Tag: shahrukhkhan

  • شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے لئے دلچسپ تحفہ

    شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے لئے دلچسپ تحفہ

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر خیر سگالی کے پیغامات کا تبادلہ ہوا جس میں شاہ رخ نے ماورا کو ایک تحفہ بھی دیا۔

    اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان نے ماورا کوئی مہنگی جیولری یا پھر آٹوگراف بھیجا ہوگا تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنی اب تک سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’دل والے‘ کا فلم ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں کریتی سانون، کاجول، ورون دھونم شاہ رخ خان، جانی لیور اوربومن ایرانی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    ماورا حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ رخ خان کو ان کی سالگرہ پرخیرسگالی کا پیغام بھیجا جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ’’دل والے‘‘ کا لنک تحفے میں بھیجا۔

    ماورا حسین کے لئے دل والے کا لنک شائد کوئی بڑا تحفہ نا ہو پر شاہ رخ خان کی جانب سے ان کے ٹویٹ کا جواب دیا جانا ہی بڑا تحفہ ہے۔

    ماورا خان ممکنہ طور پربھارتی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ میں جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

  • میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    میرا نے شاہ رخ خان کو پاکستان آکر ان کی فلم میں ’کام‘ کی آفرکردی

    لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے اوران کی آنے والی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کردی۔

    گلابی انگریزی اور متنازعہ بیانات کے سبب خبروں کی زینت بنی رہنے والی اداکارہ میرا ایک بارپھرخبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں جب انہیں نے اپنے ٹویٹرپیغام میں شاہ رخ خان کو پاکستان آکران کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کرنے کی دعوت دی۔

    میرا نے اب سے کچھ عرصہ قبل بھی شاہ رخ خان کومخاطب کیا تھا جب انہوں نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پر بھارت میں میرا کے خلاف لابنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

    میرا نے کہا تھا کہ ماہرہ خان نے بھارت میں ماہرہ نے میرے خلاف مہم چلا کراپنے لئے فلمیں حاصل کی ہیں۔

    اب شاہ رخ خان پاکستان کی متنازع اداکارہ میرا کی جانب سے دی جانے والی آفرکا جواب دیں گے یا اسے قطعی نظرانداز کردیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم فی الحال شاہ رخ خان اپنے آنے والی فلمیں رئیس، دل والے اورفین میں مصروف ہیں۔