Tag: shamooliat

  • ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کیلئےکمیٹی کا قیام

    ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کیلئےکمیٹی کا قیام

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ کی سندھ حکومت میں شمولیت کا عندیہ دیدیا ہے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت دی ہے جو اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات کرے گی ۔

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، اس دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے براہ راست اراکین اسمبلی سے تین بار ایم کیو ایم کے شمولیت کے حوالے سے پوچھا۔تاہم کسی نے بھی رائے دینے سے گریز کیا۔

    اس دوران پیپلزپارٹی کے رکن نادرمگسی کو شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے براہ راست مخاطب کیا اور کہا کہ آپ بتائیں کہ یہ فیصلہ درست ہے یا نہیں؟ جس پر نادر مگسی کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند ناپسند سے ہٹ کر سیاسی طور پر ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ درست ہے ۔

    اس دوران پیپلزپارٹی کی خاتون رکن کلثوم چانڈیو نے بھی اس دوران کھڑے ہوکر ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت کی واضح حمایت کی جس کے بعد پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آپ لوگوں کی رائے مجھے مل گئی ہے اور وہ اجلاس ختم کرکے چلے گئے ۔

    اس سے قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر اپنی جماعت کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیشہ سے سندھ حکومت کی گورننس کے خلاف باتیں کرتے تھے اب انہیں اپنی رائے تبدیل کرلینی چاہیے کیونکہ سندھ کے علاوہ ہر صوبے میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی سندھ واحد صوبہ ہے جہاں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ۔

  • ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    ناراض لیگی رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے رابطہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے،ناراض لیگی رہنماؤں نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے غیر مشروط ہری جھنڈی دکھا دی۔

    مسلم لیگ نواز کی پنجاب سے مزید وکٹیں گرنے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق ناراض لیگی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے رابطہ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق بعض سابق ایم این ایز سمیت موجودہ ایم پی اے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں، لیگی رہنماؤں کا تعلق جنوبی پنجاب سے بتایا جا رہا ہے ۔

    مانسہرہ کے حلقہ پی کے 56سے ن لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے وجیہ الزمان پارٹی سے ناراضگی کے بعد پی ٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوگی جس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

  • چوہدری سرورکا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    چوہدری سرورکا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پنجاب کے سابق گورنر چوہدری سرور نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے، اس سلسلے میں انہوں نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات کے بعد چوہدری سرور عمران خان کے ہمراہ بنی گالہ سے ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے، اس موقع پر کارکنان کا جوش قابل دید تھا اور وہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔

    انہوں نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا ہے،میں بہت جلد کراچی جاؤں گا، موت سے نہیں ڈرتا، اگلی پریس کانفرنس میں مزید حقائق سے پردہ اُٹھاؤں گا۔

  • ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    ایم کیو ایم سندھ حکومت میں شمولیت پررضامند

    کراچی : سندھ حکومت میں شمولیت اور سینٹ انتخابات میں تعاون کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    ذرائع کےمطابق رات گئےگورنر سندھ عشرت العباد اور رحمان ملک کے درمیان مفاہمتی فارمولے پرطویل مذاکرات میں مثبت پیش رفت کےبعد سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان فون پربات ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں نےمستقبل میں مل کر چلنےپر اتفاق کیا ۔ آصف زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جو الطاف حسین نےقبول کرلی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ سندھ میں پی پی پی اورایم کیو ایم سینیٹ کی تمام نشستیں بلامقابلہ جیتنےکیلئےمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے جو معاہدہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک جلد لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کرینگے۔

  • وائس ایڈمرل (ر)جاوید اقبال نےپیپلزپارٹی جوائن کرلی

    وائس ایڈمرل (ر)جاوید اقبال نےپیپلزپارٹی جوائن کرلی

    لاہور: تحریک انصاف کے بانی وائس چیئرمین وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نے آصف زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اصل مرد حر آصف زرداری ہیں۔

    وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس میں کیا۔

    جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں ان کی شمولیت غیرمشروط ہے، وہ آج سمجھتے ہیں کہ ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی، اس لئے حقائق کا ادراک نہ کر سکے۔

    انہوں نے کہا کہ شریف برادران، عمران خان اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ محسوس کرتے ہیں کہ اصل مرد حر آصف زرداری ہیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو سے بھی ان کی ملاقاتیں تھیں۔

    وہ پیپلز پارٹی کے منشور سے اتفاق کرتے ہیں۔ آصف زرداری سے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی قیادت میں ینگ سی ای اوز کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔