Tag: shahrukh

  • شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    شاہ رخ کا اپنی ٹیم سے کیسا رویہ ہے؟ گوتم گمبھیر کا اہم انکشاف

    لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کا اپنی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول کے ساتھ برا سلوک اس وقت خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، وہیں کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے شاہ رخ خان کے برتاؤ سے متعلق ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں نے اب تک جتنے بھی ٹیم مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں شاہ رخ خان بہترین ٹیم مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کنگ خان کا کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ ہے اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو پوری طرح سے سپورٹ کرتے ہیں۔

    کے کے آر کے مینٹور گوتم گمبھیر نے حال ہی میں، ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، ‘میں نے اب تک جتنے بھی مالکان کے ساتھ کام کیا ہے ان میں کنگ خان بہترین مالک ہیں۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ کے کے آر ٹیم میں کرکٹ کے معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کرتے، وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اور میرے فیصلوں کی حمایت بھی کرتے ہیں۔ گمبھیر نے مزید کہا کہ ‘کپتان، کوچ اور مالکان کے درمیان تعلق بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے’۔

    گوتم گمبھیر نے کہا کہ بھارت میں کچھ تجزیہ کار صرف ایک منٹ اور ایک میچ کی بنیاد پر اپنا تجزیہ دینا شروع کرتے ہیں، تنقید تب کی جانی چاہیے جب آپ اس حالت میں ہوں اور اس دباؤ کو جانتے ہوں۔ شاہ رخ خان اس جدوجہد اور دباؤ کو جانتے ہیں۔

  • شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور آئی جی جیل سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر درد کی وجہ سے اسپتال منتقل کیاگیا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی جواجہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی نے ماضی میں بھی دورانِ قید زیادہ تر وقت جناح اسپتال میں گزارا جہاں اُن کے لیے علیحدہ کمرہ اور خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ودیگرملزمان کےنام ای سی ایل میں شامل

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سول سوسائٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا اور گزشتہ دنوں سماعت پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ساتھ انہیں دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی جناح اسپتال منتقل

    واضح رہے سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس آفیسر اورنگزیب کے جواں سالہ بیٹے شاہ زیب کو ملزم شاہ رخ جتوئی نے اپنے ساتھوں کی مدد سے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلموں میں ناکامی: شاہ رخ کا فلم انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان

    فلموں میں ناکامی: شاہ رخ کا فلم انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان نے کہا ہے کہ فلموں میں ناکامی یا عمر کے بڑھنے کی وجہ سے اداکاری کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جنہیں انڈسٹری میں رومانوی اداکاری کا بادشاہ مانا جاتا ہے وہ اپنی پہ در پہ ناکام فلموں کی وجہ سے پریشان ہیں مگر انہوں نے شوبز انڈسٹری کو نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری سے مداحوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ عرصہ دراز بالی ووڈ انڈسٹری پر راج بھی کیا، ایک وقت تھا کہ کنگ خان کی کوئی فلم ناکام نہیں ہوتی تھی مگر اب گزشتہ سالوں سے اُن کی فلمیں باکس آفس پر ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔

    کنگ خان کی فلم دل والے اور باجی راؤ مستانی ایک ساتھ ریلیز ہوئیں مگر شاہ رخ کے مقابلے میں رنویر سنگھ مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’رئیس‘ بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    اس تمام تر صورتحال کے باوجود شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری عمر بڑھ رہی ہے اور فلمیں کامیاب نہیں ہورہی مگر میرا اداکاری چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں کیونکہ میں مداحوں کو اپنے خاندان کی طرح سمجھتا ہوں‘‘۔

    شاہ رخ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مجھے یقین ہے کہ پوری زندگی اداکاری کرسکتا ہوں چاہیے برا کردار کی کیوں نہ ادا کروں، اپنی زندگی کی آخری سانس تک شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہنا چاہتا ہوں اس لیے کبھی اداکاری چھوڑنے کا تصور ہی نہیں کیا۔

  • شاہ رخ اور سلمان کے تعلقات، برسوں‌ پرانی برف پگھلنے لگی

    شاہ رخ اور سلمان کے تعلقات، برسوں‌ پرانی برف پگھلنے لگی

    ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ اور دبنگ خان میں جمی برف پگھلنے لگی، شاہ رخ خان  نے سلمان کو اپنا بھائی بنا لیا کہتے ہیں سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بھی بڑ ھ کر ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان سے جب سلمان خان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’سلمان خان میرے لیے بھائیوں سے بھی بڑ ھ کر ہے‘۔

    دوسری جانب سلمان خان نے بھی ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور شاہ رخ خان کی پرانی تصویر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے بارے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تصویر مجھے بہت عزیز ہے اس لیے میں ہمیشہ اسے اپنے پاس رکھتا ہوں‘‘۔

    پڑھیں: سلمان خان کا بھائی کے ہمراہ رکشے میں سفر

    سلمان نے کہا کہ میں اور شاہ رخ لندن میں ایک ساتھ شو کررہے تھے، ہم نے وہاں بہت مزے کیے ، وہ وقت ہمارے لیے بہت یادگار تھا، یہ تصویر انہی دنوں بنائی گئی تھی، میں اُس وقت کو نہیں بھلا سکتا۔

    یاد رہے ماضی میں بالی ووڈ کے دونوں خانز کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نظر نہیں آئے اور دونوں ہی اداکاروں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے دیکھا گیا ہے تاہم اب سلمان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ میں جب دونوں اداکار ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جلوے دکھا رہے ہیں تو اُن کے درمیان دوریاں بھی ختم ہوتی جارہی ہیں۔

    ویڈیو دیکھیں

  • شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    شاہ رخ خان نے کاجول کیساتھ گانوں کی فلمبندی کو جادو قرار دیدیا

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی اور نامور اداکارہ کاجول کے ساتھ گانوں کی شوٹنگ کرنا جادو کرنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی جو بالی ووڈ میں سب سے مشہوراورمتعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والی رومانوی جوڑی ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم “دل والے” کے لیے آئس لینڈ میں گانے کی شوٹنگ کے بعد اداکارنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کاجول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں فلم کے لئے گانا ” کالی کالی آنکھیں دو تیرے نینا ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور میری دوست کاجول کے ساتھ یہ گانا ریکارڈ کرانا جادو جیسا ہے۔

    دونوں اداکار 2010 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم “مائی نیم ازخان” کے بعد ایک ساتھ فلم “دل والے” میں جلوہ گرہورہے ہیں جو کہ 18 دسمبرکوریلیز کی جائے گی جب کہ فلم میں ورن دھون، کریتی سنون اور دیگر اداکاربھی شامل ہیں۔

  • شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔

    روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

    روہت شیٹھی کی نئی فلم ‘دل والے’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ رُخ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا۔فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

    روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔

    سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنيا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔