Tag: Shaikh Rasheed

  • شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کے ریمانڈ میں توسیع

    شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کے ریمانڈ میں توسیع

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو ایک بار پھر مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کے رٓیمانڈ میں مزید توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کواٹک کی عدالت میں پیشی کے موقع پرعدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔

    راشد شفیق کو مقدمہ میں ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے ملزم کا مزید7یوم کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا۔

    کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزم راشد شفیق 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر اٹک پولیس کے حوالے کردیا, شیخ راشد شفیق کوعید کے دوسرے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ راشد شفیق کو گزشتہ روز سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا عدالت نے راشد شفیق کے خلاف ٹھوس شہادت پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

  • ‘عمران خان کا ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی’

    ‘عمران خان کا ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی’

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پر اس وقت مشکل وقت ہے، ایسے میں ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سے ملکر آرہا ہوں وہ ایسا کوئی کام نہیں کرےگا جس سے ملک کو نقصان ہو، عمران خان ملک کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھائے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں سیاست سے ریٹائر ہونےجارہا تھا، اس وقت عمران خان پر کڑا وقت ہے،ساتھ چھوڑنا غداری ہوگی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں ہے مگر جس طرح عمران خان کو دیوار سے لگایا گیا وہ بھی غلط ہے، ہر آدمی یہ سمجھتا ہے عمران خان سے زیادتی ہوئی ہے، میں کوشش کررہا ہوں کہ عمران خان کو واپس لایا جائے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو شدیدخطرات ہیں، موجودہ صورتحال میں خاموش تماشائی بن کرنہیں رہا جاسکتا، سب کو واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ اگر عمران خان نہیں ہےتو پھر آپ بھی نہیں ہونگے، تم لوگ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اور اب خود امپورٹڈ ہوگئے ہو۔

    مسجدنبوی ﷺ واقعے پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسجدنبوی ﷺمیں جو کچھ ہوا نہیں ہوناچاہیے تھا مگر ان لوگوں کی شکلوں سے ہی لوگ نفرت کرتے ہیں، یہ لندن یا دنیا میں کہیں جائیں گےتوان کو انڈے،ٹماٹر پڑیں گے پہلے سے خبردار کررہا ہوں بعد میں نہ کہنا کہ شیخ رشید نے ایسا بولا تھا۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں اردو میڈیم ہوں، مداخلت اور ساز ش میں کیا فرق ہے؟ اچھی طرح جانتا ہوں، میرے نزدیک مداخلت سازش سےبھی زیادہ خطرناک ہے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردیں’

    ‘امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردیں’

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے ہیں اور امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے ہیں اور امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری خزانے کا بےدریغ استعمال دوبارہ شروع ہوچکا ہے، ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے اور یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔

    سینیئر سیاستدان نے مزید کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش سے اور چور دروازے سے بنی، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کراچی جلسے میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان 30 مئی سب قبل موجودہ حکومت کا خاتمہ کردے گا۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے؟ جہاں باپ بیٹےپر فردجرم عائدکی جارہی تھی اسی روز اسے وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ بتادی

    شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ جو قومیں عمران جیسا لیڈرپیدا کرتی ہیں، عالمی طاقتیں اس سے صدام اور کرنل قذافی جیسا سلو ک کیا جاتا ہے۔

  • ‘عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں’

    ‘عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں بھی ڈال سکتے ہیں’

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 15جون کو اسلام آباد کی کال دے گا اس سے قبل ہی اسکی جان کوخطرہ ہےجیل میں بھی ڈال سکتےہیں۔

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برصغیرمیں ہم وہاں ہیں جہاں عمران خان کی پالیسیاں سپر پاور کو سوٹ نہیں کرتیں، عمران خان گردن اٹھاکرآنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرتا تھا، عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لے سکتی ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جب کہ یہ وہی لوگ ہیں جو لندن سےاداروں کو گالیاں دیتے تھے اب بوٹ پالش کر رہے ہیں، وہ دعوے کررہے ہیں کہ ہمارے ووٹوں سے حکومت بنی ہے، لوگ انکی شکل نہیں دیکھنا چاہتے، وہ انکے فیصلوں کیساتھ کیسے کھڑے ہونگے، قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، اوورسیزپاکستانیوں نےری ایکشن ظاہرکیالوگ پاسپورٹ پھاڑرہےہیں، پشاورکےلوگوں نےجس طرح عمران خان کاساتھ دیامشکورہوں، انشااللہ کراچی کےجلسےمیں بھی شریک ہوں گا۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کی ذات کیساتھ ہوں، وہ امپورٹڈ حکومت کیساتھ نہیں بیٹھنا چاہتا میں بھی نہیں چاہتا،عمران خان کو اپنا استعفیٰ لکھ کر دے چکا ہوں، جس دن بھی استعفے قبول ہوئے تو سب سے پہلےمیرا استعفیٰ قبول ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ، ہم کہہ رہےہیں یہ امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراؤ، لوگ الیکشن دیکھ رہےہیں جبکہ ان کی کوشش ہے کہ حکومت لمبی چلے، ہونا وہی ہے جو اللہ کو منظور ہے، جو ہمارے اسلامی دوستوں نے فیصلےکرنے ہیں وہی ہوگا اور نواز شریف اب سعودی عرب سے نئے پاسورڈ  کیساتھ آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میرے دور میں کوئی مسنگ پرسن نہیں تھا، میرے دورمیں کسی کو نہیں اٹھایا گیا نہ کوئی واقعہ ہوا، جن کے مسنگ پرسن ہیں وہ ان کے ساتھ ہی بیٹھےہیں۔

    شیخ رشید نے نئی حکومت اور اتحادیوں سے اس کے روابط کے حوالے سے کہا کہ جس دن ان پر فرد جرم عائد ہونی تھی اسی دن حلف اٹھایا ہے،اب اس ملک میں یقیناً ڈالروں کی  بارش ہوگی، راتوں رات اتوار کو میرے دفترسےفائلیں اٹھائیں، اللہ کرے ایم کیو ایم کا کوئی کام بن جائے، جومنحرف ہوئے ہیں وہ کس منہ سےملک میں سیاست کرینگے۔

  • وزیراعظم ہاؤس میں9 اپریل کو کیا ہوا؟ شیخ رشید نے بتادیا، ویڈیو دیکھیں

    وزیراعظم ہاؤس میں9 اپریل کو کیا ہوا؟ شیخ رشید نے بتادیا، ویڈیو دیکھیں

    راولپنڈی : وزیراعظم ہاؤس میں نو اپریل کی رات کیا ہوا؟ اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا کو اہم بات بتادی۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے اس اہم راز سے بھی پردہ اٹھایا جو آج کل بہت زیادہ بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جب پارلیمنٹ میں قیدیوں کی وین آجائے، رات کو عدالتیں کھل جائیں تو سمجھ میں آجاتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بات ہورہی تھی کہ وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینا ہے یا نہیں؟ یہی بڑا مسئلہ تھا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اندر مقابلہ کیا جائے جبکہ بعض لوگوں کہہ رہے تھے کہ حالات کا سڑکوں پر مقابلہ کیا جائے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کی وین آنا، قابل احترام ججز کا رات کوعدالت لگانا، عمران خان30سال سے سیاسی ورکر ہیں، سمجھ آرہی تھی کیا ہونے جا رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ آرٹیکل سکس کی ضرورت نہیں، عمران کو ویسے ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے، عمران خان بدھ کو پشاور اور پھر کراچی جائیں گے، اتوار کو تروایح سے سحری تک احتجاج کی کال دیں گے۔

  • آج ہم استعفے دیں گے، شیخ رشید

    آج ہم استعفے دیں گے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل تقریباً یہی فیصلہ تھا کہ آج ہم قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے۔

    شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست تو اب شروع ہوئی ہے، اب ان کو پتہ لگے گا کہ کتنے 20 کا 100 ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ لوگ اتوار کو فائلیں بدلتے رہے ہیں تاکہ ان پر فرد جرم نہ لگے، انکے 12،12ارب کے کیسز ہیں، اسٹبلشمنٹ کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ چہرے قوم دیکھنے کو تیار نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے بیوروکریسی کا سہارا لیکر فائلیں بدلیں، تین دن کیلئےعمرے پر جارہا ہوں، ان کو چھوڑوں گا نہیں، یہ امپورٹڈ حکومت قائم رہ گئی تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پہلے بھی میری بات نہیں سنی گئی کل میں نے عمران خان کو کہا تھا اور کل تقریبا یہی فیصلہ تھا کہ آج ہم استعفے دیں گے۔

  • تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہوچکی ہیں، شیخ رشید

    تمام طاقتیں اس کیس میں بےنقاب ہوچکی ہیں، شیخ رشید

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جا رہے ہیں توایسا نہیں ہے، چوروں، لٹیروں اور ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے، امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے شام کو عمران خان خطاب کریں گے۔

    شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 ماہ پہلے پتہ تھا کہ مسئلہ کیا ہے میں اس وقت بھی کہتا تھا استعفیٰ دے دو، میں اس وقت کہتا تھا کہ ایمرجنسی، گورنر راج لگادو تو ٹھیک تھا اور آج میں یک زبان ہوکر کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو سن لے قوم کو سب سمجھ ہے، پہلے صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے، ہارجیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتی اور بندوں کو خریدتی ہیں، غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو اور سامراجی سنڈیاں ہیں خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی۔

  • وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اس وقت عمران خان کی جتنی مقبولیت ہےتو الیکشن کی طرف جاناچاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم تو شاید دس ماہ بھی حکومت نہ کرسکتے لیکن اپوزیشن نے اپنی بیوقوفی سے ہمیں چار سال دے دیئے، ناکام اپوزیشن کی وجہ سے اب اگلی بار بھی ہمیں ہماری نظر آرہی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں بہت مقبول ہوئے ہیں، اسلام آباد کی فضا عمران خان کےحق میں بدل چکی ہے، وزیر اعظم کو گورنر راج کی تجویز دی جو مسترد کردی گئی، میری رائے ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کی طرف جانا چاہیے، عمران خان کو کہا ہے کہ غریب دوست بجٹ پیش کریں اور اس کے فوری بعد الیکشن کی جانب جانا چاہیے۔

    نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس خبروں کا سمندر ہے، کچھ لوگ اوا ٓئی سی اجلاس کو ناکام بناناچاہتےتھے، عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اس حوالے سےمزید تفصیلات دوں گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 27 مارچ کو تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہے، پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں، پی ٹی آئی کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں 10 لاکھ افراد تو نہیں لا سکتا لیکن دعویٰ کرتا ہوں کہ میرا شہر عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، راولپنڈی سے ریلی سب سے بڑی ریلی ہوگی، اس شہر کے باسی غداری کو نہیں وفاداری کو دیکھتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی کو گرفتار کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کو اختیار ہے کہ وزیرِ اعظم اور کابینہ کی منظوری سے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کر سکتی ہے، اللّٰہ کرے وہ وقت نہ آئے، امید ہے نہیں آئے گا، کوئی ملک دشمن بھی شرارت کر سکتا ہے، ہمیں پوری کوشش کرنی ہے کہ اگر خدانخواستہ کوئی ٹکراؤ ہو گا تو اس کی رپورٹ ہم نے سپریم کورٹ کو کر دی ہے۔

  • شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات  کا اشارہ دے دیا

    شیخ رشید نے قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا، میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، میں سندھ میں گورنر راج ا ور وفاق میں ایمرجنسی کاحامی تھا مگر میرا مشورہ عمران خان نے رد کردیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام معاملات ٹھیک طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے، عمران خان 27 مارچ کی شامل پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات جلدی بھی ہوسکتے ہیں۔

    فیک نیوز پر سخت کارروائی کا عندیہ

    شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری کارروائی ہوگی، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا کہ جو سوشل میڈیا پر فوج کیخلاف زہر اگلے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عظیم فوج ، عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا کا استعمال میرے دور میں نہیں ہوسکتا۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی عظیم ایجنسیوں اور افواج کی پاکستان کیساتھ کمٹمنٹ ہے، آرمی چیف اور دیگر لوگ بھی کہتےہیں کہ فیک نیوز کا کوئی حل کرو۔

    اپوزیشن کے بندے بھی ہمارے پاس ہیں

    پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے بندے ہیں تو ان کے لوگ بھی ہمارے پاس ہیں، ہمارے پاس اپوزیشن کے جو لوگ ہیں وہ ذمے دار ہیں نا تو وہ واپس جائیں گے اور نہ ہی ووٹ ڈالیں گے۔

    شیخ رشید نے منحرف اور وفا داریاں بدلنے والے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی، اچھی بات ہے کہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کےباخبرلوگوں میں سےباخبرآدمی ہوں کوئی کہیں نہیں جارہا، خبریں گردش کررہی ہیں کہ عثمان بزدار جارہاہے، بزدار بھی چٹان کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہے، وہ بھی کہیں نہیں جارہا۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مرکز میں بڑی لڑائی ہورہی ہے جبکہ ن لیگ کےگھر کےاندر پسوڑی پڑی ہوئی ہے ان کے اپنے گھر میں جنگ جاری ہے، کہاں گیا ان کا ووٹ کوعزت دوکان عرہ،چلوب ھرپانی میں ڈوب مرو، کہاں گئے وہ لوگ جولندن سےبیٹھ کر فوج کوگالیاں دیتےتھے؟

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج کےبعد سےآپ اچھی خبریں سنیں گے، ہم چاہتےہیں کہ ایسی بہتری ہوکہ ملک آگےبڑھے، جب جمہوریت آگے بڑھےگی تو مسائل بھی مل جل کرحل کرلیں گے۔

    شیخ رشید کا دعویٰ تھا کہ خان صاحب کی جہانگیر ترین سےبات ہوئی ہے، جہانگیر ترین ایک اچھےانسان ہیں اللہ انہیں صحت دے۔

  • عدم اعتماد کی باتیں صرف دل بہلانے کیلئے ہیں، شیخ رشید

    عدم اعتماد کی باتیں صرف دل بہلانے کیلئے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں کی جانب سے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، اپوزیشن اقتدار کی خاطر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں، جنہیں شوق ہے وہ عدم اعتماد لے آئیں، گھبرانے والے نہیں، اپوزیشن کوعلم ہے کہ حکومت کو نمبر گیم میں سبقت ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کررہے ہیں، اپوزیشن کے ناعاقبت اندیش عناصر نےعدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نازک حالات میں منفی سیاست والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت مضبوط ہے اور مدت پوری کرے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز راولپنڈی کیلئے100ملین فنڈ اجراء کا لیٹر دیا، شیخ رشید احمد نے فنڈز کے اجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔