Tag: sham

  • دمشق کی خفیہ جیل میں 13 ہزار قیدیوں کی پھانسی کا انکشاف

    دمشق کی خفیہ جیل میں 13 ہزار قیدیوں کی پھانسی کا انکشاف

    دمشق : شام کی ایک جیل میں خفیہ طور پر 13ہزار کے قریب لوگوں کو اجتماعی پھانسی دی گئی، پھانسی پانے والوں میں اکثریت عام قیدی تھے، شامی حکومت ماضی میں قیدیوں کو ہلاک کرنے یا ان سے برا سلوک برتنے کی تردید کرتی رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شام کی صيدنايا نامی جیل میں ستمبر 2011 سے دسمبر 2015 تک ہر ہفتے اجتماعی پھانسی دی جاتی رہی۔ جن کی تعداد اب تک 13 ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔

    ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ان مبینہ پھانسیوں کی منظوری شامی حکومت میں اعلیٰ سطح پر ملنے والی منظوری کے بعد دی گئی تاہم شامی حکومت ماضی میں قیدیوں کو ہلاک کرنے یا ان سے برا سلوک برتنے کی تردید کرتی رہی ہے۔

    hanging

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں 84 افراد کے انٹرویو کیے جن میں جیل کے سابق محافظ، حراست میں لیے گئے دیگر افراد اور جیل کے عملے کے ارکان شامل تھے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا کہ دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع جیل میں ہفتے میں ایک بار اور کئی بار ہفتے میں دو بار 20 سے 50 لوگوں کو پھانسی دی جاتی تھی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کو پھانسی دینے سے پہلے دمشق کے ضلع القابون میں واقع فوجی عدالت میں پیش کیا جاتا جہاں ایک سے تین منٹ کی مختصر سماعت ہوتی تھی، فوجی عدالت کے سابق جج نے ایمنسٹی کو بتایا ہے کہ ‘زیر حراست افراد سے پوچھا گیا کہ مبینہ جرائم میں وہ ملوث ہیں کہ نہیں اور اس پر اگر جواب ہاں کے علاوہ نہیں بھی ہوتا تو ان کو مجرم قرار دے کر پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جاتا تھا۔

    اس کے بعد لاشوں کو ٹرکوں کے ذریعے دمشق کے ایک فوجی ہسپتال میں بھیجا جاتا جہاں کاغذی کارروائی کے بعد فوج کی زمین پر واقع قبرستان میں اجتماجی قبر میں دفنا دیا جاتا تھا۔

  • شام کے صوبےالحسکہ میں3دھماکے،15افرادہلاک،90 زخمی

    شام کے صوبےالحسکہ میں3دھماکے،15افرادہلاک،90 زخمی

    بغداد : شامی صوبےالحسکہ میں میں تین دھماکوں کے نیتجےمیں پندرہ افرادہلاک اورنوے زخمی ہوگئے۔ دھماکےکے نتیجے میں انفراسٹرکچرکوشدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے کی ذمہ داری کسی نےقبول نہیں کی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ گزشتہ روزشامی شہرتل تمر میں پیش آیا۔اطلاعات کےمطابق ہلاک شدگان میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

    زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں سے بیشترکی حالت اب خطے سے باہر ہے۔انسانی حقوق کی شامی مبصرتنظیم کا کہناہےکہ تینوں دھماکے بارود سے بھرے ٹینکس کے ذریعے کئے گئے۔

    دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم تجزیہ کارداعش کو اس واردات میں ملوث قراردےرہےہیں جو اس سے پہلے بھی تل تمر کو نشانہ بناچکی ہے۔

  • شام کےتارکین وطن ٹھوکریں کھانے پر مجبور، پناہ گزینوں پر پیپراسپرے

    شام کےتارکین وطن ٹھوکریں کھانے پر مجبور، پناہ گزینوں پر پیپراسپرے

    سلووینیا : شام کےتارکین وطن در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورکر دیئےگئے، کروشیا کی سرحد عبور کرکےسلووینیا جانےوالے پناہ گزینوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے پیپر اسپرے کا استعمال کیا۔

    ہنگری کی جانب سے سرحد بند کئے جانے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد یورپ جانے کیلئے کروشیا کا رخ کررہی ہے۔صرف دو روز میں ہی سترہ ہزار سے زائد تارکین وطن کروشیا میں داخل ہوئے ہیں۔

    سلووینیا میں موجود تارکین وطن یورپ جانے کی خاطر کروشیا کا رخ کرنےوالےتارکین وطن پرپولیس نے پیپر اسپرے کیا ۔پناہ گزینوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب کروشیا کامطالبہ ہے کہ یورپ جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کوکروشیا سےیورپ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے کیونکہ نہ ہی پناہ گزین کروشیا میں رہنے کے خواہشمند ہیں اور نہ ہی کروشیا پناہ گزینوں کابوجھ برداشت کرسکتا ہے۔