Tag: shan e ramazan

  • بیوہ خاتون کی دوبارہ شادی میں رکاوٹ کیوں؟ علماء کرام کی وضاحت

    بیوہ خاتون کی دوبارہ شادی میں رکاوٹ کیوں؟ علماء کرام کی وضاحت

    ہمارے معاشرے میں خواتین کے بیوہ یا مطلقہ ہوجانے پر ان کے ساتھ نہایت نامناسب سلوک کیا جاتا ہے اور ان کی دوبارہ شادی کو معیوب سمجھنا عام سی بات ہے۔

    دور جاہلیت کی طرح اب جدید دور میں بھی بیوہ و مطلقہ خواتین کو ذہنی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ بدسلوکی، دھوکہ دہی اور نفرت کا چلن عام ہے۔ کسی خاتون کا شوہر مرجائے یا اسے طلاق ہوجائے دونوں صورتیں عورت کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتیں۔

    اسلام ایسی خواتین کو کیا حقوق دیتا ہے اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ اسے حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان افطار کے سیگمنٹ عالِم اور عالَم میں علماء کرام مفتی اکمل قادری اور علامہ محمد رضا داؤدانی نے تفصیلی روشنی ڈالی اور سوالات کے جواب دیے۔

    علامہ محمد رضا داؤدانی نے کہا کہ اسلام اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ کوئی بھی شخص (مرد و عورت) جو بلوغت کی عمر کو پہنچ گیا ہو اور شادی کے قابل ہو تنہا زندگی نہ گزارے۔

    انہوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ارشاد فرمایا کہ اے علی (کرم اللہ وجہہ) تین موقعوں پر جلدی کرنی چاہیے پہلا جب اذان دی جائے تو نماز کیلئے، میت کی نماز جنازہ اور تدفین کیلئے اور تیسرا اگر کسی خاتون کیلئے مناسب رشتہ آجائے تو جلد سے جلد شادی کردینی چاہیے۔

    مفتی اکمل قادری نے کہا کہ ہم لوگ بحیثیت مسلمان اپنی تاریخ اور زمانہ نبوی ﷺ سے ناواقف ہیں، اُس زمانے میں عام بات تھی کہ کوئی بھی بیوہ یا غیر شادی شدہ خاتون خود نکاح کا پیغام بھیجا کرتی تھی اور کوئی کسی پر طعنہ زنی بھی نہیں کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی بیوی یا شوہر مرجاتا ہے کہ اس کے بچے بھی کسی لالچ کے تحت اپنے والد یا والدہ کی دوبارہ شادی نہیں کراتے حالانکہ یہ ان کا قانونی شرعی حق ہے۔

  • میں نے اپنے بیٹے کا دل پھٹتے ہوئے دیکھا، باپ کی رُلا دینے والی داستان

    میں نے اپنے بیٹے کا دل پھٹتے ہوئے دیکھا، باپ کی رُلا دینے والی داستان

    تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین کتنی مشقت اور اذیت میں رہ کر اپنے بچے کی زندگی اور سلامتی کیلئے کوششیں کرتے ہیں اس کا اندازہ لگانا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں۔ ایک ایسے ہی والد نے اپنی دکھ بھری داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کا دل پھٹتے ہوئے دیکھا ہے۔

    تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے یعنی یہ والدین کی جینیاتی خرابی کے باعث اولاد میں منتقل ہوتی ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے مریض کے جسم میں خون کم بنتا ہے، یہ مرض ‮‬ہیموگلوبین ‮‬کی ‮‬‬بے‮قاعدہ پیداوار کی ‮‬وجہ‮‬ سے ‮‬پیدا ہوتا ھے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان رمضان میں ایسے ہی ایک باپ نے اپنے تھیلیسیمیا میں مبتلا نوجوان بیٹے کاشف کا احوال سنایا کہ جسے سن کر پتھر دل بھی موم ہوجائے۔ پروگرام کے میزبان وسیم بادامی اور اقرار الحسن کو اپنی روداد سناتے ہوئے اقبال صاحب خود بھی روپڑے۔

    کاشف اقبال تھیلیسیمیا کیئر سینٹر ٹرسٹ کے روح رواں محمد اقبال نے بتایا کہ سال1980 میں جب کاشف پیدا ہوا تو میری عمر اس وقت 22 سال تھی اور کچھ دن بعد ہی اسے خون کی بوتلیں چڑھنا شروع ہوگئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ وقت گزرتا رہا اور کاشف نویں جماعت کے امتحانات دے رہا تھا تو اس کی تکلیف میں اور اضافہ ہوگیا۔

    وہ بہت تکلیف میں تھا میں اسپتال میں کھڑا اللہ سے اپنے بیٹے کی مشکل کو آسان کرنے کی دعائیں مانگ رہا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا علاج لندن میں ہے جس پر 90 لاکھ روپے کے اخراجات آنے تھے۔ کاشف اقبال کے والد کا کہنا تھا کہ جنید جمشید اور معین اختر کی کوششوں سے یہ رقم جمع ہوئی اور ہم اسے برطانیہ لے گئے۔

    اقبال صاحب نے بتایا کہ وہاں جاکر بھی شفا نہ مل سکی اور ایک دن میرے سامنے میرے بیٹے کاشف کو موت نے جکڑ لیا، انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کا دل پھٹتے ہوئے دیکھا اس کی آنکھوں سے خون کی دھاریں نکلتی ہوئی دیکھیں، میری اللہ سے یہی دعا ہے کہ وہ مجھے اتنی توقیق اور ہمت دے کہ میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی مکمل صحت یابی کے لیے کچھ کرسکوں۔

  • اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات، شان رمضان، کی تیاریاں مکمل

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات، شان رمضان، کی تیاریاں مکمل

    کراچی : رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات، شان رمضان، کا آغاز ہو جائے گا، نمبر ون نشریات کی روایت برقرار رکھنے کے لیے خصوصی مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے اس ماہ مبارک کی عظمتوں، برکتوں اور فضیلتوں کو اجاگر کرنے والی نہایت باوقار نشریات’’ شان رمضان‘‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    اس ماہ رمضان میں آپ کے پسندیدہ میزبان وسیم بادامی اور اقرار الحسن  پیش کریں گے ایک ایسی براہ راست نشریات جو نہ صرف امن اور محبت کا پیغام ہوگی بلکہ اس ماہ کریم میں لوگوں کو نیکی کی ترغیب بھی دلائے گی۔

    بعد افطار لوگوں میں خوشیاں بکھیرنے آپ سب کے پسندیدہ میزبان فہد مصطفیٰ آئیں گے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا سبب ہوگی۔

    مزید پڑھیں: اے آروائی نیوز کی خصوصی نشریات شان سحر کی ناظرین میں مقبولیت

    واضح رہے کہ پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘  میں گزشتہ تین برسوں سے اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان نشریات نہ صرف پاکستان کی نمبر ون نشریات رہی ہے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں بھی سب سے مقبول ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • رمضان المبارک : اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

    رمضان المبارک : اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

    کراچی : رحمتوں اور برکتوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اس سلسلے میں اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ناظرین کیلئے شان رمضان کے نام سے اس سال بھی  خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا ہے۔

    شان رمضان کے نام سے ہر سال اس خصوصی ٹرانسمیشن میں اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

    ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا سبب ہوگی، اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کے میزبان نامور اینکر وسیم بادامی ہوں گے۔

    شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ نیکی سیگمنٹ کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہوں گے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

    ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • شان رمضان اورجیتوپاکستان نے تاریخی مقبولیت حاصل کرلی

    شان رمضان اورجیتوپاکستان نے تاریخی مقبولیت حاصل کرلی

    کراچی: اےآر وائی ڈیجیٹل نے ماہ رمضان المبارک میں مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے، رمضان المبارک میں اے آر وائی ڈیجیٹل سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی ویژن کی تاریخ میں اے آر وائی ڈیجیٹل نے ریٹنگ کی تمام حدیں عبور کرلیں، شان رمضان اور جیتو پاکستان سب سے زیادہ دیکھے گئے۔

    شان رمضان پاکستان کی پہچان بنا تو جیتو پاکستان نے پورا پاکستان جیت لیا۔ شان رمضان میں وسیم بادامی نے معصومانہ میزبانی کی۔

    اقرار الحسن نے نیکی سیگمنٹ میں غریب اور نادار افراد کی مدد کی اور پاکستان کی شان بوم بوم شاہد خان آفریدی کے منفرد انداز نے سب کے دل جیت لیے۔

    جیتو پاکستان نے بھی ماہ رمضان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، جس میں انعامات کی بھرمار رہی، فہد مصطفیٰ کا نرالا انداز سب کو اتنا پسند آیا کہ کسی کو جیتو پاکستان کے علاوہ کوئی پروگرام نہ بھایا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل نے ٹیلی ویژن کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، ریکارڈ کے مطابق رواں سال ماہ رمضان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا چینل اے آر وائی ڈیجیٹل تھا اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پروگرام جیتو پاکستان تھا۔

  • وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    وسیم بادامی کو سالگرہ مبارک

    اے آروائی نیوز کے معروف اینکر وسیم بادامی آج اپنی 32ویں سالگرہ منارہے ہیں‘ وسیم 7 فروری 1985 میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے‘ انہوں نے 2006 میں اے آروائی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

    سینئر اینکرپرسن وسیم بادامی نے سن 2006 میں اے آروائی نیوز سے بطور نیوز کاسٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا‘ اپنی صلاحیتوں اور اے آروائی نیوز کی اپنے ادارے سے وابستہ افراد پربھروسا کرنے کی پالیسی کی بنا پر وسیم جلد ہی ٹاک شو میں میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے ‘ ان کے شو کا ’نام الیونتھ آور ود وسیم بادامی‘ ہے۔

    wasim-badami-post-1

    رات گیارہ بجے نشر ہونے والے اس شو میں وسیم بادامی انتہائی مشکل سوال اتنے معصومانہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ سامنے والا جواب دیے بغیر نہیں رہ سکتا‘ ان کی نرم طبعیت اور سیاست کے گرم موضوع جیسا یہ نرم گرم ٹاک شو اپنے آپ میں انفرادیت رکھتا ہے اور ان کے مخصوص انداز کے مداح ان کا شو انتہائی پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔

    وسیم بادامی اس کے علاوہ اے آروائی نیوز کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے متعلق خصوصی ٹرانسمیشن ’ہرلمحہ پرجوش‘ میں بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہیں ‘ جسے کرکٹ کے ناظرین بے پناہ پسند کرتے ہیں۔

    wasim-badami-post-2

    ماہِ رمضان میں اے آروائی ڈیجیٹل سے نشرہونے والی خصوصی ٹرانسمیشن ’شانِ رمضان‘ کی میزبانی کا شرف بھی وسیم بادامی کو حاصل ہے اور اس ٹرانسمیشن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ناظرین پسند کرتے ہیں اوراپنے سحرو افطار کے روح پرور لمحات میں اے آروائی ڈیجیٹل کے ہمراہ گزارتے ہیں۔

    wasim-badami-post-3

    وسیم بادامی پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلم وار میں نیوز ہوسٹ کا مختصر کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

    وسیم بادامی نہ صرف ایک قابل نیوزہوسٹ ہیں بلکہ وہ ایک انتہائی خوش الحان ثنا خوان بھی ہیں اور شانِ رمضان ٹرانسمیشن کے دوران کبھی کبھی ذکر ِ رسول ﷺ کرکے اپنی آواز کا سحر جگاتے ہیں۔

    آج اے آروائی نیوز کے مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے ان کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی شو کا اہتمام کیا ہے جس میں وسیم کے ساتھ سرعام کے مشہورزمانہ ہوسٹ اقرارالحسن بھی شریک ہیں‘ شو میں وسیم نے اپنی زندگی سے متعلق انتہائی دلچسپ اعترافات کیے ہیں اور کئی اہم گوشوں کو اپنے مداحوں کے سامنے آشکار کیا ہے۔