کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، اس موقع پر شمعیں روشن کی گئیں۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کاقتل قانون کا قتل اورقوم کےخلا ف سازش ہے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ لوگوں کوانتقام کانشانہ بنا کر مذہب کے نام پر پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کےخلاف سازش کوسمجھنےکی ضرورت ہے،ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک مین تمام اقلیتوں کےحقوق یکساں ہونےچاہئیں،اشتعال انگیزی کرنےوالوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔