Tag: shahrukh-murder-case

  • کراچی:  نوجوان  شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم کا ساتھی گرفتار

    کراچی: نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم کا ساتھی گرفتار

    کراچی : نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم فرزند کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا، فرزند نے ساتھی کو رکشہ سوار خواتین کو لوٹنے سے پہلے اتاردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شاہ رخ کیس کے قاتل کی خودکشی کیس میں پولیس نے ہلاک ملزم فرزند کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ، ملزم بھی وارادات کے وقت فرزند کے ساتھ تھا، فرزند نے ساتھی کو رکشہ سوار خواتین کو لوٹنے سے پہلے اتاردیا تھا۔

    دوسری جانب خودکشی سے قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیوسامنے آگئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پہلے پستول اہلکاروں پر تان لی پھردور بھا گ کر خوکشی کرلی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی تھی ، رات گئے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم کو دیکھ ملزم نے خود کو گولی مار لی تھی۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کو ماں اور بہن کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

  • نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم   کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

    نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

    کراچی : کشمیر روڈ پر نوجوان شاہ رخ کے مبینہ قتل میں ملوث ہلاک ملزم فرزندعلی ناجائر اسلحہ رکھنے ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ہلاک ملزم فرزند علی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ملزم فرزند ناجائر اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث نکلا۔

    ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ ہلاک ملزم فرزند 3بار جیل بھی جا چکا ہے، اس پر بلال کالونی میں 2 اور بہادرآبامیں بھی 2 مقدمات درج ہیں۔

    پولیس اہلکار اسلحہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں 2017 اور 2019 گرفتار ہوا تھا، ملزم فرزند کو بہادر آباد اور بلال کالونی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    عارف عزیز کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم پولیس کا اہلکار تھا اور انویسٹی گیشن ویسٹ زون میں تعینات تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کشمیرروڈ پر نوجوان شاہ رخ کے مبینہ قاتل نے خودکشی کرلی تھی ، رات گئے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتاری کیلئے جانے والی پولیس کی ٹیم کو دیکھ ملزم نے خود کو گولی مار لی۔

    خیال رہے گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شاہ رخ کو ماں اور بہن کے سامنے گولی ماری گئی تھی۔