Tag: Shaikh Rasheed Ahmad

  • اسپیکروزیراعظم کا کیس بھی الیکشن کمیشن بھیج دیتے تو بہترہوتا، شیخ رشید

    اسپیکروزیراعظم کا کیس بھی الیکشن کمیشن بھیج دیتے تو بہترہوتا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ عمران خان کے کیس کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کا کیس بھی الیکشن کمیشن میں بھیج دیتے تو آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوجاتا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ساڑھے تین سال بعد فلور ملنے پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسپیکر سردار ایاز صادق کو خوبصورتی بڑھانے کانسخہ بتا تے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر آپ خوبصورت ہیں، آپ نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن بھیجا، اگرنوازشریف کابھی بھیج دیتے تو آپ کی شان میں اوراضافہ ہوجاتا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں تو پتا بھی نہیں تھا کہ آف شور کمپنی کیا ہوتی ہے ، ہمیں اس کا اس وقت پتا لگا جب ایک محترم ٹی وی چینل پر آئے اور اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کیا جس کے بعد پاناما پیپرز میں مزید انکشافات ہوئے۔ پاناما پیپرز آنے کے بعد پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی اور دنیا میں کسی نے بھی پاناما پیپرز کو نہیں جھٹلایا، پاناما پیپرز آنے کے بعد وزیر اعظم نے ایک ماہ میں جتنی مرتبہ خطاب کیا وہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کے ایشو پر ساڑھے سات مہینے یہ لوگ فٹ بال بنے رہے لیکن ٹی او آر ہی نہیں بنے، خورشید شاہ پارلیمنٹ کی بات کرتے ہیں 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی پتہ چل جائے گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے بچے بڑی بڑی ڈگریاں لے کر بھی بیروزگار ہیں لیکن ان کے وہ بچے جنہوں نے داخلے بھی سیلف فنانس پر لیے ہیں 19 سال کی عمر میں اربوں کی پراپرٹی بنا لیتے ہیں، پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کے وکیل نے ہاتھ اٹھادیے اور کہا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔

  • اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، عدالت نے کہا ہے کہ قطرکے شہزادے کے خط کی کوئی قانونی اہمیت نہیں، اس خط کو سچ یا جھوٹ ثابت کرنا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ میری پٹیشن میں صرف نواز شریف کا نام ہے، میرا کیس صاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے بیانات میں تضاد ہے، مجھے لگتا ہے اگلے پندرہ دنوں میں نواز شریف نااہل ہوجائیں گے، نواز شریف پر آج بڑی قدغن لگ چکی، آ ج پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے پاناما لیکس کی وجہ سے ہے۔

    شیخ رشید  نے کہا کہ دادا کی جائیداد بیٹوں کو پہلے کیوں نہیں دی گئی؟ نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کی کفالت سے متعلق کیوں نہیں لکھا؟ میری نظر میں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، پوری قوم سمجھ گئی یہ لوگ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

    نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، کمیشن کی ضرورت نہیں، نواز شریف کے لیے اب اسٹیپ ڈاؤن ہونا بھی بے سود ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد پانچ سے چھ لوگ سلطانی گواہ بن جائیں گے۔

  • نواز شریف دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

    نواز شریف دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خبرلیکس کے معاملے پر ممکن ہے آرمی ایکٹ 1952 کے تحت فوج اہم گرفتاریاں کرے، پرویز رشید کی قربانی سےکام نہیں چلے گا، لگتا ہے نوازشریف پاناما لیکس کیس میں نااہل ہوجائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنےحلقوں میں ہونا چاہیے تھا.

    عمران خان اورقیادت سے کہا تھا کہ نیچےآجائیں یالال حویلی شففٹ ہوجائیں، عمران خان نےمجھ سے کہاریلی لے کربنی گالہ آجائیں.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ، انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف پاناما لیکس کیس میں دسمبر تک نااہل ہوجائیں گے.

    دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا، میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم قبول کرے گی، سراج الحق کا کیس لائٹ ہے،اصل کیس میرا اورعمران خان کا ہے.

    طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ،طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ،سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے ،سیاست میں سب اپنا اپنا مفاد دیکھتے ہیں، بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا۔

  • یکم نومبرکوسپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑوں گا، شیخ رشید

    یکم نومبرکوسپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑوں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو وہ سپریم کورٹ میں خود کیس لڑیں گے غلط گوشوارے جمع کرانے پر نو ایم این ایز نااہل ہوسکتے ہیں تو نواز شریف بھی نااہل ہوں گے، میں نے قوم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ آج زندہ رہا تو جلسہ گاہ میں ضرور پہنچوں گا اوراللہ کا شکر ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے میرا ساتھ دیا اور میں اپنے دیئے ہوئے وقت پر پہنچا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نامعلوم مقام سے عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے جلسے کیلیے لائے گئے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان لے گئے تھے۔

    اس کے علاوہ لال حویلی کے 37 ملازمین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، اس کے باوجود میں لوگوں سے کہتا ہو کہ ہم نے ظالموں کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے۔

    یکم نومبر کو میں خود سپریم کورٹ میں اپنا کیس لڑوں گا، انہوں نے کہا کہ اگر غلط گوشوارے جمع کروا کر نو اراکین قومی اسمبلی نا اہل ہوسکتے ہیں تو پھر انشاءاللہ نواز شریف کو بھی نا اہل ہونا پڑے گا۔ اوراگر نواز شریف نااہل نہیں ہوں گے تو ان نو ایم این ایز کو بھی بحال کرنا پڑے گا۔

    یہ میری استدعا سپریم کورٹ سے ہوگی۔ علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں طاہر القادری سے مسلسل رابطے میں ہوں لیکن میرے خیال میں ڈاکٹر طاہر القادری خود دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے تاہم مجھے ابھی حتمی طور پر اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنا کم از کم سات روز کا ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت دل بڑا کرے اپنے اندر گنجائش پیدا کرے۔

  • لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل

    لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار، راستے سیل

    راولپنڈی: پولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کا رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم  بھی ضبط کرلیا۔گیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا، لال حویلی کے باہر اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق گاڑی میں کل کے جلسے کے لیے اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم لایا گیا تھا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا اور لال حویلی کے باہر موجود بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 500 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات ہیں کہ کارکنوں کو گھسیٹتے ہوئے انتہائی بے رحمی کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے میگا فون پر اعلان کرتے ہوئے لال حویلی میں موجود کارکنوں کو باہر آنے کا وقت دیا اور وہاں موجود باقی کارکنوں کو لال حویلی سے دور ہٹنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام دور ہٹ جائیں ہمیں لال حویلی سیل کرنی ہے۔

    نمائندہ راولپنڈی جہانگیر کے مطابق دو گھنٹے میں دو بار کریک ڈاؤن کیا گیا،  رات دو بجے لال حویلی کوچاروں اطراف کنٹینر لگا کرسیل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےشیخ رشید نے تصدیق کی کہ لال حویلی کے باہر موجود ساؤنڈ سسٹم اور دیگر سامان پولیس نے اپنی تحویل میں کرلیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق لال حویلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ لال حویلی جانے والے راستے بند کیے جارہے ہیں۔

  • دو نومبر کواسلام آباد مکمل طور پر بند کردیں گے، شیخ رشید

    دو نومبر کواسلام آباد مکمل طور پر بند کردیں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو نومبر کو اسلام آباد میں بھرپور لاک ڈاؤن ہوگا, سرکیں ایئرپورٹ اور اور ریلوے اسٹیشن سمیت ہرچیز بند ہوگی،جس نے جو کرنا ہے کرلے، اس موقع پرملکی سیاسی تاریخ بدلنے جا رہی ہے۔ اٹھائیس اکتوبر کو لال حویلی سے اس کا ٹریلر چلے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دو نومبر کا اسلام آباد میں عوام کا ایک جم غفیر ہوگا جو سڑکیں گاڑیاں اور ایئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیں گے۔

    کیونکہ ملک پر چوروں نے قبضہ کرلیا ہے، یہ قبضہ چھڑانا ہوگا مرنا ہوگا مارنا ہوگا اور جو بچے گا وہی سیاست کرسکے گا، جس نے جو کرنا ہے کرلے ہم بند کرکے دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن کو نواز شریف نے جس قیمت پر خریدا ہے اس سے پوری قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں۔ جس کیخلاف لوگ باہر نکلیں گے اس کی چھوٹی سی جھلک 28 اکتوبر کو آپ لال حویلی میں دیکھیں گے جس میں عمران خان ، شاہ محمود اور جہانگیر ترین کو بھی ہم نے بلایا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ عوام کا ایک سمندر ہوگا، اگر ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں دھرنا دیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ چاہتے ہیں کہ احتجاج پر امن ہو لیکن حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی ماہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کی آج ہونے والی ملاقات بھی کامیاب نہیں گئی ہے، نیشل سیکیورٹی کے مسئلے پر سیاست کرنا اور اس کو نطر انداز کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

     

  • عمران نے قادری کو منانے کی کوشش نہیں کی، شیخ رشید

    عمران نے قادری کو منانے کی کوشش نہیں کی، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو منانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،عمران خان نے طاہر القادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی، میں نے ذاتی حیثیت میں علامہ صاحب سے فون پر بات کی، 30 اکتوبر سے متعلق ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس گفتگو کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں طاہر القادری کو منانے لندن نہیں آیا اور کسی نے بھی طاہر القادری سے رابطہ نہیں کیا،عمران خان نے 30 اکتوبر کے حوالے سے ڈاکٹر طایرالقادری کو منانے کی کوئی کوشش نہیں کی البتہ عمران خان نے اپوزیشن کو منانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات پر ڈاکٹرطاہرالقادری مجھے فون کرتے ہیں اور آج بھی فون کریں گے اور اس بات چیت کا عمران خان یا 30 اکتوبر سے کوئی تعلق نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی اے ٹی سے متعلق طاہرالقادری ہی بہتر بتاسکتے ہیں ان کا اپنا مؤقف اور اپنا احتجاج ہے میں ان کابھی ساتھ دوں گا۔

    عوامی مسلم لیگ کے  سربراہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کون حکومت کے ساتھ ہے اور کون خلاف یہ 30 اکتوبر کو سب کوپتا چل جائے گا،30 اکتوبرکو عوامی مسلم لیگ عمران خان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔

  • نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے، شیخ رشید احمد

    فیصل آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں کھڑے ہو کر پاکستان توڑنے کا اعتراف کیا اور نواز شریف اس سے پگڑیاں تبدیل کرتا ہے، نواز شریف اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں قصاص تحریک ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں پانچ سو ارب کا فراڈ کیا گیا ہے۔

    حکمران عوام کو بے وقوف سمجھتے ہیں، قوم کو کمیشن خوروں اور لٹیروں سے جان چھڑانا ہوگی۔ حکمران ہمیں گلی سڑی سبزیاں سمجھتے ہیں،گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ٹیڑھی کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، قوم وزیر اعظم نواز شریف کو پہچان چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے نواز شریف کے کہنے پر بیان دیا۔

     

  • شیخ رشید بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکریں گے

    شیخ رشید بھی وزیراعظم کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائرکریں گے

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد شیخ رشید احمد نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر کے روز وزیر اعظم کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائر کروں گا ۔ اسمبلی کا کورم تو پورا ہوتا نہیں ہے اس لیے اسپیکر کو مصروف رکھنے کیلئے ریفرنس دائر کروں گا۔

    یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں اہپنی رہائش گاہ لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید چٹکلے بازی سے باز نہ آئے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پر جملہ کس ڈالا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہتے ہیں آج لال حویلی پر جلسہ ہوگا اور رات بارہ بجے یوم آزادی کا جشن بھی منائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں ہم پر امن لوگ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ پاکستان تحریک انصاف ہماری اتحادی پارٹی ہے اورعمران خان سے تعلق کسی دعوت کا محتاج نہیں۔ ہماری ریلی میں کوئی موٹر سائیکل نہیں ،صرف پیدل مشعل بردار ہوں گے ۔کسی قیمت پر قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے نہ شہر کا امن تباہ ہونے دیں گے۔

    انتظامیہ سے کہا ہے صرف ایک راستہ دے، انہوں نے کہا کہ ہم تھانوں پر حملے کرنے والے نہیں ہیں اور نہ ہی ہم ایفیڈرین کیس میں ملوث ہیں اور اگر کسی نے جلسے میں رکاوٹ ڈالی تو ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے۔

    یاد رہے کہ شیخ رشید کے جلسے کو علاقے میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے چیلنج کا سامنا ہے۔

     

  • حکمرانوں کی خواہش ہے کہ انہیں فوج اقتدار سے ہٹائے، شیخ رشید

    حکمرانوں کی خواہش ہے کہ انہیں فوج اقتدار سے ہٹائے، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران چاہتے ہیں کہ انہیں فوج اقتدار سے ہٹا دے، جبکہ ترکی میں فوجی بغاوت کو لاہور اور اسلام آباد میں عوامی مزاحمت کا تاثر دیا جارہا ہےیہاں ٹینک سڑکوں پر نہ آئیں اگر ایسا ہوا تو لوگ نکلیں گے لیکن مٹھائی کی دکانوں کی طرف جائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ اگر پاکستان میں فوج نے اقتدار سنبھالا تو لوگ سڑکوں پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کے لیے نکلیں گے، مزاحمت کے لیے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سے طیب اردگان کا کوئی مقابلہ نہیں، وزیر اعظم نواز شریف کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ ترکی کے صدر نے صحت اور تعلیم کو عام کیا اور آئی ایم ایف کے قرضے واپس کردیئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی نااہلی کے باعث چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواء کے بعد عدلیہ میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 19 جولائی کو اپوزیشن کے اجلاس میں وہ اپوزیشن کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کی تجویز دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی سوچ کے اعتبار سے چار گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد بلاول بھٹو زرداری کو لال حویلی میں مدعو کریں گے۔ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور کشمیر کمیٹی کو بر ا بھلا کہہ رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے تسلیم کیا کہ ان سمیت متعدد اپوزیشن سیاستدانوں کے فوج سے کسی نہ کسی صٓورت تعلقات رہے ہیں۔