Tag: Shakirullah

  • شاکر اللہ قتل کا معاملہ، پاکستان بھارتی  جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے گا

    شاکر اللہ قتل کا معاملہ، پاکستان بھارتی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان نے شاکر  اللہ قتل معاملے میں بھارتی جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیٹی کوفعال بنانےکی ضرورت ہے، ہم بھارتی ماہی گیروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تو بھارت بھی کرے.

    [bs-quote quote=” ضرورت پڑی تومعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شیریں مزاری”][/bs-quote]

    شیریں مزاری نے کہا کہ شاکراللہ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، شاکراللہ کا پوسٹ مارٹم کیا ہے اورمقدمہ درج کریں گے.

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوانین کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ ہوگا، ضرورت پڑی تومعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لےجائیں گے.

    یاد رہے کہ 4 مارچ 2019 کو سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کے بھارتی جیل میں قتل پر خاموش نہیں رہیں گے.

    مزید پڑھیں: بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے: شیریں مزاری

    وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستانی شہری شاکراللہ پر بھارت میں تشدد اور قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے، یہ عمل ظالمانہ ہے۔

    یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میں پاکستان دشمنی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے بعد بھارتی جیل میں قید شاکر اللہ کو جیل انتظامیہ کی سرپرستی میں دیگر قیدیوں نے تشدد کرکے قتل کر دیا۔

  • بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے:  شیریں مزاری

    بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے: شیریں مزاری

    اسلام آباد: وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کے بھارتی جیل میں قتل پر خاموش نہیں رہیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ میں‌ خطاب کرتے ہوئے کیا. وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستانی شہری شاکراللہ پر بھارت میں تشدد اور قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ ہم معاملے کو دیکھ رہےہیں، جائزہ لے رہے ہیں کہ کون ساعالمی معاہدہ اس کیس پرلاگو ہوتا ہے.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی جیل میں سرکاری سرپرستی میں شاکراللہ پرتشدد کیا گیا، بھارتی جیل میں شاکراللہ کے قتل کا معاملہ عالمی سطح پراٹھائیں گے.

    اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شیریں مزاری سے اس ضمن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کردار سے متعلق سوالات بھی کیے.

    وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں ایک دن کی مہلت دیں، اس پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔

    بیرسٹر سیف کی تجویز


    اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ مودی کے خلاف اس قتل پر اپنے ملک میں مقدمہ درج کیا جائے، یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھانا چاہیے۔

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ بھارت میں بھی یہ کیس درج کیا جا سکتا ہے، ان خطوط پر کام کرنا ہوگا۔

  • ڈسکہ: شہید شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    ڈسکہ: شہید شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں شہید شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شاکراللہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

    شہریوں نے شاکراللہ کی میت پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، شاکراللہ کی تدفین جیسروالا گاؤں کے قبرستان میں ہوگی۔

    بھارت نے جے پور کی جیل میں قید کے دوران تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے شہری شاکراللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی۔

    جے پور جیل میں قتل کیے گئے پاکستانی شاکر اللہ کی میت پاکستان پہنچ گئی

    پاکستانی شہری شاکراللہ کی میت گزشتہ روز علی الصبح واہگہ بارڈر پرپہنچائی گئی تھی، شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر پرپاکستانی حکام کے حوالے کی گئی تھی، میت وصول کرنے کے لیے شاکراللہ کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

    شاکراللہ کے بھائی شہزاد گلفام نے بتایا تھا کہ 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاکراللہ شکرگڑھ کے نزدیک میلہ دیکھنے گیا تھا اور 2003 میں غلطی سے سرحد عبورکرگیا تھا۔

    بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیوں بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شکور اللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

  • بھارتی قیدیوں کا تشدد: شہید پاکستانی شاکراللہ کی میت آج پاکستان آئے گی

    بھارتی قیدیوں کا تشدد: شہید پاکستانی شاکراللہ کی میت آج پاکستان آئے گی

    نئی دہلی: بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاکستانی کی میت آج وطن واپس لائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں ہجوم کے ہاتھوں شہید شاکراللہ کی میت آج بھارت کے حکام واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کریں گے۔

    بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکراللہ کو ساتھی قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کر کے 20 فروری کو قتل کردیا تھا۔

    سینٹرل جیل کے بیرک میں موجود ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی شہری کے سر پر وار کیے جس کی وجہ سے گہرے زخم آئے اور شکور اللہ جیل میں ہی شہید ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا نے پاکستانی قیدی کی شہادت کا ذمہ دار جے پور جیل کی انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    بھارت میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے والے سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عوام کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ بھارتی حکومت کا مؤقف ہی دہشت گردی اور انتہاپسندی پر مبنی ہے۔

    سابق سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو جے پور کی جیل میں قید شاکراللہ کے قتل میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور اسلام آباد میں موجود بھارتی سفیر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کرنا چاہیے۔

    پلواما حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے کہ بھارت کے شہر جے پور میں واقع سینٹرل جیل میں قید پاکستانی شہری کو ہجوم نے پلواما حملے کے بعد تشدد کر کے شہید کردیا تھا۔