Tag: shahzaib murder case

  • شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    شاہ زیب قتل کیس: چیف جسٹس کا ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس، رپورٹ طلب

    کراچی: چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی اسپتال منتقلی کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور آئی جی جیل سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی کو کمر درد کی وجہ سے اسپتال منتقل کیاگیا تھا، تاہم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی جواجہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم شاہ رخ جتوئی نے ماضی میں بھی دورانِ قید زیادہ تر وقت جناح اسپتال میں گزارا جہاں اُن کے لیے علیحدہ کمرہ اور خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    شاہ زیب قتل کیس: شاہ رخ جتوئی ودیگرملزمان کےنام ای سی ایل میں شامل

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت تمام گرفتار افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سول سوسائٹی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا اور گزشتہ دنوں سماعت پر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ساتھ انہیں دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا تھا۔

    شاہ زیب قتل کیس، شاہ رخ جتوئی جناح اسپتال منتقل

    واضح رہے سال 2012 میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس آفیسر اورنگزیب کے جواں سالہ بیٹے شاہ زیب کو ملزم شاہ رخ جتوئی نے اپنے ساتھوں کی مدد سے جھگڑے کے بعد قتل کر دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہ زیب قتل کیس : چیف جسٹس کا مقدمہ سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم

    شاہ زیب قتل کیس : چیف جسٹس کا مقدمہ سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی فائل منگوا کر مقدمہ سپریم کورٹ اسلام آباد منتقل کرنے کاحکم دے دیا، رجسٹرار کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کی فائل منگوالی، سول سوسائٹی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کراچی رجسٹری میں دائرکی گئی تھی۔

    چیف جسٹس نے مذکورہ مقدمے کو سپریم کورٹ اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹراد کو ہدایت کی ہے کہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

    گزشتہ ماہ چھبیس دسمبرکو سول سوسائٹی نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت پر رہائی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ شاہ زیب قتل کیس دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، ملزمان کوسزا نہ دی گئی تو معاشرےمیں سنگین بگاڑ پیدا ہوگا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزمان کی سزائیں بحال کی جائیں۔


    مزید پڑھیں: شاہ زیب قتل کیس کا ملزم شاہ رخ جتوئی اسپتال سے رہا


    واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے یکم جنوری کو مقتول شاہ زیب کی قبر پر دئیے جلا کر معاملہ اٹھایا تھا۔


    مزید پڑھیں: شاہ زیب قتل کیس، کب کیا ہوا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔