۔

    ٹیزر میں فیصل قریشی کہتے ہیں کہ ’محبت کرنے سے نہیں ہوتی بس ہوجاتی ہے، کبھی کبھی ساری زندگی کا ساتھ ہوتا ہے پر کوئی آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔‘

    دوسری جانب ’شہیر، حیا سے کہتے ہیں کہ میں تمہیں دوست سے بڑھ کر مانتا ہوں تم جانتی ہو میں تمہیں پسند کرتا ہوں۔‘

    وہ گھر میں بھی حیا سے متعلق بتادیتے ہیں جس پر صائمہ انور ان کے کان کھینچ کر پوچھتی ہیں ’ویسے اس کا نام کیا ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ کے ٹیزر کو یوٹیوب پر ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط نشر ہونے کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔