Tag: Shaikhu Pura

  • شوہرنے ایک گھنٹے میں بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر ڈالا

    شوہرنے ایک گھنٹے میں بیوی بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر ڈالا

    شیخوپورہ : شوہر نے ایک گھنٹے کے دوران بیوی اور دو بچوں سمیت 5 افراد کو گولیوں سے بھون ڈالا، مرنے والوں میں اس کی سالی بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں بیک وقت پانچ افراد کے قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں ایک ہی ملزم نے یکے بعد دیگرے فائرنگ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر نے اپنی بیوی، 2 بچوں اور سالی کو قتل کرنے کے بعد فلورملز کے مالک کو بھی قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق پہلے ملزم تنویر نے اپنے گھر میں 2بچوں سمیت اپنی بیوی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ان کو قتل کر دیا اور دوسری واردات میں محلہ نور پورہ میں اپنی سالی کے گھر جاکر اس کو بھی گولیاں ماردیں۔

    ملزم نے اس سے قبل قتل کی پہلی واردات تھانہ صدر شیخوپورہ کے ایریا جھامکے کے قریب فلور مل میں کی تھی جہاں اس نے فلور مل کے مالک نذیر ہاشمی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تنویر نامی ایک ہی قاتل نے ایک گھنٹے کے دوران یہ تینوں وارداتیں کیں، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • مالکن کے تشدد کی شکار12 سالہ ملازمہ چائلڈ سیفٹی سیل پہنچ گئی

    مالکن کے تشدد کی شکار12 سالہ ملازمہ چائلڈ سیفٹی سیل پہنچ گئی

    شیخو پورہ : پنجاب میں ایک اور ملازمہ مالکن کے تشدد کا شکار بن گئی، بارہ سالہ ملازمہ چائلڈ سیفٹی سیل پہنچ کر کام پر نہ جانے کیلئے رو رو کر دہائیاں دینے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گھریلو ملازمین پر تشدد کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں، گھریلوملازمہ بچی پر تشدد کاایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

    مالکن اور اس کے بیٹوں کے بہیمانہ تشدد سے تنگ ہونے والی بارہ سال کی گھریلو ملازمہ نیلم گھر سے سودا لینے کے بہانے چائلڈ سیفٹی سیل پہنچ گئی۔

    نیلم کا کہنا ہے کہ اس کی سوتیلی ماں نے72ہزار روپے کے عوض مالکن کو ایک سال کیلئے حوالے کیا، جہاں معمولی باتوں پر روز تشدد کیا جاتا ہے۔

    پولیس کو بیان دیتے ہوئے نیلم نے الزام لگایا ہے کہ مالکن اوراس کے بیٹے معمولی باتوں پر تھپڑوں اور جوتوں سے مارتے پیٹتے ہیں، بارہ سالہ نیلم پولیس کے سامنے رو رو کر دہائی دیتی رہی۔


    مزید پڑھیں: فیصل آباد: نوسالہ ملازمہ پر مالکن کا انسانیت سوز تشدد


    پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کسی صورت گھر واپس جانے کو تیار نہیں ملازمہ نیلم، ندیم نامی تاجر کے گھر گزشتہ چھ ماہ سے ملازمت کررہی تھی۔


    مزید پڑھیں: فیصل آباد، گیارہ سالہ ملازمہ کو تشدد کے بعد آگ لگا دی گئی


    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے تحفظ کویقینی بنائیں گے، نیلم کے بیان پر والدین کو طلب کرلیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شیخوپورہ: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 15سے زائد افراد زخمی

    شیخوپورہ: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم، 15سے زائد افراد زخمی

    شیخوپورہ : مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں پندرہ سے زائدافرادزخمی ہوگئے.

    شیخوپورہ کے علاقہ معراج پورہ کی یونین کونسل نمبرباون میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں اس وقت تصادم ہوا جب تحریک انصاف کی ریلی ن لیگ کے انتخابی دفتر کے قریب سے گزری تو ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی تصادم میں تبدیل ہوگیا ۔

    دونوں اطراف سے فائرنگ اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال ہوا، جس سے پندرہ سے بیس افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا ہے اور دونوں جماعتوں کے پندرہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔