Tag: shan e ramzan

  • ننھے وی لاگر محمد شیراز کی ایک بار پھر شان رمضان میں شرکت

    ننھے وی لاگر محمد شیراز کی ایک بار پھر شان رمضان میں شرکت

    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر یوٹیوبر محمد شیراز نے ایک بار پھر اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات شان رمضان میں شرکت کرکے ناظرین کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی ماہ رمضان میں پیش کی جانے والی نشریات شان رمضان دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے جس کے ایک سیگمنٹ ’’ننھے مہمان‘‘ میں بچوں سے دلچسپ گفتگو کی جاتی ہے اور ان کی معصومانہ شرارتوں سے ناظرین بھی محضوظ ہوتے ہیں۔

    کم عمر وی لاگر محمد شیراز رمضان ٹرانسمیشن کے کچھ پروگراموں میں شرکت کرکے واپس اپنے گاؤں گلگت بلتستان چلے گئے ہیں تاہم گزشتہ روز پروگرام کے دوران ان سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا گیا۔

    پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے ان سے حال احوال جاننے کے بعد مختلف سوالات بھی کیے۔ جس کے جواب میں شیراز نے وسیم بادامی کو پروگرام سے چھٹی لے کر گلگت آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شان رمضان بہت یاد آرہا ہے۔

    اس موقع پر پروگرام کے میزبان نے ان سے استاد نصرت فتح علی خان کا ایک ملی نغمہ سنانے کی فرمائش کی جسے شیراز نے اپنے مخصوص انداز اور لہجے میں گا کر سنایا۔

    واضح رہے کہ محمد شیراز کا تعلق سیاچن کے نواحی گاؤں ‘غورسے’ سے ہے اور وہ اپنی ہی طرح پیاری سی چھوٹی بہن مسکان کے ساتھ غورسے میں گزرنے والی روزمرہ زندگی وی لاگز کے ذریعے دکھاتے ہیں۔

  • شانِ رمضان میں جنید جمشید کا وعدہ پورا کردیا گیا

    شانِ رمضان میں جنید جمشید کا وعدہ پورا کردیا گیا

    پاکستان کی مقبول ترین رمضان نشریات ’شان رمضان‘ میں شہید جنید جمشید کا وعدہ پورا کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید کوڈو کو کار کا تحفہ دیا گیا۔

    پاکستانی فلموں میں معاون کردار ادا کرنے والے جاوید کوڈو گزشتہ برس بھی شان رمضان میں آئے تھے اور انہوں نے جنید جمشید سے کار کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    مرحوم جنید جمشید نے انہیں شان رمضان کی جانب سے کار دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: جنید جمشید کے آخری یادگار لمحات

    گزشتہ روز سنیئر اینکر اقرار الحسن نے جنید جمشید کا وعدہ نبھاتے ہوئے جاوید کوڈو کو کار کی چابی پیش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کار اسپانسرڈ نہیں بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کی ٹیم نے ذاتی طور پر اس کار کے لیے معاونت کی ہے اور یہ کار ان کے لیے اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تحفہ ہے۔

    جاوید کوڈو نے اس پر خلوص تحفے پر اے آر وائی نیٹ ورک کا بے حد شکریہ ادا کیا۔ جاوید کوڈو آج کل بیمار ہیں اور معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں۔

    یاد رہے کہ ہر برس شان رمضان کا حصہ رہنے والے معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید گزشتہ برس دسمبر میں طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

    وہ تبلیغی دورے پر چترال گئے تھے جہاں سے واپسی پر حویلیاں کے نزدیکی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت شہادت کا رتبہ پاگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شاہد خان آفریدی شانِ رمضان کا حصہ بن گئے

    شاہد خان آفریدی شانِ رمضان کا حصہ بن گئے

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت شانِ رمضان نشریات میں جنید جمشید کی شہادت کے بعد شاہد آفریدی پروگرام حصہ بنیں گے جبکہ اقرار الحسن بھی میزبان وسیم بادامی کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، اے آروائی ڈیجیٹل کے تحت چلنے والے عوام کے پسندیدہ ترین پروگرام ’شانِ رمضان‘ کے پرومو کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت عوام کے پسندیدہ ترین پروگرام ’شانِ رمضان‘ کے پرومو ریکارڈنگ کے موقع پر میزبان وسیم بادامی نے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے جنید جمشید کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’یہ سب قانون قدرت ہے‘‘۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں آنے والے ہرشخص کو جانا ہے، یہ وقت میرے لیے کٹھن ہے کیونکہ گزشتہ سال جنید جمشید ہمارے ساتھ موجود تھے‘‘۔

    وسیم بادامی نے ساتھ ہی ایک بڑا اعلان بھی کیا کہ ’’نیکی کا کاررواں چونکہ چلتا رہتا ہے اس لیے امسال ہمارے ساتھ جنید بھائی کی جگہ پاکستان کی شان  ہمارے پروگرام کا حصہ ہوگی ‘‘۔

    ویڈیو دیکھیں

    اقرار الحسن امسال بھی شانِ رمضان کا حصہ ہوں گے انہوں نے اعلان کیا کہ ’’شانِ پاکستان شاہد خان آفریدی (شاہد آفریدی فاؤنڈیشن) کے بینر تلے ہمارے ساتھ پروگرام میں موجود ہوں گے اور وہ اس نیکی کے کام کو آگے بڑھائیں گے۔

    اس موقع پر کراچی کنگز کے صدر اور پاکستان کے سپر اسٹار شاہد آفریدی نے پروگرام میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اے آر وائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں سے مستحق افراد کی مدد ہوتی ہے۔

    شاہد آفریدی نے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’آنے والے رمضان  کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کو اچھی طرح گزاریں پیار محبت کے ساتھ رہیں اور جس مقصد کے لیے شانِ رمضان کا پروگرام سجایا جارہا ہے اُس میں ہماری مدد کریں‘‘۔

      

    یاد رہے اے آر وائی ڈیجیٹل کے تحت پیش ہونے والے پروگرام شانِ رمضان میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ جنید جمشید فرائض سرانجام دیتے تھے تاہم وہ گزشتہ برس فضائی حادثے میں شہید ہوگئے۔ جنید جمشید عوام کے بچھڑنے کا غم آج بھی اُن کے اہل خانہ کی طرح مداحوں کے دلوں میں موجود ہے۔

    واضح رہے شان رمضان پروگرام کے تحت حاضرین میں تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں جبکہ غرباء کی مدد کے لیے بھی اس پروگرام کی اپنی پہچان ہے، نوجوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے تقریری اور شاعری مقابلے کے ایونٹ بھی رکھے جاتے ہیں جبکہ مختلف مکاتب مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے اکرام مختلف مسائل پر گفتگو کرتے ہیں اور سحر و افطار کے موقع پر خصوصی دعائیں بھی کی جاتی ہیں۔

  • شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    شان رمضان : ماہ مقدس میں اے آر وائی کی خصوصی نشریات

    کراچی : رمضان المبارک کے مقدس  مہینے میں اے آر وائی ڈیجیٹل  کی جانب سے اپنے ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام پیش کئے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق  اے آر وائی ڈیجیٹل نے اپنے ناظرین کیلئے ماہ  رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کیلئے خصوصی نشریات  کا اہتمام کیا ہے، ہماری خصوصی ٹرانسمیشن اے آر وائی کے تمام چینلز پر مختلف اوقات میں براہ راست نشر کی جائیں گی، جو ہر مسلمان کے جذبہ ایمانی کو اجاگر کرنے کا  سبب ھوگی۔

    اس مشہور زمانہ ٹرانسمیشن شان رمضان کی میزبانی مشہور و معروف نعت خواں جنید جمشید اور نامور اینکر وسیم بادامی ہونگے۔

    شان سحر ٹرانسمیشن روزانہ رات دو بجے شروع ہوگی جبکہ شان افطار ٹرانسمیشن کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا، شان رمضان ٹرانسمیشن میں مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے جن میں کوئز شو، روزہ کشائی، کوکنگ مقابلے نعت خوانی اور بہت سی معلوماتی باتیں پیش کی جائیں گی۔

    نیکی سیگمنٹ  کے میزبان معروف اینکر اقرار الحسن ہونگے جو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہیں۔

    ندا یاسر پیر سے جمعہ صبح نو بجے گڈ مارننگ پاکستان کا رمضان اسپیشل شو کریں گی، جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو جیتو پاکستان اس بار رمضان میں خصوصی انعامات کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جس میں 50 کاریں 500 موٹر سائیکلیں، 300 تولہ سونا اور دیگر کیش پرائزز کے علاوہ بے شمار قیمتی تحائف بھی شراکاء کو  دیئے جائیں گے۔

    جیتو پاکستان پورے رمضان روزانہ شام 7:30 بجے نشر کیا جائے گا، اے آر وائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں خصوصی پروگرام شان سحر میں معروف علمائےکرام نےناظرین کو دینی معلومات فراہم کریں گے ،معروف نعت خواں حمدو نعت کے گلدستے پیش کریں گے ۔

    اے آروائی نیوز کی سحری ٹرانسمیشن کےخصوصی پروگرام شان سحر کا آغاز حمد باری تعالی سےکیا جائے گا شرکا ء کےلئےسحری کا خصوصی انتظام کیا جائے گا، علمائے کرام  ناظرین کو دین سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے جبکہ اس دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

    ناظرین کے لئے اے آر وائی نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن شان سحر رمضان کے اختتام تک جاری رہے گی۔ سحری ٹرانسمیشن میں صنم بلوچ میزبانی کے فرائض انجام دیں گی، جس میں مقابلہ نعت خوانی کے ذریعے ملک بھر کے نعت خوانوں کی چھپی ہوئی آوازوں کو سامنے لایا جائے گا۔

    جبکہ اے آر وائی زندگی میں ملک کے معروف شیف سادات ماہ رمضان میں لائف استائل کچن کے نام سے خصوصی کوکنگ شو پیش کریں گے، جس میں سحر وافطار کے صحت مند کھانوں اور دیگر مزے مزے کی ڈشز تیار کی جائیں گی۔

    اس کے علاوہ اے آر وائی زندگی میں عید کے حوالے سے خصوصی شو۔ عید سب کیلئے، بھی پیش کیا جائے گا، جس میں بحریہ ٹاؤن لاہور کی جانب سے لاکھوں روپے کے بے شمار قیمتی تحائف  کے علاوہ ملے گا صرف ایک ہزار روپے میں ایک کروڑ روپے کا اپنا گھر،  اس پروگرام کے میزبان مشہور زمانہ کامیڈین نسیم وکی ہونگے۔

  • کراچی:پروگرام شان رمضان، شہید اہلکاروں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی

    کراچی:پروگرام شان رمضان، شہید اہلکاروں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی

    کراچی : شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی فیملیز سے اے آروائی کے پروگرام شان رمضان میں اظہار یکجہتی کیا گیا۔

    اے آروائی کے پروگرام شان رمضان میں کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، پروگرام میں کچھ شہید اہلکاروں کے فیملیز نے بھی شرکت کی، سہراب گوٹھ میں شہید ہونے والے اہلکارکی بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے۔

      ایک اور شہید اہلکار کی بیوہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے خود فون کرکے بتایا کہ انہیں گولیاں لگی ہیں، نماز پڑھ کر نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں ماری، شہید اہلکار اشفاق احمد کی بیوہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔

    شاہین اسکول کے باہر شہید ہونے والے اہلکار کی بیوہ کا کہنا تھا کہ انکے شوہر کو ڈیوٹی ختم کر کےنماز کیلئے جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،  شان رمضان پروگرام میں شہید اہلکاروں کی فیملیز سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ اس غم میں تنہا نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔