Tag: Shaikh Rasheed

  • شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کررہے ہیں، شیخ رشید

    لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہوگئی، چیف جسٹس جہاد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں، اگر الیکشن ہوئے تو عوامی مسلم لیگ پورے ملک میں عمران خان کو سپورٹ کرے گی۔

    ان خیالات اظہار انہوں نے لاہور میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لوگوں کوتقسیم کیا جارہا ہے، دھوکے باز لوگ ووٹ کے دن تک شریف ہیں، شریف خاندان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، 70سال میں 40ارب ڈالرقرض جبکہ 35ارب ڈالر 4سال میں لیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جاگ گیا ہے کیونکہ لاہورجاگتا ہے تو پوری قوم جاگتی ہے،لاہور سوتا ہے تو پوری قوم سوتی ہے، یہاں قائداعظم نے پاکستان کی تعمیر کی تھی آج عمران خان تعمیر کرے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جان دے دوں گا لیکن ختم نبوت کےخلاف قانون کسی صورت پاس نہیں ہونے دوں گا، میں غریب کی تبدیلی چاہتا ہوں، ملک میں پانی، بجلی، گیس اور نوکری نہیں ہے، پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، چین کی طرح پاکستان میں 4کرپٹ کو گولی مار دیں تقدیر بدل جائے گی۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس کوعوام کے سمندرمیں سلام پیش کرتا ہوں، چیف جسٹس ثاقب نثارجہاد کررہے ہیں، پاکستان کی فوج اورعدلیہ ہرمحاذپرلڑ رہی ہے، نیب ہر کرپٹ آدمی کو نوٹس دے رہا ہے، جبکہ پاک فوج کی ساکھ خراب کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سب سے بہتر اور صحیح انسان سمجھتا ہوں، انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن عمران خان کا دامن صاف ہے، میری جماعت صرف دو حلقوں سے الیکشن لڑے گی، باقی سارے پاکستان میں پی ٹی آئی کی سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ، یہ انقلاب لائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریرعدلیہ پر حملہ ہیں: جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن کا ردعمل

    لاہور: میاں نوازشریف کے جڑانوالہ جلسے پر اپوزیشن پارٹیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، مختلف سیاسی شخصیات اور ماہرین قانون کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی تقریر کو عدلیہ پر حملہ قرار دیا جارہا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں‌ نوازشریف اورمریم نواز نے توہین عدالت کی، نوازشریف اورمریم نواز نے براہ راست عدلیہ کوٹارگٹ کیا، ججز پر تنقید کی  اور عدلیہ پر حملے کیے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ن لیگ کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انھیں سزا ہونے والی ہے، اسی لیے وہ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنارہے ہیں.انھوں‌ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے، تاکہ سزا سے بچ سکے.

    توہین عدالت کی سزا ہے، مگر ووٹ کی توہین کی کوئی سزا نہیں؟ مریم نواز

    پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی اس جلسے پر سخت موقف سامنے آیا ہے. پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ نوزشریف اپنے سیاسی انجام کا بندوبست خود کر رہے ہیں۔ عدلیہ اور اداروں سے تصادم نوازشریف کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کھل کر سامنے آچکا ہے، نوازشریف جلسوں میں خود کو وزیراعظم کہتے ہیں۔

    جڑانوالہ کہہ رہا ہے کہ ہم ججوں کا فیصلہ نہیں مانتے: نوازشریف

    ماہرین قانون نے بھی اس ضمن میں‌ دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے. بیرسٹر فروغ نسیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے اقدام کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب توپانی سر سے اوپرہوگیا ہے، ججز پراب براہ راست تنقید کی گئی ہے، عدلیہ نے بہت صبراورتحمل کامظاہرہ کیا، لیکن اب حد ہوگئی ہے، اگر قانون میں ترمیم کرکے بحال کردیا گیا، تب نواز شریف توہین عدالت پردوبارہ نااہل ہوسکتے ہیں.


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    نوازشریف کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

    ملتان : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے آج انتہا کردی، ان کی تقریرسے زیادہ توہین عدالت نہیں ہوسکتی، عدلیہ کے خلاف آج شیم شیم کے نعرے لگوائے گئے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس کھوسہ پسند نہیں، انہیں صرف ملک قیوم جیسے لوگ پسند ہیں۔

    عدالت نے نواز شریف کو 19 کمپنیز کا کیس لڑنے کا موقع دیا، وہ سمجھتے تھے کہ انہیں قطری خط بچالے گا، شریف برادران نے پیسے دے کر عدالتوں پرحملے کرائے، وہ پاکستان میں ڈبہ فلم چلانا چاہتے ہیں۔

    نوازشریف یہی چاہتے ہیں ملک جمہوریت ختم ہوجائے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ دو سال کیلئے فوج آجائے اور مجھے سزا نہ ہو، یہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شیخ رشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آپ اپنا فیصلہ خود کریں، نواز شریف آپ کو وزیراعظم کبھی نہیں بننےدےگا، آپ کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر ہی نہیں ہے، نواز شریف شہباز شریف کے بچوں کو بھی سامنے نہیں آنے دیں گے، حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے، کل کے جلسےمیں اعلان کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سازش کوناکام بنانا قومی ذمہ داری ہے، ان کی آج کی تقریر کے بعد خطرات بڑھ گئے ہیں، مجھے2018میں الیکشن نظرنہیں آرہے، نوازشریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کررہے، ان کو مشورہ دینے کیلئے مریم بی بی کافی ہیں، مریم بی بی کے مشوروں سے ہی نوازشریف یہاں تک پہنچ گئے۔

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے آج تک بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا نام نہیں لیا،
    انہوں نے کلبھوشن کا کیس ٹھیک طریقے سے نہیں لڑنے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگلا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں ہوگا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہترہے، طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے نواز شریف کا نام ڈال دیا جائے گا۔

  • نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    نواز شریف سمجھتے ہیں فوج ان کی راہ میں رکاوٹ ہے، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ذہن میں یہ بات ہے کہ پاک فوج ان کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ رشید نے کہا کہ احسن اقبال کوروکا توان کی شان میں خلل پڑگیا، یہ منہ اور مسورکی دال، ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ ہے، احتساب عدالت میں شرارت ہوسکتی ہے، رینجرزکی تعیناتی کے معاملے کو بلاوجہ ایشو بنایا جارہا ہے۔

    اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خاموشی کے ذریعے بہت بڑی بات کی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف غیرملکی ایجنڈے اور پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانے پر کام کررہے ہیں، وہ ملک کی معیشت کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں، نوازشریف کےذہن میں یہ بات ہے کہ فوج ان کے راستےمیں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہرسطح پر کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ساری صورتحال کے ماسٹرمائنڈ نوازشریف ہیں، یہ لوگ بے نقاب ہوگئےہیں اس لیے ان کو جےآئی ٹی اچھی نہیں لگتی کیونکہ جے آئی ٹی میں ان کا پوسٹ مارٹم جو ہوگیا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ یہ تو مجھے طعنے دیتے تھے اور خود ان پر اسمبلی کے دروازے بند ہوگئے، ان کی کوشش ہے کہ اپنی مرضی کا چیئرمین نیب اورمرضی کی عبوری حکومت لے آئیں، نظرثانی اپیل مسترد ہوئی پھر بھی اسمبلی کے زور پر ترمیم کرا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت سے متعلق میں نے بات کی تو یہ لوگ مارنے چڑھ دوڑے اوربعد میں انہوں نے اس کی خود تصحیح کی، کیا نواز شریف کی مرضی کے بغیر ختم نبوت سے متعلق ترمیم ہوئی؟

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ناموس رسالت کے خلاف ووٹ دینے والوں کے ساتھ وہ ہوگا جو یاد رکھا جائے گا، پاک فوج اسلام کی فوج ہے، ناموس رسالت کی حفاظت فوج کرے گی، عوام پاک فوج اورعدلیہ کےساتھ ہے، وقت آنے پرعوام اپنا کردارادا کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی پیسوں کے ذریعےاشتعال پھیلانے والوں کو روکنا چاہیے، اس وقت مین پلیئرنوازشریف ہیں جو منفی بیانات دے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان چوروں اورڈاکوؤں کا صفایا کرے گا، شیخ رشید

    عمران خان چوروں اورڈاکوؤں کا صفایا کرے گا، شیخ رشید

    سکھر : سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی سے کوئی امید نہیں، امید ہے تو صرف عمران خان سے ہے، عمران خان آئے اورغریبوں کی حالت بدل دے، میری خواہش ہے کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوؤں کا صفایا کردے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرانہوں نے سندھی ٹوپی اوراجرک بھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ نااہل نواز شریف کے پاس قوم کی لوٹی ہوئی دولت ہے، اگر نوازشریف لوٹی ہوئی دولت واپس لےآئے تو پاکستان کو کسی سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں،۔

    نوازشریف دیوار کی طرف دیکھ کر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا؟ میں کہتا ہوں کہ آپ کے کرتوت ہی ایسےہیں، تمہیں اس لئے نکالا کیوں کہ تم چورہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین کی شق 63،62تبدیل نہیں کرنے دیں گے، اگر یہ تبدیل ہوگئی تو میرانام نواز شریف یا شہبازشریف رکھ دینا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کلبھوشن یادیو کا نام لینے سے بھی ڈرتا ہے، تم امریکا سےڈرتے ہو؟

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان پر چین، روس نے بیان دیا لیکن نوازشریف کچھ نہیں بولے،سپرپاور صرف اللہ کی ذات ہے، اللہ کی طرف سے نوازشریف پکڑ میں آیا، نریندر مودی کان کھول کر سن لو! پاکستان کی طرف میلی آنکھ سےبھی نہیں دیکھنا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • شریف خاندان کی کوشش ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس نہ کھلے، شیخ رشید

    شریف خاندان کی کوشش ہے حدیبیہ پیپر ملز کیس نہ کھلے، شیخ رشید

    لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس نہ کھلے، سعد رفیق، عابد شیر علی،رانا ثنا اللہ سب صدقے کے بکرے ہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے استنبول روڈ لاہور پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا؟ آپ کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے نکالا، شریف خاندان کی کوشش ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کسی نہ کھلے لیکن یہ کیس کھل کر رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہتا تھا کہ تم اسمبلی میں نہیں ہوگی، لیکن وہ آج اسمبلی میں نہیں ہے اور میں اسمبلی میں ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہم سی پیک کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ چور بازاری برداشت نہیں، ابھی صرف 18 ارب ڈالر آئے ہیں، جب سے کوئٹہ میں دو چینی قتل ہوئے ہیں گوادر میں پانی اور بجلی کے پلانٹس رک گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کے سامنے کوئی آئے گا، عمران اور قادری دونوں ان کے سامنے آئے، شکر ہے آج آصف زرداری نے بھی کچھ بولا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سعد رفیق ،عابد شیر علی،رانا ثنا اللہ سب صدقے کے بکرے ہیں، نواز شریف ہمیشہ ایسے صدقے کے بکرے رکھتے ہیں۔

  • خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    خاقان عباسی کو ایل این جی میں پارٹنرثابت کرکے دکھاؤں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلا سیاستدان دیکھا ہے جو براہ راست ججز کو دھمکیاں دیتا ہے، ایل این جی کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پارٹنر ثابت نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید نے نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا،جہلم سے پہلے تک ان کی ریلی مکمل طور پر فلاپ تھی۔

    انہوں نے نوازشریف کو زخمی سانپ قراردیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نااہل وزیر اعظم اپنی تقاریر میں مسلسل عدلیہ کو للکار رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ نون نے فیصلے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو میں خود بطور فریق پیش ہوں گا۔

    اس موقع پر شیخ رشید نے اعلان کیا کہ عوامی مسلم لیگ کا ہونے والا جلسہ لال حویلی سے لیاقت باغ منتقل کیا گیا ہے، اب تیرہ اگست کو عمران خان کا جلسہ لیاقت باغ میں منعقد کیا جائے گا۔

  • نواز شریف کرپشن پرنااہل ہوئے، ریلی ناکام رہی، شیخ رشید، فواد چوہدری

    نواز شریف کرپشن پرنااہل ہوئے، ریلی ناکام رہی، شیخ رشید، فواد چوہدری

    اسلام آباد: نواز شریف کی تقریر پر پی ٹی آئی، عوامی تحریک اور شیخ رشید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف محض اقامے پر نہیں اربوں روپے کی کرپشن پر نااہل ہوئے، سپریم کورٹ کی کارروائی قوم کے سامنے ہے۔

    نواز شریف کے ریلی سے خطاب کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ محمد خان جونیجو کو انہوں نے نکالا، بے نظیر بھٹو کو دو بار انہوں نے نکالا۔

    ، یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے چار سال میں 35 ارب ڈالر قرضہ لیا، جب کہ 70سال میں 40 ارب ڈالر قرضہ لیا گیا اور اب موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کے اسکینڈل میں ملوث ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری سال ہوگا، ہمارے کالج اور اسپتال اور سڑکیں اسی طرح پڑی ہیں پنڈی میں ترقی نہیں ہوئی اسی لیے پنڈی کی ریلی ناکام ہوئی۔

    انہوں نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ پر اربوں ڈالر کی کرپشن ہے، آپ پرکرپشن کے19 کیسز ہیں اور آپ اپنے وزیر خزانہ کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں، یہ معاملہ صرف اقامہ کا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آپ چور دروازے سے مذاکرات بھی کررہے ہیں، بھیک بھی مانگ رہے ہیں اور کمزور عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں، آج بھی پنڈی میں چار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی، یہ کون سی ترقی ہے؟

    سربراہ عوا می مسلم لیگ نے کہا کہ 13 اگست کو لیاقت باغ کے جلسے میں نواز شریف کا پوسٹ مارٹم کریں گے، نواز شریف کا یہ سارا عمل فوج اور عدلیہ کو دباؤ کا شکار کرنے کے لیے ہے۔

    ریلی ناکام رہی، اس میں لوگ ہی نہیں آئے، فواد چوہدری

    اے آر وائی نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے پنڈی اور پوٹھو ہار کے لوگوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ وہ لوگ آئین کے ساتھ کھڑے رہے اور ریلی میں نہیں گئے۔

    ریلی ناکام رہی، اس میں لوگ ہی نہیں آئے، کامیاب تو کیا خاک ہوئے، لوگوں کو مقدمے کی ایک ایک حقیقت کا پتا ہے یہ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔

    ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن لوگ جانتے ہیں، فیصلہ لوگوں کے سامنے آیا ہے، مقدمہ سب کے سامنے چلا ہے کہ نواز شریف کرپشن پر نکالے گئے ہیں، لوگ اتنے پاگل نہیں ہیں کہ وہ یقین کرلیں کہ نواز شریف کرپشن پر نہیں نکالے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسی تقریر کا مقصد احتساب کیسز سے سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹوانا ہے، لیکن یہ ممکن نہیں ہے، عدلیہ کی نگرانی جاری رہے گی، چار ستمبر کو ریفرنس دائر کرنے کی جو تاریخ ہے اس پر ریفرنسز دائر ہوں گے اور انہیں سزا ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ لوٹا گیا پیسہ ملک میں واپس آنا چاہئیے، برآمدگی کے معاملے پر بھی پی ٹی آئی نظر رکھے گی، وہ صبح اٹھتے ہیں یا رات کو سوتے ہیں تو انہیں عمران خان یاد آتا ہے۔

    وہ تنہا شخص ہے جس نے یہ معاملہ اٹھایا ورنہ لوگ تو کرپشن کو بھول چکے تھے، عمران خان نے ہی انہیں یاد دلایا، اب پیسہ نکلوانے کا عمل بھی عمران خان ہی مکمل کرائیں گے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کی ن لیگ کو فنڈنگ کاکیس بھی ابھی بھی سپریم کورٹ میں پڑا ہوا ہے، کس طرح آئی ایس آئی نے رقومات کے ذریعے ن لیگ کو جتوایا، بعد کے معاملات میں بھی ن لیگ نے دھاندلی کی، ایک بھی ایسا الیکشن نہیں جس میں شفاف طریقے سے یہ لوگ برسر اقتدار آئے ہوں، اب ان کی واپسی کا دور شروع ہوگیا، اب ان کے نوٹ اور بوٹ نہیں چل رہے۔

    پہلی بار پاکستان میں چور اور سپاہی مل کر نہیں کھیلے، 60 دنوں میں سب کچھا چٹھا سامنے آگیا، اب مزید تحقیقات ہوجائیں تو کیا کچھ سامنے آجائےگا، اصل میں ن لیگ کا مقصد اب پیسے کی برآمدگی اور واپسی کو روکنا ہے لیکن پی ٹی آئی کا اب اگلا ہدف پیسے کی وطن واپسی ہے۔

    علاوہ ازیں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما نور اللہ صدیقی نے کہا کہ تین بار وزیراعظم بننے والا شخص اس قدر ڈھٹائی سے جھوٹ بولے تو بہت افسوس ہوتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مرجاؤں گا،کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا، شیخ رشید

    مرجاؤں گا،کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا، شیخ رشید

    راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار شریف خاندان ہوگا، جان پر کھیل جاؤں گا لیکن کسی کو لال حویلی میں داخل نہیں ہونے دوں گا۔

    یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی پر حملہ کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ لال حویلی پر مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی۔

    میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت کندھے پرلئے گھومتا ہوں، مسلم لیگ نون والوں کی نظروں میں چند دنوں سے کھٹک رہا ہوں اسی وجہ سے  ن لیگ والے میرا پیچھا کر رہے ہیں ، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شریف برادران ہوں گے۔

    لال حویلی مجھے جان سے زیادہ عزیز ہے اگر اسے کچھ ہوا تو اپنی جان پر کھیل جاؤں گا، یہ لوگ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کے غنڈوں نے وزیراعظم کے انتخاب کے دوران بھی ان پر حملہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تھانہ وارث خان میں درخواست جمع کرادی ہے درخواست میں ن لیگی یوسی ناظم سمیت کارکنان نامزد ہیں۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو چند مفاد پرستوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، میں شہباز شریف کو پیغام دے رہا ہوں کہ انہی مفاد پرستوں نے آپ کو مرکز میں لانے کی مخالفت کی تھی اور یہی لوگ آپ کے ساتھ سازشیں کر رہے ہیں اس لئے آستین کے سانپوں کو پہنچانیں۔

  • عمران خان نے وزیراعظم کیلئے شیخ رشید کا نام دے دیا

    عمران خان نے وزیراعظم کیلئے شیخ رشید کا نام دے دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم کیلئے شیخ رشید کا نام دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہونا چاہیئے، شہبازشریف وزیراعظم بنے تو ن لیگ کو مزید نقصان ہوگا۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا ان کے پاس اور کوئی شخص نہیں وزیراعظم بنانےکیلئے؟ شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے جارہےہیں ان کانام ریفرنس میں ہے، شہبازشریف وزیراعظم بنے تو ن لیگ کو مزید نقصان ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کیلئے مشترکہ امیدوار میں شیخ رشید کا نام دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار ہو، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپوزیشن سے باقاعدہ رابطے شروع کر دیئے ہیں اور پوری قوت سے شیخ رشید کو منتخب کر انے کی کوشش کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نےایف زیڈ کمپنی منی لانڈرنگ کیلئے بنائی ہوئی تھی، نوازشریف کوصرف جھوٹ لےڈوبا، شریف خاندان نے سوا سال میں ایک چیزنہیں دکھائی، جب قطری خط فراڈ نکل آیا تھا تو نوازشریف کو اسی وقت استعفیٰ دے دینا چاہئیے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے کرپٹ لوگوں کو بٹھا کر اداروں کو تباہ کردیا، 2013 میں پتا چلاکہ انتخابات میں دھاندلی کیسے کی گئی، اللہ نےموقع دیا تو کرپشن پرقابو پا کر دکھاؤں گا، اس بار ہم تیاری کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ نون جمہوری پارٹی نہیں یہ بادشاہت ہے، میں سمجھتاتھا چوہدری نثار کوئی بڑا فیصلہ کریں گے۔