Tag: Shaikh Rasheed Ahmad

  • نوازشریف دھماکوں کیخلاف تھے، عمران خان چینی چوروں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

    نوازشریف دھماکوں کیخلاف تھے، عمران خان چینی چوروں کو نہیں چھوڑینگے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی، راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور میں نے ایٹمی دھماکے کی حمایت کی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کیخلاف تھی،راجہ ظفرالحق، گوہرایوب اورمیں نے ایٹمی دھماکے کی حمایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے ملک سے  باہر جانا پڑا ، ملک کو زرداریوں، گیلانیوں اور شریفوں نے لوٹا ہے، پاکستان کاخون چوسنے والوں کومعاف نہیں کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز اور حمزہ کا کیس سنجیدہ نوعیت کا ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے، میں عمران خان کا ساتھی ہوں،تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، آج بھی یقین رکھتاہوں کہ کرپٹ عناصر کو معاف نہیں کیاجائے گا، اگلے 90دن ملکی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں، وزیراعظم عمران خان چینی اور آٹا چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ10دن میں ایس اوپیز کےمطابق مسافر بٹھانے پر5کروڑ کا نقصان ہوا، امتحان کی اس مشکل گھڑی میں ریلوے کا ساتھ دینے پر صحافی برادری کاشکر گزار ہوں، چاروں صوبوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ریلوے سے تعاون کیا۔

    ،انہوں نے کہا کہ مزید5ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرسید، کراچی، شالیمار، بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کو شروع کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے لاہور کو3 کے بجائے دو روز بند کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ملک میں زور پکڑرہا ہے، ٹڈی دل کے وار بھی جاری ہیں، ہم نے کورونا کےساتھ چلناہے،90دن ملک کیلئے بہت اہم ہیں، کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا، ہم ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں گے، وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ بہاولپور ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں۔

     

  • چیف جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیا،  شیخ رشید

    چیف جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بارے میں جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیا، میرا بس چلے تو چیف جسٹس کو3سال کی توسیع دوں، حکومت نے بحران کو سمجھداری سے معاملے کو حل کیا۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ چینی صدر نے کہا تھا کہ زندگی میں ایک ہی آرمی چیف سے ملاقات کی جس کا نام جنرل قمر جاوید باجوہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کو تیز کرنے میں بھی آرمی چیف کا بھی کردار ہے، بحران تھا لیکن حکومت نے سمجھداری سے معاملے کو حل کیا،ادارے کی کوئی بے توقیری نہیں ہوئی، ہماری غلطی تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سمری پر رات ڈیڑھ بجے میں نے دستخط کیے، رات ڈیڑھ بجے جگایا گیا، کہا گیا سمری پر دستخط کرنے ہیں،چیف جسٹس کا فین ہوں مجھے یقین تھا وہ مسئلہ حل کرلیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میرا بس چلے تو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو3سال توسیع دوں، ججز ریٹائرمنٹ کی مدت میں اضافے کا سب سے بڑا حامی ہوں، چاہتا ہوں سپریم کورٹ کے ججز کی مدت ملازمت بھی بڑھائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ سارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں جو نومبر دسمبر کی بات کررہے تھے اب مارچ کی کررہے ہیں اور مارچ بھی سر پر کھڑا ہے، پاک فوج کے بارے میں جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، چھ ماہ میں آرمی ایکٹ بھی ٹھیک ہوجائے گا اور اسمبلی سے پاس بھی ہوجائے گا۔

  • آصف زرداری 3 سے4 ماہ میں پلی بارگین کرکے  پیسے دینا شروع کردیں گے، شیخ رشید

    آصف زرداری 3 سے4 ماہ میں پلی بارگین کرکے پیسے دینا شروع کردیں گے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی 3سے4ماہ میں پلی بارگین کرلیں گے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور خورشید شاہ کے کیسز سیریس ہیں یہ پلی بارگین سے ہی حل ہوں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بڑے دل کے آدمی ہیں، آصف زرداری اور ان کے ساتھی 3سے4ماہ میں پلی بارگین کرلیں گے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کے دباؤ میں آنے والے نہیں، بعض علاج ایسے ہوتے ہیں جن کا بد قسمتی سے پاکستان میں علاج نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ پلی بارگین بھی ہورہی ہے اور نوازشریف بھی جارہے ہیں، عمران خان نے نوازشریف کو انسانی بنیادوں پر بیرون جانے کی اجازت دی ہے۔

    عمران خان نے نوازشریف کو ڈھیل دے کر گیند ان کے کورٹ میں بھینک دی ہے، اصل کیسز تو حمزہ، سلیمان اور خورشید شاہ کے خلاف ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شریف فیملی نے فائدہ اٹھالیا اب تمام لوگ جیل سے باہر ہیں، مولانا فضل الرحمان کے مارچ کو ن لیگ نے کامیابی سے کیش کرلیا۔

  • عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، شیخ رشید

    عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، شیخ رشید

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چین میں معیشت، اقتصادیات اور کشمیر کا مسئلہ زیربحث آئے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کل وزیراعظم عمران خان3روزہ دورے پر چین جارہے ہیں.

    پاکستان کی چین سے دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، وہ ہمارا ہرسیزن کا دوست ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین میں معیشت، اقتصادیات اور مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ زیربحث آئیگا.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ دورے میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، ایم ایل ٹو کی بھی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں، اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کیلئے یہ وقت حساس ہے، اپنی ذات یا سیاست کیلئے ملک کو کسی بحران کی طرف نہیں دھکیلیں.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بھارت اور افغان سرحد سے چھیڑچھاڑ ہوسکتی ہے، قوم چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے، انشااللہ عمران خان ملک کومعاشی بحران سےنکالیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ہٹلر مودی کی تمام سازشوں کو تباہ وبرباد کردیں گے، وہ کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

  • گوادر پورٹ کو ریلوے ٹریک کے ذریعے دیگر شہروں سے ملایا جائے گا،  شیخ رشید احمد

    گوادر پورٹ کو ریلوے ٹریک کے ذریعے دیگر شہروں سے ملایا جائے گا، شیخ رشید احمد

    سیئول : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے دیگر شہروں سے ملانے کیلئے کام کر رہے ہیں، ریل انفرااسٹرکچر کی ترقی کیلئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوریا میں3روزہ گلوبل انفرا اسٹرکچر تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کوریا کے شہر سیئول میں3روزہ گلوبل انفرا اسٹرکچرتعاون کانفرنس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے انفرا اسٹرکچر کی ترقی خطے کی خوشحالی اور دنیا کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، ہم کراچی تا پشاور ٹریک کو سی پیک کے تحت ڈبل ہائی اسپیڈ ٹریک میں بدل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ1872کلومیٹر لمبے ٹریک کو اگلے5سال میں تبدیل کیا جائے گا، ریلوے گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے دیگر شہروں سے ملانے کا کام کررہا ہے، گوادر پورٹ کو چین اور ایران کے ریل نیٹ ورک سے ملایا جائے گا۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ریل انفرا اسٹرکچر کی ترقی کیلئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان ریلوے سالانہ7کروڑ مسافروں کو138ٹرینوں سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے،820فریٹ کوچز اور230مسافر ویگنوں کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کرچکے ہیں۔

  • پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ کم کردیں گے، یومیہ 138ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید احمد

    پانچ سال میں ریلوے کا خسارہ کم کردیں گے، یومیہ 138ٹرینیں چلا رہے ہیں، شیخ رشید احمد

    لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ5سال میں انشااللہ ریلوے کا خسارہ ختم کرنا ہے، ہم 138ٹرینیں روزانہ چلارہے ہیں، پاکستان کے کسی حکمران نے اس جوش اور ولولے کے ساتھ مسئلہ کشمیرنہیں لڑا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم 138ٹرینیں روزانہ چلارہے ہیں، ساری ٹرینیں افسران و مزدوروں کی محنت سے چلی ہیں.

    میں چاہتا ہوں سیاست سے بالاتر ہوکر ریلوے چلایا جائے، کل ہم نے تمام ٹی ایل اے کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا ہے۔

    پانچ سال میں انشااللہ ریلوے کاخسارہ ختم کرنا ہے، ہماری نیت صاف ہے ادارے کوخسارے سے نکالیں گے، چیئرمین ،سی ای او اور وزیر ایماندارہوں تو کسی ادارے میں کرپشن نہیں ہوسکتی۔

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آج سے پہلے تک پاکستان کے کسی حکمران نے اس جوش و ولولے کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر نہیں کیا تھا۔ کشمیری72سال سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،10محرم الحرام کے بعد آزاد کشمیر جاؤں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اپوزیشن اور حکومت مسئلہ کشمیر کے معاملے پر ایک ہوجائے، خان صاحب میرے دوست اور بھائی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کسی قیمت پر کسی کو بھی این آراو نہیں دیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، شیخ رشید

    مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، شیخ رشید

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، آئین میں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک1800کلومیٹر کا ٹریک بنائیں گے۔

    ریلوے میں اس وقت 136ٹرینیں چلا رہے ہیں، ریلوے کی صرف چار ٹرینیں بارش کی وجہ سے متاثر ہیں، ہم نے اپنا ہدف 10ماہ میں ہی پورا کرلیا ہے، سندھ کے ریلوے اسٹیشنز کا دورہ کرنے آیا ہوں، ہم ان کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار بکھرے ہوئے ہیں، فضل الرحمان سیاست میں مذہبی بنیاد پر انتشار نہ پھیلائیں، مولانا فضل الرحمان شوق سے اسلام آباد آئیں، آئین میں ترمیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے جارہے ہیں، عمران خان کی سیاست نے بھارتی سیاست کو بھی آؤٹ کردیا ہے۔

    اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو ککرتے ہہوئے انہوں نے کہا کہ جو کرپشن کی سیاست کرتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا، اپوزیشن نے جو جھاڑوں پھیرا ہے اس کا انہیں اندازا نہیں ہے۔

    پیپلز پارٹی، نواز اور شہباز کی لوٹ مارکی وجہ سےقوم آج یہ دن دیکھ رہی ہے، ان کے کفن میں بھی جیبیں لگی ہیں یہ مرجائیں گے مگر پیسے نہیں دینگے، پپو اور باپو کی پارٹیوں کی وجہ سے ہی غریب آدمی مررہا ہے۔

  • حیدرآباد ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو کھول دیا گیا ہے، شیخ رشید احمد

    حیدرآباد ٹرین حادثے کے بعد ریلوے ٹریک کو کھول دیا گیا ہے، شیخ رشید احمد

    کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے کا ڈاؤن ٹریک کلیئر کرلیا گیا ہے، جناح ایکسپریس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اورتمام مسافر بھی محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ٹرینوں کے حادثے کے بعد لاہور سے کراچی جانے والاریلوے کا مین ٹریک کلیئر کردیا گیا ہے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جناح ایکسپریس نے حیدرآباد کے قریب کھڑی مال گاڑی کو ٹکر ماری،24گھنٹے میں حادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے،22جون کو حادثے کےبارے میں فیصلہ دوں گا  پاکستان ریلوے عوام کو تکلیف پہنچنے پر معذرت خواہ ہے۔

    مین ٹریک سے ٹریفک معمول کے مطابق گزاری جا رہی ہے، انہوں نے حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ڈرائیور اور دو اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق ہوئے، تاہم تمام مسافر محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حادثے کی تفصیلات تحقیقات کے بعد24گھنٹے میں سامنے لاؤں گا۔

    اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جناح ایکسپریس شام5بج کر10منٹ پر سامنے سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد وزیر ریلوے نے تحقیقات کا حکم دیا اور سی ای او ریلوے کو جلد کراچی پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔

    ترجمان مکا مزید کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں تھیں اور کوٹری سے ریلیف ٹرین بروقت جائے حادثہ پر پہنچی اور ٹریک کو صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، تین افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہی ٹریک پر چلنے والی جناح ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں، ٹرینوں کو حادثہ حیدرآباد کے مکی شاہ تھانے کی حدود خاصخیلی گوٹھ میں پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

  • نوازشریف اور زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا، شیخ رشید

    نوازشریف اور زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی کرپشن کا سارا بوجھ عمران خان پر آگیا ہے، ریلوے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جناح ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں وزیر اعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ جناح ایکسپریس نان اسٹاپ ٹرین ہے، یہ 15گھنٹے میں لاہور سے کراچی پہنچے گی، اس ٹرین میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے، جناح ایکسپریس ٹرین کو ہم نے قائداعظم کے نام سے شروع کیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں40ٹرینوں کا ٹارگٹ پورا کریں گے، مال گاڑیوں کی تعداد14کردی گئی ہے، غریب کی سواری کو عزت دینے پر وزیراعظم کا مشکور ہوں، ایک ماہ کے اندرسرسید ٹرین شروع کرنے والے ہیں، ریلوے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں گے، قبضہ مافیا سے ریلوے کی زمین واگزار کرائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے، لوٹ مارکی وجہ سے سارا بوجھ عمران خان پر آگیا ہے، حکمران کرپشن سے پاک ہو تو اللہ بھی مدد کو آتا ہے۔

    سابق وزیر ریلوے سعد رفیق اور نون لیگ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ریلوے کے نام پر ذاتی مفادات کیلئے رقم خرچ کی گئی،85،85کروڑ کے انجن خریدے گئے، ماضی کی حکومتوں نے باتیں بہت اور کام کم کیا ہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے غریب کی سواری ہے جسے اور بہتر کررہے ہیں،200کوچز ٹھیک کر کے24نئی ٹرینیں چلائی ہیں،300انجنز میں ٹریکنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے،75سالہ افراد کو ایک ماہ 2،2ٹکٹ مفت دیے جارہے ہیں، ایم ایل ون ٹرین آنے سے لاہور سے کراچی کا سفر6سے8گھنٹے ہوجائے گا۔

  • حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، شیخ رشید

    حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دونوں وفاقی وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمنٹ میں موجود مجھ سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں استعفیٰ دے دیں،لگتا ہے حکومت تیس دسمبر سے پہلے فارغ ہوجائے گی، ایک شخص کا مطلق العنانی کا خواب چکنا چور ہوگیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ حکومت 30 دسمبر سے پہلےفارغ ہوتے دکھائی دے رہی ہے، حکومت نے ناموس رسالت کے مسئلے کو جان بوجھ کر چھیڑا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد میں اپنے ساتھ عمران خان، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر راضی کرلوں گا۔

    راناثناءاللہ نے دھرنے والوں کو لاہور میں جان بوجھ کر نہیں روکا، دھرنے والوں پر بھارت کی حمایت کا الزام لگانے والے کو شرم آنی چاہیے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن اورمذہبی جماعتوں کا اجلاس فوری بلایا جائے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں وہ ن لیگ کے ووٹرز تھے، جنوبی پنجاب میں لوگ ن لیگ کےخلاف غصے میں بیٹھے ہیں، نوازشریف نے فوج کو دھرنے میں الجھانے کا منصوبہ بنایا اس لیے گلی گلی میں نوازشریف کو گالیاں پڑرہی ہیں، اب ان حالات میں ن لیگ کے وزراء انتخابی مہم کیسے چلائیں گے؟

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈاربیان حلفی سے منحرف نہیں ہوسکتے، وزیر خزانہ کو نوازشریف نے بھگایا، قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت نے ملزم اسحاق ڈار کو بٹھایا۔

    ن لیگ کا فوج کےخلاف عالمی ایجنڈا ہے، آج بانی ایم کیوایم اور نوازشریف ایک ہیں، نوازشریف جیل میں گئے تو ان کے بچوں نے واجپائی سے مدد مانگی تھی۔