Tag: Shaikh Rasheed Ahmed

  • عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، شیخ رشید

    عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے لیکن متحدہ اپوزیشن عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج قومی اسمبلی میں155ارکان استعفیٰ بھی دے سکتے ہیں، جمہوریت تماش بینوں کے چنگل میں پھنس گئی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ لڑائی جھگڑے ہوں گے تو گرفتاریاں بھی ہوں گی، عمران خان باہر نکلیں گے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے، حالات سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہےالیکشن میں چلے جائیں۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان میں بڑے بڑے جلسے کرے گا، غیرملکی قوتیں بھی نہیں چاہیں گی عمران خان ان کے خلاف فضا بنادے۔

    انہوں نے بتایا کہ مسئلے سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ قوم الیکشن میں چلی جائے، 155اراکین کا ضمنی الیکشن کرانا آسان کام نہیں ہے۔

    تمام مسائل کے دو ہی حل ہیں کہ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفے دے اور فوری الیکشن کا مطالبہ کرے

  • شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    شیخ رشید کی دھمکی کے بعد راستوں میں لگے کنٹینرز ہٹادیئے گئے

    راولپنڈی : پنجاب حکومت نے شیخ رشید کی دھمکی کے بعد لال حویلی کے اطراف لگے ہوئے کنٹینر ہٹا دیئے، مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بندکردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کے راستے سیل کرنے پر حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا اور وزیر اعلیٰ پجناب شہبازشریف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا راستہ نکالیں گے کہ یاد رکھو گے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے عوامی مسلم لیگ کی ریلی کو راستہ دینے کیلئے سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینر ہٹا دیئے۔

    اطلاعات ہیں کہ مری روڈ پر میٹرو بس سروس کی لائٹس بند کردی گئیں، بجلی بند ہونے سے سڑک اندھیرے میں ڈوب گئی۔

    شیخ رشید نے لال حویلی سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے کیبل اور ہماری بجلی بند کردی ہے، مشعل کی روشنی میں ریلی نکالیٰں گے لیکن ریلی کا روٹ ہرگز تبدیل نہیں ہوگا مقررہ روٹ سے ہی گزر کر مقام پر پہنچیں گے۔

    شیح رشید کا حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صورت حال کو دما دم مست کی طرف نہ لے کرجاؤ، راستےنہ کھولے گئے تو اسلام آباد آجائیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ روک سکو توروک لو،ہم رکنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔

    انہوں نے کنٹینرز کو پار کرنے کا طریقہ بھی بتا دیا، شیخ رشید نے کہا کہ پنڈی کو کنٹینرز کا شہربنا دیا گیا۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ ہمارے روٹ سے کنٹینر ہٹادیے جائیں اور ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔

    ہم صبح سے بھیک مانگ رہے ہیں لیکن پنجاب حکومت نہیں مان رہی، تاجر پھنسے ہوئے ہیں، ایمبولینسیں پھنسی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے تو کوئی بات نہیں،میرے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ایک اور نیا ایم پی اے آجائے گا، مسئلہ کسی بڑے آدمی کےمرنے سے ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون ہاتھ میں نہیں لیں گے پرامن رہیں گے ہم جان دے کر بھی اس ملک میں امن قائم رکھیں گے۔

     واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے لال حویلی کے اطراف میں کنٹینر لگا کر اسے سیل کردیا گیا تھا۔

  • نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، شیخ رشید احمد

    نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، شیخ رشید احمد

    گوجرانوالہ : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چودہ شہادتیں کبھی معاف نہیں کریں گی، عوامی مسلم لیگ کی تحریک نجات کامیاب ہوئی تو سب تحریکیں کامیاب ہوں گی۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2016ء حکومت کے جانے کا سال ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان بیرون ملک بھاگنا شروع ہو گئے ہیں، حکومت نے سانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو بھگا دیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے پانچ وزیر بہت جلد ملک سے جانے والے ہیں جن میں خواجہ آصف، عابد شیر علی اور خواجہ سعد رفیق بھی شامل ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان وزراء کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ لڑائی کے وقت جو بھگوڑا بن جائے وہ جمہوریت کا غدار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر ان پر برا وقت آیا توعمران خان انہیں شانہ بشانہ کھڑا پائیں گے۔

    اگست اورستمبر فیصلہ کن مہینے ہیں اب وقت بتائے گا کہ کون سے شریف کی مدت ختم ہورہی ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ صرف رینجرز کرسکتی ہے لیکن بعض لوگ رینجرز کو رضاکار سمجھ کر بیان بازی کرتے ہیں حالانکہ رینجرز پاک فوج کا ہی حصہ ہے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ میں عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت کے موقع پر خواتین نے شیخ رشید کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنگلہ حائل نہ ہوتا تو زیادہ اچھی تصویریں آتیں۔ کوئی کچھ بھی کہے خواتین میں بہت مقبول ہوں۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے شیخ رشید کی ائیرہوسٹز کے ساتھ سیلفیاں بھی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوئی تھیں۔

     

  • عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست نمٹا دی

    عدالت نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست نمٹا دی

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے جلسے کو روکنے اور اورشیخ رشید کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

    درخواست گزار کےوکیل نے دلائل دیئے کہ حکومت نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا جارہا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کا حکم دیا جائے کیونکہ اس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ کیا حکومت کوجلاؤ گھیراؤ نظر نہیں آرہا ؟اگر حکومت جلسہ نہیں روک رہی تو اس معاملے میں عدالت کو کیوں گھسیٹا جارہا ہے؟

    عدالت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے لیے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے لانگ مارچ اور دھرنا دینے پرڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کردی۔