Tag: Shahrukh Khan

  • کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

    لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کو فلم نگری پر راج کرتے ہوئے 23 سال مکمل ہوگئے۔ان 23سالوں کے ابتدائی کئی سال ایسے بھی تھے جب انہیں خود کومنوانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔

    شاہ رخ خان کی کامیابی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ” دن رات کی محنت اور تگ ودو کے بعدبلاخر شاہ رخ خان کو پہلا بریک تھرو ملا 25 جون 1992ء کور یلیز ہونے والی فلم ”دیوانہ“ سے۔ اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔

    فلم ”دیوانہ“ان کے کیرئر کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ تب سے اب تک شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ آج وہ جس فلم میں کام کریں اسے ریلیز سے پہلے ہی بے انتہائی شہرت مل جاتی ہے ۔ ان بیس سالوں میں شاہ رخ نے لاکھوں اور کروڑوں فینز بنائے جو انہیں پیار سے ’ایس آر کے ‘ اور ’کنگ خان‘کہتے ہیں۔ وہ واقعی فلمی اسکرین کے کنگ ہیں۔

    بالی وڈ میں گزارے ہوئے ان بیس سالوں میں کنگ خان نے انگنت کردارکئے۔”دل والے دلہنیا لے جائیں گے “ کے والہانہ عاشق سے ’سوادیش ‘ کے سائنسدان تک کون سا ایسا کردار ہے جو کنگ خان نے ادا نہ کیا ہو اور داد نہ پائی ہو۔

     ابتدائی دور میں شاہ رخ نے بہت سی فلموں مثلاً ”ڈر“، ”بازی گر“ اور” انجام“ میں منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ شہرت میں ہیرو کو بھی کوسوں میل پیچھے چھوڑ دیا۔

    انیس سو پچانوے میں فلمساز ادیتیہ چوپڑہ کی تاریخ ساز فلم ’ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ میں ’راج ملہوترہ ‘ کے کردار نے افسانوی شہرت حاصل کر کے شاہ رخ کو فلمی دنیا میں امر کر دیا اور رومینٹک ہیرو کا ایک نیا انداز متعارف کرایا۔ شاہ رخ کا جادو راج ملہوترہ کی صورت میں سر چڑھ کر بولا اوراس نے لاکھوں چاہنے والوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔

    اس کے بعد تو شاہ رخ کے پاس رومینٹک فلموں کی لائن ہی لگ گئی۔”کچھ کچھ ہوتا ہے“،” کبھی الوداع نہ کہنا“،” محبتیں“، ”کل ہو نہ ہو“ اور ”رب نے بنا دی جوڑی‘‘کی صورت میں کنگ خان نے ایک سے بڑھ کر ایک میگا ہٹ رومینٹک فلم دی۔

    بلاشبہ اپنی حقیقی اور جنونی اداکاری سے شاہ رخ نے رومینٹک ہیرو کے کردار کو ایک نئی جہت، ایک نیا رخ عطا کیا۔اس دوران انہوں نے تجرباتی کردار بھی ادا کئے جو ہیرو کے عام تصور سے ہٹ کر تھے مثلاً سودیش“،” اشوکا، ڈان،ڈان 2،چک دے انڈیا ، دیوداس، اور ، را۔ون ،ہیپی نیو ایئر ، مائی نیم از خان ،  کے کردار ۔

    شاہ رخ فلم نگر کے بادشاہ ضرور ہیں لیکن ان کی شروعات ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی۔ ٹی وی ناظرین سے ان کا پہلا تعارف انیس سو اٹھاسی میں ٹی وی سیریز ’فوجی ‘ کے ذریعے ہوئی۔اس کے بعد شاہ رخ نے انیس سو نواسی میں عزیز مرزا کی ٹی وی سیریل ’سرکس‘ میں بھی کام کیا ۔

    بادشاہ خان نے اپنے سفر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے دو ہزار سات میں ٹی وی میزبان کے طور اسٹار پلس کے گیم شو ”کون بنے گا کروڑ پتی“ میں میزبان کے فرائض انجام دئیے۔اس کے علاوہ انہوں نے’کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں“اور ”زور کا جھٹکا“ کی بھی میزبانی کی۔

    شاہ رخ خان کی کے بالی ووڈ میں 23 سال مکمل ہونے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے مداح بے پناہ ٹوئٹ کرتے نظر آئے جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں۔

  • تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    تین خان ہوں گے ایک فلم میں جلوہ گر

    ممبئی : بولی وڈ کے مداحوں کا دیرینہ خواب اب پورا ہونے والا ہے۔ جی ہاں بالی وڈ پر راج کرنے والے تین اداکارشاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو ان کے پرستار کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں مگر تینوں اداکاروں کے درمیان سرد جنگ وجہ سے کبھی ایسا ممکن نہیں ہو سکا تاہم اب ان کے پرستاروں کا یہ خواب پورا ہوتا نظرآرہا ہے۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پروڈیوسر ساجد نادیہ والا تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ لانے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور یہ پہلی بار ہوگا جب تینوں خان ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔

    ابھی یہ واضع نہیں ہو پایا ہے کہ فلم کی ہدایات کون دے گا تاہم رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ سال 2017 جنوری میں شروع کی جائے گی اور اس ہی سال دسمبر کے مہینے میں ریلیز کردی جائے گی۔

    ساجد نادیہ والا اداکار سلمان خان کے قریبی دوست ہیں اور تینوں خان کی بڑھتی ہوئی دوستی سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ساتھ فلم میں خوشی سے کام کریں گے۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کی آنے والی فلم ‘بجرنگی بھائی جان’ کا پہلا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے اداکار شاہ رخ خان اور پھرعامر خان نے شیئر کیا تھا۔

  • کنگ خان نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کو پیچھے چھوڑدیا

    کنگ خان نے ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کو پیچھے چھوڑدیا

    بالی وڈ: کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے جس کے بعد وہ ٹویٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ پاپولر ہوگئے ہیں۔

    شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر نا صرف یہ کہ اپنے کیرئر اور پیشے کی تفصیلات اہنے مداحوں سے شیئر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنی خاندانی زندگی کے بارے میں بھی باتیں شیئر کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مشہور لوگوں کے اقوال بھی۔

    شاہ رخ خان نے 12 ملین مداحوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے جس کے سبب وہ وزیر اعظم مودی کو سوشل میڈیا پر پپیچھے چھوڑ گئے ہیں اور اب ان کا ہدف ہیں بگ بی یعنی امیتابھ بچن جنہیں ہرانے کے لئے شاہ رخ خان کو دو ملین فالوورز مزید چاہئیں۔

  • شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دیوانے نکلے

    ممبئی: بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے اور ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیئے تھا،ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔

    شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول دھو لکیا نے ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے مکمل طور پر پورا اترتی ہے، میں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکا ہوں اور ان سے مل چکا ہوں، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

  • ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ایشوریہ اورشاہ رخ 12سال بعد ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریہ رائے بچن روہت شیٹھی کی نئی فلم میں بطور ہیرو اورہیروئن دکھائی دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایشوریہ نے اپنے وزن میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے اب وہ فٹ ہیں۔ روہت شیٹھی اس فلم کی عکسبندی شاہ رخ خان کی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ” فین“ کی عکسبندی مکمل کرواتے ہی شروع کردیں گے۔

    اداکار شاہ رخ اور ایشوریہ ماضی میں فلم ” جوش“ محبتیں اور ” دیوداس “ میں اکٹھے کام کر چکے ہیں‘ ان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔یاد رہے آخری مرتبہ سینما اسکرین پر 2002ءمیں بننے والی فلم ”دیوداس“ میں دونوں اداکاروں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جسے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے بنایا تھا مگر اس دھماکہ خیز فلم کے بعد دونوں سپر اسٹار کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے ہیں۔

    اب جب کہ سننے میں آیا ہے کہ ”چنائی ایکسپریس “ بنانے والے مشہور ڈائریکٹر روہت شیٹی نے دونوں سپراسٹارز کو ایک ساتھ دکھانے کے لیے اپنی کوششیں ابھی سے شروع کردی ہیں اور شوبز اطلاعات کے مطابق اپنی اس نئی فلم کے لیے انھوں نے اداکارہ ایشوریا رائے سے باقاعدہ رابطہ بھی کیا ہے۔

    ایشوریا سے ان کے اس فلم میں کردار سے متعلق بات کی ہے جس پر ایشوریا رائے متفق ہوگئی ہیں۔ اس لحاظ سے اب مداح ان دونوں سپراسٹارز ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کو قریباً 12 برس کے طویل عرصہ کے بعد ایک ساتھ سلور اسکرین پر پھر سے دیکھ سکیں گے۔

    دوسری طرف بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن نے بالی ووڈ میں دھماکہ خیز واپسی کی تیاریاں شروع کردیں۔ سابق مس یونیورس بالی ووڈ فلم ”جذبہ “میں وکیل کا کردار نبھائیں گی۔ 2010ءسے فلموں سے دور رہنے کے باوجود بالی ووڈ حسینہ ایشیوریہ رائے آج بھی شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔ فلم ”جذبہ“ میں اداکار جان ابراہم، عرفان خان اورانوپم کھیر بھی ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

  • خاتون پولیس اہلکار کا شاہ رخ کے ساتھ رقص متنازعہ بن گیا

    خاتون پولیس اہلکار کا شاہ رخ کے ساتھ رقص متنازعہ بن گیا

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کی ایک تقریب میں اس وقت تنازعہ کھڑا ہوگیا جب ایک خاتون پولیس اہلکار نے وردی میں بولی ووٖڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کیا۔

    بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس کے سالانہ ثقافتی میلے کی تقریب کے دوران خاتون پولیس اہلکار کاوردی میں شاہ رخ خان کے ساتھ رقص کرنے پر حزب اختلاف نے طوفان کھڑا کردیا، شاہ رخ خان کو حال ہی میں ممتا بینر جی نے مغربی بنگال کا برانڈ سفیر مقرر کیا تھا، حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نےممتا بینر جی پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے خاتون افسر کو وردی میں رقص کی جازت دے کر بھارتی آئین کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ آئین کسی کو اس طرح وردی میں ناچنے کی اجازت نہیں دیتا، سابق سٹی پولیس کمشنر نیروپم سوم کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے دور میں کسی کو اس طرح ڈانس کرنے کی کبھی اجازت نہیں دی۔

  • بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    بالی ووڈ کے کنگ خان رئیل اسٹیٹ میں قسمت آزمائی کریں گے

    دبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان کامیاب فلمی کیریئر کے بعد اب ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں بھی قسمت آزمائیں گے۔

    بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان رئیل اسٹیٹ کے میدان میں آگئے ہیں، کنگ خان نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو بتادیا کہ جسے اپارٹمنٹ چاہیئے ، وہ رائل اسٹیٹ میں اپنے لیے اپارٹمنٹ بُک کراسکتا ہے۔

    کنگ خان نے بالی ووڈ میں شہرت اور دولت کمانے کے بعد دبئی میں رائل اسٹیٹ کے نام سے ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ لانچ کردیا ہے، اس پروجیکٹ میں شاہ رخ خان کی پارٹنر اور کوئی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ گوری خان ہیں ۔