Tag: shakira

  • سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

    سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

    کولمبئین پاپ گلوکارہ و سپر اسٹار شکیرا کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واکا واکا گرل شکیرا اسپتال میں داخل ہیں، کولمبئین پاپ گلوکارہ  کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    گریمی ایوارڈ جیتنے والی موسیقار نے جنوبی امریکا میں شیڈول کنسرٹس بھی منسوخ کردیے، گلوکارہ نے انسٹا پر اپنی طبعیت اور کنسرٹ کینسل کرنے سے متعلق اسٹوری شیئر کی ہے۔

    شکیرا بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اسپتال میں داخل ہوں اور ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میں پرفارم کرنے کی حالت میں نہیں ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ میں آج سٹیج پر پرفارم نہیں کرسکوں گی، میں اپنے پیارے پیرو کے سامعین کے ساتھ دوبارہ ملنے کے لیے بہت جذباتی اور پرجوش ہوں۔

  • مراکش کی جیت پر شکیرا نے کیا کہا؟

    مراکش کی جیت پر شکیرا نے کیا کہا؟

    فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں پرتگال کی اپ سیٹ شکست پر وکا وکا گرل شکیرا نے بھی ٹوئٹ کردیا۔

    دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں مراکش کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی، مراکش نے رونالڈو کی پرتگال کو 1-0 سے شکست دی۔

    مراکش کی جانب سے واحد گول یوسف النصیری نے کیا جس کے بعد پرتگال کی ٹیم سرتوڑ کوششوں کے باوجود کی بھی گول اسکور نہ کرسکی۔

    ٹوئٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مراکش کی ٹیم ٹرینڈ کر رہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے فتح کی خوشیاں منانے کے مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موروکو کے کھلاڑی اشرف حکیمی جیت کے بعد میدان میں موجود والدہ کے پاس دعائیں لینے پہنچے۔

    ایسے میں مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا ‘وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا’ میں شکیرا نے پرفارم کیا تھا۔

    ٹوئر پر نامور گلوکارہ نے لکھا ‘دِس ٹائم فار افریقا(This time for Africa)، ساتھ ہی انہوں نے مراکش کے لیے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

    شکیرا کی ٹوئٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی وکا وکا لکھا گیا۔

    مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں مراکش کا مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز براہ راست اے آر وائی زیپ اور اے اسپورٹس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

  • شکیرا کو 8 سال قید کی سزا کا مطالبہ

    شکیرا کو 8 سال قید کی سزا کا مطالبہ

    معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کیس میں 8 سال کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاحال مقدمے کی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک ہسپانوی پراسیکیوٹر کی جانب سے 1 کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس فراڈ کیس میں لبنانی کولمبین سپر اسٹار شکیرا کے لیے 8 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    گلوکارہ نے رواں ہفتے کے شروع میں پراسیکیوٹر کے دفتر سے کیس کو بند کرنے کے لیے تصفیہ کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔

    ان پر 2012 اور 2014 کے درمیان ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ہے، یہ وہ عرصہ ہے جس کے بارے میں شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اسپین میں نہیں رہتی تھیں۔

    استغاثہ کی دستاویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شکیرا 2012 سے 2014 کے درمیان اسپین میں مقیم تھیں اور مئی 2012 میں انہوں نے بارسلونا میں ایک گھر خریدا جو ان کے لیے، ان کے ساتھی اور ان کے بیٹے کے لیے خاندانی گھر بن گیا جو 2013 میں اسپین میں پیدا ہوئے۔

    اگر وہ قصوروار پائی گئیں تو اس صورت میں 8 سال قید کی سزا اور 2 کروڑ 30 لاکھ یورو (23.5 ملین ڈالر) سے زیادہ جرمانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ابھی تک مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

    شکیرا کے نمائندوں نے ایک سابق ​​بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بے گناہی پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور وہ اس معاملے کو اپنے حقوق کی مکمل خلاف ورزی سمجھتی ہیں۔

    45 سالہ گلوکارہ جنہیں لاطینی پاپ میوزک کی ملکہ کہا جاتا ہے، نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ ملین یورو ادا کیے جس کے حوالے سے ہسپانوی ٹیکس آفس کا کہنا ہیں کہ وہ واجب الادا ہیں۔

    انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان پر واجب الادا قرض نہیں ہے۔

    ٹیکس کے معاملے میں تازہ ترین پیشرفت شکیرا اور ان کے شوہر جیرارڈ پیک کے علیحدگی کے اعلان کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے، 45 سالہ شکیرا اور 35 سالہ پیک 2011 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

  • معروف گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجے جانے کا امکان

    معروف گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجے جانے کا امکان

    معروف کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں مشکلات کا سامنا ہے، حال ہی میں ان کی اپیل مسترد کردی گئی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسپین کی ایک عدالت نے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں کولمبین گلوکارہ شکیرا کی اپیل مسترد کر دی ہے۔

    دورانِ سماعت ایک جج نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پاپ اسٹار نے ریاست کے لیے اپنی مالی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے کئی اقدامات کیے جس کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

    یہ کیس دسمبر 2018 میں پہلی بار سرخیوں میں آیا تھا جب ہسپانوی پراسیکیوٹرز نے گلوکار پر 2012 اور 2014 کے درمیان کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام لگایا۔

    45 سالہ شکیرا نے جون 2019 میں گواہی دیتے ہوئے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا، استغاثہ کا الزام ہے کہ شکیرا بہاماز میں اپنی رہائش گاہ ہونے کے باوجود زیادہ تر اسپین میں رہتی تھیں۔

    جمعرات کو جاری کیے گئے اپنے فیصلے میں، ہسپانوی عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے شکیرا اسپین کی ایک عادی رہائشی تھیں۔

    عدالت نے مزید کہا کہ دستاویزات کسی دوسرے ملک میں ٹیکس کے مقاصد کے لیے ان کی رہائش کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

    عدالت نے جولائی کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں ہسپانوی جج مارکو جوبیریاس نے لکھا تھا کہ ان کی 3 سالہ تحقیقات میں پایا گیا کہ مقدمہ چلانے کے لیے جرائم کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

    شکیرا کی تعلقات عامہ کی فرم نے جمعرات کو کہا کہ اسپین کے ٹیکس آفس کی طرف سے قرض کے بارے میں مطلع ہونے کے بعد اس نے فوری طور پر اپنی واجب الادا رقم ادا کر دی ہے۔

    پی آر فرم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس کے معاملات پر شکیرا کا طرز عمل ان تمام ممالک میں ہمیشہ ہی بے عیب رہا ہے جہاں انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑا، اور انہوں نے بہترین ماہرین اور مشیروں کی سفارشات پر بھروسے اور وفاداری سے عمل کیا ہے۔

    بیان کے مطابق شکیرا کی قانونی ٹیم اپنی بے گناہی کا دفاع کرتی رہے گی، گلوکارہ کو ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہونے پر ممکنہ جرمانے اور جیل کی سزا کا سامنا ہے۔

    تاہم، ایک جج پہلی بار مجرموں کے لیے قید کا وقت معاف کر سکتا ہے، اگر ایسا نہ ہوا تو انہیں دو سال سے کم قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔

  • واکا واکا گرل شکیرا پر بڑی مشکل آن پڑی

    واکا واکا گرل شکیرا پر بڑی مشکل آن پڑی

    بارسلونا:واکا واکا گرل شکیرا ٹیکس ادا نہ کرنے پر مشکل میں آگئیں، بارسلونا میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بارسلونا کی عدالت میں کولمبیا کی پاپ اسٹار شکیرا پر 14.5 ملین یورو (17 ملین ڈالر) ٹیکس چوری کے الزام کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کرلی گئیں ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی عدالت کے جج نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ سال دو ہزار بارہ، تیرہ اور چودہ کے درمیان شکیرا کے مبینہ ٹیکس چوری سے متعلق سماعت کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں۔

    دوران سماعت جج نے ریمارکس دئیے کہ شکیرا ان تین سالوں میں اسپین میں دو سو سے زائد دن مقیم رہیں، اسپین کے قانون کے مطابق وہ ٹیکس ادا کرنے کی ذمے دار ہیں۔

    جج کے مطابق شکیرا نے دو ہزار بارہ سے دو ہزار چودہ تک چودہ ملین ڈالر ٹیکس ادا نہیں کیا اور اپنی آمدنی بھی چھپائی، مقامی عدالت نے معروف گلوکارہ کو اثاثے ظاہر کرنے کے لئے دس دن کا وقت دیا ہے۔

    اسپین کے قانون کے مطابق سال میں ایک سو پچاسی دن اسپین میں رہنے والے شخص کو ٹیکس ادا کرنا لازمی ہے، شکیرا نے اپنے اسپینش شوہر اور بچوں کے ساتھ اسپین میں دو سو دن گزارے ہیں۔

  • فلسطینیوں پربہیمانہ ظلم، واکاواکا گرل کا اسرائیل میں پر فارم کرنے سے انکار

    فلسطینیوں پربہیمانہ ظلم، واکاواکا گرل کا اسرائیل میں پر فارم کرنے سے انکار

    کولمبیا : واکا واکا گرل شکیرا نے احتجاجا اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا، شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں پر بہیمانہ ظلم پر کولمبیا کی واکاواکا گرل شکیرا نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

    شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔

    خیال رہے کہ شکیرا دوہزار تین سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہیں۔

    فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے ‘فلسطینیئن کیمپین فار اکیڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل’ نے شکیرا کے تل ابیب میں پرفارم نہ کرنے کی رپورٹس کو خوش آئند کہتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا ہے۔

    یاد رہے کہ اپریل میں بھی عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریب میں شامل ہونا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے، اس لیے میں اس تقریب کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

    واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں اندازاً 70 راکٹس اور مارٹر گولے فائر کیے گئے جو 2014 کی جنگ کے بعد سے ایک بڑا حملہ ہے۔

    اس سے قبل اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی اسنائپرز نے بے دردی سے نشانہ بناتے ہوئے 100 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جس پر عالمی برادری نے بھی اسرائیل کی مذمت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مصر میں قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں کمی

    مصر میں قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں کمی

    مصر کی ایک عدالت نے بدکاری پر اکسانے کے الزام  قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں تین ماہ کی کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی ’شکیرا‘ اور دوسری کو ’برادیِس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    سزا یافتہ ڈانسر کے وکلا کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں آرٹ کی ترجمانی کی گئی ہے جسے مخلتف پہلو سے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سال مارچ کے مہینے میں ایک معرف رقاصہ صفیناذ کو قومی پرچم کی توہین کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی، وہ ایک وڈیو میں قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیبِ تن کیے نظر آئی تھیں۔

    ایک اور رقاصہ سلمیٰ الفولی کو بھی جولائی میں ایک وڈیو میں مختصر لباس پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید ہوئی تھی۔

  • جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے، شکیرا

    جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے، شکیرا

    نیویارک : یونیسف کی امن سفیراور معروف گلوکارہ شکیرا نے کہا ہے کہ جنگ کا خمیازہ معصوم بچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔

    اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس میں پاپ گلوکارہ کا شکیرا نے کہا ہے کہ جنگیں تباہی کا باعث ہوتی ہیں، جن کی بھاری قیمت معصوم بچوں کو اپنی زندگی سے ہاتھ دھوکر ادا کرنی پڑتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی شامی بچے ایلیان کردی کی موت نے تمام انسانیت کو جنجھوڑدیا ہے، شکیرا نے کہا کہ اقوام عالم کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ آئندہ کوئی بچہ جنگ یا بھوک سے بے رحم موجوں کی نذر نہ ہوجائیں۔

  • گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی خواتین

    گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی خواتین

    موجودہ دور میں گوگل سب بتاتا ہےیہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور تھا، 2014 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراوں کی لسٹ مندرجہ ذیل ہیں۔

    رواں برس برٹنی سپئیر گوگل پر سب سے ذیادہ سرچ ہونے والی اداکاراوں میں پہلے نمبر پر ہیں ،حالانکہ وہ  کچھ عرصے کے لئے انڈسٹری سے غائب بھی رہیں،بعد ازاں انہوں نے جارحانہ کم بیک کرکے اپنا نام دوبارہ کمایا۔

    اداکارہ ،فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ ریہانا نے کئی میگزین کے فرنٹ پیج کی زینت بنی، جوشیلی آرٹسٹ  گوگل پر سرچ ہونے والی اداکاراوں میں دوسرے نمبر پر رہیں۔

    جرمن ٹیلی ویژن کی دلکش میزبان اور ماڈل لینا جیکی اپنے کام میں مہارت رکھنے والی آرٹسٹ ہیں ، گوگل پر سرچ ہونے والی سیلبرٹیز میں لینا تیسرے نمبر  پر ہیں۔

    گلوکارہ ، کمپوزر، ماڈل اور ڈانسر شکیرا مشہور خواتین اداکاروں میں سے ایک ہیں ،گوگل پر سرچ ہونے والی سیلبرٹیز میں شکیرا چوتھے نمبر  پر ہیں۔

    میلی سائرس کا نام اگر اس لسٹ میں نہ ہوتا تو یہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوتی ۔

    یہ تمام نام 2014 میں تمام انٹرٹینمنٹ میگزین اور ویب سائٹس پر نظر آئے جس کی وجہ سے گوگل پر سرچ ہونے والوں کی لسٹ میں بھی یہی نام ہیں ۔