Tag: shaista lodhi

  • شائستہ لودھی نے کس طرح والدین کے خواب کو پورا کیا ؟

    شائستہ لودھی نے کس طرح والدین کے خواب کو پورا کیا ؟

    کراچی : سابق مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ میری پرورش ایک مڈل کلاس گھرانے میں ہوئی جہاں پیسے کی اتنی تنگی تو نہیں لیکن کہیں تفریح کی غرض سے جانے کیلئے اتنا سرمایہ نہیں ہوتا تھا۔

    اے آو رائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے شائستہ لودھی نے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ انہوں نے کن حالات میں تعلیم حاصل کی اور ازدواجی زندگی میں جو مشکلات پیش آئیں ان پر کیسے قابو پایا۔

    شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان دنوں میری شدید خواہش تھی کہ کاش کچھ ایسا ہوجائے کہ میں اپنے والدین کو بیرون ملک سیر کراؤں انہیں حج پر لے کر جاؤں۔

    انہوں نے کہا کہ پھر کافی وقت کے بعد جب میں تعلیم مکمل کی اور میڈیا میں جاب کی اس کے بعد میری خواہش پوری ہوئی اور میں نے اپنے والدین کو بیرون ملک کا سفر کروایا۔

    ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گھر میں لڑائیاں ساحر بھائی کراتے ہیں اور بعد سائیڈ پر بیٹھ کر ہنستے ہیں، شائستہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ امی ساتھ دیتی تھی۔

  • ظلم ہوا ہے ہمارے ساتھ !! شائستہ لودھی کے والد کی باتیں

    ظلم ہوا ہے ہمارے ساتھ !! شائستہ لودھی کے والد کی باتیں

    بیٹیاں اپنے باپ کے بہت قریب ہوتی ہیں اور اسی طرح والد بھی اپنی بیٹیوں پر جان نچھاور کرتے ہیں، باپ کا اپنی بیٹی کے ساتھ مشفقانہ رویہ اور محبت ایک ایسا بہترین تحفہ ہے جس سے بیٹی کی شخصیت میں نہ صرف خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے بلکہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب زندگی بھی بسر کرتی ہے۔

    ویسے تو معاشرے میں اس رشتے کی اور بہت سی مثالیں موجود ہیں لیکن ان میں سے ایسی ہی دو کامیاب بیٹیاں اور مارننگ شوز کی میزبان شائستہ لودھی اور ندا یاسر ہیں جن کو باپ کی محبت اور شفقت نے دنیا میں کامیاب انسان بنانے مدد کی اور آج وہ معاشرے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شائستہ لودھی کے والدعلی گوہر لودھی اور ندا یاسر کے والد ماضی کے معروف پروڈیوسر اور ڈرامہ رائٹر کاظم پاشا نے ناظرین سے اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزارے ہوئے قیمتی اور یادگار لمحات کو شیئر کیا۔

    شائستہ لودھی کے والد نے کہا کہ ہمارے ساتھ تو بہت ظلم ہوا ہے،  وہ اس طرح سے کہ میری بیٹی کے پاس مجھ سے ملنے کا ٹائم ہی نہیں ہوتا،  فون پر بات کرنے کیلئے بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہوا ہمارے ساتھ کہ میری بیٹی نے مجھے ٹرانسپلانٹ نہیں کرنے دیا اور کہا کہ آپ بغیر بالوں کے ہی اچھے لگتے ہیں۔ علی گوہر لودھی کاکہنا تھا کہ سگریٹ پینا بھی شائستہ نے ہی چھڑوائی تھی۔

    ان دونوں شخصیات نے محبت بھرے انداز میں اپنی بیٹیوں اور ان کی مصروفیات کی پوری شکایت تو ضرور کی لیکن انہیں اپنی زندگی میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی دعائیں بھی دیں۔ باپ بیٹیوں کی اسی دلچسپ نوک جھوک پر مبنی یہ ویڈیو ضرور دیکھیں!!

  • شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی

    شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی

    کراچی: پاکستان کی معروف و متنازہ میزبان شائستہ لودھی نے دوسری شادی کرلی ہے۔

     مارننگ شو کی میزبان شائستہ لودھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں شادی سے متعلق ایک قرآنی آیت شیئر کی ہے جس کے آخر میں انہوں نے شادی شدہ ہونے پر خدا کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

    اپنے ٹوئٹ میں  شائستہ لودھی نے اپنے چاہنےوالوں سے اپنے شوہر کی شناخت مکمل طور پر چھپائی ہے۔

    لیکن سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی تصویر میں ان کے ہم راہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    واضح رہے کہ شائستہ واحدی نے 2012 میں اپنے سابقہ شوہر سے طلاق لے لی تھی، جبکہ گزشتہ برس توہین اہلِبیت کے الزامات کے بعد سے شائستہ اپنے 3 بچوں کے ہمراہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں اور اس ہی مہینے کراچی واپس آئی ہوئی ہیں، کراچی واپسی پر بھی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اللہ کا شکرادا کیا تھا ۔

     

    گزشتہ سال اپنے مارننگ شو کےدوران توہین اہلِبیت کے الزامات کے بعد سے ٹی وی اسکرین سے غائب شائشہ لودھی نے اپنی شادی کا اعلان خاموشی سے ٹوئٹر پر کیا۔

  • میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    میرشکیل،شائستہ لودھی،وینا ملک اوراسد خٹک اشتہاری ملزمان قرار

    ایبٹ آباد:شہرکی مقامی عدالت نے توہین آمیز پروگرام کیس میں جیونیوز کے مالک میرشکیل الرحمٰن ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری ملزم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سول جج اور مقامی مجسٹریٹ نجیب الحق کی عدالت میں جیو مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیس میں چاروں ملزمان جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، وینا ملک، اسد خٹک، اور شائستہ لودھی کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

    پیش نہ ہونے پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان ،شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او میر پور ، تفتیشی افسران سمیت مدعی کو بھی بیابات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا گیا ۔

    عدالت میں جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز پروگرام کیخلاف سردار بلال مرتضی نے درخواست دائر کی تھی

  • جنگ گروپ کے مالک میرشکیل، شائستہ لودھی، وینا ملک کے گرفتاری وارنٹ جاری

    جنگ گروپ کے مالک میرشکیل، شائستہ لودھی، وینا ملک کے گرفتاری وارنٹ جاری

    اوباڑو: سکینڈ سول جج نے عدالت میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی ، اداکارہ  وینا ملک اور انکے شوہر اسد کیخلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    جیو ٹی وی پر توہین آمیز پروگرام پیش کرنے کے الزام میں جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، اینکر شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کیخلاف اوباڑو کے شہری محمد کریم بخش کی جانب سے درج کئے گئے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔

    اوباڑو کے سکینڈ سول جج نے عدالت میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت نے جیو جنگ کے مالک میر شکیل، میر ابراہیم اور حامد میر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔