Tag: Shakargarh

  • بیٹا پیدا نہ ہونے پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد

    بیٹا پیدا نہ ہونے پر سسرالیوں کا بہو پر تشدد

    شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا پیدا نہ ہونے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

     تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع شکرگڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے۔

    پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کا واقعہ 21 اگست کو پیش آیا، متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں لیسر تھانے میں شوہر اور سسر سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

    والدہ کا بتایا کہ ہیلتھ سینٹر میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے پر میڈیکل وقت پر نہیں ہو سکا تھا دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

    شکر گڑھ: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں بدامنی پاکستان کے لئے ہی نہیں، بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہو گا، خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، البتہ اگر بھارت محاذآرائی چاہتا ہے، تو ہم بھی تیار ہیں.

    انھوں‌نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب بھارت کو مذاکرات شروع  کرنے ہوں گے، خطے میں بدامنی خود بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارووال کی ورکنگ باؤنڈری پر حفاظتی بنکر تعمیر کئے جا رہے ہیں، تاکہ اس نوع کے واقعات پر قابو پایا جاسکے.

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے. آج رواں ہفتے مسلسل چوتھی بار بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگے.

    ایل او سی پربھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 شہری شہید

    واقعے کے بعد بھارتی ڈپٹی کمشنرجے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.

    وزیر داخلہ نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کو اپنا طرز عمل بدلنا ہو گا اور کشمیر سمیت تمام ایشوز پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔