Tag: Shaikh Rasheed Ahmad

  • تحریک انصاف تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، فیاض الحسن

    تحریک انصاف تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، فیاض الحسن

    راولپنڈی : پی ٹی آئی کے برطرف رہنما فیاض الحسن نے کہا ہے کہ پارٹی تباہ کرنےمیں شیخ رشید کابڑاہاتھ ہے، یہ بات انہوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہی ۔

    تفصیلات کے مطابق کپتان کےفیصلےسےدل برداشتہ پی ٹی آئی کے برطرف کارکن فیاض الحسن نےقرآن پرحلفیہ بیان کی ویڈیوجاری کردی۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں نے کسی امیدوار کو کوئی ٹکٹ فروخت نہیں کیا۔

    فیاض الحسن نے شیخ رشید پرسنگین الزامات لگاتےہوئےانکشاف کیا کہ شیخ رشید پارٹی کو تباہ کررہے ہیں، انہوں نے قرآن پر اپنی سچائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگرٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملےپرایک روپیہ بھی لیاہوتومیری دونوں بیویوں کوطلاق ہوجائے۔

    واضح رہے کہ عمران خان نےبلدیاتی انتخابات میں من پسند افرادکوٹکٹ دینےکی شکایات پرفیاض الحسن چوہان کوبرطرف کردیاتھا۔


     

     

  • قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    قومی اسمبلی میں ایاز صادق اور شیخ رشید میں دلچسپ مکالمہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی اجلاس کے دوران استعفی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہو ا۔

    شیخ رشید اور ایاز صادق کے درمیان مکالمے نے ایوان میں موجود ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ بھکیر دی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی تحریک سے متعلق بیان کے بعد شیخ رشید ایوان میں کھڑے ہوئے اور اسپیکر ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ انھوں نے استعفیٰ نہیں دیا ورنہ اسپیکر صاحب آپ اسے دو منٹ میں منظور کر لیتے۔

    اسپیکر ایاز صادق نے بھی ازراہ مذاق جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ صاحب دو منٹ کیا میں اسے دو سیکنڈ میں منظور کر لیتا جسے سنتے ہی ایوان میں موجود ہر شخص مسکرا اٹھا۔

    بعد ازاں اسپیکر ایاز صادق کاکہناتھاکہ شیخ صاحب میں آپ سے بھی وہی سلوک کرتا جو تحریک انصاف کے ساتھ کیا ہے۔

  • بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    بھارت باز نہ آیا تو زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد :  پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دشمن اپنے زبان اور بیان سمبھال کررکھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دشمن اپنے بیان اور زبان سمبھال کے رکھے ۔

    شیخ رشید احمد بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے ہم ہاتھ توڑنا بھی جانتے ہیں اور زبان کھینچ کے نکالنا بھی جانتے ہیں۔

    اس سے قبل قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیح رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھارت کو منہ توڑ جواب دیں، اگر بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیا چہکیں گی۔

  • اسپیکرایازصادق کے رویّے پرشیخ رشید دلبرداشتہ ہوگئے

    اسپیکرایازصادق کے رویّے پرشیخ رشید دلبرداشتہ ہوگئے

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی  کے رویے پر شاکی نظر آئے۔ یمنی بحران پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اک بار پھر شیخ رشید کے ساتھ ہاتھ  ہوگیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق سے اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت چاہی تو اسپیکر نے اجازت نہ دی جس پر شیخ رشید اجلاس سے اُٹھ کر باہر چلے آئے اورشیخ صاحب نے پارلیمنٹ کے باہر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

    انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے ایک بار پھر ان کی حق تلفی کی ہے، ایوان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہا تو اسپیکر نے انہیں روک دیا کہاکہ آپ کو کیسے باری دوں۔

    پہلے ہی ایک ایک جماعت کے پانچ پانچ ارکان ہیں۔ آپ کل بات کر لیجئے گا،اسپیکر نے شیخ رشید کو اگلے روز کاوقت دے دیا۔

    شیخ رشید  نے الزام لگایا کہ اسپیکر کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ چوتھے روز بھی شیخ صاحب کو موقع ملتا ہے کہ نہیں۔

  • خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، شیخ رشید

    خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پلاننگ کے تحت کپتان کوذلیل کیا، اسی لئے عمران خان نےآج قومی اسمبلی میں قدم نہیں رکھا۔

    .ان خیالات اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

    کل دھواں دھارباؤنسرزکےبعد کپتان آج میدان میں ہی نہیں اترے کھلاڑی توآج بھی قومی اسمبلی آئےلیکن کپتان کی سیٹ خالی رہی کل وزیردفاع خواجہ آصف نےجوکچھ کیاشاید یہ اس کا نتیجہ تھا۔

    شیخ رشید کل بھی کپتان کےساتھ ساتھ تھےاور آج بھی انہوں نے عمران خان کا دفاع کیا۔ بولےن لیگ نے پلاننگ کےتحت عمران خان کوذلیل کیا۔

    مولانا فضل الرحمان توپی ٹی آئی کی اسمبلی واپسی کےحق میں ہی نہیں۔ کل جوکچھ ہوااسےجیسےکوتیساقراردیا، ن لیگ کےظفراقبال جھگڑا خود توجھگڑے سے دوررہے لیکن بڑی معصومیت سےاسے نوجوان لیگیوں کاغصہ کہہ گئے۔

    واضح رہے کہ عمران خان سات ماہ تک دھرنےکےبعد قومی اسمبلی میں واپس آئےتومعافی مانگوکےنعروں سےان کا استقبال کیا گیاتھا۔

  • تیس نومبر کو کچھ ہوا تو حالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی،شیخ رشید

    تیس نومبر کو کچھ ہوا تو حالات کی ذمہ دارحکومت ہوگی،شیخ رشید

    کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہےتیس نومبر کو حکومت جیساکرے گی ویسا بھرے گی۔اگر بدمعاشی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا ، وہ کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرر رہے تھے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ  کراچی میں ایم کیوایم سے کہنے آیاہوں کہ ویہ بھی عوام کیلئے باہر نکلیں ۔ تیس نومبر جلسےکیلئےکپتان اور اتحادیوں کی تیاریاں زورو شور  سے جاری ہیں۔

    شیخ رشیدنے دوٹوک کہہ دیا کہ اگرحکومت نے رکاوٹ ڈالی تو حالات کی ذمہ داروہ خودہوگی،شیخ رشیدنےکہا کہ ایم کیوایم کو کہنے آیاہوں کہ باہر نکلیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچارہے ہیں، جس دن ان پر نیب کے مقدمات ختم ہوگئے ،اُسی دن ان کی کٹی ہوئی زبان بھی باہر آجائے گی ،شیخ رشید نے کہا کہ سات خاندانوں اور ان کے تیس احمقوں نے ملک پر قبضہ کررکھاہے۔

  • پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی، شیخ رشید

    پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی، شیخ رشید

    اسلام آباد: آزادی مارچ میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہنے والے شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاک فوج عوام پرگولی نہیں چلا سکتی ،وزیراعظم نواز شریف پاک آرمی کی حمایت کے خواب دیکھ لیں کیونکہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔

    اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے اگست کے آخری ہفتے کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ طاہر القادری پر تشدد ہوا تو عمران خان ان کے ساتھ ہوں گے ،عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف اپنی جگہ کسی کو وزیراعظم دیکھنے کو تیار نہیں.۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف آرمی کی حمایت کے خواب دیکھ رہے ہیں، عوامی لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب وزیراعظم نواز شریف کے استعفے سے کم کسی بات پر آمادہ نہیں ہوں گے