Tag: Shahzaib Hassan

  • اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 10 اگست کو سنایا جائے گا

    اسپاٹ فکسنگ کیس، شاہ زیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، 10 اگست کو سنایا جائے گا

    کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل پاکستانی بلے باز شاہ زیب حسن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا جو 10 اگست کو سنایا جائے گا جبکہ کرکٹر ناصر جمشید نے اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جواب جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے معطل کھلاڑی ناصر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں ہوئی۔

    ناصر جمشید نے عدالت کا آگاہ کیا کہ میں بلّوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہوں بس اسی وجہ سے دیگر کھلاڑیوں سے روابط بڑھ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس، کرکٹرناصرجمشید پرایک سال کی پابندی عائد

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید نے اسکائپ کے ذریعے ٹریبونل میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور وہ  اپنے کاروبار کی کوئی دستاویزات پیش نہ کرسکے۔

    ٹربیونل نے ناصر جمشید کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی، آئندہ ہونے والی سماعت پر وکیل کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی بلے باز شاہ زیب حسن کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر ٹریبونل نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 10 اگست کو سنایا جائے گا۔

    قبل ازیں گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی تھی جس کے دوران ناصر جمشید کے وکلا پیش نہیں ہوسکے تھے تو ٹریبونل نے آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد جمعے کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ : خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کو دوبارہ طلب کر لیا گیا

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن میں اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں ناصر جمشید، شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

    اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کیں جس کے بعد محمد عرفان کو کھیلنے کی اجازت ملی جبکہ 11 دسمبر 2017 کوکیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جمشید پر ایک سال کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان اور شاہ زیب سے تحقیقات کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور  شاہ زیب حسن کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دونوں کھلاڑی پیر اور منگل کے روز  پی سی بی کےسامنے حاضر ہوں گے اور وہاں موجود اینٹی کرپشن یونٹ کے اہلکار اُن سے تفتیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمدعرفان اورشاہ زیب حسن کو پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےسلسلے میں طلب کیا ہے، محمد عرفان کو پیر اور شاہ زیب حسن منگل کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    پڑھیں: ’’ کرکٹرشرجیل خان اورخالد لطیف کو چارج شیٹ دے دی گئی ‘‘

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کے متعلق معلومات اور تفصیلات سے پی سی بی کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے، جس کے بعد دونوں کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: ’’ عرفان کلیئر نہیں ہوئے، انہیں‌ شوکاز دینا ممکن ہے، شہریار خان ‘‘

    یاد رہے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے محمد عرفان سے تحقیقات کی جاچکی ہیں تاہم انہیں ابھی تک کلیئر قرار نہیں دیا گیا، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پی سی بی کا قائم کردہ ٹریبونل کرے گا تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا، قانون کے مطابق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہی ٹریبونل تحقیقات کرنے کا مجاز ہوگا۔