Tag: Shaikh Rasheed

  • کیا ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    کیا ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ نے حکومت سے رابطہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کا سلسلہ دوسری بارشروع ہوا ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ جب تک یہ پیسے نہیں دیں گے، وزیر اعظم عمران خان انھیں نہیں جانے دیں گے. نو سے دس دن میں پتا چلے گا کہ بیل منڈھے چڑھتی ہے یا نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو  مسلم لیگ ن 2  بنے گی، پہلے بھی معاملات نواز شریف کی ضد کی وجہ سےخراب ہوئے.

    مزید پڑھیں: عمران خان اورجنرل باجوہ کی قیادت میں مسئلہ کشمیر آگےجائےگا اورکشمیر آزاد ہوگا، شیخ رشید

    شیخ رشید کے مطابق 30 ستمبر تک معاملات واضح ہوجائیں گے، شہباز شریف انھیں سعودی عرب سے لائے، یہ خود نہیں آرہے تھے، ایک ن لیگ اور ایک شہباز شریف دو پارٹیاں ہیں.

    قبل ازیں انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اسلام آباد بند نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال کرنے پر مولانا کے ساتھ نہیں، مولانا صاحب کوپیغام پہنچا دیا ہے کہ،گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں.

  • وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کر دی: شیخ رشید

    وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کر دی: شیخ رشید

    لندن: وزیر  ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ مودی نے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج نہیں توکل کشمیر کا مسئلہ حل ہو کر رہے گا.

    شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ مسئلہ کشمیرکچھ دن میں سرد خانے میں چلا جائے گا، اہم عالمی ممالک کو کامیاب ڈپلومیسی سے اپنا ہم نوا بنایا ہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ برصغیرکو آگ وخون کی ہولی سے بچائے، کشمیر کے لئے خون کے آخری قطرے اور آخری گولی تک لڑیں گے.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارت میں مودی نے ایک مسلمان سے بھی ووٹ نہیں مانگا، بھارت میں آج مسلمان خوفزدہ ہیں، مودی نے لوک سبھا میں ایک بھی مسلمان کو منتخب نہیں ہونے دیا.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ہرمحاذ پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

    مزید پڑھیں: کشمیر کی جہدوجہدِ آزادی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی، فواد چوہدری

    یاد رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا. ہزاروں افراد سڑکوں‌ پر نکل آئے.

    گزشتہ تیرہ روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے روز مرہ سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں.

    اس موضوع پر گزشتہ روز پچاس سال کے طویل انتظار کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو اس مسئلے پر بریفنگ دی گئی.

  • وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اچھے نتائج نکلیں گے: شیخ رشید

    وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے اچھے نتائج نکلیں گے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف امریکا میں موجود ہوں گے، دورے کے اچھے نتائج نکلیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے وہ اکلوتا محکمہ ہوگا، جو  10 فی صد انکریمنٹ دے گا.

    انھوں نے کہا کہ ٹرینوں کی تزئین و آرائش اور کمی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، رائل پام سٹی میں عالمی کمپنیاں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، جلد پانچ نئی ٹرینیں چلائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں نے چار مہینے پہلے کہا تھا کہ جھاڑو  پھرے گی، ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، لوگوں نے چیخیں مارنا شروع کر دیں، یہ وزیراعظم کا استعفیٰ لینے چلےتھے، اب سنجرانی کی بات کرنے لگے.

    موجودہ حکومت اور پاک فوج نے بھارت کوافغان سیاست سے باہر پھینک دیا، ساری دنیا میں بی جے پی دہشت گرد تنظیم ہے، پاکستان حکومت نےاچھا کیس لڑا.

    مزید پڑھیں: کرپٹ عناصر کو میانوالی جیل میں ڈالیں، سارا پیسہ واپس کردیں گے، شیخ رشید

    انھوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اے سی عدالت سے اے سی جیل میں جاتے ہیں، ہم نے کیا گناہ کیا تھا کہ 7سات سال جیل کاٹی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جس نے جتنا پیسا کھایا ہے، وصول کیا جائے.

    انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کیس بہترین اندازمیں لڑا، بھارت عالمی دہشت گردہے، اس کیس میں ہماری فتح ہوئی ہے، مدارس کوکوئی نقصان نہیں ہوسکتا،کوئی آئین میں ترمیم نہیں کرسکتا، ہم عمران خان کے ساتھی ہیں.

  • مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

    مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے: شیخ رشید

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو پتا ہے کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف خود کو اور حمزہ شہباز کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    شیخ رشید کے بہ قول، میں کئی دن سےکہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی الگ سوچ ہے، مریم نواز  سیاسی شہید بننا چاہتی ہیں، مگر شہبازشریف کی سوچ مختلف ہے.

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ مریم نوازصحیح کہتی ہیں نوازشریف اورمحمد مرسی میں فرق ہے، نوازشریف تو کرپشن پرجیل میں ہیں.

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمیت کوئی بھی کچھ بھی کرلے این آر او نہیں ملے گا.

    خیال رہے کہ آج نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کی، جس سے ان کے اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے.

    مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانےتک آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننے دیں گے.

  • بجٹ کی منظوری، اپوزیشن ضابطہ اخلاق کی پاس داری کرے: شیخ رشید

    بجٹ کی منظوری، اپوزیشن ضابطہ اخلاق کی پاس داری کرے: شیخ رشید

    اسلام آباد:  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان نے اپوزیشن کےاتحادکو مستردکر دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بجٹ سیکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  بجٹ منظوری روک کر اپوزیشن کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعظم پارلیمنٹ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ جنگ کاطبل بچ چکا ہے۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی سے رابطے میں موجود لوگ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں، درمیانی راستہ نکل سکتاہے، اپوزیشن ضابطہ اخلاق  کی پاس داری کرے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ اورپی پی ایک دوسرےکو چورکہتے تھے، آصف زرداری اور نوازشریف اپنے ہی کیسزمیں جیل میں ہیں، بجٹ منظوری روکنے سے زیادہ مشکل اور مصیبت میں پھنس جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: بجٹ کی منظوری ، وزیر اعظم عمران خان نے خود ہی محاذ سنبھال لیا

    خیال رہے کہ بجٹ کی منظوری کا محاذ وزیر اعظم نے خود سنبھال لیا ہے۔ واضح کیا ہے کہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے  اور ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

    بجٹ کی منظوری  کے چیلنیج سے نمٹنے کے لیے  وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور اپنے چیمبر میں وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے صلاح مشورے کیے، جبکہ وزیراعظم سے حکومتی سینیٹرز نے بھی ملاقات کی۔

  • زرداری عوامی جدوجہد پر نہیں، منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں: شیخ رشید

    زرداری عوامی جدوجہد پر نہیں، منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن کے رویے کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار  دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ عوامی جدوجہد پر نہیں منی لانڈرنگ پر پکڑے گئے ہیں.

    [bs-quote quote=” سورج مغرب سےنکل سکتاہےمگرنواززرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی.

    ” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے رویے سے جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں.

    شیخ رشید نے کہا کہ چور بازاری کرنے والے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، مگر ایسا نہیں ہوگا. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سورج مغرب سےنکل سکتاہےمگرنواززرداری کی حکومت اب نہیں آئے گی.

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواست مسترد ہونے پر سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری کے لیئے 5 افسران سمیت نیب کی ٹیم زرداری ہاؤس پہنچی، جہاں انھیں گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: متنازع فیصلوں کوعوام نے کبھی قبول نہیں کیا، کارکن پرامن رہیں: بلاول بھٹو زرداری

    گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائےگا اور آصف زرداری کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے.

  • عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں، شیخ رشید

    عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں، شیخ رشید

    کراچی : وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، نوازشریف سے پیسے نہیں نکلتے زرداری پیسے دے سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے کصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کابینہ میں باری باری سب کو سنتے ہیں، ان کا کابینہ میں تبدیلی کرنا اچھی بات ہے، وزیر وزیر ہوتا ہے جہاں بھی ہو، ماضی میں کئی بار میری وزارت بھی تبدیل کی گئی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل نہیں کاٹ سکتا ،آصف زرداری کاٹ سکتے ہیں، نوازشریف سے پیسے نہیں نکلتے زرداری پیسے دےسکتا ہے، ڈھیل ہوسکتی ہے مگر ڈیل نہیں۔

    مجھے شک ہے شہبازشریف لندن سے واپس نہیں آئیں گے، شہبازشریف کو پی اےسی کا چیئرمین بنا کر ظلم کیاگیا، شہباز شریف کو مثبت اشارے ملے تو وہ واپس آسکتے ہیں، مجھے پی اے سی کا ممبر نہ بنانے پر پچھتائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسدعمر قیمتی انسان ہیں اس نے بہت محنت کی، ڈالر بڑھ گیا، مہنگائی بڑھ گئی سرا نزلہ اسد عمر پر گر رہا تھا، میرے بہترین تعلقات حفیظ شیخ سے رہے ہیں، حفیظ شیخ میری چوائس ہیں وہ بہت زبردست مشیرخزانہ ثابت ہونگے، میری رائے تھی اسدعمر وزیرخزانہ اور حفیظ شیخ مشیر ہوں۔

    عمران خان کے دل میں کسی نیب زدہ کیلئےجگہ نہیں ہے، اطلاع تھی کہ بابراعوان کسی بھی لمحے وزیراطلاعات بن جائیں گے، بابراعوان نیب سے کلیئر ہوئے تو انہیں وزارت ضرور ملے گی۔

  • شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ تو آزاد گھوم رہے تھے: شیخ رشید

    شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ تو آزاد گھوم رہے تھے: شیخ رشید

    کراچی:  وزیر  ریلوے شیخ رشید نے 23 مارچ سے دو نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا، دونوں‌ٹرینیں جدید سہولتوں سے آراستہ ہوں گی.

    شیخ رشید نے اپنے تازہ بیان میں‌ کہا کہ سرسید ایکسپریس اور  جناح ایکسپریس 23 مارچ سے چلیں گی، کراچی کے اسٹیشنوں کے لیے 7 کروڑ خرچ کیے جائیں گے، حیدرآباد کے لیے 6 کروڑ، روہڑی کے لیے 8 کروڑ خرچ ہوں گے.

    وزیر ریلوے نے کہا کہ شہبازشریف جیل میں کب تھے، وہ توآزاد گھوم رہے تھے، جب یہ اقتدار میں ہوتے ہیں، تب بیمارنہیں ہوتے، شہباز شریف اورنواز شریف کو 20سال پہلے بھی ایسی بیماریاں تھیں.

    ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے وزیراعظم کی جانب سے مجھے پی اے سی ممبر بنایا ہے.

    یہ بھی پڑھیں: شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو لوٹا، انھیں سڑکوں‌ پر گھسیٹیں گے: شیخ رشید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اور میری ٹائم منسٹری میں جوائنٹ وینچرہوا، میری ٹائم افیئر اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش پرپیسے خرچ کرے گی، کے پی ٹی سے بھی ہماری بات چل رہی ہے.

    یاد رہے کہ  13 فروری 2019 کو شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز  اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،کرپٹ لوگوں نے ملک کو ترقی نہیں کرنے دی

  • 70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت ریلوے سفر کی سہولت دے رہے ہیں، شیخ رشید

    70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت ریلوے سفر کی سہولت دے رہے ہیں، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تین ماہ میں بیس نئی ٹرینیں ٹریک پر چلائیں گے، ستر سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت سفر کی سہولت دے رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوتھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے70سال سے زائد عمر کے مسافر کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    اوتھل ایکسپریس کراچی تا پشاور چلائی جائے گی، پشاور سے کراچی تک کا کرایہ 1350روپے ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ گوادر ریلوے اسٹیشن365ایکڑ زمین حاصل کرلی گئی ہے، 3ماہ میں مزید بیس نئی ٹرینیں ٹریک پر چلائیں گے۔

    ماضی میں ریلوے کو بری طرح لوٹا گیا، اس کے علاوہ آئندہ ماہ 2 نئی وی آئی پی ٹرینیں اور رواں برس 20 اور نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : اتنے قرضے نہ ہوتے، تو حج کی سہولت مفت دیتے: وزیر اعظم عمران خان

    انہوں نے کہا کہ ایک سال میں محکمہ ریلوے سے10ارب روپے کا منافع کما کر دکھائیں گے، موجودہ دور حکومت میں ریلوے کی آمدنی میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

  • محکمہ ریلوے میں کلین، گرین اور خوش اخلاقی مہم شروع کرنے کا اعلان

    محکمہ ریلوے میں کلین، گرین اور خوش اخلاقی مہم شروع کرنے کا اعلان

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کلین، گرین اور خوش اخلاقی ریلوے مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ہم اپنی ٹرینوں اور اسٹیشنوں کی صفائی کا آغاز کریں گے۔

    یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہی، وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی ویڈیو میں کلین، گرین اور خوش اخلاقی ریلوے مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم تا28فروری کلین، گرین، خوش اخلاقی ریلوے مہم شروع کررہے ہیں۔

    کلین، گرین مہم میں ٹرینوں، اسٹیشنوں اور پلیٹ فارمز پر صفائی کریں گے اور ریلوے اسٹیشنوں کے اطراف درخت لگائے جائیں گے، اس مہم میں ریلوے کا عملہ مثالی خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے مسافروں کو بہترین سروس فراہم کرے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ جاری رہنے والی اس ریلوے مہم کی نگرانی میں خود کروں گا، پورے مہینے عوام سے ٹرینوں اور پلیٹ فارمز پر جاکر ملوں گا اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کوشش کی جائے گی۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی کلین، گرین اور خوش اخلاق ریلوے مہم کا حصہ بنیں اور بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت ریلوے میں عوام کی سہولت کیلئے شکایتی سیل قائم کر دیا گیا ہے تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔

    وزیر اعظم کے وژن کے مطابق مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ریلوے سروس کو مزید بہتر کیا جائے گا، پاکستان ریلویز سے بد عنوانی کا مکمل خاتمہ کرکے دم لیں گے۔