Tag: Shaikh Rasheed

  • "بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد گرنے والی ہے”

    "بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت جلد گرنے والی ہے”

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چین سے امداد پاک فوج کے باعث ملی، حکومت کو کوئی ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بے ساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہے کیونکہ اکثریت حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہوراور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ کر حکومت دھڑم سے گرجائے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ حکومت چین سے امداد ملنےکا شور ڈال رہی ہے، اس حکومت کو کوئی بھی ملک ایک ڈالر دینے کو تیار نہیں ، چین سے یہ امداد پاک فوج کے باعث ملی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد نے چین کا دورہ کیا جس کی قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اعلیٰ سطح ٹرائی سروس ملٹری وفد کا چین کا دورہ

    دورے سے متعلق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ک پاکستان اور چین کی اعلیٰ سطح کی فوجی قیادت کی ملاقات ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی وائس چیئرمین سی ایم سی جنرل ژھانگ نے وفود کی قیادت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر عزم کا اعادہ بھی کیا، دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے رابطوں میں تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

  • ” عوام  باہر نکلیں گے اور اپنا حق لیں گے”

    ” عوام باہر نکلیں گے اور اپنا حق لیں گے”

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ یہ (شہباز حکومت) بھارت اور اسرائیل کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ اپنے نیب کے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، ان کو چور دروازے سےلایا گیا، ابھی بھی کہہ رہا ہوں کہ نیب،ایف آئی اے میں معاملات ٹھیک کریں تو ان کا محاسبہ ہوسکتا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اپنے کیسز ختم کرلیں مگر معاملات سنبھلیں گے نہیں، عوام باہر نکلیں گے اور اپنا حق لیں گے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ یہ بھارت اور اسرائیل کے ساتھ اپنے معاملات بہتر بنانے جارہےہیں، ایسی حرکت سے معاملات سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑیں گے۔

    واضح رہے کہ آج شہباز حکومت 9500 ارب روپے کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، بجٹ میں بالواسطہ ٹیکس، انکم ٹیکس کا سلیبس میں کمی سمیت کئی ٹیکسز کا نفاذ کرنے جارہی ہے۔

  • حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے مگر؟ ۔۔۔ شیخ رشید کا دوٹوک جواب

    حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے مگر؟ ۔۔۔ شیخ رشید کا دوٹوک جواب

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت پر ووٹنگ لسٹوں میں ردبدل اور حلقہ بندیوں میں من مانی تبدیلیاں کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور راولپنڈی بینچ میں توہین مذہب سے متعلق قائم مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہونے کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدلت نے ایک لاکھ روپے کی ضمانت کنفرم کی ہے اور چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تمام کیسز کو یکجا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اسی سال میں الیکشن دیکھ رہاہوں، شہباز سےحکومت نہیں چل رہی، یہاں گڈ گورننس یا یہ حال ہے کہ ایک نے اپنے بیٹےکو وزیرخارجہ جبکہ دوسرے نے وزیراعلیٰ بنادیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے تو بات چیت ہوسکتی ہے، اس مطالبے کے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریگا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ، بنی گالہ کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ حکومت ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں میں اپنی مرضی سے تبدیلیاں کر رہی ہے، یہ اپنےووٹ تبدیل کررہےہیں اور دوسرےحلقوں میں پھینک رہےہیں جو کہ کھلی دھاندلی ہے۔

    اس سے قبل توہین مذہب سے متعلق دائر مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے شیخ رشید لاہور راولپنڈی بینچ میں پیش ہوئے، جسٹس محمد طارق ندیم نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے شیخ رشید ک ایک لاکھ مچلکے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔

    واضح رہے کہ شیخ رشیدپر ملک کے سترہ شہروں میں توہین مذہب کےمقدمات درج ہیں۔

  • ‘خدشات ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے’

    ‘خدشات ہیں کچھ بھی ہو سکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے’

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے، خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے کے بعد پیدا شدہ ملکی صورتحال پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ماسٹر پلان بنانے کی عالمی غلطی کی اس سے معیشت تباہ ہورہی ہے، اس ملک میں سیاسی قیامت آنے والی ہے، قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانا ہے، ہمیں الیکشن کی تاریخ دیں، ملک کو الیکشن کی طرف لیکر جانا ہے، حالات امن کے دائرے سے باہر نکلے تو پھر کسی کے ہاتھ نہیں آئیں گے، خدشات ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے جھاڑو بھی پھر سکتا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان واضح طور پر پورے ملک میں الیکشن چاہتا ہے، آج اپنی تقریر میں بھی کہوں گا کہ پنجاب میں بھی استعفے دیں، پنجاب اسمبلی میں استعفوں کا فیصلہ عمران خان کو کرنا پڑے گا، عوام اور عمران خان دونوں چاہتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی گھر جائے، عمران خان پنجاب میں اپنے ممبران سے بھی استعفے مانگ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 31 مئی تک فیصلہ ہوتے اور 45 دن کے اندر ملکی سیاست کو بدلتے دیکھ رہا ہوں، جو ڈھونک رچانے جارہا ہے اس سے کچھ اور نکل سکتا ہے انکی سیاست نہیں، مسلم لیگ ن 2 ٹکڑوں میں تقسیم ہورہی ہے، کل بھتیجی نے چچا سے کہا ہے کہ الیکشن کراؤ، ن لیگ کو آصف زرداری نے چوک میں رسیوں سے باندھ کر مارا ہے، بلاول بھٹو کہہ رہا ہے کہ عمران خان روس بالکل صحیح گیا تھا۔

    شیخ رشید نے کبھی حکومت نے مانا ہے کہ ہم جارہے ہیں، مارچ میں ہمارے حالات خراب تھے کوئی مان رہا تھا؟ آج ملتان میں عمران خان فیصلہ کن کال دیں گے، منحصر کرتا ہے کہ عمران خان کیا تاریخ دیتے ہیں لیکن مجھے تو ستمبر میں الیکشن کی تاریخ چاہیے۔

    سابق وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم کیو ایم کا نام لیے بغیر کہا کہ عمران خان آج جلسے میں کہیں تو کل میں بہادرآباد چلا جاؤں گا، وہ مجھے ایک ووٹ بغیر پیسوں کے دے دیں گے۔

  • یہ ہفتہ بڑا اہم ہے اور اس میں اہم فیصلے ہونے ہیں، شیخ رشید

    یہ ہفتہ بڑا اہم ہے اور اس میں اہم فیصلے ہونے ہیں، شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ یہ ہفتہ بڑا اہم ہے اور اس میں اہم فیصلے ہونے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روک دینے کے حکم پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف اپنے کیسز ٹھیک کرانے آئے ہیں، یہ ہفتہ بڑا اہم ہے اس میں اہم فیصلے ہونے ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس حکومت نے آتے ہی ثنااللہ عباسی کو ہٹایا، انھوں نے تمام کیسز کی فائلوں کو بھی بدلا، پراسیکیوٹرز نے عدالت میں کہا کہ ہمیں اس کیس میں دلچسپی نہیں، پچھلے   8 دن سے کہہ رہا ہوں یہ فائلیں بدل رہےہیں۔

     

    انہوں نے مزید کہا کہ جب پیشی کا وقت آتا ہے تو شہباز شریف کے چک پڑجاتی ہے، خود رانا ثنااللہ نے پچھلی پیشی پر فرد جرم عائد نہ ہونے دی، انھوں نے اعلیٰ حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی ہے کہ مدد کی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے عدالتوں میں جاری کیسز میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی جانب سے مداخلت پر از خود نوٹس لیا تھا، جس کی سماعت کرتے ہوئے آج عدالت نے اہم حکم جاری کیا ہے۔

    کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تفتیشی افسران کے تبادلے روک دیے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت، ہائی پروفائل اور نیب کیسز میں تبادلے روک دیے

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے، نیب پراسیکویشن اور تفتیشی ریکارڈ سیل کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے، نیز نیب اور ایف آئی اے کو حکم دیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی وہ کوئی بھی کیس عدالتی فورم سے واپس نہ لیں۔

  • "پوری حکومت صرف  ایک ووٹ پر زندہ ہے”

    "پوری حکومت صرف ایک ووٹ پر زندہ ہے”

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ انہیں ایک سال کی گارنٹی دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لاہور ہائی کورٹ بینچ میں عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے شہباز حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی مرکز میں صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے، ساری اپوزیشن ایک ووٹ پرزندہ ہے۔

    شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے معیشت دانوں کےانٹرویو پنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں، اکتیس مئی سے پہلے بڑے فیصلے ہونے ہیں، ساری قوم عمران خان کےساتھ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم لانگ مارچ کیلئےعمران خان کے ساتھ ہے، بہتر ہوگا لانگ مارچ سے قبل الیکشن کا اعلان کردیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعداسمبلی کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے، حکومت الیکشن میں جتنی دیر کرے گی اتنی ہی اپنے لیے قبر کھودیں گے، شہباز حکومت کی جانب سے اداروں پر کیسز واپس لینےکیلئے دباؤ ڈالاجارہا ہے، یہ نیب اورایف آئی اے کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی یہ سب صرف میڈیا کی حدتک متحد ہیں۔

  • عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری کے وکلاء کی عدالت میں طلبی

    عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری کے وکلاء کی عدالت میں طلبی

    لاہور کی سیشن کورٹ نے مسجد نبوی واقعہ پر سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر وکلاء کو دلاٸل کے لیے طلب کرلیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین نے کیس پر سماعت کی ایس پی اقبال ٹاؤن نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ اس وقوعہ کی تھانہ مدینہ ٹاؤن ضلع فیصل آباد میں ایف ائی ار درج ھو چکی ہے لہٰذا اس درخواست کو داخل دفتر کیا جائے۔

    درخواست گزار شیخ مظفر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کے کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کیخلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد نبوی میں نعرے بازی کرائی گئی۔

    ان اس عمل سے مسجد نبوی کی بے حرمتی ہوئی جس سےعالم اسلام میں پاکستان کی بدنامی ہوٸی، پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے سماعت11 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس رپورٹ پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا بعد ازاں عدالت کی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

  • "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    ایبٹ آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر لیبک کہیں، اگر اس بار وہ اپنے حق کے لئے باہر نہ نکلیں تو ملک سے غداری کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے زیر اہتمام جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی تحریک زندگی اور موت کی تحریک ہے، عوام کو کہتا ہوں کہ عمران خان کی کال پر نکلیں اسلام آباد پہنچیں، جہاں آپ کو روکا جائے وہی آپ بیٹھ جائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لوگوں عمران خان کی کال پر نکلو، میں نے سنا ہے کہ مجھ پر ایک اور مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، جتنے چاہیں مجھ پر مقدمہ بنا لیں ، میں ان سے نہیں گھبراتا، عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا چاہے جان چلی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ” شہباز کابینہ نااہلوں کا گلدستہ ہے”جو معیشت کا بیڑاغرق کرے گا

    شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مریم نواز نے غیرپارلیمانی زبان استعمال کی، یہ پہلی بار نہیں ہے، نواز شریف بھی چودہ بار فوج کے خلاف تنقید کرچکے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فوج نے ایکشن کیوں نہ لیا، ہم افواج پاکستان کو ہم اس ملک کی ضامن سمجھتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو انار کی سے بچانا ہے تو فوری الیکشن کرائے جائیں کیونکہ موجودہ صورت کا واحد حل فوری الیکشن ہے۔

  • عام انتخابات کب ہونگے؟ وزیر داخلہ نے عندیہ دے دیا

    عام انتخابات کب ہونگے؟ وزیر داخلہ نے عندیہ دے دیا

    فیصل آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بارہ سے چودہ ماہ کے درمیان الیکشن ہونے جارہے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں نون لیگ پنجاب سے کلین سوئپ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں مجھے جان سے مار دیا جائے گا، وہ خدا کا خوف کریں مجھ پر الزامات مت لگائیں، مجھے کیا ضرورت ہے کہ کچھ کروں، میرے خلاف تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی چوہتر سالہ تاریخ میں کوئی بدبخت ایسا نہیں آیا جس نے چاند رات کو بھی احتجاج کیا ہو، کسی شہر میں بھی ان کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہیں تھی۔

     انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے،ایک فتنہ پرور آدمی اس ملک پر مسلط رہا، ایک نالائق اور نااہل ٹولے نے ملک کی اکانومی کا بیڑہ غرق کردیا، جب یہ حلقوں میں جائیں گے تو انہیں بتانا پڑے گا کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھی، ہم کوشش کریں گے کہ مہنگائی کو بھی نیچے لاسکیں

    انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کے خلاف مقدمہ میں مدعی نہیں ہے، جس شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی اس نے مقدمہ درج کروایا ہے، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سینکڑوں درخواستیں تھانوں میں پڑی ہیں، جن کا پراسس چل رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان مقدمات سے ڈرنے اور گھبرانے والا نہیں

     رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان یا شیخ رشید کی گرفتاری وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی، یہ کہہ دیں کہ فرح خان نے عمران خان کی فرنٹ وومن کے طور پر کروڑوں روپیہ نہیں لوٹا، یہ لوگ فرح خاں کو واپس پاکستان لائیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ فرح خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی کے ایم این اے شیخ راشد شفیق کے حوالے سے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ کیا راشد شفیق پاکستان سے سعودی عرب یہ سب کروانے نہیں گئے تھے، جو لوگ برطانیہ سے آئے وہاں سب احتجاج صاحبزادہ جہانگیر نے کروائے تھے، اگر ہم یہ سب چیزیں سامنے لے کر آئیں تو پھر تو معاملہ مزید خراب ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال کے اندر الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن میں ن لیگ پنجاب سے کلین سویپ کرے گی، ہمارا چھ تاریخ کو اٹک میں جلسہ ہوگا، اس کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں جلسے کریں گے۔

  • لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

    لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ لانگ مارچ کے نتائج خوفناک ہوسکتے ہیں، اکتیس مئی تک حل نکالیں ،امن لائیں اور نفرتوں کو ختم کریں ورنہ حالات ہاتھوں سے نکل جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے ملکی حالات خطرناک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شہر کی فضا خوفناک ہوچکی ہے، سیاسی لڑائی گلی محلوں تک پہنچ چکے ، ملک کے خلاف مذموم سازش رچائی جارہی ہے، آگاہ کررہا ہوں میراکام صرف بتاناہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ملکی کی فضا کسی اور جانب لےجاناچاہتےہیں، ہمارا مطالبہ صرف الیکشن کاہے، تیس مئی تک حالات سنبھال لیں ورنہ خوفناک صورت حال ہوسکتی ہے، ممکن ہے کہ مارچ کا اعلان ہو اور حالات عمران خان کےہاتھ سےبھی نکل جائیں، میں بتاناچاہتاہوں کہ مارچ میں لوگ خود کو آگ لگاناچاہتےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جو چہرے بدنام تھےانہیں اقتدار میں لایاگیاہے، عوامی نفرت کی وجہ بھی یہی ہے اگر کسی اور کو اقتدار میں لایا جاتا تو شاید اتنی نفرت نہ ہوتی، یہ سب آصف زرداری کا کیا دھرا ہے، جس نے قاتل کو وفاقی وزیر داخلہ بنادیا، کیونکہ اس کی خواہش ہے کہ پنجاب میں جھگڑا پڑے اور حالات خراب ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: وہ دن دور نہیں جب۔۔۔۔۔۔۔ آصف زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

    انہوں نے کہا کہ جس ملک کا وزیرداخلہ منشیات فروش ہو وہاں امن ہوگا؟ یہ حالات کہیں اورلے جانا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف الیکشن ہے، اداروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بیچ بچاؤ کیلئے آگے آئیں، ایسا نہ ہو کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے بھی نکل جائیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میرا بھتیجا لاپتا ہے، نہ بتاتے ہیں کہ وہ کہاں ہے، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے،حالات خراب ہوسکتے ہیں، غیرملکی سازش کے تحت فوج کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلی محلے میں لڑائی شروع ہوچکی ہے، بعض لوگ لانگ مارچ میں اپنے آپ کو آگ لگانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ صاحب بتائیں کس شہر میں آکر میں گرفتاری دوں، مجھے خوف ہے میرے شہر کی فضا گھمبیر ہے۔

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا ان چہروں سے لوگ نفرت کرتے ہیں، جو واقعہ ہوا وہ روضہ رسولﷺ سے باہر ہوا۔